Baaghi TV

Author: +9251

  • یغور مسلمان خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ، طیب اردوان

    یغور مسلمان خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ، طیب اردوان

    ترک صدر رجب طیب ایردوآن جو یغور مسلمانوں کے حقوق کی پر زور وکالت کر رہے تھے ‘اپنا موقف تبدیل کرنے کے بعد چین کے سرکاری موقف کی حمایت کرنے لگے ہیں۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حال ہی میں‌ انہوں‌ نے اپنے چینی ہم منصب شی جین پینگ سے ملاقات میں کہا کہ ہم یغور نسل کے مسلمانوں کے حوالے سے مطمئن ہیں۔ یغور مسلمان خوش وخرم زندگی گذار رہے ہیں۔

    چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں یغور نسل کے مسلمان باشندوں کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے مگر ان کے بنیادی حقوق کے حوالے سے بیجنگ پر عالمی اداروں کی طرف سے سخت تنقید کی جاتی ہے۔ چین پر الزام ہے کہ اس نے یغور نسل کے مسلمانوں پر مذہبی پابندیوں کے ساتھ ساتھ انہیں فوجی کیمپوں میں بند کر رکھا ہے جہاں انہیں بنیادی انسانی حقوق تک حاصل نہیں ہیں۔ چین ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتا چلا آیا ہے۔

    چین کا کہنا ہے کہ یغور نسل کے مسلمانوں کو پیشہ ورانہ تعلیمی مراکز میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی تعلیم وتربیت کا انتظام کیا جاتا ہے۔ انہیں مذہبی انتہا پسندی سے بچانے کے لیے چینی زبان میں مختلف پیشوں کی تربیت دی جاتی ہے۔

    صدر ایردوآن نے کہا کہ ان کا ملک دونوں ملکوں‌ کے درمیان سیاسی اعتماد سازی کے فروغ، انتہا پسندی سے نمٹنے اور سیکیورٹی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون جاری رکھے گا۔

  • سعودیہ کا جازان ہوائی اڈا بال بال بچ گیا

    سعودیہ کا جازان ہوائی اڈا بال بال بچ گیا

    یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے جازان کے ہوائی اڈے پر حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعوددی قیادت میں یمن کی آئینی حکومت کی معاونت کرنے والے عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک نیوز کانفرنس میں‌ بتایا حوثی باغیوں کا ایک ڈرون طیارہ جمعہ کی شب جازان میں شاہ عبداللہ ہوائی اڈے کی طرف اڑایا گیا۔

    سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مراسلے میں کرنل ترکی المالکی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی شب ایک بمبار طیارہ عرب اتحادی فوج نے حملے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔ اسے حوثی دہشت گردوں کی طرف سے شہری آبادی اور ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل کیا گیا تھا
    واضح‌رہے کہ اس سے قبل بھی حوثی باغی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر متعدد بار حملے کر چکے ہیں ان میں سے اکثر کو ہوا ہی میں تباہ کر دیا گیا اور چند ایک نشانے پر لگے.

  • روس اورایران میں ہتھیاروں کی ڈیل آخری مراحل میں

    روس اورایران میں ہتھیاروں کی ڈیل آخری مراحل میں

    ایران اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی خرید وفروخت کی ایک خفیہ سودے پر کام ہو رہا ہے۔ یہ سودا اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عرب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان اسلحہ کی خفیہ ڈیل کے حوالے سے خبر کا انکشاف روسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ روسی اسلحہ ساز کمپنی ‘روس اپارون’ ایرانی رجیم کے ساتھ اسلحہ کی فروخت کے معاہدے کے آخری مرحلے میں‌ ہے۔ اس ڈیل میں روسی کمپنی ایران کو دفاعی اور پیشگی حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار فراہم کرے گی۔

    ایران کو پیشگی حملے کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار فراہم کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ سلامتی کونسل کی قراداد 2231 میں ایران کو اس نوعیت کے ہتھیاروں کی فروخت ممنوع قرار دی گئی ہے۔ جب تک سلامتی کونسل اس کی اجازت نہیں دے گی کوئی ملک ایسے مہلک ہتھیار تہران کو فروخت نہیں کرسکتا۔

    اطلاعات کے مطابق مذکورہ دفاعی ڈیل کے حوالے سے ماسکو اور تہران کے درمیان رابطے مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھے گئے تاکہ ایران، روس سے ایسے ہتھیار خرید سکے جنہیں وہ عالمی قانون کے تحت حاصل کرنے کا مجاز نہیں۔

    یہ ڈیل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ اس ڈیل میں روس کے بڑے اور عالمی سطح کے ہتھیار شامل ہیں۔ ان میں فضائی دفاعی نظام ‘ایس 400’، سوخوئی جنگی طیارے، فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے سیٹلائٹس اور آبدوزیں‌ بھی شامل ہیں۔

  • دبئی کے حکران اپنی مفرور بیوی کے خلاف کیا اقدام اٹھانےجا رہے، اہم خبر آگئی

    دبئی کے حکران اپنی مفرور بیوی کے خلاف کیا اقدام اٹھانےجا رہے، اہم خبر آگئی

    دبئی کے ارب پتی حکمران راشد بن محمد المکتوم نے اپنی بیوی حیا بنت الحسین کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی،لندن کے فیملی ڈویژن کورٹ میں ان کا مقدمہ چلے رہا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ارب پتی حکمران راشد بن محمد المکتوم نے اپنی بیوی حیا بنت الحسین کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی،لندن کے فیملی ڈویژن کورٹ میں ان کا مقدمہ کھول دیا گیا.لندن ہائی کورٹ کے فیملی ڈویژن کورٹ میں مقدمے کا آغاز ہو گیا اور یہ مقدمہ 30اور 31 جولائی کو سنا جائے گا.
    واضح رہے کہ صدر محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین گھر سے ناراض ہو کر اپنی 11 سالہ بیٹی اور 7 سالہ بیٹے کے ہمراہ جرمنی پہنچیں جہاں انہوں نے دبئی میں اپنی جان کو درپیش خطرے کے باعث سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے دی۔

    واضح رہے شہزادی حیا اور ان کے بچوں کو رواں برس جنوری کے بعد سے کسی بھی عوامی مقام پر نہیں دیکھا گیا،جس کی وجہ سے یہ خبریں اب تیزی سے گردش کررہی ہیں کہ شہزادی واقعی ملک چھوڑ چکی ہیں.شہزادی حیا شیخ محمد کی چھٹی بیوی ہیں اور وہ اردن کے موجودہ بادشاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن بھی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ایک بیٹی بھی گھر سے ناراض ہو کر دبئی سے برطانیہ پہنچی تھیں ۔

  • رحیم یارخان ڈی پی او کی الوداعی تقریب میں شرکت

    رحیم یارخان ڈی پی او کی الوداعی تقریب میں شرکت

    رحیم یارخان ( ) سب انسپکٹرز ملک عاشق اور اصغر علی ریٹائرڈ ہو گئے۔ ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب تحائف دے کر روانہ کیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او آفس سکیورٹی پر مامور سب انسپکٹر ملک عاشق حد ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوئے جبکہ سب انسپکٹراصغر علی جو کہ موٹر وے میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے اور ڈیپوٹیشن پیریڈ پورا ہونے پر واپس ضلعی پولیس میں آئے تھے کہ انہوں نے ڈی پی او کو [پچیس سال سے زائد سروس ہونے پر ریٹائرڈ کئے جانے کی درخواست پیش کی جو کہ انہوں نے قبول کرتے ہوئے انہیں ریٹائرڈ کر دیا جس پر ہر دو سب انسپکٹرز کے ریٹائرڈ ہونے پر ڈٖی پی او عمر سلامت نے محکمہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں ڈی ایس پیز محمد رزاق رانا، جاوید اختر جتوئی، پی ایس او عبدالہادی، انچارج سکیورٹی برانچ فقیر حسین، انچارج کمپلینٹ سیل لیاقت علی، پی آر او ذیشان محمود رندھاوا و دیگر آفیشلز کے علاوہ ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا اور انہیں بعد ریٹائرمنٹ ان کی زندگی کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

  • 3 کروڑ روپے سے بننے والی سڑک کی قلعی پہلی بارش نے کھول دی

    3 کروڑ روپے سے بننے والی سڑک کی قلعی پہلی بارش نے کھول دی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) تین کروڑ روپے کی لاگت سے چند ہفتوں میں تیار ہونے والی 2700 فٹ گلزار مدینہ چوک سے پاک فین تک بننے والی روڈ کی قلعی بارش نے کھول دی۔ ہائی وے کی کمپنی کی طرف سے بنائی گئی ناقص سڑک پر پانی چاروں طرف کھڑا ہو گیا۔ گجرات کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر جی ٹی روڈ کے اس ایک حصے کی ناقص تعمیر اور پانی کھڑا ہونے کی تصاویر اپ لوڈ کر دیں اور ڈی سی گجرات سے گجرات چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ضلعی گورنمنٹ مظفر حسین ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے بننے والی سڑک بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث چند دنوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ ڈیوائڈر کے دونوں اطراف پر بارشوں کا پانی کھڑا ہونے سے یہ سڑک جلد ہی ٹوٹ جائے گی اور لوگوں نے اپنے جو ٹیکسوں کا پیسہ دیا ہے وہ بارش کے پانی میں بہہ جائے گا۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں ڈی سی گجرات اور ہائی وے کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی تعمیر کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے کہ اس نے پانی کی نکاسی کے لئے انتظامات کیوں نہیں کئے۔

  • رحیم یارخان ایکسیئن انہاراورعملہ پرحملہ

    رحیم یارخان ایکسیئن انہاراورعملہ پرحملہ

    رحیم یارخان( )واٹرسپلائی پائپ ٹوٹنے پردرجنوں افرادنے ایکسیئن انہاراورعملہ پرحملہ کردیا‘ تشدداورسرکاری گاڑی کی توڑپھوڑکردی‘ وکیل نے مشتعل ہوکرانہار حکام وعملہ کوساتھیوں کی مددسے تشددکانشانہ بنایا‘ وکلاء نے وکیل کی بدمعاشی پرسرپرستی کرتے ہوئے آج ہڑتال کی کال دے دی‘ ایپکاکاانہارملازمین کے ہمراہ احتجاجی دھرنا‘ ایکسیئن انہاراورملازمین پرتشددکرنے والے ملزمان کوگرفتارکرکے کارروائی کامطالبہ‘ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پراحتجاجی دھرناختم ہوا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزایکسیئن انہارچوہدری عبدالستارکوبذریعہ فون اطلاع ملی کہ نہرصادق برانچ ٹوٹ گئی ہے جس پروہ عملہ کے ہمراہ موقع پرپہنچے تومعلوم ہواکہ واٹرسپلائی پائپ ٹوٹاہے جس پرانہوں نے پمپ آپریٹرکوکہہ کرپانی بندکروایااس دوران وکیل نے مشتعل ہوکرایکسیئن انہار اورعملہ پرساتھیوں کے ساتھ مل کرحملہ کردیااورسرکاری گاڑی توڑپھوڑکرتے ہوئے انہیں تشددکانشانہ بنایاجوجان چھڑواکرموقع سے نکلے جس پرایپکانے وکیل اوراس کے ساتھیوں کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی دھرنادیادھرناسے گفتگوکرتے ہوئے ضلعی صدرایپکاچوہدری بوٹاعابدنے کہاکہ افسران وملازمین کی عزت نفس کسی صورت مجروح نہیں ہونے دیں گے‘ ایکسیئن اورعملہ پرتشددکرنے والے ملزمان کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے ورنہ تمام دفاترکی تالہ بندی‘ نہری پانی بندکرکے بھرپوراحتجاجی دھرناوہڑتال کریں گے‘ دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار نے وکیل کی بدمعاشی پرمبینہ سرپرستی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے خلاف ہڑتال کااعلان کردیاہے جس سے انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں میں آنے والے سائیلین کوآئے روزکی ہڑتالوں کی وجہ سے پریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے جنہوں نے بارکے اقدام پرتشویش کااظہار کیا۔

     

  • لودھراں : کہروڑپکا ریٹ لسٹ کا ٹھیکہ دے دیا گیا

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) مارکیٹ کمیٹی کہروڑپکا کے زیر اہتمام ٹھیکہ ریٹ لسٹ سال 2019–20مبلغ بارہ لاکھ اور پارکنگ اسٹینڈ کا ٹھیکہ بیس لاکھ نوے ہزار روپے میں ہوا.ٹھیکہ بذریعہ بولی دیا گیا ۔ جس میں مارکیٹ کمیٹی کی ہیڈ منزہ سحرش اور اسسٹنٹ کمشنر نے شرکت کی ۔ ریٹ لسٹ کے ٹھیکے کے اس اجلاس میں سابقہ اور نئے کئی افراد نے شرکت کی اجلاس میں شرکت کرنے والے افراد کا موقف تھا کہ اس دفعہ ٹھیکے بہت مہنگا دیا گیا ہے

  • لودھراں : ذخیرہ اندوز سے ہزاروں چینی کی بوریاں برآمد

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر اور خفیہ اداروں کی دوسری بڑی کاروائی، مولوی محبوب کریانہ سے4 ہزار چینی کی بوریاں پکڑی گئی،انتظامیہ کیجانب سے 5 ہزار جرمانہ عائد،،عوام ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں تاکہ اِس مہم کو روکا جا سکے اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کی میڈیا سے گفتگو۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے مالک مولوی محبوب کی سرزنش کی کہ آپ نے لوگوں کو آپس میں مجبت و بھائی چارے کا سبق دینا تھا مگر آپ تو مولوی صاحب ذخیرہ اندوزی کر کے انسانیت کے ساتھ مذاق کے مرتکب ہو رہے ہو اللہ کا خوف کریں

  • بھارت: ڈپٹی اینجیئرپر تشدد،رکن اسمبلی گرفتار

    بھارت: ڈپٹی اینجیئرپر تشدد،رکن اسمبلی گرفتار

    مہاراشٹرا:بھارت میں رکن اسمبلی انجنیئرپر تشدد کرنے کی وجہ سے گرفتار،اطلاعات کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس نے ممبئی-گووا ہائی وے پر کام کا جائزہ لینے والے ڈپٹی انجینئر پر گدلے پانی سے حملہ کرنے پر کانگریس کے رکن اسمبلی نتیش رینے کو گرفتار کرلیا۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ نارائن رینے کے بیٹے نتیش رینے کی جانب سے ممبئی-گووا ہائی وے کی خراب حالت پر احتجاج کرتے ہوئے سرکاری انجینئر پر گدلا پانی انڈیلنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

    ایس پی ڈکشٹ گیدام کا کہنا تھا کہ ‘انہیں مذکورہ کیس میں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے’۔رکن اسمبلی کی جانب سے سرکاری انجینئر پر گدلا پانی انڈیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی جس میں نتیش اور کانکاؤلی میونسپل کونسل کے صدر سمیر نالاواڈے کو ڈپٹی انجینئر پراکاش خیدکار پر مٹی سے بھرے گدلے پانی کی بالٹی انڈیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ نتیش اور ان کے حامیوں کے خلاف سرکاری ملازم پر تشدد کی سیکشن 353 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔نتیش کی جانب سے سرکاری عہدیدار سے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید پر سابق وزیر اعلیٰ نارائن رینے نے اپنے بیٹے کی کردار پر معذرت بھی کرلی تھی۔مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘میرے بیٹے کی جانب سے سرکاری عہدیدار پر گدلا پانی پھینکنے پر میں معذرت خوا ہوں، یہ احتجاج علاقے کے لوگوں کے لیے تھا’۔