Baaghi TV

Author: +9251

  • نواز شریف کو بطور وزیر اعظم ملنے والی سرکاری گاڑی برآمد،  کون استعمال کر رہا تھا؟ اہم خبر آ گئی

    نواز شریف کو بطور وزیر اعظم ملنے والی سرکاری گاڑی برآمد، کون استعمال کر رہا تھا؟ اہم خبر آ گئی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دی گئی سرکاری گاڑی ان کی صآحبزادی مریم نواز سے برآمد کر لی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کیبینٹ ڈویژن نے کاروائی کرتے ہوئے یہ سرکاری گاڑی برآمد کی ہے. بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی وزارت عظمیٰ کے دور میں بطور وزیراعظم جو سرکاری گاڑی ملی تھی وہ مریم نواز استعمال کر رہی تھیں، جو کہ جاتی امرا رائے ونڈ سے برآمد کر لی گئ ہے.

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت سے سزا ملنے کے بعد کابینہ ڈویژن نے 28 جون کو گاڑی کی واپسی کیلئے مریم نواز کو خط لکھا تھا تاہم گاڑی واپس نہ ملنے پر آج جمعرات کو یہ گاڑی برآمد کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سرکاری عہدہ پاس نہ ہونے کے بعد اسے کسی اور کیلئے استعمال کرنا قانونی طور پر درست نہیں‌ ہے.

  • بہتر غذائیں اپنائیں، آنکھوں کی بینائی بہتر بنائیں .پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عوامی صحت پر مشورے

    بہتر غذائیں اپنائیں، آنکھوں کی بینائی بہتر بنائیں .پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عوامی صحت پر مشورے

    لاہور:انسانی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حفاظتی اقدامات اٹھانے شروع کردیئے.اس سلسلے میں‌پنجاب فوڈ اتھارٹی اور رحمت ہسپتال کے زیر اہتمام آنکھوں کی بینائی بہتر کرنے میں غذاکے کردار پر آگاہی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔آنکھوں کی مختلف بیماریوں کا شکار مریضوں کو تفصیلی غذائی چارٹس،کتابچے اور ہدایت نامے مفت دیے گئے۔30ماہر غذائیات پر مشتمل ٹیم نے کیمپ میں 700سے زائد افراد کو تفصیلی معائنے کے ساتھ ساتھ بہتر غذا کے استعمال کے استعمال پر براہ راست آگاہی بھی دی

    پنجاب فوڈ اتھارٹی رحمت ہسپتال کے زیر اہتمام آگاہی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔کیمپ میں آنکھوں کی بینائی بہتر کرنے میں غذاکے کردار پرمریضوں کو فری معلومات فراہم کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی مختلف بیماریوں کا شکار مریضوں کو تفصیلی غذائی چارٹس،کتابچے اور ہدایت نامے مفت دیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان، ایڈمنسٹریٹررحمت ہسپتال کرنل معین رؤف اورصدر ہسپتال کمیٹی جسٹس عامر رضا نے کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کی۔

    ماہرِغذائیات کے مطابق سبزیوں اور پھلوں میں موجود وٹامن اے آنکھوں کے پٹھوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔آج کل فاسٹ فوڈ کی زیادتی،سبزیوں اورپھلوں کا کم استعمال نوجوانوں میں بینائی کے مسائل کو بڑھا رہا ہے۔ایڈمنسٹریٹر رحمت ہسپتال کرنل معین رؤف کا کہنا تھا کہ آگاہی کیمپس کے انعقاد سے لوگوں میں غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کا شعور پیدا ہو رہا ہے۔کسی بھی مر ض میں مبتلا افراد کے لیے ادویات سے زیادہ بہتر اور صاف خوراک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔

    جسٹس عامر رضاکا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پانے کے لیے لوگوں میں علاج بالغذا کی آگاہی پیدا کرنے کا عمل قابل ستائش ہے۔اس موقع پر ڈجی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے ساتھ ایسے آگاہی کیمپس کے انعقاد سے بہترغذا کے استعمال کے حوالے سے راہنمائی بھی کر رہے ہیں۔خوراک کے بہتر استعمال بارے آگاہی سے ہی بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
    ٭٭٭٭٭٭٭٭٭

  • شہریار آفریدی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ کا ردعمل

    شہریار آفریدی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ کا ردعمل

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء‌اللہ نے وزیرمملکت شہریارآفریدی کی پریس کانفرنس پرردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی حکومتی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نبیلہ ثناء‌اللہ نے کہاکہ میں اور میری بیٹی ہمیشہ دوسری گاڑی میں سفر کرتیں تھیں، آج جب رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی تو اُنکی طبیعت ناساز تھی، چیک اپ کےلیےاُنکےذاتی ڈاکٹرزکوبھی بورڈمیں شامل ہوناچاہیے،

    انہوں نے کہاکہ میں بُلٹ پروف گاڑی میں سفرنہیں کرتی میں بلڈپریشرکی مریضہ ہوں. الزام کی تردیدکرتی ہوں کہ میں نےکبھی رانا ثنا ءاللہ کی گاڑی میں لمبا سفر کیا ہو، واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گاڑی میں ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور اے این ایف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی گاڑی سے کروڑوں‌ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے.

  • جنوبی پنجاب کی ترقی ،پی ٹی آئی حکومت نے منصوبے پر عمل شروع کردیا،سید رفاقت علی گیلانی

    جنوبی پنجاب کی ترقی ،پی ٹی آئی حکومت نے منصوبے پر عمل شروع کردیا،سید رفاقت علی گیلانی

    لاہور:جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے کے لیے پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے پی ٹی آئی ورکرز سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 35فیصد فنڈز مختص کررہے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے،کام کریں گے۔تعلیم اور صحت کے شعبہ میں تبدیلی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

    معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ضلع لیہ میں تعلیمی و صحت سے وابستہ سرکرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی بہادر سب کیمپس کو نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 352.613ملین روپے کی لاگت سے وسعت دی، خواتین کی تعلیمی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے کئے کورنمنٹ وویمن کالج رانجن شاہ تحصیل کرور لعل عیسن کا 120.00ملین روپے،گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر فتح پور تحصیل کرور لعل عیسن کے قیام کے لئے 16.500ملین روپے کی خطیر رقم سے قیام عمل میں لایا جائے گا۔ صحت مند معاشرہ کے قیام کے لئے کھیلوں ں کی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

    تحصیل کرور لعل عیسن میں 68.420ملین روپے لاگت سے کرکٹ،ہاکی،فٹبال گراؤنڈ وواسو سٹیڈیم اور چار دیواری کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔  سابق حکمرانوں نے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو یکسر نظر انداز کیااور ماضی کے حکمرانوں کی غلط ترجیحات کے باعث دوردراز علاقوں کے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوا۔نمائشی حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے شروع کیے اور ان منصوبوں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ قومی وسائل ضائع کیے گئے۔

  • عمران خان یوٹرن کے ماسٹر ہیں، جس ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کرتے تھے آج اسے گلے لگا لیا، شہباز شریف

    عمران خان یوٹرن کے ماسٹر ہیں، جس ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کرتے تھے آج اسے گلے لگا لیا، شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو لوگوں سے ملاقات سے منع کردیا گیا ہے. خاندان کے بھی صرف پانچ افراد کو ملنے کی اجازت دی گئی، ہم نے بجٹ میں عوام دشمن شقوں کی بھرپور مخالفت کی، حکومت مخالف جماعتیں چیئرمین سینیٹ کیلیے مشترکہ نام پرمتفق ہو جائیں گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق شہباز شریف نے کہاکہ دوائیوں کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں،کسان،مزدوروں کیخلاف بجٹ شقوں کی مخالف کی، گزشتہ5سال میں خیبرپختونخوا میں کتنی یونیورسٹیاں اور اسپتال بنائے گئے؟، پنجاب میں 72 کلومیٹر میٹرو100 ارب روپے میں بنا، پشاورمیٹروابھی بھی کھنڈرات کی شکل میں ہے ،تکمیل کا امکان نہیں، عمران خان تاریخ کے جھوٹے ترین وزیراعظم ،دن رات سبز باغ دکھاتے ہیں، ڈنڈے کے زور پر روپے کی قدرگروائی گئی ،آج ڈالر 160پر پہنچ چکا ہے، یوریا پر سبسڈی ختم ،غریب کے وظائف ختم،تنخوا ہ دار کو چھوٹ ختم،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے کہاکہ آئی ایم ایف کو غرض نہیں کہ غریب زندگی کیسے بسر کرتاہے،عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں، عمران خان جس ایمنسٹی اسکیم کی مخالف کرتے تھے آج گلے لگالیا، عمران خان نے مشرف کی ایمنسٹی اسکیم کے تحت فلیٹ ڈکلیئرکیا، شاہد خاقان کی ایمنسٹی اسکیم کی عمران خان نے مخالفت کی تھی. ہماری ایمنسٹی اسکیم میں 124ارب روپے آئے تھے،

  • ایمنسٹی سکیم سے خزانے بھرجائیں گے،صمصام بخاری نے بڑا دعویٰ کردیا

    ایمنسٹی سکیم سے خزانے بھرجائیں گے،صمصام بخاری نے بڑا دعویٰ کردیا

    لاہور:ایمنسٹی سکیم بریک تھرو ثابت ہوگی، ملکی خزانے کو بھریں گے۔ عالمی ادارو ں کا پاکستان پر اعتماد بحال کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر کی منظوری خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے آج اپنے دفتر میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ عوام کی دلچسپی اپنے مسائل کے حل اور ملکی ترقی میں ہے۔موجودہ حکومت نے درست سمت میں ترقی کے سفرکا آغاز کیا ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعت صمصم بخاری نے کہا کہ نئی اصلاحات کے بعد ملکی معیشت مضبوطی کی طرف جائے گی۔عمران خان نے ایک مرتبہ پھر این آر او نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب میں بڑے پیمانے پر حقیقی منصوبے شروع کریں گے۔ زراعت کے شعبے میں دورس نتائج کی پالیسیاں لا رہے ہیں۔
      
    صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری سے صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال اور رائے حسن نواز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ساہیوال ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں و مسائل کے حل کیلئے تفصیلی مشاورت کی گئی۔  بعد ازاں سید صمصام علی بخاری نے وزیر زراعت نعمان لنگڑیال اور سابق ایم این اے و پی ٹی آئی کے رہنما رائے حسن نواز کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ کو پنجاب کو ساہیوال ڈویژن کے متعلق اہم سیاسی و انتظامی امور سے آگاہ کیا گیا۔
    ٭٭٭

  • سیاست بند گلی کی طرف جارہی ہے، عوام مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں، سراج الحق

    سیاست بند گلی کی طرف جارہی ہے، عوام مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاست بند گلی کی طرف جارہی ہے، عوام مہنگائی اوربےروزگاری سےنجات چاہتےہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے کہاکہ حکومت کےپاس معاشی مسائل کاحل نہیں، حکومت شورمچاکرعوام کی توجہ مسائل سےہٹانےکی کوشش کررہی ہے، جماعت اسلامی سابقہ اورموجودہ کرپٹ عناصرکامحاسبہ چاہتی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایڈہاک بنیادوں پر زیادہ عرصہ حکومت نہیں چلا سکتی ۔مستقبل کے لیے حکومت کے پاس کوئی مستقل نظام ہے نہ وژن ۔ مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو سیاسی جماعتیں احتجاج کریں یا نہ کریں ، عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے میں دیر نہیں کریں گے ۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ معاشی نظام کی تباہی کی بنیاد سودی نظام ، مس مینجمنٹ اور بے انتہا کرپشن ہے ۔

  • پنجاب:شجر کاری مہم ،90 لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ

    پنجاب:شجر کاری مہم ،90 لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ

    لاہور:پنجاب میں‌مون سون میں ہونے والی بارشوں کے ساتھ ساتھ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے اپنے منصوبے کا اعلان کردیا ہے. اس منصوبے کا اعلان ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کی۔جس میں کہا گیا ک پنجاب میں مون سون کی شجرکاری مہم کے دوران 90لاکھ پودے لگائے جائیں گے .جولائی میں شروع ہونے والی شجر کاری مہم تین ماہ جاری رہے گی۔

    چیف سیکرٹری نے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں . انہوں نے کہا کہ
    ماحولیاتی آلودگی روکنے کا کام انسانیت کی خدمت ہے۔چیف سیکرٹری نے مزیدہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانے کے فوائد بارے کمیونٹی موبلائزیشن اور آگاہی مہم شروع کی جائے.

    اس اجلاس میں بتایا گیا کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران صوبہ میں مقررہ ہدف12 کروڑ کی بجائے پندرہ کروڑپودے لگائے گئے .موسم بہار کی شجر کاری مہم میں کامیابی کا تناسب 128فیصد رہا۔محکمہ جنگلات کے پاس 3کروڑ پودوں کا سٹاک موجود ہے جبکہ363سیل پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں.و سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

  • وہاڑی : اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کے مختلف جگہوں پر چھاپے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورے والا اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگ زیب ان ایکشن سلاٹر ہاؤس کا اچانک دورہ، جانوروں کی صحت اور گوشت کے معیار کا معائنہ بیمار اور لاغر جانوروں کی سلاٹر ہاؤس آمد پر ویٹرنری ڈاکٹر اور عملہ ذمہ دار ہوگا۔ دوسری چھاپہ مار کاروائی میں اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگ زیب نے 505/ ای بی روڈ پر دو غیر قانونی ہیٹرول پمپ سیل کر دیئے۔پیڑول پمپ انتظامیہ دفتر سے غائب ہو گیا

  • ڈی جی خان، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی گاڑی کھائی میں گر گئی، امدادی ٹیمیں روانہ

    ڈی جی خان، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی گاڑی کھائی میں گر گئی، امدادی ٹیمیں روانہ

    قبائلی علاقے مبارکی میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کھائی میں گر گئی جس پر پیش آنے والے اس حادثے میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق زخمی ہوگئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیٹکل انتظامیہ نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثےمیں پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹرائبل ایریا موسی رضا،ڈرائیور بھی زخمی ہوئے ہیں.

    زخمیوں کو اسپتال لانےکیلیے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں.