Baaghi TV

Author: +9251

  • عالمی عدالت 17 جولائی کو کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سنائے گی

    عالمی عدالت 17 جولائی کو کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سنائے گی

    اسلام آباد:عالمی عدالت
    بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی نیوی کے اعلی آفیسر کلبھوشن یادیو کے مقدمے کا فیصلہ 17 جولائی کو سنائے گی۔دفتر خارجہ کے ذرائع نے 17 جولائی کو کلبھوشن یادیو کے حوالے سے آئی سی جے کی جانب سے کیس کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ اور بھارتی نیوی کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا جن پر جاسوسی اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔

    عالمی عدالت نے بھارت کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کی سماعت دونوں ممالک کے وکلا کے دلائل ختم ہونے کے بعد 22 فروری 2019 کو مکمل کی تھی۔آئی سی جے سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کلبھوشن یادیو کیس کی عوامی سماعت مکمل ہوگئی ہے، جس کے بعد اب عدالت میں مشاورت ہوگی۔پیس پیلیس میں 18 فروری کو شروع ہونے والی آخری سماعت کے دوران پاکستانی وفد کی قیادت اٹارنی جنرل انور منصور نے بطور ایجنٹ کی تھی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری دیپک میتَل کر رہے تھے۔خیال رہے کہ عالمی عدالت میں پاکستان کی جانب سے بیرسٹر خاور قریشی کیس کی پیروی کررہے تھے۔

    یادرہے کہ بھارتی جاسوس نے مجسٹریٹ اور عدالت کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ کہ انہیں ’را‘ کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے منصوبہ بندی اور رابطوں کے علاوہ امن کے عمل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

    کلبھوشن نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ 2004 اور 2005 میں اس نے کراچی کے کئی دورے کیے جن کا مقصد ‘را’ کے لیے کچھ بنیادی ٹاسک سرانجام دینا تھا جب کہ 2016 میں وہ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا۔ویڈیو میں کلبھوشن نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستان میں داخل ہونے کا مقصد فنڈنگ لینے والے بلوچ علیحدگی پسندوں سے ملاقات کرنا تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کی توثیق 10 اپریل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی تھی۔بھارت نے 9 مئی 2017 کو عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے خلاف اپیل دائر کی تھی، اور درخواست کی تھی کہ آئی سی جے پاکستان کو بھارتی جاسوس کو پھانسی دینے سے روکے۔

    عالمی عدالت انصاف میں کی گئی درخواست میں بھارت نے پاکستان پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیاتھا کہ ویانا کنونشن کے مطابق جاسوسی کے الزام میں گرفتار شخص کو رسائی سے روکا نہیں جاسکتا۔

  • میرے نزدیک اہمیت صرف نمبر ون کی ہے، سلیکٹرز ٹیم کےانتخاب میں ڈبل ماینڈڈ تھے، وسیم اکرم

    میرے نزدیک اہمیت صرف نمبر ون کی ہے، سلیکٹرز ٹیم کےانتخاب میں ڈبل ماینڈڈ تھے، وسیم اکرم

    پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو آسٹریلیا سے نہیں‌ ہارنا چاہیے تھا. بنگلا دیش کے پاس شکیب الحسن ہے، ہمارا پاس ایسا کوئی نہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم نے کہاکہ میرےنزدیک اہمیت صرف نمبر ون کی ہے. ہوم گراؤنڈ پر جیتتے رہنے کا فائدہ نہیں ہے. پاکستان ٹیم کو جب بھی اچھی وکٹیں ملتی ہیں انہیں مسئلہ ہوتا ہے، سلیکٹرز ٹیم کےانتخاب میں ڈبل ماینڈڈ تھے، دو روز قبل ٹیم بنائیں گے تو اس کا مطلب انہیں پلاننگ کا کچھ پتانہیں،

    وسیم اکرم نے کہاکہ شعیب ملک بدقسمت رہے، ان کے ون ڈے کیریئر کا اختتام اچھا نہیں ہو رہا، یہ کوئی کلب کرکٹ ہے کہ آخری میچ کھلا کرکھلاڑی کو الوداع کہیں، ٹیم میں تبدیلی اُس وقت کیجائے جب بنچ پر آپ کے پاس طرم خان بیٹھے ہوں،

  • ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دے دی

    ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دے دی ہے. افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 288 رنزپر ڈھیر ہو گئی. ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 311 رنز بنائے. شائی ہوپ نے 77 رنز کی اننگز کھیلی. ایون لیوئس اور نیکولس پورن 58 ، 58 رنز بنائے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق جیسن ہولڈر 45 ، شیمرون ہیٹمائر 39 اور کرس گیل 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے. محمد نبی ، سید شیرزاد اور راشد خان کی ایک ایک وکٹ حاصل کی. دولت زدران نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. افغانستان مقررہ اوورز میں 288 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، رحمت شاہ 62 اور اصغر افغان 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے.

    لیڈز کے ہینڈگلے اوول گراؤنڈ کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کرس گیل اور ایون لیوس نے اننگز کا آغاز کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل نے سات، ایون لیوس نے 55 سکور کئے اور راشد خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے. بلے باز شیمرون ہیٹ مئیر اور شائے ہوپس نے ٹیم کا اسکور 174 رنز تک پہنچایا تو ہیٹ مئیر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور شائی ہوپس بھی 77 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پوران نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان جیسن ہولڈرنے 45 رنز بنائے. ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔ دونوں‌ ٹیمیں‌ ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں. ویسٹ انڈیز 3 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان کی ٹیم ایونٹ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر دسویں نمبر پر موجود ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلا میچ پاکستان کو ہرایا تاہم بعد میں‌ اسے سات میچوں‌ میں‌شکست کا سامنا کرنا پڑا.

    دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبروں پر موجود ہیں ،آٹھویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے واحد میچ پاکستان کرکٹ ٹیم سے جیت رکھا ہے۔ ویسٹ انڈیز کا ایک میچ بارش کی نظر ہوا اورانہوں نے چھ میچ ہارے ۔پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود افغانستان کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی لیکن کوئی بھی میچ نہ جیت سکی ۔

    ورلڈکپ 2019 کے 41ویں میچ میں گزشتہ روز میزبان ٹیم انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے.

  • مقبوضہ کشمیر:4 سالوں میں 800 حریت پسندشہیدہوئے،شری پاڈنائیک کا لوک سبھا میں‌اقرار

    مقبوضہ کشمیر:4 سالوں میں 800 حریت پسندشہیدہوئے،شری پاڈنائیک کا لوک سبھا میں‌اقرار

    نئی دہلی :بھارت کے دفاعی امور کے وزیر مملکت شری پاڈ نائیک نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں اقرار کیا ہے کہ پچھلے 4 سالوں میں‌بھارتی افواج نے 800 سے زائد کشمیری حریت پسند شہید کیے. وزیر مملکت کے مطابق 249کو صرف سال 2018میں ہلاک کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ سرحدوں پر دراندازی کے واقعات کو روکنے کی خاطر وزارت دفاع نے خصوصی اقدامات کئے ہیں جس کی رو سے نہ صرف فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا گیا بلکہ نئی فینسنگ بھی نصب کی گئی ہے، لو ک سبھا میں ممبران کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں دفاعی امور کے وزیر مملکت ’’شری پاڈ نائیک ‘‘نے بتایا کہ ریاست جموںوکشمیر میں دن بدن حالات معمول پر آرہے ہیں

    شری پاڈ نائیک نےکہاکہ ملی ٹینٹ تنظیموں میں حوصلہ شکنی پائی جارہی ہے۔ اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہاکہ سال 2014میں 104جنگجوئوں کو مار گرایا گیا، سال 2015میں 97، سال 2016میں 140جبکہ سال 2017میں 210عسکریت پسندوں کو تصادم آرائیوں کے دوران شہید کیا گیا۔ دراندازی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر تعینات فوج کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی حفاظتی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے اور فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مرکزی کی جانب سے دفاعی اخراجات میں اضافہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

  • سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن انتظامیہ کے مابین ایک ارب 25 کروڑ پراپرٹی ٹیکس وصولی پر تنازعہ

    سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن انتظامیہ کے مابین ایک ارب 25 کروڑ پراپرٹی ٹیکس وصولی پر تنازعہ

    وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن ( ایم سی آئی ) انتظامیہ کے درمیان 1 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے دونوں اداروں کے درمیان ٹیکس وصولی پر اختیار رسہ کشی کے باعث ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے لوگوں کو جائیداد کی ٹرانسفرز کے لیے درکار این او سی جاری کرنے معذرت کرلی ہے جس پر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سی ڈی اے اور ایم سی آئی انتظامیہ کے درمیان پراپرٹی ٹیکس کی وصولی اور رقم کی اپنے اپنے اکاونٹ میں منتقلی کے معاملے پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے، یہ تنازعہ اس وقت پیدا ہوا ہے جب میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ بھجوایا جس میں ہدایات جاری کی گئیں‌ کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت اسلام آباد کی شہری حدود میں واقع ہاوسنگ یونٹ سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں محصولات کی وصولی کا اختیار میٹرو پولیٹین کارپوریشن کو حاصل ہے قبل ازیں سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کی سیکشن 5A کے تحت یہ ٹیکس سی ڈی اے وصول کرتا آیا ہے جو اب لوکل باڈیز ایکٹ کے بعد ختم ہو گیا ہے،

    سی ڈی اے انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ لوکل باڈیزایکٹ کے تحت اسلام آباد کے شہری علاقے سے حاصل ہونے والے پراپرٹی ٹیکس ایم سی آئی اور سی ڈی اے میں ایک مخصوص شرح کے اعتبار سے تقسیم ہونے ہیں تاہم اب میئر اسلام آباد نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو چھٹی لکھ کر ہدایت کی ہے کہ وہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والے پے آرڈر ز ایم سی آئی کے اکاونٹ میں جمع کروائیں تاہم سی ڈی اے اس معاملے پر اپنے موقف رکھتا ہے،

    میئر کے مراسلے کے بعد ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد کی پراپرٹی کی ٹرانسفر کے لیے درکار این او سی جاری کرنے بند کردئیے ہیں جس کے باعث لوگوں کو اس معاملے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے واضح رہے کہ گزشتہ سال ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد کے مکینوں سے پراپر ٹی ٹیکس کی مد میں 90کرو ڑ 25لاکھ روپے کا محاصل جمع کیا ہے جبکہ دوسری طرف ریونیو ڈیپارٹمنٹ 30کروڑ 30لاکھ روپے پانی کے چارجز کی مد میں وصو ل کیے ہیں جوگزشتہ سالوں کے مقابلے میں 28کروڑ روپے زائد ہے.

    واضح‌ رہے کہ سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن میں باہم ہونے والے اختلافات کی وجہ سے لوگوں‌ کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور دونوں اداروں‌ کے باہمی اختلافات کا نقصان لوگوں‌ کو پہنچ رہا ہے.

  • سری نگر:بس گہری کھائی میں جا گری،ڈرائیور بری طرح زخمی

    سری نگر:بس گہری کھائی میں جا گری،ڈرائیور بری طرح زخمی

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر کےشمالی علاقے سوپور علاقے میں جمعرات کو ایک منی بس ڈرائیور اُس وقت شدید زخمی ہوگیا جب اُس کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔یہ حادثہ وٹلب میں واقع معروف بابا شکر الدین کی معروف زیارت کے نزدیک پیش آیا۔کے مطابق ایک منی بس دوسری طرف سے آنے والی گاڑی کو سائیڈ دیتے ہوئے ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا اور اُسے مقامی طبی مرکز سے سرینگر منتقل کیا گیا۔

    حکام نے یہ بھی کہا کہ مذکورہ بس بڈگام سے وٹلب گئی تھی جہاں یہ زیارت پر سکول کےبچوں کو چھوڑ کر حادثے کا شکار ہوگئی۔بس کے حادثے کی اطلاع سن کر طالب علم بھی وہاں پہنچ گئے اور بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو زخمی حالت میں بس سے نکال کر مقامی ہسپتال پہنچایا

  • سری نگر:40 سالہ مسلمم خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

    سری نگر:40 سالہ مسلمم خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں ایک مسلمان خاتون ہلاک،اطلاعات کےمطابق جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں جمعرات کو ایک 40سالہ خاتون ٹرین کے نیچے آکرجاں بحق ہوگئی۔مذکورہ خاتون کی شناخت ذمردہ اختر اہلیہ شبیر احمد بٹ ساکنہ ویری ناگ کے طور ہوئی ہے جو لیوڈورا علاقے میں ٹرین کی زد میں آگئی۔پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے لکھا ہے کہ اس سلسلے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

    اس سے پہلے بھی کئی مسلمان خواتین کئی حادثات کا شکار ہو چکی ہیں.حالیہ واقعہ کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ آخر مسلمان خواتین کیوں بار بار ایسے حادثات کا شکار ہورہی ہیں.

  • سرینگر: 304زائرین پر مشتمل پہلاحج قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا

    سرینگر: 304زائرین پر مشتمل پہلاحج قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا

    سرینگر:دنیا بھر سے حج کرنے والوں کی روانگی کی خبریں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہیں وہاں مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھی اس سفر مقدس پر سعودی عرب کی طرف روانہ ہوچکے ہیں.جموں کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر سے جمعرات کی صبح حج پر جانے والے زائرین کا پہلا قافلہ سعودی عرب کی طرف روانہ ہوگیا۔ آج سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے304زائرین ،دو سپائس جیٹ طیاروں کے ذریعے روانہ ہوگئے۔آخر خبریں آنے تک تمام زائرین بحفاظت سعودی عرب ہہنچ گئے ہیں.

    سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حج پروازوں کا سلسلہ 29جولائی تک جاری رہے گا۔ضلعی کمشنر سرینگر نے حج پر جانے والے زائرین کے رشتہ داروں سے اپیل کی کہ وہ حکام کے ساتھ اشتراک کریں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر حج ہائوس، سرینگرڈاکٹر عبد السلام کے مطابق ریاست سے تعلق رکھنے والے 11,700افراد اس سال حج کا فریضہ انجام دیں گے۔

  • جاتی امرا سے مال مسروقہ برآمد ہونا شروع ہو گیا، قوم کے پیسوں‌ پر مزے لوٹے جاتے رہے، فردوس عاشق اعوان

    جاتی امرا سے مال مسروقہ برآمد ہونا شروع ہو گیا، قوم کے پیسوں‌ پر مزے لوٹے جاتے رہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جاتی امرا سے مال مسروقہ برآمد ہونا شروع ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق کیبینٹ ڈویژن کی طرف سے جاتی امرا سے بطور وزیر اعظم نواز شریف کو دی جانے والی سرکاری گاڑی تحویل میں لئے جانے کے بعد فردوس عاشق اعوان کا یہ ٹویٹ سامنے آیا ہے. انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ لکھا ہے کہ قوم غربت کی چکی میں پس رہی تھی یہ لگژری گاڑیوں کےمزےاُٹھارہےتھے.

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ میاں صاحب قوم کے پیسے پرمہنگی گاڑیوں کے مزے لوٹتے رہے، آج جیل میں بیٹھ کرعوام کی باتیں محض دھوکاہے،

  • بھارت:تدفین سے قبل نوجوان دوبارہ زندہ ہوگیا

    بھارت:تدفین سے قبل نوجوان دوبارہ زندہ ہوگیا

    اترپردیش:مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ،بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دیا جانے والا نوجوان اپنے جنازے سے قبل دوبارہ زندہ ہوگیا۔یہ واقعہ اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں نوجوان کی تدفین کےلیے انتظامات مکمل کیے جا چکے تھے اور اسکے گھر والے بھی موجود تھے۔جنازے کے مقام پر موجود سوگواران محمد فرقان کو پھر سے زندہ دیکھ حیرت زدہ ہوگئے۔

    محمد فرقان 21 جون کو پیش آنے والے ایک حادثے کے بعد سے بےہوش تھا جسے پیر یکم جولائی کو ایک نجی اسپتال نے مبینہ طور پر مردہ قرار دیا۔ فرقان کے گھر والوں نے اسپتال انتظامیہ کو کہا تھا کہ وہ مزید اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔

    فرقان کے بڑے بھائی محمد عرفان نے میڈیا کو بتایا کہ فرقان کی تدفین کے انتظامات کے وقت ہم میں سے چند افراد کو اسکی ٹانگیں اور بازوں ہلتی ہوئی نظر آئیں۔ ہم فرقان کو فوراً رام منوہر لوہیا اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے زندہ قرار دےکر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا۔اس واقعے نے ریاست اتر پردیش کے ہیلتھ کیئر سسٹم پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔