Baaghi TV

Author: +9251

  • ایران کا جبرالٹر میں پکڑے گئے  آئل ٹینکر کو چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

    ایران کا جبرالٹر میں پکڑے گئے آئل ٹینکر کو چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

    ایران نے برطانیہ کی جانب سے جبرالٹر میں پکڑےگئے آئل ٹینکر کو غیر قانونی عمل قرار دیا ہے اور اسے فوری چھوڑنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کارروائی پر ایران نے جمعے کے روز برطانوی سفیر کو طلب کرکے باضابطہ احتجاج کیا اور ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے برطانوی سفیر سے ملاقات کے دوران برطانیہ کی اس کارروائی کو ناقابل قبول قرار دیا۔

    ایرانی حکام نے برطانوی سفیر سے آئل ٹینکر کو چھوڑنے کا بھی فوری مطالبہ کیا جب کہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ موصول شدہ اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے یہ کارروائی امریکا کےکہنے پر کی۔

    ایران کے سینئر عسکری حکام نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئل ٹینکر کو فوری طور پر نہ چھوڑا گیا تو یہ تہران کا فرض ہے کہ وہ اسی طرح کرے اور برطانوی ٹینکر کو قبضے میں لے۔

  • ایک وکٹ پر پاکستان نے 100 رنز بنا لیے، بابر اعظم کی ففٹی

    ایک وکٹ پر پاکستان نے 100 رنز بنا لیے، بابر اعظم کی ففٹی

    کرکٹ ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے ایک وکٹ کے نقصان پر 22 ویں اوور میں 100رنز مکمل ہوگئے ہیں.بابر اعظم کی ففٹی مکمل

    کرکٹ ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے اس کے ایک وکٹ کے نقصان پر 100 رزنز مکمل ہو گئے ہیں. پاکستانی بیٹسمین نے ایک غیر جارحانہ آغاز کیا ہے . توقع کی جاہی تھی کہ پاکستان ایک مضبوط اور جارحانہ آگاز کرے گا لیکن ایسا نہ ہو سکا.بابر 36 اورامام الحق36 پر کھیل رہے ہیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ دوسری بار جیتنے کا خواب لارڈز میں بنگلہ دیش کے آخری گروپ میچ سے پہلے چکنا چور ہو گیا، ہوم آف کرکٹ میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اب محض با وقار اختتام کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

    بنگلا دیش کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہی ٹیم کھیلے گی جس نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

    اس میچ میں پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سائے کے تعاقب کی طرح ناممکن چیلنج کا سامنا ہے، گرین شرٹس کو ریکارڈ مارجن سے فتح کے ساتھ اپنے نیٹ رن ریٹ کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔

    بنگلا دیش کی ٹیم بھارت سے شکست کے بعد پہلے ہی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو چکی ہے، جبکہ پاکستان جیت بھی جائے تو اعداد و شمار اس قدر مشکل اور پیچیدہ ہیں کہ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔

  • شعیب ملک کوالوداعی میچ کے بجائے الوداعی عشائیہ دیا جائے ، وسیم اکرم

    شعیب ملک کوالوداعی میچ کے بجائے الوداعی عشائیہ دیا جائے ، وسیم اکرم

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہےکہ آل راؤنڈر شیعب ملک کو الوداعی میچ نہیں‌الودائی عشائیہ دینا چاہیے ،

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہےکہ آل راؤنڈر شیعب ملک کو الوداعی میچ نہیں‌الودائی عشائیہ دینا چاہیے ، واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے سے قاصر رہنے والے شعیب ملک 2019ء کے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کرچکے ہیں .ان پر کارکرگی نہ دکھانے کی وجہ سے کافی تنقید کی جارہی ہے.

  • یمن میں ہیضے کی وجہ سے 63 ہلاک

    یمن میں ہیضے کی وجہ سے 63 ہلاک

    یمن کے شہر تعز میں سال رواں کی پہلی شش ماہی کے دوران 63 افراد ہیضے کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے مطابق ، سال رواں کی پہلی شش ماہی کے دوران اب تک شہر میں 22200 افراد کو اسہال اور ہیضے کی بیماری کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں سے 63 افراد ہیضے کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

    5 سال سے سیاسی عدم استحکام کے شکار ملک یمن میں حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    دنیا کے غریب ترین ممالک میں شمار یمن میں خانی جنگی کے باعث انسانی المیہ خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے۔

  • ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان کی ففٹی مکمل

    ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان کی ففٹی مکمل

    کرکٹ ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے ایک وکٹ کے نقصان پر 12 ویں اوور میں 50رنز مکمل ہوگئے ہیں.

    کرکٹ ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے اس کے ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رزنز مکمل ہو گئے ہیں. پاکستانی بیٹسمین نے ایک غیر جارحانہ آغاز کیا ہے . توقع کی جاہی تھی کہ پاکستان ایک مضبوط اور جارحانہ آگاز کرے گا لیکن ایسا نہ ہو سکا.

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ دوسری بار جیتنے کا خواب لارڈز میں بنگلہ دیش کے آخری گروپ میچ سے پہلے چکنا چور ہو گیا، ہوم آف کرکٹ میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اب محض با وقار اختتام کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

    بنگلا دیش کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہی ٹیم کھیلے گی جس نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

    اس میچ میں پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سائے کے تعاقب کی طرح ناممکن چیلنج کا سامنا ہے، گرین شرٹس کو ریکارڈ مارجن سے فتح کے ساتھ اپنے نیٹ رن ریٹ کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔

    بنگلا دیش کی ٹیم بھارت سے شکست کے بعد پہلے ہی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو چکی ہے، جبکہ پاکستان جیت بھی جائے تو اعداد و شمار اس قدر مشکل اور پیچیدہ ہیں کہ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔

  • مرغے کی بانگ پر مالکن پر گیا گزری جانیے تفصیل میں

    مرغے کی بانگ پر مالکن پر گیا گزری جانیے تفصیل میں

    فرانس میں ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں پیش آیا جس میں لوگوں نے مرغے کی بانگ سے تنگ آ کر اس کی مالکن پر مقدمہ درج کرا دیا۔ دعوے میں اس مرغ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فرانس کے ایک دیہی علاقے سینٹ پیری ڈی اولیرون میں مورِس نامی مرغے نے راتوں رات شہرت حاصل کر لی ہے، لیکن اس کی وجہ مرغ کی زوردار بانگ ہے جو پڑوسیوں کو بھی متاثر کر رہی تھی۔

    سینٹ پیری ڈی اولیرون کے ایک خاندان نے کہا ہے کہ پڑوسن کا مرغ صبح اتنی زوردار بانگ دیتا ہے کہ اس سے بعض پڑوسی شدید پریشان ہیں اور وہ بغیر توقف صبح کے ساڑھے آٹھ بجے تک بانگ دیتا رہتا ہے۔ جبکہ مرغے کی مالکن نے کہا ہے کہ یہ ایک دیہی علاقہ ہے جہاں پرندوں کی آوازیں اور مرغ کی پکار ایک عام بات ہے۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق حال ہی میں مرغ کی مالکن کورین فیسو عدالت میں پیش ہوئیں تاہم مرغ کو عدالت میں‌ پیش نہیں‌ کیا گیا اور نہ ہی دعویٰ‌ کرنے والے جوڑے نے عدالت میں حاضری دی۔

    2017 میں مرغ کی مالکن کورائن فیسیو کو ایک نوٹس ملا جس میں ’ پڑوس میں گڑبڑ پھیلانے‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے مرغے کے ڈربے کو ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا.

    اس کے بعد مرغے کی مالکن نے اسے دیر تک دڑبے میں ہی محصور رکھا لیکن پڑوسیوں کی تسلی نہ ہوئی اور اپریل 2018 میں ایک درخواست گزار اس کے گھر آیا اور مرغ کی بانگ کے ثبوت ریکارڈ کرکے لے گیا اور چند ماہ بعد مرغ کے مالک پر ایک باقاعدہ مقدمہ دائر کردیا گیا۔

  • آنٹی  میرا کی "باجی” بننے کی کوشش ناکام،

    آنٹی میرا کی "باجی” بننے کی کوشش ناکام،

    آنٹی میرا کی "باجی” بننے کی کوشش ناکام، بڑھتی عمرکیئریر کو بچانے کا آخری حربہ کو جو کہ ناکام ہو گیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آنٹی کی عمر کو پہنچ جانے والی اداکارہ میرا نے "باجی” بننے کی کوشش کی جو بری طرح سے ناکام ہوگئی۔ بارہ مئی 1977 کو پیدا ہونے والی 42 سالہ اداکارہ میرا آج بھی 18سالہ حسینہ ہونے کا دعوی کرتی ہیں۔ لاکھوں روپے خرچ کرکے کرائی گئی کاسمیٹک سرجری بھی اب میرا کی عمر چھپانے میں ناکام نظر آتی ہے۔
    فلمسٹار میرا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1995 میں کیا لیکن ان کو پذیرائی 1997 میں بننے والی فلم کھلونا سے ملی۔ 2019 میں میرا کی اب تک کی آخری فلم "باجی” ریلیز ہوئی۔ حالیہ ریلیز ہونے والی پاکستانی فلاپ فلمز میں سب سے نمایاں نام میرا کی فلم "باجی” کا ہے۔ شوبز حلقوں میں "باجی” کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور "باجی” کو میرا کے ڈوبتے شوبز کیرئیر کی آخری فلم کہا جا رہا ہے۔

    فلمی حلقوں میں فلم کو سخت ناپسند کیا گیا جبکہ فلمی شائقین نے بھی فلم کو بری طرح ریجیکٹ کردیا۔ باوثوق ڈرائع کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر ثاقب ملک اور ادکارہ میرا کے درمیان فلم کی ناکامی کی بعد شدید اختلاف پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر ثاقب ملک فلم کی ناکامی کا سبب میرا کو سمجھتے ہیں اور "باجی” کو اپنے کیرئیر کی سنگین غلطی قرار دیتے ہیں۔ جبکہ ادکارہ میرا فلم کے فلاپ ہونے کا ملبہ ڈائریکٹر ثاقب ملک پر ڈال کر ان کی ڈائریکشن پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اپنے ختم ہوتے شوبز کیرئیر کو سہارا دینے کے لئے فلم "باجی” کو درپردہ میرا نے خود پروڈیوس کیا تھا۔ تاکہ کسی طرح سے وہ شوبز انڈسٹری میں اپنے قدم جمائے رکھیں مگر فلم کی ناکامی نے انہیں چاروں شانے چت کر دیا ہے۔
    تقریباً 4 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بننے والی فلم "باجی” اپنی لاگت پوری کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ ناقدین اس کا سبب میرا کی اوورایکٹنگ، ناقص سکرپٹ اور کہانی کو ٹھہرا رہے ہیں بلکہ بعض تو اس سکرپٹ کو مختلف کہانیوں کا چربہ قرار دے رہےہیں۔

    جس میرا نے باجی سے آنٹی تک کا سفر بخوبی طے کیا وہی اداکارہ میرا آنٹی سے "باجی” تک کا سفر طے کرنے میں بری طرح ناکام رہیں۔
    آغاز سے لے کر اب تک جتنے فلمی اور جنسی سکینڈلز ادکارہ میرا کے ہیں اتنے شاید پوری فلم انڈسٹری کے نہیں ہوں گے۔ فلم انڈسٹری میں اپنا نام بچانے اور خبروں کی زینت بننے کے لئے جتنے اوچھے ہتھکنڈے ادکارہ میرا نے استعمال کئے ہیں اس کی کہیں کوئی مثال نہیں ملتی۔

  • ٹاس جیت کر  بنگلا دیش کیخلاف پاکستان کی  بیٹنگ جاری

    ٹاس جیت کر بنگلا دیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

    کرکٹ ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ دوسری بار جیتنے کا خواب لارڈز میں بنگلہ دیش کے آخری گروپ میچ سے پہلے چکنا چور ہو گیا، ہوم آف کرکٹ میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اب محض با وقار اختتام کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

    پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    کرکٹ ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ دوسری بار جیتنے کا خواب لارڈز میں بنگلہ دیش کے آخری گروپ میچ سے پہلے چکنا چور ہو گیا، ہوم آف کرکٹ میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اب محض با وقار اختتام کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

    بنگلا دیش کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہی ٹیم کھیلے گی جس نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

    اس میچ میں پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سائے کے تعاقب کی طرح ناممکن چیلنج کا سامنا ہے، گرین شرٹس کو ریکارڈ مارجن سے فتح کے ساتھ اپنے نیٹ رن ریٹ کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔

    بنگلا دیش کی ٹیم بھارت سے شکست کے بعد پہلے ہی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو چکی ہے، جبکہ پاکستان جیت بھی جائے تو اعداد و شمار اس قدر مشکل اور پیچیدہ ہیں کہ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔

  • عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے سامنے خطرناک حادثہ کیسے ہو سکتا ہے؟ باغی ٹی وی کی خبر سب بتا رہی ہے

    عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے سامنے خطرناک حادثہ کیسے ہو سکتا ہے؟ باغی ٹی وی کی خبر سب بتا رہی ہے

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے مین گیٹ کے عین سامنے بھمبر روڈ پر کافی روز سے اسٹریٹ لائٹ کا پول سڑک پر گرا ہوا ہے جو کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے، بھمبر روڈ گجرات سے آزاد کشمیر تک ٹریفک کی انتہائی مصروف سٹرک ہے جبکہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ضلع بھر سے آنے والے سینکڑوں مریضوں اور ایمرجنسی ایمبولینس ٹریفک کو بھی مشکلات کا سامنا ہے‘ میونسپل کارپوریشن گجرات اور صوبائی ھائی وے محکمہ کو اس غفلت کا نوٹس لینا چاہئے، سڑک کے اطراف کوئی خوانچہ فروش یا دوکاندار اپنا اڈہ لگائے تو میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور ھائی وے کے روڈ انسپکٹر ایک گھنٹے کے اندر اندر پہنچ جاتے ھیں جبکہ مین روڈ پرگرئے ھوئے خطر ناک اسٹریٹ لائیٹ پول کی کسی کو پروا نہیں‘ دریں اثنا ایسے مسائل کی کسی کھلی کچہری کی ضرورت نہیں کیونکہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال ایک ایسا پوآئنٹ ھے جہاں سے ضلعی انتظامیہ اور ذمہ دار سرکاری افسران کا بھی دن میں کئی مرتبہ گزر ھوتا ھے-

  • لندن میں مسلم پروفیشنل کونسل  کا قیام، امجد علی سید چیئرمین نامزد

    لندن میں مسلم پروفیشنل کونسل کا قیام، امجد علی سید چیئرمین نامزد

    لندن میں مسلم پروفیشنل کونسل کا قیام کر دیا گیا جس میں مسلم کمیونٹی کے مسائل حل کیے جائیں گے.مسلم پروفیشنل کونسل کے چیئرمین امجد علی سید چیئرمین نامزد

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لندن میں مسلم پروفیشنل کونسل کا قیام کر دیا گیا جس میں مسلم کمیونٹی کے مسائل حل کیے جائیں گے.مسلم پروفیشنل کونسل کے چیئرمین امجد علی سید چیئرمین نامزد ہوئے ،اس موقع پر سید امجد علی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کیمونٹی کے مسائل حل کرنے کا عزم کا اظہار کیا.

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کمیونٹی اس وقت مسائل میں الجھی ھے جن کے حل کے لیے ھم سب کو یکجہتی کا مظاھرہ کرنا ھوگا. مسلم پروفیشنل کونسل میں ڈاکٹرز، وکلاء، انجینئرز، میڈیا پرسنز, تاجروں سمیت دیگر شعبوں کی سرکردہ شخصیات شامل ہیں