Baaghi TV

Author: +9251

  • سی ڈی اے نے پارک انکلیو ون کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں‌ کا آغاز کر دیا

    سی ڈی اے نے پارک انکلیو ون کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں‌ کا آغاز کر دیا

    سی ڈی اے نے پارک انکلیوI- کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کے لیے لاگت کے تخمینے سے 32 فی صد کم لاگت پر کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا ہے اور رواں ہفتے ہی میں ان ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پچھلے چار سالوں سے مختلف وجوہات کی بناء پر پارک انکلیو کے باقیماندہ ترقیاتی کام تعطل کا شکار تھے اور پارک انکلیو I- میں اربوں روپے لگانے والے الاٹی اپنے پلاٹوں پر گھر کی تعمیر سے قاصر تھے اور ماضی میں دیگر کئی منصوبوں کی طرح پارک انکلیوI- کے ترقیاتی کاموں کو ترجیح نہیں دی گئی جس کے باعث یہ منصوبہ بھی سی ڈی اے کے دیگر منصوبوں کی طرح تعطل کا شکار تھا تاہم حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات اور سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ کی طرف سے ماضی میں نظر انداز کئے جانے والے تعطل کے شکار سیکٹروں کو ترجیحات میں شامل کر کے ان میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے۔

    پارک انکلیوI-کے ترقیاتی کاموں کے آغاز کے لیے تمام مطلوبہ اور ضروری قواعد و ضوابط، تکنیکی اور انتظامی امور اور منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے بعد پچھلے ماہ اس کا باقاعدہ ٹینڈر جاری کیا گیا۔ ٹینڈر میں شفافیت اور صحت مندانہ مقابلے کو یقینی بنانے سے پارک انکلیوI- کی انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے لیے لاگت کے لائے جانے والے تخمینے سے 32فی صد کم پر یہ کام ایوارڈ کر دیا گیا۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مشینری کو فوری موبلائز کرے تاکہ بغیر تاخیر کے ترقیاتی کاموں کا آغاز ممکن ہو سکے۔

    سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ نے واضح کیا ہے کہ پارک انکلیوI- کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو نہ صرف اعلیٰ اور معیاری ہونا چاہیے بلکہ متعلقہ افسران کو ان کاموں کی باقاعدہ اور موثر مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی۔ اس طرح پارک انکلیوI- کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت ہی میں مکمل ہونے کو یقینی بنائیں تاکہ اس سکیم کے الاٹی اپنے پلاٹوں پر گھروں کی تعمیر کر سکیں۔

    رپورٹ کے مطابق ترقیاتی کاموں‌ میں تعطل پیدا ہونے کی وجہ سے لوگوں‌ کو پریشانی کا سامنا تھا تاہم اب سی ڈی اے کی جانب سے پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں‌ کا آغاز کئے جانے کی خبروں‌ پر لوگوں‌ نے خوشی کا اظہا رکیا ہے اور سی ڈی اے کے اس فیصلہ کی تحسین کی ہے. واضح‌ رہے کہ سی ڈی اے نے پارک انکلیوI- کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کے لیے لاگت کے تخمینے سے 32 فی صد کم لاگت پر ٹھیکہ دیا ہے جبکہ رواں ہفتے میں ہی ان ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا جو کہ خوش آئند امر ہے۔

  • بھارت: شدید بارشیں،بیراج ٹوٹنے سے 12 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ

    بھارت: شدید بارشیں،بیراج ٹوٹنے سے 12 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ

    مہاراشٹرا:بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مون سون کی شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں حالیہ طور پر ضلع رتنگری میں تیواری بیراج ٹوٹنے کے باعث 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں .خبرکے مطابق ، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے 2 ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں اور اب تک 3 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، امدادی کاموں کے لیے بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر اور بحریہ کے اہلکاروں کی مدد بھی طلب کی گئی ہے۔

    گزشتہ روز بھی ممبئی میں بارشوں کی وجہ سے مکانات کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی طرح پونے شہر میں بھی ایک دیوار گرنے سے 6 مزدور مارے گئے تھے۔واضح رہے کہ بارشوں نے ممبئی میں 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

  • پاک ایران وزراء تجارت کی مشترکہ کمیٹی کا آٹھواں‌ اجلاس، اقتصادی و تجارتی تعلقات فروغ دینے پر اتفاق

    پاک ایران وزراء تجارت کی مشترکہ کمیٹی کا آٹھواں‌ اجلاس، اقتصادی و تجارتی تعلقات فروغ دینے پر اتفاق

    پاک ایران وزرا تجارت کی مشترکہ کمیٹی کا آٹھواں اجلاس ہوا ہے. مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کافروغ چاہتا ہے، باہمی تجارت کے فروغ کے لیے ایران تجارتی روکاٹیں دور کرے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق مشترکہ اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ ایران کی پاکستان کو تجارت کے لیے مزید بارڈر پوائنٹ کھولنے کی درخواست کی گئی ہے. ایران نے چاول کی جلد درآمد کے لیے پاکستان سے تجاویز مانگ لیں ہیں. ایران نے پاکستان سے5 لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے.

    مشیر تجارت نے کہاکہ زرعی مصنوعات ، فوڈآئٹم، فارماسوٹیکل سے باہمی تجارت کوفروغ دیا جا سکتا ہے، بارٹرٹریڈ میں پاکستان، ایران کو گندم ،چاول ،چینی،پھل برآمد بڑھا سکتا ہے، ایران نے بارٹر ٹریڈ کے لیےکمیٹی بنانےکی تجویز دے دی ہے. پاکستان کا ایران سے روڈ اور لوڈ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے. تجارتی سامان لے کر ایران جانے والی گاڑیوں پر روڈ اور لوڈ ٹیکس ختم کیا جائے. ایرانی وزیر تجارت رضا رحمانی نے کہا ہے کہ ایران تجارتی روکاٹوں کو دور کرے گا، ہمسایہ ممالک ہونے کے ناطے موجودہ باہمی تجارت کو بڑھانا ہو گا،دو طرفہ تجارت کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہو گا،

  • تیونس: مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد لاپتہ،تلاش جاری

    تیونس: مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد لاپتہ،تلاش جاری

    تیونس:مہاجرین کا اپنے گھروں سے دور بے بسی کی موت مرجانے کی خبریں‌تو سنتے ہی رہتے ہیں .لیکن سمندروں کی تیز لہروں سے بھی مہاجرین کی موت کا سلسلہ بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا. ایسا ہی ایک تازہ واقعہ میں‌ لیبیا سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے مہاجرین کی کشتی تیونس میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث کئی افراد لاپتہ ہیں۔امریکی خبررساں ادارے ’ اے پی ‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے بتایا کہ کشتی میں 86 افراد سوار تھے جن میں 82 تاحال لاپتہ ہیں۔

    گزشتہ شب جرجیس کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، مچھیروں نے ڈوبتی ہوئی کشتی میں سے 4 افراد کو بچالیا تھا برطانوی خبررساں ادارے ’ رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ریڈ کریسنٹ کے عہدیدار مونگی سلم نے بتایا کہ حادثے میں بچ جانے والے 4 افراد نے تیونس کوسٹ گارڈ کو بتایا تھا کہ کشتی جرجیس کے علاقے میں ڈوبی تھی۔مونگی سلم نے کہا کہ ان 4 افراد میں سے ایک بعدازاں ہسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ افریقی مہاجرین پر مشتمل ایک گروہ کو جرجیس سے 9 میل کے فاصلے پر بچایا گیا تھا انہوں نے کوسٹ گارڈ کو بتایا کہ وہ لیبیا کے ساحلی زوارہ سے سوار ہوئے تھے جن میں سے درجنوں افراد ڈوب گئے تھے۔مئی میں تیونس کے سمندر میں کشتی کو حادثے کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔گزشتہ برس تیونس کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 50 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا حکومت کے نام خط ،مجھے زندگی سکون سے گزارنی دی جائے

    ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا حکومت کے نام خط ،مجھے زندگی سکون سے گزارنی دی جائے

    لاہور :پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا حکومت کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے چند غیرقانونی اور بلاجواز رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ حسب معمول حکومت کی طرف سے جھوٹ کا پلندہ پیش کیا جا رہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مجھے کیا خطرہ پیش آ سکتا ہے؟
    جب میں نیوکلیئر پروگرام اور ایٹم بم بنانے میں مصروف تھا اس وقت دنیا کے اخبارات میں میری تصاویر شائع ہو رہی تھیں، میرے فوٹو شائع کیے جا رہے تھے، فلمیں بنائی جا رہی تھیں۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ میں اس وقت انگلینڈ، فرانس، جرمنی، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، مصر، سوڈان، نائجیریا، مالی (ٹمبکٹو)، تھائی لینڈ، جاپان، روس، ازبکستان، قازقستان، مراکو، کینیا، شام وغیرہ کے سفر کر رہا تھا۔ اس وقت ان کو میری جان کی فکر نہ تھی اور نہ ہی کسی نے مجھے مارا۔ نہ ہندوستانیوں نے، نہ امریکنوں نے اور نہ ہی اسرائیلیوں نے، اس وقت میرے ساتھ میرے رفقائے کار ہوتے تھے نہ گارڈ، نہ بندوقیں، نہ فوجی، نہ رینجرز۔ ایٹمی دھماکوں کے 6 برس بعد تک میں دنیا میں سفر کرتا رہا، اس وقت سب کو علم تھا کہ میں کون ہوں.

    ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ اب جبکہ میں 83 سال سے زیادہ عمررسیدہ ہو چکا ہوں، چلنا پھرنا مشکل ہے، ملک میں ہی ہوں اور باہر جانے کا قطعی کوئی ارادہ نہیں ہے تو اس دروغ گوئی سے مجھے پریشان کیا جا رہا ہے۔ درحقیقت ان کو اپنی بدمعاشیوں کے راز فاش ہونے کا خطرہ ہے مگر میں محب وطن پاکستانی ہوں، میں نے اور میری بیوی بچوں نے ملک کی خاطر خاندانی زندگی قربان کر دی ہے۔ میں جان دے دوں گا ملک سے کبھی غداری نہ کروں گا۔ میں ایک عام انسان کی طرح اپنی بقیہ زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔

  • بھکی پولیس نے اشتہاری مجرم دھر لیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ بھکھی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف بڑی کاروائی. ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا

    ڈی پی او کے مطابق تھانہ بھکھی نے اشتہاری مجرم جمیل کو ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کیا۔

    اشتہاری مجرم ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

  • 36 گھنٹوں سے بجلی ہے بند، یہ رہا برج اٹاری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فیروزوالہ کے علاقہ برج اٹاری اور ملحقہ علاقوں میں 36 گھنٹوں سے بجلی غائب جبکہ اہل علاقہ برج اٹاری سب ڈویژن کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 36گھنٹوں سے بجلی بند ہے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ایس ڈی او بات سننے کوتیار نہیں۔بجلی بند ہونے سے بچے بوڑھے عورتیں شدید گرمی سے نڈھال ہیں ۔اہل علاقہ پانی کی بوند بند کو ترس گئےہیں. شدید گرمی میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔اہل علاقہ کا ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے لاہور اور شیخوپورہ روڈ کو ٹریفک کے لئے مکمل بند کرکے احتجاج جارہی ہے

  • ٹرک نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو کچل کر ہلاک کر ڈالا

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)
    ہاؤسنگ کالونی نزد ٹوٹل پمپ لاہور روڑ پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا- حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی-

    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کوتھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس کے حوالے کر دیا- ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت لبنی بی بی زوجہ بشیر احمد 32 سال کے نام سے ہوئی ہے-

  • چمڑہ فیکٹریوں‌ کا ملک گیر احتجاج کا اعلان، 800 فیکٹریوں‌ کو لگیں گے آج سے تالے

    چمڑہ فیکٹریوں‌ کا ملک گیر احتجاج کا اعلان، 800 فیکٹریوں‌ کو لگیں گے آج سے تالے

    چمڑہ فیکٹریوں کی طرف سے بھی ملک بھر میں کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے. چیئرمین ٹینریز ایسوسی ایشن نے واضح‌ طور پر کہا ہے کہ 5 جولائی یعنی کل سے تمام فیکٹریاں کھالوں کی خریداری بند کر دیں‌ گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق چیئرمین ٹینریز ایسوسی ایشن آغا سیدین کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ زیروریٹ کی سہولت ختم ہونے کے بعد سرمایہ حکومت کے پاس نہیں پھنساسکتے، بجٹ میں چمڑا سازی کے کیمکلز پر بھی اضافی ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے لہٰذا ملک بھر کی800 سے زائد چمڑہ فیکٹریوں میں تالے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آغا سیدین نے کہا کہ عید قرباں سے حاصل ہونے والی کھالیں بھی نہیں خریدسکیں گے جس سے اربوں روپے کی کھالیں ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد عید الاضحٰی آ رہی ہے اور ملک بھر میں‌ لاکھوں‌ جانور قربان کئے جائیں‌ گے. اگر چمڑہ فیکٹریوں‌ کے مسائل حل نہ ہوئے اور وہ احتجاج پر مجبور ہوئیں‌ تو لاکھوں‌ کھالیں‌ ضائع ہونے سے اربوں‌ روپے مالیت کے نقصان کا خدشہ ہے. واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ماربل کی صنعت سے وابستہ مل مالکان نے بھی گزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کردیا تھاجس کے باعث ملک بھر میں ماربل کی سپلائی روک دی گئی تھی۔ بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسوں‌ پر کاروباری طبقہ سخت پریشان ہے.

  • رہبر کمیٹی کا سربراہ ہو گا کون؟ حکومت مخالف تحریک سے قبل ہی سیاسی جماعتیں اختلافات کا شکار

    رہبر کمیٹی کا سربراہ ہو گا کون؟ حکومت مخالف تحریک سے قبل ہی سیاسی جماعتیں اختلافات کا شکار

    مولانا فضل الرحمن کی حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں رہبر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے متعلق کہا گیا تھا کہ یہ کمیٹی حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے فیصلے کرے گی اور اسے تمام جماعتیں‌قبول کریں‌ گی تاہم اس رہبر کمیٹی کی سربراہی کے حوالہ سے سیاسی جماعتوں‌ میں اختلاف پیدا ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے رہبر کمیٹی کی چیئرمین شپ مانگی تھی اور پیپلزپارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین بنانے کی تجویز دی گئی تھی تاہم مسلم لیگ ن،جےیوآئی (ف) اوردیگرجماعتوں کی طرف سے پیپلزپارٹی کی اس تجویز پر معذرت کی گئی ہے.

    پیپلزپارٹی کی طرف سے رہبر کمیٹی کی سربراہی نہ ملنے پر احتجاجاً یوسف رضا گیلانی کا نام واپس لے لیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی جگہ فرحت اللہ بابر کا نام دے دیا ہے.