Baaghi TV

Author: +9251

  • الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چار ماہ میں الیکشن پر رضامند

    الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چار ماہ میں الیکشن پر رضامند

    الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چار ماہ میں الیکشن پر رضامند

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزارت قانون اور ہم چار ماہ میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے تیار ہیں، لیکن وزارت داخلہ نے اس حوالے سے مشاورت کرنے کے لئے وقت مانگا ہے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے، تاحال کوئی حتمی تاریخ طے نہیں ہوسکی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کچھ دیر میں ہوگی، اور الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چار ماہ میں الیکشن کرانے پر تیار ہیں تاہم وزارت داخلہ آج مشاورت کے بعد جواب دے گی۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا کہ عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن حکام اٹارنی جنرل کے پاس گئے، اٹارنی جنرل نے وزیر قانون سے رابطہ کیا، تو وزیرقانون نے ابتدائی طور پر چھ ماہ میں الیکشن کا کہا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وزیرقانون سے 120 دنوں میں انتخابات کرانے پر اصرار کیا تو بعد میں وزیر قانون نے چار ماہ بعد الیکشن کرانے پر رضامندی ظاہر کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    اٹارنی جنرل نے وزارت داخلہ حکام سے بھی رابطہ کیا، تو وزیرداخلہ کی جانب سے حکام نے جواب سے آگاہ کیا کہ وزیر داخلہ اکیلے وعدہ نہیں کرسکتے، اس کے لئے حکومت سے مشاورت ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے تحریری جواب میں بلدیاتی اخراجات کی تفصیل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لئے 15 کروڑ 72 لاکھ 48 ہزار روپے مختص کئے گئے تھے۔ تحریری جواب میں بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات پر اب تک 5 کروڑ 52 لاکھ 57 ہزار روپے خرچ ہو چکے ہیں، اس رقم سے بیلٹ پیپرز، الیکشن میٹیریل، اسٹیشنری اور پیٹرولیم چارجز کی ادائیگی کی گئی

    تحریری جواب کے مطابق عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن حکام اٹارنی جنرل کے پاس گئے جبکہ الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ اٹارنی جنرل نے وزیر قانون سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جبکہ وزیر قانون نے ابتدائی طور پر چھ ماہ میں الیکشن کا کہا الیکشن کمیشن نے 120 دن کے اندر انتخابات پر اصرار کیا اور وزیر قانون نے بعد میں چار ماہ کے اندر انتخابات پر رضا مندی ظاہر کر دی.

    جواب میں مزید کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے وزارت داخلہ حکام سے بھی رابطہ کیا تو وزیر داخلہ نے معاملے پر آج میٹنگ رکھی جسکے بارے میں وزیر داخلہ کی جانب سے حکام نے جواب سے آگاہ کیا. وزیرداخلہ اکیلے وعدہ نہیں کر سکتے وفاقی حکومت سے مشاورت ضروری ہے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پوچھا کہ کیا الیکشن شیڈول کسی عدالت کے سامنے چیلنج ہوا؟ اگر چیلنج نہیں ہوا تو الیکشن شیڈول تو ابھی بھی موجود ہے ڈی جی الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ نہیں، بلدیاتی انتخابات کو موخر کر دیا گیا تھا.

    وکیل پی ٹی آئی الیکشن کمیشن نے فیصلے کیلئے ایسے قانون کا سہارا لیا جس پر ابھی صدر نے دستخط نہیں کیے. الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ہائیکورٹ نے ہمیں الیکشن کرانے سے روک دیا جبکہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ہائیکورٹ نے ہمیں الیکشن کرانے سے روک دیا. ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا 17 کے بعد آبادی میں اضافہ ہوا، اسی لیے یونین کونسلز کی تعداد مزید بڑھائی گئی. ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ اب قانون سازی ہو گئی جس میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوا.

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا پہلے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب اس الیکشن کے ایک دو ماہ بعد ہی ہونا تھا، اگر الیکشن کے بعد نئی قانون سازی ہوتی تو میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب پانچ سال کے لیے رک جاتا. عدالت نے کہا کیا وجہ تھی کہ الیکشن سے 12 دن قبل یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا عدالت کے سامنے بلدیاتی انتخابات کرانے کی یقین دہانی پر کیا کہیں گے؟ ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے کنڈکٹ پر سوال اٹھا دیا جہانگیر جدو نے کہا کہ علی نوا ز اعوان رکن اسمبلی ہیں مگر وہاں جا کر اپنا کردار ادا نہیں کر رہے،

  • بھارت میں ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کی نمائش روک دی گئی

    بھارت میں ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کی نمائش روک دی گئی

    بھارت میں ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کی نمائش روک دی گئی

    بھارتی سنیما گھروں میں پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کی ریلیز غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق زی اسٹوڈیوز نے 30 دسمبر کو فواد اور ماہرہ خان کی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کرلی تھیں لیکن اب یہ ریلیز غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زی اسٹوڈیوز نے پہلے ہی سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے لیے کلیئرنس حاصل کر لی تھی لیکن رواں ہفتے سنٹرل بورڈ نے فلم کو ریلیز سے روک دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیا گیا سنسر سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا گیا ہے یا نہیں تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کے لیے فلم کی ریلیز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی پاکستانی اسٹار کاسٹ کے بھارتی مداح ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں جبکہ فلم کی بھارت سے اچھے بزنس کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

  • بلدیاتی انتخابات؛ عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    بلدیاتی انتخابات؛ عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل سرکاری افسران کے تبادلے اور تقرریوں سے متعلق درخواست پر چیف سیکریٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو 3 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل بینچ کے روبرو بلدیاتی انتخابات سے قبل افسران کے تبادلے اور تقرریوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

    درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ صوبے میں ہونے والے افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔ بڑے پیمانے پر تبادلے کرنے پر عدالت سندھ حکومت پر برہم ہوگئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہاں ہیں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ؟ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے تبادلے پر عدالت نے اظہار حیرت کیا۔

    الیکشن کمیشن سندھ نے عدالت میں اہم بیان دیا۔ الیکشن کمیشن کے لا افسر نے موقف دیا کہ حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول اعلان کے بعد بھی تبادلے تقرریاں کیں۔ الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت کو بہت سے مراسلے بھیجے۔ حکومت سندھ نے کچھ تبادلوں کے احکامات واپس لیے ہیں۔ مگر کئی افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن اب تک واپس نہیں لیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلے میں انتخابات ہونے ہیں۔ حکومت سندھ مسلسل انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس دیئے کہ اس صورتحال میں وضاحت کے لیے سیکریٹری بلدیات کو طلب کرلیتے ہیں۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں افسران کا کیوں تبادلہ کیا گیا۔ تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔

    جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ کیا اس دوران مزید تقرریاں اور تبادلے کرنے ہیں؟ توقع ہے سندھ حکومت اس دوران مزید تبادلے نہیں کرے گی۔ عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو 3 دن کا وقت دے رہے ہیں، تحریری جواب جمع کرائیں ورنہ سخت حکم نامہ جاری کریں گے۔ عدالت نے 3 روز میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

  • محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے لاپتہ افراد سے  متعلق پارلیمانی کمیشن قائم کردیا

    محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے لاپتہ افراد سے متعلق پارلیمانی کمیشن قائم کردیا

    محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے لاپتہ افراد سے متعلق پارلیمانی کمیشن قائم کردیا

    محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے لاپتہ افراد سے متعلق پارلیمانی کمیشن قائم کردیا ہے. پارلیمانی کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر قائم کیا گیا ہے. جبکہ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو پارلیمانی کمیشن کے چیئرمین ہوں گے اور اس کے علاوہ رکن اسمبلی اسداللہ بلوچ، زابد ریکی، نصیر شاہوانی اور زمرک اچکزئی کمیشن کے ممبر مقرر کئے گئے ہیں.یہ پارلیمانی کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر قائم کیا گیاہے. حکومت کی جانب سے کمیشن سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے.

    خیال رہے کہایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کمیشن کے سیکریٹری ہوں گے اور کمیشن ہر ایک لاپتہ افراد کے معاملے کی تحقیقات کرے گا جبکہ ،نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق کمیشن لاپتہ افراد کا ملک کے خلاف سرگرمیوں کا جائزہ بھی لے گا جبکہ اس سے قبل بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے لاپتہ افراد سے متعلق پارلیمانی کمیشن قائم کرنے کی اصولی منظوری دیدی گئی تھ.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی تھی جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ہاشم غلزئی اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے متعلقہ امور پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی تھی صوبائی کابینہ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مسنگ پرسن کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیشن کے قیام کی اصولی منظوری دی جس میں اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے دو دو اراکین اسمبلی شامل ہوں گے اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بھی کمیشن کے ممبر ہوں گے کمیشن مسنگ پرسن کے ہر کیس کا جائزہ لے کر اس کی بازیابی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گا کابینہ نے محکمہ داخلہ کو کمیشن کے قیام کے حوالے سے جلد سمری بھجوانے کی ہدایت کردی گئی تھی.

  • تھر میں کوئلے سے 330 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح

    تھر میں کوئلے سے 330 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح

    تھر میں کوئلے سے 330 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا.

    تھرپارکر میں مقامی کوئلے سے 330 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ہے. وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ تھرکے ذخائر سے 200 سال تک ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے تھرپارکر میں مقامی کوئلے سے 330 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا. پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مہیش ملانی نے تھرپارکر میں 330 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبےکا افتتاح کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو گا، منصوبے کے افتتاح سے تھرکول سے بجلی کی پیداوار تقریباً 3000 میگا واٹ ہو گئی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تھر کے کوئلے کے استعمال سے پاکستان میں توانائی کا انقلاب آ رہا ہے، تھرکے ذخائر سے 200 سال تک ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی ذمے داری حکومت پر ڈال دی

    کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا
    انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث منصوبے کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، تھرکول سے حکومت کو ایندھن کی درآمدات پر 6 بلین ڈالرز کی بچت ہو گی۔

  • سندھ ہائیکورٹ نے نوری آباد سائیٹ میں زمینوں کے گھپلے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    سندھ ہائیکورٹ نے نوری آباد سائیٹ میں زمینوں کے گھپلے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    سندھ ہائیکورٹ نے نوری آباد سائیٹ میں زمینوں کے گھپلے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    سندھ ہائیکورٹ نے نوری آباد سائیٹ میں زمینوں کے گھپلے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس آفتاب احمد گورڑ پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو نوری آباد سائیٹ میں زمینوں کے گھپلے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیئے کہ انڈسٹریل ایریاز میں زمینوں پر کیا دھندا بنا رکھا ہے؟ سائیٹ ایریاز میں کیا تباہی مچا رکھی ہے؟ پیسے لے کر آج اس کو اور کل کسی اور کو قبضے کرائے جا رہے ہیں۔ اللہ کو جان آپ نے اور ہم نے بھی دینی ہے۔ جس کا پلاٹ ہے اس کا حق اسے کیوں نہیں دیتے؟

    ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ سائیٹ ایریاز کے عہدیداران کرپٹ ہیں۔ سائیٹ ایریاز میں عہدیدران نے مال پانی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیئے کہ سکھر میں زمینوں پر قبضے اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ سرکاری اراضی پر قبضے کرکے ہوٹل بنائے گئے۔ جب سیکریٹری کو ایکشن کا کہا تو سیکریٹری نے عمل درآمد نہیں کیا۔ اس مافیا نے باہر چلے جانا ہے۔ ہم نے تو یہیں پیدا ہوئے یہیں مریں گے۔ انہوں نے سیاست کرنی ہے اور پھر باہر چلے جانا ہے۔ ذمہ دار پولیس افسران بیان دے کر چلے جاتے ہیں۔ پھر وہی پولیس افسران گھر جا کر سو جاتے ہیں۔ ان سب پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    سرکاری وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ 4 ایکٹر میں سے بیشتر ایریا درخواستگزار کو دے دیا گیا۔ جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پولیس افسران کا کنڈکٹ ٹھیک نہیں۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ میں خود عدالت کے ساتھ ہوں۔ عدالت پولیس افسران کیخلاف کارروائی کرے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ سائیٹ ایریاز میں کرپشن کے لیے لیز جاری نہیں کی جاتی۔

    جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس میں کہا کہ سائیٹ لیمٹڈ کے باپ کی پراپرٹی ہے کیا؟ لوگوں کی پراپرٹی ہیں، ڈیپارٹمنٹ نے دھندا بنا رکھا ہے۔ ان سب کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 2005 میں پونے 5 ایکٹر اراضی الاٹ کی گئی۔ نوری آباد سائیٹ لمیٹڈ نے مزید چار پلاٹس بنا کر بینچ ڈالے۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • ٹوئٹر کے سابق سی ای او پراگ اگروال چائلڈ پورن کے الزام میں گرفتار

    ٹوئٹر کے سابق سی ای او پراگ اگروال چائلڈ پورن کے الزام میں گرفتار

    ٹوئٹر کے سابق سی ای او پراگ اگروال چائلڈ پورن کے الزام میں گرفتار

    ٹوئٹر کے سابق سی ای او پراگ اگروال کو ایلون مسک کی اطلاع کے بعد چائلڈ پورنوگرافی رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایگزیکٹیو کو ایف بی آئی نے کیلیفورنیا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ تاہم اس کے وکیل نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ قصوروار نہ ہونے کی درخواست کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جبکہ توقع ہے کہ اسے ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔


    خیال رہےکہ پراگ اگروال پہلے بھی متنازعہ ہوچکے ہیں جب انہیں ٹوئیٹر کا سی ای او بنایا گیا تھا کیونکہ پراگ اگروال نے 26 اکتوبر سنہ 2010 میں یہ ٹویٹ کیا تھا، جب وہ ٹوئٹر کے ساتھ کام نہیں کرتے تھے۔ انھوں نے لکھا ‘اگر وہ مسلمانوں اور انتہا پسندوں میں فرق نہیں کرنا چاہتے تو میں سفید فام اور نسل پرستوں میں فرق کیوں کروں؟’
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    جبکہ اس کئی سال پرانی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اس وقت ٹینیسی کی سینیٹر اور امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کی رہنما مارشا بلیک برن نے لکھا تھا کہ؛ ‘ٹوئٹر کے نئے سی ای او نے مذہب کو ایک پیرامڈ سکیم (فریب) قرار دیا ہے۔ یہ وہی ہیں جو آپ کی آن لائن گفتگو کو کنٹرول کرنے جا رہے ہیں۔’

  • کھلونا نہ خریدنے پربچے نے ماں کو قتل کرڈالا

    کھلونا نہ خریدنے پربچے نے ماں کو قتل کرڈالا

    کھلونا نہ خریدنے پربچے نے ماں کو قتل کرڈالا

    بچوں کو ان کے پسند کے کھلونے خرید کرنہ دینے سے ان کی ناراضی تو معمول کی بات ہے مگرامریکا میں ایک بچے نے کھلونا خرید کر نہ دینے سے اپنی ماں کو جان ہی سے مار ڈالا۔ امریکا میں ایک دس سالہ لڑکے کے اہل خانہ نے اپنی ماں کو قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ میڈیا میں آنے والی اس حیران کن خبر کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ ماں کی طرف سے بچے کو "VR” ہیڈسیٹ [ورچوئل رئیلٹی] خرید کرنہ دینے پر بیٹے نے ماں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

    کم عمر لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ بچے کو 21 نومبر کو اپنی ماں 44 سالہ کیانا مان کے قتل میں گرفتار کیا گیا جب اس نے اس کے چہرے پر گولی مار دی تھی جب وہ گھر میں تھی۔ لڑکے کی خالہ رونڈا ریڈ نے امریکی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ جب اس نے حراست میں اس سے بات کی تو اس نے شوٹنگ کو یاد نہ رکھنے کا بہانہ کیا اور جلدی سے گفتگو کو اپنے پسندیدہ موضوع پر منتقل کر دیا۔

    "ڈیلی میل” کے مطابق اس نے کہا کہ جب میں نے اسے فون کیا تو اس نے اسے کہا کہ "اس بات کو یقینی بنائیں کہ میرے تمام ٹیبلٹس، لیپ ٹاپ اور میرے پاس موجود ہر چیز کو صحیح طریقے سے محفوظ کیا گیا ہے۔” لڑکے کی دادی لوریتھا مان کا کہنا ہے کہ وہ پوتے سے بات نہیں کرنا چاہتیں۔ کاش میں ایک دن اس سے بات کرتی، لیکن اب نہیں۔ اس نے مجھ سے بہت قیمتی چیز چھین لی ہے۔” دادی نے کہا کہ "میں یقین نہیں کر سکتی کہ اس نے ایسا کیا، اسے اس کے کیے کی قیمت چکانی پڑے گی۔”

    ریڈ نے کہا کہ اس کا بھتیجا ایک سال سے زیادہ عرصے سے موڈ اور رویے کی خرابیوں کے وجہ سے زیر علاج میں تھا۔ اس کے علاج کے منصوبے کا حصہ الیکٹرانک آلات تک رسائی پر پابندی بھی شامل تھا۔ اس نے مزید کہا کہ لڑکا "ان آلات کو چھیننے سے پریشان تھا۔ وہ ہر وقت لڑتا رہتا اور شور کرتا” استغاثہ کا کہنا ہے کہ جب اس کی والدہ نے اسے500 ڈالر کا Oculus VR ہیڈسیٹ خریدنے سے انکار کر دیا تو اس نے اس کے چہرے پر گولی مار دی۔ اس کے بعد ماں کا کریڈٹ کارڈ چھین لیا اور اس سے اس نے آن لائن کھلونے خریدے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    پھر لڑکے نے اپنی دادی سے کہا کہ اسے اپنی ماں کے قتل پر "افسوس” ہے اور پوچھا کہ اسے کہاں بھیجا گیا ہے۔ اس مہینے کے شروع میں لڑکے کے وکیل نے ضمانت کی رقم 50,000 ڈالر سے کم کرکے 100 ڈالر کرنے کی درخواست کی تھی۔

  • قومی کرکٹر اعظم خان اور سشمیتا سین سے ملاقات کی تصویر مسلسل سوشل میڈیا پر زیر بحث

    قومی کرکٹر اعظم خان اور سشمیتا سین سے ملاقات کی تصویر مسلسل سوشل میڈیا پر زیر بحث

    لوگوں میں دو شعبوں کی شخصیات کا بہت زیادہ کریز پایا جاتا ہے ایک شوبز اور دوسرا کرکٹ . ان دونوں شعبوں کی شخصیات کہیں بھی نظر آئیں تو شائقین دیوانہ وار انہیں ملتے اور سراہتے ہیں. ان کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں لیکن یہ کم کم ہوتا ہے کہ سلیبرٹیز ہی سلیبرٹیز کے ساتھ تصاویر بنوائیں. لیکن حال ہی میں ایسا ہوا ہے ، قومی کرکٹر اعظم خان اور سشمیتا سین کی ملاقات دبئی کے ائیر پورٹ‌ پر ہوئی دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ایک سیلفی لی اور اعظم خان نے اپنے اکائونٹ‌ سے اسے شئیر کیا . تصویر شئیر کئے جانے کی ہی دیر تھی کہ تصویر وائرل ہوگئی. اس تصویر پر مسلسل کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے. تصویر میں دو بڑی سلیبرٹیز کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح خوش ہیں اور اس پر دلچپسپ تبصرے جاری ہیں.

    گزشتہ چند دنوں میں سوشل میڈیا پر یہ سب سے زیادہ وائرل ہونے والی تصویر ہے اس تصویر کے بارے میں سب سے زیادہ تبصرے ہوئے اور مسلسل جاری ہیں . یاد رہے کہ اعظم خان اور سشمیتا سین کی ملاقات دبئی ائیر پورٹ پر ہوئی ان کا یہ کہنا ہے کہ یہ ملاقات اتفاقیہ تھی ،انہوں نے سشمیتا سین کی بہت زیادہ تعریف کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اداکارہ بہت ہی عاجز ہیں اور ان سے ملکر کر لگتا ہی نہیں کہ ان میں سٹار ہونے کی کوئی بو ہے.

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

  • الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی  ذمے داری حکومت پر ڈال دی

    الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی ذمے داری حکومت پر ڈال دی

    الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا ذمے دار حکومت کو قرار دے دیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ کرانے کا ذمے دار حکومت کو قرار دے دیا۔ بلدیاتی انتخابات التوا سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کروا دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بروقت انعقاد نہ ہونے کی ذمے دار صوبائی اور مرکزی حکومتیں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں انتخابات کے قریب آنے سے قبل قوانین میں تبدیلی نہ کرنے اور آئین کے آرٹیکل 140 اے و الیکشن ایکٹ 219 میں ترمیم کی تجویزدیتے ہوئے کہا ہےکہ بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق آئینی ذمے داری پوری کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

    جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے بروقت بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا، جسے ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔ سیکشن 219 (1) کے تحت لوکل گورنمنٹ قوانین کو پیش نظر رکھتے ہوئےانتخابات کروائیں گے، تاہم جب انتخابات کی تیاری مکمل ہوتی ہے تو وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے قوانین میں تبدیلی سےالیکشن کے بروقت انعقاد میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیکشن 219 (1) اور (4) آپس میں متصادم ہیں۔ سیکشن 219 (1) لوکل گورنمنٹ قوانین کے تحت صوبائی اور مرکز میں بلدیاتی الیکشن کا مینڈیٹ دیتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے لیے 120 روز میں بلدیاتی انتخابات کرانا ضروری ہوتا ہے، مگر مرکزی و صوبائی حکومتیں قوانین میں تبدیلی کرتی ہیں تو انتخابات کرانے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ جواب میں وضاحت کی گئی ہے کہ قانون میں مجوزہ ترمیم کا مقصد مرکز یا صوبائی حکومتوں کو الیکشن کے قریب آنے سے قبل قوانین میں تبدیلی سے روکنا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے جمع کروائے گئے جواب میں عدالت سے درخواست گزاروں کی استدعا مسترد کرنے کی اپیل کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں دیے گئے حکم پر عمل سے متعلق الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ وزارت قانون 4 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر رضامند ہے، تاہم وزیر داخلہ نے وفاقی حکومت سے مشاورت کے لیے وقت طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت آج کریں گے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے کیوں کہ الیکشن کمیشن نے یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کے بعد بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے تھے جب کہ الیکشن کمیشن گزشتہ روز پرانے شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کر چکا ہے۔