Baaghi TV

Author: +9251

  • عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر

    عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر

    عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود وفاق دارالحکومت میں بلدیاتی انتخاب کے لیے پولنگ نہ ہوسکی جب کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 27 دسمبر اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز (30 دسمبر 2022) کو الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ شیڈول کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی 101یونین کونسلز پر ہفتے (31 دسمبر) کو ہی پولنگ کرائی جائے۔

    عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ نہ ہوسکی۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر انٹراکورٹ اپیل میں علی نواز اعوان اور میاں اسلم کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث انتخابی عمل ممکن نہیں تھا، ایک رات میں انتخابی عملے اور سامان کی ترسیل ممکن نہیں تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    وفاقی حکومت نے سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا تو الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں کل الیکشن کرانے کا حکم دے دیا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن تاخیر سے کرانے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا تھا ، عدالت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو 101یونین کونسلز پر31 دسمبر کو الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے۔

  • بیت اللہ شریف کی مسجد حرام میں بارش سے نمٹنے کا ہنگامی منصوبہ نافذ

    بیت اللہ شریف کی مسجد حرام میں بارش سے نمٹنے کا ہنگامی منصوبہ نافذ

    بیت اللہ شریف کی مسجد حرام میں بارش سے نمٹنے کا ہنگامی منصوبہ نافذ

    دو مقدس ترین مساجد کی صدارت عامہ نے بارش سے متعلق تیاریاں بڑھا دی۔ دو مقدس ترین مساجد کی صدارت عامہ نے بارش سے متعلق تیاریوں میں اضافہ کیا ہے اور بیت اللہ شریف کی مسجد حرام میں بارش سے نمٹنے کیلئے ہنگامی منصوبہ نافذ کردیا ہے۔ جنرل پریذیڈنسی برائے مسجد حرام ومسجد نبوی نے دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے ضیوف الرحمٰن کی سہولت اور انہیں پریشانی سے بچانے کے لیے منصوبہ کا نفاذ کیا۔

    صدارت عامہ برائے مسجد حرام ومسجد نبوی کی نمائندگی میں ایجنسی برائے ماحولیاتی تحفظ اور خدمات نے بارش کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی طور پر 200 سے زائد سپروائزرز اور مبصرین، 4 مرد و خواتین کارکن اور 500 سے زیادہ آلات کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔ پانی خشک کے آلات اور دھلائی کے سازو سامان کو حرم کے اندر اور باہر تقسیم کیا گیا۔ ہنگامی منصوبوں کو تیز کرتے ہوئے بارش سے قبل ہی احتیاطی طور پر سہولیات کی فراہمی کیلئے کام شروع کر دیا گیا۔

    منصوبے کے تحت نکاسی آب کے مین ہولز کی نگرانی اور صفائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مرکزی اور ثانوی داخلی راستوں اور ایکسیلیٹرز کے راستوں پر کافی تعداد میں پلاسٹک واکرز کو پھیلایا گیا ہے۔ چھتریوں اور حفاظتی آلات کی تقسیم کی گئی۔ بارش سے بچاؤ کی جیکٹس کی فراہمی اور نگران آلات کی تقسیم بھی کی جائے گی۔ مسجد حرام کی زیارت کے لئے آنے والوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی بھرپور کاوش کی گئی ہے۔

    صدارت عامہ کے بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی، سیفٹی، ایمرجنسی ریسپانس اور رسک ایجنسی نے ہنگامی منصوبوں کو فعال کر دیا ہے اور بارش اور طوفان میں حصہ لینے والے محکموں کے ساتھ مل کر مسجد حرام میں عبادات اور مناسک کی ادائیگی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ خواتین کے امور کی ایجنسی کے ذریعے خواتین کے لیے مختص نماز گاہوں اور مقامات کا معائنہ کرنا اور ان مقامات پر تمام حفاظی سامان کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔

  • اور جب یش چوپڑا کے سیٹ پر فرح  کی ٹوٹی چپل کا مذاق بنا

    اور جب یش چوپڑا کے سیٹ پر فرح کی ٹوٹی چپل کا مذاق بنا

    بالی وڈ اداکارہ فرح بتاتی ہیں کہ جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو وہ بہت غریب تھیں یہاں تک کہ وہ یش چوپڑا کے سیٹ پر ٹوٹی ہوئی چپل پہن کر گئیں تھیں. انہوں نے کہا کہ مجھے یش چوپڑا کے سیٹ پر بلایا گیا میں وہاں موجود تھی تو کوئی مجھ سے ملنے آیا اسکو سیٹ پر موجود کسی لڑکے نے کہا کہ انہیں‌یش جی نے اپنی اگلی فلم کے لئے سلیکٹ کیا ہے تو اس آدمی نےسر سے پائوں تک دیکھا میری ٹوٹی ہوئی چپل دیکھ کر بےعزتی کے انداز میں ایک قہقہ لگایا اور کہا کہ تو یہ ہے یش چوپڑا کی ہیروئین؟. یہ کہہ کر وہ چلا گیا لیکن میری آنکھوں میں آنسو آگئے. میں نے بہت پیسہ کما

    لیا میری فلمیں چلیں اور میں نمبر ون اداکارائوں کی لسٹ میں شامل ہو گئی تو میں نے اس آدمی کو بہت تلاش کیا لیکن مجھے ملا نہیں میں اسکو دکھانا چاہتی تھی کہ اب میرے پاس پیسہ ہے اور اللہ نے میرا ساتھ دیا ہے. فرح کہتی ہیں کہ میں جب تک انڈسٹری میں رہی چپل پہن کر ہی سیٹ پر جاتی تھی اور میں نے اپنا ماضی کبھی فراموش نہیں کیا ہمیشہ یاد رکھا کہ میں کون ہوں.

  • جس پرنسپل نے مجھے مارا اسی نے مشہور ہونے پر سکول میں بلا کر عزت افزائی کی جانی لیور

    جس پرنسپل نے مجھے مارا اسی نے مشہور ہونے پر سکول میں بلا کر عزت افزائی کی جانی لیور

    بالی وڈ‌کے کامیڈین جانی لیور کا ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے اس میں وہ اپنے بچپن کے دنوں‌ کو یاد کررہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ ان کے پاس سکول کی فیس دینے کو نہیں ہوتی تھی ، ایک ہی یونیفارم تھا جسکو دھوتے اور سکھاتے اور وہی پہنتے. ایک دن یونیفارم کی جگہ کوئی دوسری شرٹ پہن گئے تو ٹیچر نے پوچھا کہ یونیفارم کیوں نہیں پہنا تو میں‌ نے اپنی طرف سے شوخی ماری اور کہا کہ وہ تو لانڈری میں ہے. یہ سن کر ٹیچر کو غصہ آیا اور بولی فیس دیتے نہیں‌ہو اور کپڑے لانڈری سے دھلواتے ہو. جانی لیور نے بتایا کہ مجھے خاصی مار اور ڈانٹ پڑی ، جب میں‌مشہور ہوا تو میری اسی پرنسپل نے مجھے سکول بلایا اور اس روز سارے سکول میں چھٹی کرا دی گئی میری عزت

    افزائی کی گئی بچوں کو مجھ سے ملوایا وہ ڈسپلن سے بیٹھے میرا انتظار کررہے تھے. میں نے سکول کے لئے فنڈ ریزنگ کی ، کالج بنوایا اور کہا کہ یہاں جتنے بھی غریب بچے ہیں سب کی فیس میں بھروں گا تو پرنسپل کی آنکھوں میں آنسو آگئے، اور انہوں نے ان تمام غریب بچوں‌کو فری پڑھانے کا وعدہ کیا . جانی لیور نے کہا کہ میں نے بہت مشکل دن دیکھے لیکن جب قسمت نے پلٹا کھایا تو جو لوگ پاس بھی نہیں بٹھاتے تھے انہوں نے بھی عزت دی.

  • ٹونکل کا احسان ہے اس نے مجھے شادی کے لئے چُنا اکشے کمار

    ٹونکل کا احسان ہے اس نے مجھے شادی کے لئے چُنا اکشے کمار

    بالی وڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ ٹونکل کھنہ کے احسان مند ہیں کہ انہوں نے ان کا شادی کے لئے انتخاب کیا. اکشے کمار کہتے ہیں‌ کہ ہم دونوں سردیوں کے دنوں میں ایک جگہ شوٹ کررہے تھے وہاں جب شوٹنگ سے فری ہوتے تو ٹی وی دیکھنے کو نہ ملتا ، ایک دن ایسا ہوا کہ ہم دونوں شوٹنگ سے فری ہو کر اکٹھے بیٹھے ہوئے تھے تو ٹونکل کھنہ نے کہا کہ ٹی وی تو ہے نہیں تو چلو آپ سے ہی بات کر لیتے ہیں انہوں نے مجھ سے بات چیت شروع کی بس وہیں سے ہماری دوستی بڑھی اور پھر ہم نے ایک ساتھ ساری زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا. اکشے

    کمار کہتے ہیں‌کہ جب میری شادی ٹونکل سے ہوئی تھی اس وقت میں 14 فلاپ فلمیں دے چکا تھا ٹونکل سے شادی کے بعد قسمت نے پلٹا کھایا اور پھر سے میری فلمیں سپر ہٹ ہونے لگیں. اکشے کمار نے کہا کہ ٹونکل نے میری بہت ساری عادات کو بدلہ ، مجھے مختلف حوالوں سے پازیٹیو طریقے سے بدلہ میں اسکا بہت شکر گزار ہوں کہ وہ میری زندگی میں آئیں. ٹونکل ایک پازیٹیو خاتون ہیں‌انہوں نے کبھی مایوسی کی بات نہیں کی ، مشکل سے مشکل وقت کو بھی ہمت اور حوصلے سے گزارا.

  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کل کروانے کا حکم

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کل کروانے کا حکم

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کل کروانے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں کل الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن تاخیر سے کرانے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو 101یونین کونسلز پر31 دسمبر کو الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواستوں پر سماعت کی، جب کہ عدالت میں الیکشن کمیشن حکام ، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کے وکلا اور وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کے وکیل سردار تیمور اسلم نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن سے صرف 11 دن پہلے یوسیز کی تعداد بڑھائی گئی، اتنے بڑے فیصلے سے پہلے الیکشن کمیشن سے مشورہ تک نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن نے ابتدائی طور پر حکومتی فیصلہ نہیں مانا، الیکشن کمیشن نے کہا موجودہ الیکشن پر نیا نوٹیفکیشن لاگو نہیں ہوگا۔

    وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ بلدیاتی قانون میں ترمیم کا بل ابھی تک ایکٹ نہیں بنا، آئین واضح ہے صدر کے دستخط ہونے تک ایکٹ نہیں بنتا، الیکشن کمیشن نے کہا عدالتی حکم پر الیکشن ملتوی کررہے ہیں، ہائیکورٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کا کبھی نہیں کہا، پورا شہر انتخابات کیلیے تیار تھا الیکشن کمیشن بھی 27 دسمبر تک راضی تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت میں تفصیلی جواب پیش کیا گیا جس میں آئین کے آرٹیکل 140 اے اور الیکشن ایکٹ کی شق 219 میں ترمیم کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقصد مرکز یا صوبائی حکومتوں کو الیکشن سے قریب قوانین میں ترمیم سے روکنا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں سنجیدہ ہیں، بروقت بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا جو ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، سیکشن 219 ایک کے تحت لوکل گورنمنٹ قوانین مدنظر رکھ کر الیکشن کرائیں گے، جب الیکشن کی تیاری مکمل ہوجائے تو قوانین میں تبدیلی سے رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں کہا کہ سیکشن 219 ایک اور 4 آپس میں متصادم ہیں، سیکشن 219 ایک صوبائی اور مرکز میں بلدیاتی الیکشن کا مینڈیٹ دیتا ہے، الیکشن کمیشن کے لیے 120 روز میں بلدیاتی انتخابات کرانا ضروری ہے، مرکزی و صوبائی حکومتیں قوانین بدلتی ہیں تو انتخابات میں مشکل ہوتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    جسٹس ارباب طاہر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست منظور کرلیں تو کیا کل الیکشن ہوجائیں گے۔ جس پر پی ٹی آئی وکیل نے جواب دیا کہ پولنگ کی تاریج کل کے بجائے پرسوں رکھ لیں، کل خود الیکشن کمیشن نے کہا صرف پولنگ کا سامان تقسیم کرنا ہے، ایک دن میں انتخابی سامان تقسیم کرلیں پرسوں پولنگ ہوجائے، پولنگ کی تاریخ تو پہلے بھی الیکشن کمیشن نے آگے کی تھی۔ الیکشن کمیشن حکام نے پی ٹی آئی وکیل کو جواب دیا کہ وہ ہم نے کرسمس کی چھٹیوں کیلیے تاریخ آگے کی تھی۔

  • ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر معمولی اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر معمولی اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر معمولی اضافہ

    جمعہ کو بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور ڈالر کی انٹربینک قیمت دو پیسے کے اضافے سے 226.43 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا تسلسل جاری ہے تاہم دو روز سے قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ آج جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 2 پیسے کے اضافے سے 226.43 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

    قبل ازیں جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 4 پیسے کے اضافے سے 226.41 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 235.50 روپے پر مستحکم رہی تھی۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 49 کروڑ ڈالر سے زائد رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 49 کروڑ ڈالر سے زائد رہے، جب کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں مالی ذخائر 24 ارب 11 کروڑ ڈالر سے زائد تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچ ماہ میں نان ٹیکس آمدنی میں 23.4 فیصد کی کمی ہوئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.7 فیصد کمی ريکارڈ ہوئی، جب کہ جولائی سے نومبر مہنگائی کی شرح 25.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 5 ماہ میں مالی خسارہ 1266 ارب روپے رہا، جو گزشتہ مالی سال 587 ارب روپے تھا۔

  • کشتیوں سے 1500 کلو حشیش اور 143 کلو کرسٹل آئس برآمد

    کشتیوں سے 1500 کلو حشیش اور 143 کلو کرسٹل آئس برآمد

    دو کشتیوں سے 1500 کلو حشیش اور 143 کلو کرسٹل آئس برآمد

    پاک بحریہ نے سمندر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ارب روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سمندر میں انسداد منشیات آپریشن کیا، اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوکشتیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران دو کشتیوں سے 15 سو کلو گرام حشیش اور 143 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کرکے ضبط کرلی گئی، قبضے میں لی گئی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریباً دو ارب روپے ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    ترجمان نے کامیاب آپریشن کو پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے پاک بحریہ کی جانب سے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے نجی کوریئر سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی تھی جبکہ  انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں واقع نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل سے 3 کلو 350 گرام آئس برآمد کرلی گئی، ملزمان نے آئس کو بائیک لیدر جیکٹس میں چھپایا گیا تھا۔

  • پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب ملے گا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

    پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب ملے گا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

    پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب ملے گا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

    قومی سلامتی کمیٹی نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق اورنیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا، سول اورعسکری قیادت شریک ہوئے۔ اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مجوزہ اقدامات پر غور کیا گیا، جب کہ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور ملکی سلامتی پر بریفنگ دی۔

    عسکری اور سول قیادت نے ملک میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات کے سدباب اور ملوث عناصر سے سختی سے نمٹنے کےعزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مؤثر بنانے پر بھی غور ہوا، اور پاکستان افغانستان بارڈر کی صورتحال اور حالیہ واقعات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی موجودہ صورتحال، ماضی کے معاہدوں پرعملدرآمد پر بھی بریفنگ دی گئی، جب کہ بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کی وجوہات بھی زیر بحث آئیں۔

    ذرائع کے مطابق سلامتی کمیٹی کے شرکاء نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا، اور کہا کہ مشکلوں سے حاصل امن کسی کو خراب کرنے نہيں دیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آہنی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ مل کر آگے بڑھتے رہیں گے، ملکی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی دعائیں اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں، پاکستان کے چپے چپے کو قومی عزم سے امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے اعلاميہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 2 جنوری کو دوبارہ بلانے کا فيصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیئے کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورتحال اور چیلنجز سے آگاہ کیا اور معاشی حکمت عملی اور اقدامات کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی۔ انٹیلی جنس اداروں نے ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی، جب کہ حنا ربانی کھر نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی، او افغان عبوری حکومت سے ہونے والے رابطوں سے آگاہ کیا

    اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، کسی کو بھی قومی سلامتی کے کلیدی تصور کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہيں دیں گے۔ اعلامیئے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پوری قوم دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ایک بیانیہ پر متحد ہے، پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب ملے گا۔

  • اسلام آباد؛ سیکیورٹی سخت کرنے کے لئے 1000 ایف سی اہلکار طلب کرلیئے گئے

    اسلام آباد؛ سیکیورٹی سخت کرنے کے لئے 1000 ایف سی اہلکار طلب کرلیئے گئے

    اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کرنے کے لئے 1000 ایف سی اہلکار طلب

    اسلام آباد دھماکے کے بعد شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں دھماکے کے بعد سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اب ناکوں پر پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے، جس میں 1000 ایف سی اہلکار مانگے گئے ہیں۔

    ایف سی کے1000اہلکار وفاقی دارالحکومت کے 25 مقامات پر تعینات کئے جائینں گے، اور ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کی معاونت کریں گے۔ دوسری جانب خودکش دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں نیو ایئرنائٹ پر انتظامیہ نے شہر کے پانچ اہم مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم مقامات بند کرنے کا فیصلہ ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا، کیوں کہ نیو ایئرنائٹ پر منچلوں کے زیادہ جمع ہونے پر دہشتگردی کا خدشہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    ذرائع کے مطابق نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ایف نائن پارک، سینٹورس، صفا مال، لیک ویو پارک اور فیصل مسجد بند رہیں گے، اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو عمل درآمد کا حکم دے دیا ہے۔ تاکہ شہر کے امن و امان کو بحال رکھا جائے.