وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے تحصیل صدر مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے شمیلہ اسلم نے شدید الفاظ میں مذمت کی.
کہا کے حکومتی بوکھلاہٹ اور سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائی کی انتہاء ہے.
پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر تنقید کرنے والے کو پابند صلاصل بنانا چاہتی تاکہ سب اچھا کے راگ کا کوئی جواب نہ دے انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ میں آمریت کے دور کے غیر قانونی اقدامات کا ریکارڈ توڑ چکی ہے جس کے جتنے بھی بھیانک نتائج نکلیں نکلیں اس کے ذمہ دار صرف اور صرف حکمران ہوں گے
Author: +9251
-
وہاڑی : حکومت بوکھلاہٹ کا شکار
-

ورلڈکپ2019:پاکستان مقابلہ بنگلہ دیش ،امام الحق سنچری بناتے ہی آوٹ ہوگئے
لندن :پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابھی تک 42ویں اوورمیں پاکستان کے امام الحق 100 رنز بناتے ہی آوٹ ہو کر واپس پویلین پہنچ گئے.بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ246 پر گر گئ.حفیظ 27 رنزبنانے کے بعد شکیب کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے.
43ویں اوور میں پاکستان کے چار کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں.پاکستان کے لیے سیمی فائنل میںپہنچنے کے لیے بہت زیادہ سکورکی ضرورت ہے. پاکستانی ٹیم کی کوشش ہے کہ وہ بنگلہ دیش کو بڑا ہدف دیں. یاد رہے کہ اگر پاکستان بڑے مارجن سے نہ جیت پایا تو پھر یہ جیت کسی کام نہیں آئے گی اور پاکستان ٹیم کو اپنے وطن جلدی واپس آنا پڑ سکتا ہے.
-

مسلم لیگ ن کو منڈی بہاؤالدین میں جلسہ نہیں کرنے دیں گے انتظامیہ
منڈی بہاؤالدین(نمائندہ باغی ٹی وی) مریم نواز کے جلسہ کو روکنے کیلئے پولیس کا گراونڈ پہ چھاپہ
پولیس نے مین گیٹ بند کروا دیئے پولیس اہلکار تعینات
کرسیاں لگانے اور اسٹیج سجانے والے چھ کارکن گرفتار
پولیس نے زبردستی ٹرکوں میں سامان لوڈ کروانا شروع کر دیا
کوریج کرنے والے صحافیوں کو پولیس نے دھکے دیئے پولیس کا کہنا ہے
مسلم لیگ ن کو کسی صورت جلسہ نہیں کرنے دیں گے -

ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایف بی آر سرگودہا حرکت میں آگئی
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )اثاثے ظاہر کرنے کی مدت ختم ہوتے ہی ایف بی آر سرگودھا متحرک ، 260 دو کنال رکھنے والے مالکان اور کرائے داروں خلاف کاروائی کا فیصلہ ،تمام زون کے ٹیکس کمشز کو ڈیٹا فراہم کردیا گیا، 60سے زائد 2400 سو سی سی گاڈی مالکان کی لسٹ بھی تیار ،زرائع کے مطابق ایف بی آر سرگودھا ریجن کے چیف کمشز سردار علی خواجہ نے فوری طور پر تمام زون کے ٹیکس کمشز کو ان کے علاقوں میں 260 ایسا رہائش گاہوں کے مالکان سے فوری پوچھ گچھ کی جائے ،ایف بی آر کے زرائع کے مطابق 2 کنال میں رہاش گاھیں بنا رکھی ہے یا ان کو کرائے پر دے رکھا ہے ان میں رہنے والوں سے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور یہ چیک کریں کے کیا ان میں رہائش پذیر فائلر ہے یا نان فائلر ہے اس طرح 60 سے زائد ایسے افراد جن کے پاس 2400 سو سی سی گاڑیاں ہے ان کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ان سے بھی پوچھ گچھ کرنے اور کے لئے نوٹسز جاری کیا جا رھے ہیں
-

گرین شرٹس نے205 رنز بنا لیے امام الحق کریز پر موجود
کرکٹ ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے ایک وکٹ کے نقصان پر 29 ویں اوور میں 205رنز مکمل ہوگئے ہیں.بابر اعظم شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری مکمل نہ کر سکے. امام الحق 80 اور عبدالحفیظ 8 پر کھیل رہے ہیں
باغی ٹی وی رپورٹ کرکٹ ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے 2 وکٹ کے نقصان پر 36 ویں اوور میں 205رنز مکمل ہوگئے ہیں.بابر اعظم شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری مکمل نہ کر سکے. امام الحق 80 اور عبدالحفیظ 8 پر کھیل رہے ہیں
گرین شٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر فخر زمان اور امام الحق قومی ٹیم کو کوئی بڑا آغاز فراہم نہیں کرسکے اور 23 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کی پہلی وکٹ گر گئی اور اوپنر فخر زمان 31 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔آج کے میچ کی بات کی جائے تو پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھا گیا ہے، تاہم ممکنہ طور پر اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے شعیب ملک کو آخری گروپ میچ میں شامل نہیں کیا گیا۔
ہاد رہے کہ عالمی کپ 2019 میں شعیب ملک ابتدائی میچز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے، جس کے بعد انہیں ٹیم سے باہر کرکے حارث سہیل کو شامل کیا گیا تھا۔
-

لیٹ کر موبائل فون کا استعمال آنکھوں اور دماغ کیلئے خطرناک
ہم میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہو جو اسمارٹ فون لیٹ کر اس کا استعمال نہ کرتا ہو لیکن یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کا عمل آپ کی صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہے۔
باغی ٹی وہی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا یونیورسٹی نے موبائل فون کے استعمال سے متعلق حالیہ تحقیق میں صارفین کو خبردار کیا ہے کہ لیٹ کر موبائل فون کا استعمال جسم اور دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون کی اسکرین سے خارج ہونے والی شعاعیں آنکھوں کو متاثر کرتی ہیں اور دماغ کو جاگنے پر مجبور کرتی ہیں۔
موبائل فون استعمال کرتے ہوئے سونا خواتین میں موٹاپے کا سبب
تحقیق کے مطابق اگر آپ کی نیند متاثر ہوتی ہے اور آپ 5 سے 6 گھنٹے ہی سو پاتے ہیں، اس کے نتیجے میں دوران نیند جسم کے اندر زہریلے مواد کی صفائی کا عمل مناسب طریقے سے نہیں ہوپاتا۔
یہ زہریلے اثرات پھر جسم کے اندر موجود رہتے ہیں جس کے نتیجے میں توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، مختصر المدت یادداشت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، مسائل کا حل نکالنے کی صلاحیت بھی ناقص ہوسکتی ہے۔
کم نیند کا نتیجہ لوگوں کے اندر نقصان دہ غذا کے استعمال کا رجحان بھی بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں موٹاپے، ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
-
شیخوپورہ میں فلڈ موک ایکسرسائز کا اہتمام
شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )فلڈموک ایکسر سائز کا مقصد ممکنہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کی بروقت مدد کے پیش نظر پہلے سے تیاری کرنا اور اداروں کی کارکردگی کو جانچنا ہے_ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے ریسکیو 1122 کی جانب سے خانپور نہر پر موک ایکسرسائز کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا. موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122کے علاوہ سول ڈیفنس,محکمہ ہیلتھ, محکمہ انہار سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا. ریسکیو 1122کی جانب سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کے ہنگامی انخلاء کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا. تمام محکموں کی طرف سے امدادی کیمپ اور ریسکیو 1122کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا. آس موقع پر صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹرمنیجمنٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 تربیت یافتہ افرادی قوّت, جدید تکنیک,جدید آلات سے لیس ہے جولوگوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر ہمہ وقت تیار ہے. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز بھی موجود تھے
-

مہوش حیات خود کیتھرینا کیعف کی فین نکلی
گوہ کے ہمارے ملک میں بہت سارے اسٹائلسٹ موجود ہیں تو جب “گینگسٹر گڑیا “ آئٹم سونگ شوٹ ہو رہا تھا تو کیا اس فلم کے ڈائریکٹر صاحب نے کسی سٹائلسٹ سے رابط نہیں کیا ؟
حیرت کی بات ہے اگر واقع ہی اس آئٹم سونگ کی سٹائلنگ ہمارے ملک کے ہی کسی بندے نے کی ہے تو اس نے تو کمال ہی کر دیا کیا ہو بہو کاپی کی ہے جس نے بھی کی ہے وہ سہی کہتے ہیں کے نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے آجکل سوشل میڈیا کا دور ہےآپ کیسے نِقل سکتے ہیں بچ کے ۔۔۔۔۔
ہم بات کر رہے ہیں آئٹم سونگ “ گینگسٹر گڑیا” کے بارے میں جس کو ہمارے ملک کی نام ور اداکارہ مہوش حیات جنکو تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا ان پر فلمایا گیا ایک طرف ہم ان کو اتنی عزت دے رہے ہیں دوسری طرف ہم خود ہی ان کو ایسا بنا کر پیش کر رہے ہیں کے دوسرے لوگ ہمارا مزاق اڑائیں
اس وقت یہ بات ہر عام و خاص کی زبان پر ہے کہ مہوش حیات آئٹم سونگ “گینگسٹر گڑیا” میں جو گِٹ اپ کروایا گیا وہ انڈین فلم “زیرو” کے ایک گانا “حُسن پرچم”
جس کو کتھرینا کیف پر فلمایا گیا اس کی ہو بہو کاپی ہے اور وہ سونگ بہت پہلے ریلیز ہوا کیا اس فلم کے ڈائریکٹر کی آنکھوں سے یہ گانا نہیں گزرا ہو گا یا اس پوری کاسٹ میں سے کسی نے کتھرینا والا سونگ نہیں دیکھا ہو گا
ایسا ہو تو نہیں سکتا اگر اس فلم کے ڈئیریکٹر ہا کوریوگرافر سب لوگ بھی یہ کہیں تو یہ بات ماننے میں نہیں آتی
ایک اور بات حیرت والی ہے کے کیا مہوش حیات کو بھی نہیں پتہ چلا کہ انکے ساتھ کیا ہو رہا ہے مطلب وہ خود کسی سے کم نہیں تو انکے امیج کو خراب کرنے میں کس کا ہاتھ ہے ؟
ہمیں اپنے آرٹسٹ کی عزت بڑھانی چاہیے نہ کے انکی عزت داوُ پہ لگائیں انکا بنا بنایا امیج خراب نہیں کرنا چاہئیے اس میں آرٹسٹ کا اپنا بھی قصور ہے اصل میں آرٹسٹ کو خود اپنے امیج کا خیال رکھنا چاہئیے اسی لئے تو بڑا ایکٹر یا ایکٹرس کبھی ایسا کردار نہیں کرتے تھے جس کی وجہ سے انکا امیج خراب ہو بلکہ وہ ہر بار ایسا کردار کرتے تھے کے لوگ جو انکے فین ہوتے تھے وہ انکو اور عزت دیتے تھے جبکہ مہوش حیات کے جو چاہنے والے یعنی جتنے فین ہیں انکا کہنا ہے کہ انکو بہت دکھ ہوا کہ اتنی اچھی ایکٹرس کو کسی دوسرے ملک کی ایکٹرس کا سٹائل کیوں کاپی کروایا گیا اس سے اچھا تھا کہ اسی ایکٹرس یعنی کیتھرینا کیف کو ہی کاسٹ کر لیتے جیسے یہ گانا “گینگسٹر گڑیا” بھی ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا کی سنگر سونیدھی چوہان سے گوایا گیا ہے سونیدھی چوہان جو اپنے ملک میں بھی پرانی ہو گئی ہیں وہ لوگ بھی نئے لوگوں کو چانس دے رہے ہیں مگر ہم ابھی بھی دوسروں سے انسپائر ہیں کس بات کا ڈر ہے ہم اپنے آرٹسٹ پہ بھروسہ کیوں نہیں کرتے ؟؟؟ جبکہ وہ ہمارے آرٹسٹ جیسے راحت فتح علی خان ، عاطف اسلم ، فواد خان ، مائرہ خان وہ تو ہمارے آرٹسٹوں سے کام لے رہے ہیں
اگر ہم دوسرے پہلو پہ غور کریں تو کہیں ایسا تو نہں کہ مہوش حیات خود تو کیتھرینا کیف سے متاثر ہوں اور خود کیتھرینا جیسا دکھنا چاہ رہی ہوں ہاں کسی سے متاثر ہونا بری بات نہیں لیکن کسی کو کاپی کر کے ہم خود کو بی گریڈ والی لائن میں کھڑا کر لیتے ہیں ویسے دیکھا جائے تو مہوش حیات کو یہ ائیٹمُ سونگ کرنے کی ضرورت کیا تھی
اس کا جواب تو خود مہوش حیات ہی دے سکتی ہیں کہ ایسی کیا مجبوری تھی کہ انکو یہ سونگ اور یہ گٹ اپ کرنا پڑا جبکہ اس سونگ میں تو کوئی ایسی بات نہیں کہ اسکو نہ کر کے انکو کوئی فرق پڑتا !!! -

پاکستان نے 150رنز بنا لیے بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ جاری
کرکٹ ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے ایک وکٹ کے نقصان پر 29 ویں اوور میں 150رنز مکمل ہوگئے ہیں.بابر اعظم شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 77 پر ناٹ آوٹ
باغی ٹی وی رپورٹ کرکٹ ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے ایک وکٹ کے نقصان پر 29 ویں اوور میں 150رنز مکمل ہوگئے ہیں.بابر اعظم شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 77 پر ناٹ آوٹ
گرین شٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر فخر زمان اور امام الحق قومی ٹیم کو کوئی بڑا آغاز فراہم نہیں کرسکے اور 23 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کی پہلی وکٹ گر گئی اور اوپنر فخر زمان 31 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔آج کے میچ کی بات کی جائے تو پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھا گیا ہے، تاہم ممکنہ طور پر اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے شعیب ملک کو آخری گروپ میچ میں شامل نہیں کیا گیا۔
ہاد رہے کہ عالمی کپ 2019 میں شعیب ملک ابتدائی میچز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے، جس کے بعد انہیں ٹیم سے باہر کرکے حارث سہیل کو شامل کیا گیا تھا۔
-

سوڈان: اپوزیشن جماعتوں اور فوجی کونسل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
سوڈان کی حکمران عبوری فوجی کونسل ، اپوزیشن اتحاد اور مظاہرین گروپوں کے درمیان مصالحت کے لئے سرگرم حلقوں کا کہنا ہے کہ ’’عبوری فوجی کونسل، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور مظاہرین کے گروپوں کے درمیان انتخابات سے قبل کی عبوری مدت کے لئے اختیارات کی تقسیم کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔‘‘
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق افریقی یونین کے ثالث محمد حسن نے جمعہ کے روز ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ’’ دو دنوں سے دارلحکومت خرطوم میں مذاکرات جاری فریقین کے مذاکرات کے بعد ایک خودمختار کونسل تشکیل دینا طے پایا ہے۔ تین برس کی عبوری مدت کے لئے کونسل کی سربراہی باری باری فوج اور سویلین نمائندے کریں گے۔‘‘
انھوں نے آزاد ٹیکنوکریٹ حکومت تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا جو حالیہ دنوںمیں رونما ہونے والے پرتشدد واقعات کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کرے گی۔
فریقین نے فی الوقت قانون ساز کونسل کی تشکیل کو مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے پہلے دونوں فریقوں نے اتفاق کیا تھا کہ آزادی اور تبدیلی اتحاد کو قانون ساز کونسل میں دو تہائی نشتیں ملیں گی، تاہم اس پر عمل درآمد سے پہلے قانون نافذ کرنے والے سوڈانی اداروں نے تین جون کو احتجاجی دھرنے کو تتر بتر کرنے کے لئے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد مذاکرات ناکام ہو گئے۔
رواں ہفتے ایتھوپیا اور افریقی یونین کے نمائندوں کی جانب مصالحت کی کوششوں کے بعد سوڈان میں مذاکرات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوا جس میں ڈیڈ لاک کے خاتمے لئے تجاویز کا مسودہ پیش کیا گیا۔
سوڈان کی فوج نے ملک گیر احتجاج کے بعد عمر البشیر کو اقتدار سے معزول کر دیا، تاہم انھوں [فوج] نے اقتدار سول انتظامیہ کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔