Baaghi TV

Author: +9251

  • راولپنڈی اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنرز کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

    راولپنڈی اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنرز کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

    راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد فیصل رانا کاڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و اسلام آباد کے ہمراہ سبزی منڈی اسلام آباد کادورہ کیا۔ دورے کے دوران دیگر افسران بھی ان کے ہمرا ہ تھے، سی پی اور اوراولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی و اسلام آباد نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور ان کے معیار کو چیک کیا۔اور سبزیوں کی قیمتوں کو مقرر کرنے کی بولیوں کی نگرانی کی۔

  • محرم الحرام کی آمد,سی پی او راولپنڈی نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا

    محرم الحرام کی آمد,سی پی او راولپنڈی نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا

    راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے محرم الحرام کے لئے سیکورٹی پلان بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی تقریبات میں معمولی سی قانون شکنی بھی ناقابل برداشت ہے،وفاقی دار الحکومت کے ساتھ جڑواں شہر ہونے کی وجہ سے راولپنڈی کی بہت حساسیت ہے،ماضی میں یوم عاشور جو ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہم اس طرح کے واقعہ کو سوچنے کے بھی متحمل نہیں،ایس ایچ اوز،ڈی ایس پیز اور ایس پیز امن کمیٹی سمیت قانون پسند سماجی،تجارتی اور صاحب الرائے حلقوں سے مشاورت کرکے سیکورٹی برانچ کو محرم پلان کے لئے تجاویز بھجوائیں،ان کی روشنی میں حتمی سیکورٹی پلان ترتیب دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ مذہبی،فرقہ وارانہ اور مسلکی شر ا نگیزی محض شر انگیزی نہیں ہوتی بلکہ بدتمیزیوں اور قانون شکنیوں کا وہ طوفان ہوتا ہے جو خدا نخواستہ آ جائے تو وہ سارے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے کر تباہی کرتا ہے،پولیس نے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ایسی حکمت عملی اختیار کرنی ہے کہ جو بھی حالات ہوں فرقہ وارانہ اور مسلکی شرانگیزی کی چنگاری کو نہ صرف سلگنے سے پہلے بجھانا ہے بلکہ سلگانے والوں کو جیل بھجوا کر نشان عبرت بنانا ہے،انہوں نے کہا کہ ”اپنے عقیدے کو چھوڑو نہیں،کسی کے عقیدے کو چھیڑو نہیں“ کا فارمولہ پرہرمکتب فکر کو ہر حال میں عمل کرنا ہو گا،انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ نفرت آمیز تقاریر،شر انگیزی والے لٹریچر اور اکسانے والے نعروں پر مبنی وال چاکنگ کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں،وزارت داخلہ نے جن تنظیموں کو کالعدم قرار دیا ہے وہ کسی بھی عنوان سے کوئی بھی سرگرمی نہیں کر سکتیں،فورتھ شیڈول میں شامل افراد اگر کسی بھی عنوان سے کوئی سرگرمی کریں گے یا اپنے مسکن سے غائب ہوں گے تو ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے مقدمات درج ہوں گے،سی پی او نے کہا کہ مذہبی جلوسوں کے حوالے سے واضح احکامات ہیں کہ روائتی اور لائسنسی جلوسوں کے علاوہ کوئی جلوس نکل نہیں سکے گا،روائتی اور لائسنسی جلوس اپنے روٹ سے ایک انچ ادھر ادھر نہیں ہو سکیں گے،مقر رہ وقت سے پہلے نہ کوئی جلوس نکل سکے گا اور نہ ہی مقررہ وقت کے بعد ایک سیکنڈ بھی جاری رہ سکے گاجبکہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی سمیت نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر سختی اور قانون کی طاقت سے عمل کروایا جائے گاسی پی او نے کہا کہ محرم سے2ماہ قبل اسی لئے سیکورٹی پلان کی ایکسرسائیز شروع کی گئی ہے کہ اس میں امن کمیٹی سمیت تمام طبقات کی مثبت تجاویز کو شامل کر کے ایساسیکورٹی پلان ترتیب دیا جائے جس پر تمام مکاتب فکر اور راولپنڈی ضلع کے تمام حلقوں کو اطمینان ہو کیوں کہ راولپنڈی پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے خدا کے فضل و کرم سے اس سال محرم الحرام کے پروگراموں کوتاریخی حوالے سے پرامن طور پر ہر حوالے سے قانون کے دائرے میں مکمل کروانا ہے،سی پی او نے کہا تھانوں سے لے کر ضلع کی سطح تک امن کمیٹیوں کو فعال کیا جائے اگر اس میں ردو بدل ناگیز ہو تو متعلقہ اتھارٹیز کو تجاویز دی جائیں تاکہ قانون اور ضابطے کے تحت از سر نو مربوط حکمت عملی ترتیب دی جا سکے،سی پی او نے کہا کہ ایس ایچ او ز،ڈی ایس پیز اور ایس پیز کی طرف سے امن کمیٹیوں کے اجلاس مکمل ہونے کے بعد میں خود بھی امن کمیٹی کے معززقانون پسند مذہبی سماجی راہنماؤں سے ملوں گا ان کا کہنا تھا کہ اس تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ امن کمیٹی کے اجلاس کو ماہانہ بنیادوں پر باقاعدہ کیا جائے تاکہ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی اس قدر فروغ پائے کہ لوگ راولپنڈی ضلع کی مثال دیا کریں،سی پی او نے کہا کہ اس نیک کام کے لئے پولیس کو جو بھی وسائل درکار ہوں گی وہ ون ونڈو آپریشن کے تحت فوری طور پر میں خود مہیا کروں گا۔

  • پاکستان آوٹ:بنگلہ دیش کو94 رنز سے شکست ،جیت کسی کام نہ آسکی ،پاکستانیوں کے دل ٹوٹ گئے،کرکٹ کے میدان سے میٹھی اور کڑوی خبریں

    پاکستان آوٹ:بنگلہ دیش کو94 رنز سے شکست ،جیت کسی کام نہ آسکی ،پاکستانیوں کے دل ٹوٹ گئے،کرکٹ کے میدان سے میٹھی اور کڑوی خبریں

    لندن: بنگلادیش کی ٹیم 45 اوور زمیں 221 رنز پرڈھیر ہوگئی.بنگلہ دیش کو 94 رنز سے ہراکر بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دل ٹھنڈا نہ ہوسکا ،سیمی فائنل نہ پہنچنے کا دکھ اگلے ورلڈکپ تک رہے گا .سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کے دکھ نے کئی کھلاڑیوں کو کرکٹ سے بھی دور کردیا اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی بھی اس موقع پر کرکٹ کو خداحافظ کہہ گئے،بنگلہ دیش سے جیت کی خوشی اور سیمی فائنل تک نہ پہنچنے کے دکھ جہاں قومی ٹیم سخت پریشان ہے وہاں قوم بھی اس صدمے میں اپنے کھلاڑیوں کے دکھ میں‌برابر کی شریک ہے،

    پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اس وقت بہتر ہوئی جب ان کی جیت کسی کام کی نہ رہی ،بنگلہ دیش کی ٹیم 45 اورز میں 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں

    پاکستان کی طرف سے بہترین کارکردگی دکھانے پرشاہین آفریدی نے مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا .شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی کہ بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور یہ اعزاز میرے لیے ،میرے خاندان اور میرے ہم وطنوں کے لیے ایک تحفہ ہے یاد رہے کہ شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں 5یا زائد وکٹیں لینے والےکم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

    بابراعظم نے 96 رنزبنائے.امام الحق نے 100 رنزکی اننگزکھیلی لیکن اس کے باوجود سیمی فائنل نہ پہنچے کا دکھ ان کو ضرور رہے گا،بنگلہ دیش کی طرف سے .بنگلادیش کےشکیب الحسن 64 رنز بنا کر نمایاں رہے.بنگلادیش کے مستفیض الرحمان نےبھی 5وکٹیں حاصل کیں.پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 2 ، محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

  • ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگ گیا، 5 افراد زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈیرہ لاٹھیاں نزد گاؤں آہدیاں مریدکے میں 11KV تاروں سے کرنٹ لگنے سے 5 افراد جل کر زخمی ہو گئے-
    ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر زخمی مریضوں کو طبی امداد دینے کے بعد 5 مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا-
    ڈیرہ لاٹھیاں میں 11kv تاریں ٹوٹ گئیں جس پر گاؤں کے لوگوں نے بجلی کی عدم موجودگی میں واپڈا کو اطلاع کیے بغیر تاروں کو جوڑنے کی کوشش کی تو اچانک بجلی آنے سے 5 افراد کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گئے

  • لودھراں : ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں کہروڑپکا روڈ پر تیز رفتار ویگن کی زد میں آ کر ایک بزرگ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جاں بحق ہونے والے بزرگ کی شناخت کر لی گئی ہے طالب حسین 335 ڈبلیو بی تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کا رہائشی تھا اور اس کی عمر 70 برس تھی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم 1122 موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈکوارٹر لودھراں میں منتقل کر دیا گیا ۔

  • بلوچستان:بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گرد قرار دینے اورعام معافی کے بعد لاپتہ بلوچ واپس اپنے گھروں کو آنا شروع ہوگئے.

    بلوچستان:بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گرد قرار دینے اورعام معافی کے بعد لاپتہ بلوچ واپس اپنے گھروں کو آنا شروع ہوگئے.

    کوئٹہ:عین اس وقت جب ڈیفنس ہیومن رائٹس کی چیئر پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے لاپتہ افراد کے حوالے سے بات چیت کررہی تھیں .وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصراللہ بلوچ نے دوبارہ تصدیق کرتے ہوئے یہ پیغام دیا ہے کہ حکومت کی طرف سے عام معافی اور بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گرد قرار دینے کے بعد لاپتہ افراد نے اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع کردیا ہے اور اب تک چند دنوں میں 12 لاپتہ افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں.

    دوسری طرف جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمٰن بازئی کی سربراہی میں لاپتہ افراد سے متعلق وفاقی حکومت کے کمیشن کوئٹہ میں کیسز کی سماعت کا آغاز کر چکا ہے۔کمیشن نے 24 جون سے مسلسل نو روز تک 122 کیسز کی سماعت کی تھی۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بھی یہ بتایا ہے کہ جنوری سے اب تک 200 لاپتہ افراد واپس اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

  • اسلام آباد:جدہ جانے والی پرواز 4 گھنٹے لیٹ،زائرین سخت پریشان،انتظامیہ کے خلاف احتجاج

    اسلام آباد:جدہ جانے والی پرواز 4 گھنٹے لیٹ،زائرین سخت پریشان،انتظامیہ کے خلاف احتجاج

    اسلام آباد:پاکستان سے سعودی عرب جانے والے حج زائرین کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ایک نجی ایئر لائنز کی حج پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی.ابھی تک زائرین اسلام آباد ایئر پورٹ پر رکے ہوئے ہیں اور انتظامیہ کی بے حسی پر احتجاج بھی کررہےہیں.

    زائرین کے احتجاج کے بعد ایئر پورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ کچھ وجوہات کی وجہ سے طیارے کو روکنا پڑا .اب طیارہ چار گھنٹے کی تاخیر کے بعد کچھ دیر میں روانہ ہوجائےگا.زائرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ اس قسم کی تاخیر پر نوٹس لیں. تاکہ آئندہ ایسی غلطی کا سامنا نہ کرنا پڑے

  • شہبازشریف سن لو موت قبول کر سکتا ہوں،کرپشن ،جہالت پر سودے بازی نہیں، وزیراعظم کا شہباز شریف کو پیغام

    شہبازشریف سن لو موت قبول کر سکتا ہوں،کرپشن ،جہالت پر سودے بازی نہیں، وزیراعظم کا شہباز شریف کو پیغام

    وزیراعظم عمران خان نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں تو موت بھی برداشت کر سکتا ہوں لیکن آپ نہیں کر سکتے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چند روز قبل اپنے بیان میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران نیازی صاحب اتنا ظلم کرو جتنا برداشت کر سکو۔

    عمران خان نے اسلام آباد میں غربت کے خاتمے کے قومی پروگرام ’احساس‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کہتے ہیں کہ اتنی سزا دینا جتنی برداشت کر سکتے ہو،شہباز شریف سن لو میں تو اپنی موت بھی برداشت کر سکتا ہوں لیکن آپ نہیں کر سکتے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ شہباز شریف لوٹی گئی دولت سے لطف اندوز ہونے کے لیے موت برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس سےکہنا پڑتا ہےکہ جو ملک اسلام کے نام پر بنا اس ملک میں انسانیت نظر نہیں آئی، غیر مسلم ممالک میں انسانیت کی زیادہ قدر نظر آئی۔انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے لوگوں میں احساس ہے ریاست میں نہیں، انسان اور جانوروں کے معاشرے میں انصاف، انسانیت کا ہی فرق ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عجیب عجیب باتیں سنتا تھا کہ ملک کو ایشین ٹائیگر بنا دیں گے، لاہور کو پیرس بنا دیں گے، 30 سال سے اقتدار میں رہنے والےکہتے ہیں میڈیکل چیک اپ کیلیے لندن جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کی ذمہ داری ریاست کی ہوتی ہے اور ہر ماہ احساس پروگرام کے تحت کمزور طبقے کو اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

  • پولیس کا سرائے عالمگیر پںی میں سرچ آپریشن، 2 اشتہاری 12 مشکوک افراد گرفتار

    پولیس کا سرائے عالمگیر پںی میں سرچ آپریشن، 2 اشتہاری 12 مشکوک افراد گرفتار

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی )پولیس کا سرائے عالمگیر پبی کے علاقہ میں کامیاب سر چ آپریشن،
    دوران آپریشن 2مجرم اشتہاری اور 12کس مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا،
    سر چ آپریشن میں سرائے عالمگیر پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے حصہ لیا،گجرات میں اشتہاری مجرمان کا خاتمہ کرکے ضلع کو امن و امان کا گہوارہ بنا دیا ہے،ڈی پی او سید علی محسن ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی خصوصی ہدائیت پر ڈی ایس پی رمضان کمبوہ کی زیر نگرانی سرائے عالمگیر کے علاقہ رکھ پبی،پوران،کھوہار اور دریا کے ساتھ بیلاکے علاقہ میں کامیاب سر چ آپریشن کیاگیا۔سر چ آپریشن میں سرائے عالمگیر پولیس اور ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔دوران آپریشن دو مجرم اشتہاری جن میں عرفان ولد احمد علی قوم چنبیل سکنہ فتح پور 2۔اسامہ ولد غلام فرید قوم ملک سکنہ ڈھوری معہ 12کس مشکوک افراد گرفتار ہوئے۔پولیس ٹیموں نے مجرمان اشتہاریوں کی پناہ گاہوں کو مکمل طور پر مسمار کردیا اور ان کے زیر استعمال کشتیوں کو قبضہ میں لے لیا۔ڈی پی او سید علی محسن نے کہا ہے کہ گجرات میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے،ضلع کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کردیا گیا ہے۔

  • ایمنسٹی سکیم کامیاب، 25 روز میں کھربوں کے اثاثے ظاہرہوئے،ن لیگ کی سکیم میں بڑی مچھلیوں کو بچایا گیا ،ایف بی آر

    ایمنسٹی سکیم کامیاب، 25 روز میں کھربوں کے اثاثے ظاہرہوئے،ن لیگ کی سکیم میں بڑی مچھلیوں کو بچایا گیا ،ایف بی آر

    لاہور :پی ٹی آئی اور ن لیگ کی حکومت کی ایمنسٹی سکیم میں بڑے بڑے فرق اور امتیازی پہلو سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں.اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی ایمنسٹی اسکیم میں اپنے ہی لوگوں نے اپنی ہی حکومت پر اعتبار نہ کرتے ہوئے اثاثے چھپائے رکھے اور اپنے آپ کو پاکستان کے ٹیکس سسٹم میں لانے سے بچنے کی کوشش کرتے رہے .یہ بات بھی بڑی قابل غور اور دلچسپ ہے کہ ن لیگ کی ایمنسٹی سکیم میں بڑی مچھلیوں کے پہلےہی ایمنسٹی لینے کےباوجودبھی 25 دن کی سکیم میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کی بڑی کامیابی 30 کھرب کے اثاثے ٹیکس نیٹ میں لے آئے.اس کے ساتھ ساتھ 4 فیصد کے حساب سے 71 ارب کا ریونیو بھی اکٹھا کر لیا.

    ایف بی آر کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت کی ایمنسٹی سکیم پر بہت سے پاکستانیوں نے اعتبار کیا ہے اور سک کی وجہ سے مزید1 لاکھ 37 ہزار + 15 ہزار جو پورٹل پے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں .ایف بی آر کے مطابق دوسرے راؤنڈ میں 35 فیصد ٹیکس کی شرح کے اضافے کے ساتھ مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری کررہے ہیں،جس کےحوالے سے 16 ہزار مزید بے نامی داروں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں.

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق تیسرے فائنل راؤنڈ میں فل ٹیکس اور جرمانے کے ساتھ مزید وصولیاں کی جائیں گی.جس کے بعد ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے والوں کی تعداد اور بڑھ جائے گی.پھر کریک ڈاؤن کے ساتھ جائیدادوں کی ضبطگی اور نیلامی ہوگی .ایف بی آر حکام کے مطابق اس اسکیم سے 70 لاکھ بے نامی داروں کے ساتھ حکومت کے پاس 5 کروڑ 31 لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے

    ایف بی آرذرائع نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ تاجروں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ فکسڈ ٹیکس لگایا جائے گابیرون ملک ڈیڑھ لاکھ بنک اکاونٹس میں ساڑھے7 ارب ڈالر بھی ظاہر کیے گئے ہیں .حکومت ان بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کے لئیے بھی تیاری شروع کرچکی ہے. ایف بی آر حکام نے تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس نے پراپیگنڈے کے باوجود اس عمران خان کی حکومت پر اعتبار کیا ہے.