Baaghi TV

Author: +9251

  • پٹھان کے میکرز کو وارننگ ، فلم پر اٹھنے والے اعتراضات دور کریں ورنہ ریلیز نہیں ہو گی

    پٹھان کے میکرز کو وارننگ ، فلم پر اٹھنے والے اعتراضات دور کریں ورنہ ریلیز نہیں ہو گی

    بالی کنگ شاہ رخ خان کی جب سے فلم کا پوسٹر اور ٹیزر ریلیز ہوا ہے یہ تنقید کی زد میں ہے. فلم کے کسی گانے پر کبھی اعتراض تو کبھی اس کے نام پر اعتراض. فلم کو سنسر بورڈ کی طرف سے بھی وارننگ دے دی گئی ہے جس کے بعد لگتا ہےکہ فلم پٹھان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے. تفصیلات کے مطابق فلم پٹھان کو گزشتہ روز سنسر کے لئے جمع کرایا گیا جہاں سینٹرل بورڈ کی چیئرپرسن پرسون جوشی نے ہدایتکار سدھارتھ آنند اور یش راج فلمز کو فلم کی ریلیز سے پہلے اس پر اُٹھنے والے تمام تر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر اس فلم پر اٹھنے والے اعتراضات کو دور نہ کیا گیا تو اس کی ریلیز رک سکتی ہے. لہذا جتنی جلدی ہو سکے انکو دور کریں. سینٹرل بورڈ کی چیئرپرسن پرسون جوشی کہتی ہیں‌کہ ہم کسی ایسے مواد کو ریلیز نہیں ہونے دے سکتے جس سے سوسائٹی میں انتشار پھیلے.

    یوں لگتا ہے کہ شاید فلم میکرز کو فلم کا نام بھی تبدیل کرنا پڑے کیونکہ فلم کے نام کی تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے دوسری طرف دیپیکا کے گانے ہمیں تو لوٹ لیا میں زعفرانی رنگ کے لباس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم میکرز کس طرح‌ سے ان اعتراضات کو دور کرتے ہیں . یاد رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان اور دیپیکا مرکزی کرداروں میں‌نظر آرہے ہیں.

  • کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

    کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

    کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

    کراچی میں بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلے میں باربر شاپ میں ڈٓاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا، واقعے کی سی سی فوٹیج حاصل کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 28 دسمبر کو مسلح ڈاکوؤں نے بلدیہ ٹٓاؤن باربر شاپ میں گھس کر حجام اور وہاں آنے والے گاہکوں کی حجامت بنا دی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن پٹنی اسپتال روڈ پر واقع باربر شاپ میں دو مسلح افراد اسلحے کے زور پر دکان پر موجود تمام افراد کو لوٹ رہے ہیں، فوٹیج میں لٹیروں کا اطمینان دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں کسی قسم کا خوف نہیں ہے۔ واردات کے بعد ملزمان ایک ایک کر کے دکان سے نکل کر فرار ہوگئے، علاقہ بلدیہ ٹاؤن پولیس سے رابطہ کرنے پر واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    دوسری جانب گزشتہ روز اداکار عنایت خان بھی اسٹریٹ کرمنلز کا شکار ہوگئے جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔ عنایت خان نے انسٹاگرام اسٹوری درج کرتے ہوئے بتایا کہ رات کو جم سے گھر واپسی پر تقریباً 12:35 پر 2ضرورت مند لڑکوں نے پستول دکھا کر میرا سیل فون اور کچھ ضروری سامان چھین لیا۔ عنایت خان نے اپنی انسٹااسٹوری پر درخواست بھی کہ میری سندھ پولیس سے مودبانہ گزارش ہے کہ برائے مہربانی اسٹریٹ کرائمز پر قابو پائیں، مجھے پتا ہے کہ آپ کو انصاف دینے میں وقت لگے گا لیکن اپنا 100 فیصد دیں تاکہ باقی لوگ نقصان سے بچ سکیں۔

  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں کو ایک کرنے کے مشن

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں کو ایک کرنے کے مشن

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں کو ایک کرنے کے مشن

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں کو ایک کرنے کے مشن کا آغاز کر دیا ہے۔ گورنر سندھ نے سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال سے اہم ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میںکہا ہے کہ ہم لوگ کراچی والوں کے دل سے اتر چکے ہیں، ہمیں دوبارہ ان کے دل میں اترنا ہے، میں صرف گزارش کر سکتا ہوں لیکن زبردستی نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا میں جوڑنے کے لیے آیا ہوں توڑنے کیلئے نہیں، ہمیں اب آگے بڑھنا ہے، پیچھے نہیں دیکھنا۔

    انہوں نے اپیل کی ہے کہ کراچی اور اس کے شہریوں کے وسیع تر مفاد میں تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھیں، اگر ہم آپس میں الجھتے رہے تو یہ شہر کا نقصان ہے، یہی درخواست مصطفیٰ کمال کے سامنے رکھی تھی وہ میرے پاس آئے تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی ہیں اور رہیں گے، اُن پر سب کا اعتماد ہے، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سب ایک دوسرے پر تنقید کے بجائے اس شہر کے کارکن بن جائیں۔

    پی ایس پی دفتر پہنچنے پر گورنر سندھ کا  پرتپاک استقبال بھی کیا گیا، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لوگ مشکل میں ہیں، اچھی خبر سننا چاہتے ہیں، کوئی ایک گروہ اکیلے مسائل کو حل نہیں کر سکتا، تھوڑی سی توجہ دیں تو کراچی کو مسائل سے نکالا جا سکتا ہے، قومی اور عوامی مفاد کیلئے سب کو مل کر ساتھ چلنا ہو گا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    انہوں نے پیپلز پارٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے خلاف کوئی محاذ نہیں بنانے جا رہے ہماری باتوں کو منفی نہ لیں۔ ایم کیوایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے بھی خالد مقبول کی قیادت میں کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا اور کہا کہ خالد مقبول کی کنوینرشپ سے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے، نہ ہی ایم کیو ایم سے الگ رہ کر کوئی جماعت تشکیل دی، ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو ایک ہونا چاہئے لیکن حتمی وقت نہیں بتا سکتا، انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کے حوالے سے گورنر نے مجھ سے گفتگو نہیں کی۔

    دوسری جانب قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا گورنر ہاؤس ریاست کی ملکیت ہے، کسی سیاسی جماعت کا سیکٹر نہیں، ماضی میں بھی اسی جماعت نے گورنر ہاؤس کو کراچی کے خلاف استعمال کیا، کراچی کے مسترد شدہ لوگوں کو نئی پیکنگ میں بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کا وجود ماضی کا قصہ بن چکا ہے، ملاقاتیں اور رنجشوں پر گلے شکوے سب ڈرامے ہیں، پی ٹی آئی کراچی سے ان تمام سیاسی جماعتوں کا صفایا کردے گی۔

  • شاہ رخ خان  کا نوجوانوں کو مشورہ

    شاہ رخ خان کا نوجوانوں کو مشورہ

    بالی وڈ‌کے کنگ شاہ ر‌خ خان جنہیں خدا کی ذات نے وہ عزت اور شہرت دی ہے جو شاید کبھی کبھی کسی کے حصے میں آتی ہے. ان کے چاہنے والوں کی ان سے محبت کا یہ عالم ہے کہ وہ ان کے گھر کےباہر ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے کھڑے ہوتے ہیں. ایسی کئی وڈیوز موجود ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ لوگ شاہ رخ‌خان کو دیوانہ وار چاہتے ہیں اور ان کی سالگرہ کے دن ان کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں. شاہ رخ خان نے نوجوانوں کو ایک مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ پیسے سے خوشی نہیں ملتی پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہے یہ سب

    دقیا نوسی باتیں آپ ان پہ دھیان نہ دیں اور نہ ہی فلاسفر بنیں. شاہ رخ‌خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے کسی نے کہا تھا کہ دعا کرتے رہا کرو اس سے کافی بگڑے ہوئے کام سنور جاتے ہیں پتہ نہیں کب خدا آپکی دعا سن لے. کنگ خان نے مزید یہ بھی کہا کہ میں بہت خود غرض آدمی ہوں اس معاملے میں، کیونکہ میں اپنا چھا سوچنے میں لگا رہتا ہے، آپ بھی خود غرض‌ہو کر اپنا اچھا سوچیں لیکن کبھی یہ نہ سوچیں کہ میں کسی کو مات دے دوں یا میرا اچھا ہوجائے کسی کا برا ہوجائے. اپنا اچھا ضرور سوچو لیکن کبھی بھی کسی کا برا نہ چاہو نہ کرو.

  • وزیر اعظم  شہبازشریف   سے  وزیر خارجہ بلاول بھٹو  کی ملاقات

    وزیر اعظم شہبازشریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات

    وزیر اعظم شہبازشریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات

    وزیر اعظم شہبازشریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کچھ منٹ کی ملاقات ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں خارجہ اموراور مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ امریکہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں اگلے ماہ جنیوا میں ہونے والی ریزیلینٹ پاکستان کانفرنس سے متعلق بھی بات چیت ہوئی. علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی.

    خیال رہے کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر اور معیشت کی دگرگوں صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کچھ دیر میں شروع ہو گا۔ جس میں شرکت کیلئے وزیر خارضہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم ہاؤس پہنچے ہیں جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہورہا جس میں مختلف عہدیدار بھی شریک ہوں ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خزانہ سمیتت اہم عہدیدار وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔  جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی سلامتی کمیٹی کو ملکی معاشی صورتحال سے متعلق بریف کریں گے جبکہ سکیورٹی حکام سلامتی سے متعلق امور پر بریفنگ دیں گے۔ اور انہیں تمام معاملات بارے آگاہ کریں گے.

  • اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے پیش نظر مختلف مقامات پر چیکنگ

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے پیش نظر مختلف مقامات پر چیکنگ

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے پیش نظر مختلف مقامات پر چیکنگ

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی سیکورٹی کے پیش نظر مختلف مقامات پر چیکنگ جاری یے۔ چیکنگ کی وجہ سے عوام کو دفاتر اور کاروباری مقامات تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کر پڑ سکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق دفاتر، کاروبار پر جانے کے لئے 15 سے 20 منٹ پہلے نکلیں۔ اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے چیکنگ کی جارہی ہے،لہذا تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں۔ اور شہریوں سے گذارش ہے کہ دوران چیکنگ پولیس سے تعاون کریں۔ جبکہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔


    دوسری جانب اسلام آباد کیپیٹل پولیس آپریشنز ڈویژن نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے. جس کےمطابق آئی جی اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر قیادت اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے آپریشنز ڈویژن نے سال 2022میں خطرے کی علامت سمجھے جانے والے بلال ثابت گینگ کے خاتمہ سمیت سنگین و دیگر جرائم میں ملوث کل19ہزار716ملزمان کو گرفتارکیا،پولیس نے جرائم بر خلاف مال کے مقدمات میںایک ارب 38کروڑ سات ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ جس میں 475گاڑیاںاور728موٹرسائیکل بھی شامل ہیں بر آمد کرلیا ،پولیس نے اسی عرصہ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث514گینگز کے1369ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

    مزید تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر قیادت اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے سال 2022میں شہر میں امن و امان کے قیام سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری رکھا اور آپریشنز ڈویژن نے سنگین و دیگر جرائم میں ملوث کل19ہزار716ملزمان کو گرفتار کر کے ایک ارب 38کروڑ سات ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ جس میں ڈکیتی /سرقہ بالجبرکے1122مقدمات میں ملوث 234گینگز کے656ممبران سمیت 1450ملزمان کو گرفتار کیا، جنکے قبضے سے 21کروڑ 90لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ سمیت 34گاڑیاں اور73موٹر سائیکل برآمدکئے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے دہشت کی علامت سمجھا جانے والا خطرناک دہشت گرد بلال ثابت اور اس کے گینگ کا خاتمہ کیا ، بلال ثابت 500سے زائد قتل، اقدام قتل،گھریلو ڈکیتیوں اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، آئی جی اسلام آباد کی زیر قیادت پولیس ٹیموں نے انتہائی حکمت عملی سے اس دہشت گردکو اپنے انجام تک پہنچایا،پولیس ٹیم نے نقب زنی /سرقہ عام میں ملوث ملزمان کیخلاف 1202مقدمات درج کرتے ہوئے کل167گینگزکے 437ممبران سمیت 1610ملزمان کو گرفتارکیا،جن کے قبضے سے 29کروڑ 89لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمدکیا گیا،اندھے قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 78ملزمان کو ٹریس کرکے کل43مقدمات درج کئے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ اسی طرح گاڑیوں کی چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف313مقدمات درج کرتے ہوئے 21گینگز کے 49ممبران سمیت166 ملزمان کو گرفتار کرکے کل 36کروڑ49لاکھ سے زائدمالیتی 281گاڑیوں کو بر آمد کیاگیا۔اسی طرح 172ملزمان کو گرفتار کر کے 165ٹمپرڈ گاڑیاں اور 09موٹر سائیکل برآمد کئے۔موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف167مقدمات درج کرتے ہوئے92گینگز کے 227ممبران سمیت648ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جنکے قبضے سے 03کروڑ 73لاکھ سے زائد مالیتی 646موٹر سائیکل برآمدکیے گئے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف خصوصی کریک ڈائون کرتے ہوئے کل1158مقدمات درج کرکے 1209ملزمان کو گرفتار کیا،جن کے قبضے سے پولیس نے 652کلوگرام چرس،333کلوگرام ہیروئن،11کلوگرام آئس،85گرام کوکین،5کلوگرام افیون سمیت 01لاکھ 23سے زائد شراب کی بوتلیں بر آمد کیں۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس آپریشنز ڈویژن نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 1487مقدمات درج کرتے ہوئے کل1541ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے پولیس نے کل103کلاشنکوف /رائفل ، 48کاربین ،1283پسٹل /ریوالورز،97 خنجر ز سمیت12ہزار881روند برآمد کئے۔اسی طرح شہر بھر میں پیشہ وار بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 11ہزارسے زائدکارروائیوں کے دوران 2218مرد، 2745خواتین، 6724بچوں سمیت61خواجہ سرا کو گرفتار کیا گیااور انکے سہولت کاروں اور ٹھیکیداروں کیخلاف 82مقدمات درج کرتے ہوئے کل199ملزمان کو گرفتار کیا۔

    ترجمان کے مطابق غیرقانونی شیشہ اور حقہ سنٹرز کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کل156مقدمات درج کرتے ہوئے 630ملزمان کو گرفتار کیا،اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے انعقاد کو جاری رکھتے ہوئے کل148سرچ آپریشنز کئے،جس میں 1134مشکوک افراد کو تھانہ جات منتقل کیا گیا،گرفتار ملزمان کیخلاف 507مقدمات کا اندراج کیا گیا۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے قمار بازی میں ملوث 144ملزمان کو مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کرکے کل21مقدمات درج کئے اور ملزمان کے قبضے سے کل16لاکھ 40ہزار سے زائد کی نقدی بر آمد کی،بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کل11مقدمات درج کرتے ہوئے20ملزمان کو گرفتار کیا،اسی طرح جرائم پیسہ عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے رواں سال کے دوران کل15ہزار 590مقدمات درج کرتے ہوئے کل19ہزار716ملزمان کو گرفتار کیا۔

  • پی بی سی نے درآمدی ایندھن کا استعمال کم اورہفتے میں تین دن گھر سے کام کی تجویز دیدی

    پی بی سی نے درآمدی ایندھن کا استعمال کم اورہفتے میں تین دن گھر سے کام کی تجویز دیدی

    پی بی سی نے درآمدی ایندھن کا استعمال کم اورہفتے میں تین دن گھر سے کام کی تجویز دیدی

    پاکستان بزنس کونسل نے فوری طور پر درآمدی ایندھن کا استعمال کم کرنے اور ہفتے میں تین روز گھر سے کام کرنے کی تجویز دی ہے۔ پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کو فوری درآمدی ایندھن کا استعمال کم کرنا ہوگا، انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے10 نکات پر او ای سی ڈی ممالک عمل کررہے ہیں لہٰذا پاکستان کو بھی ان نکات پر عمل کرنا چاہیے۔

    پاکستان بزنس کونسل نے تجویز دی ہےکہ جہاں ممکن ہو وہاں ہفتے میں 3 دن گھر سے کام کرنا چاہیے، ہائے ویز پر اسپیڈ کی حد 10 کلو میٹر گھنٹہ کم کرنی چاہیے اور ملک کے بڑے شہروں میں اتوار کو گاڑیاں نہ چلائیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ سستا کریں، چھوٹے فاصلے پیدل یا سائیکل پرطے کریں، کار شیئرنگ سے ایندھن کا استعمال کم کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

    پاکستان بزنس کونسل نے تجویز دی ہےکہ بڑے شہروں میں متبادل گاڑیاں استعمال کریں، مال بردار گاڑیوں کا مؤثر استعمال کریں، جہاز کی جگہ تیز رفتار ریل رات میں استعمال کریں، الیکٹرک اور زیادہ پائیدار گاڑیوں کا استعمال کریں جب کہ متبادل موجود ہونے کی صورت میں کاروباری سفری ضرورت کم کریں۔

  • گورنر کے پی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر اختلافی نوٹ کیساتھ دستخط کر دیئے

    گورنر کے پی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر اختلافی نوٹ کیساتھ دستخط کر دیئے

    گورنر کے پی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر اختلافی نوٹ کیساتھ دستخط کر دیئے

    گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر دستخط کر دیے۔ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ بل پر دستخط کر دیے ہیں لیکن اختلافی نوٹ بھی لکھا ہے، اختلافی نوٹ لکھا ہےکہ یہ فنانس بل نہیں ہے۔ حاجی غلام علی نے لکھا کہ جو لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں وہ عدالت جائیں گے تب ہی صحیح فیصلہ آئے گا۔

    خیال رہے کہ صوبائی اسمبلی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل منظوری کے بعد گورنر کو دستخط کے لیے بھیجا تھا، گورنر کے پی نے دستخط کیے بغیر بل پر اعتراضات لگا کر واپس اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھیج دیا تھا۔ اسپیکر نے گورنر کو ان کے اختیارات کے حوالے سے بل پر اپنا نوٹ لکھ کر واپس بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ صوبائی اسمبلی سے منظور بل کے تحت 2008 سے ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی تحفظ دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان نے صوبے کے گورنر کو گورنر ہاؤس میں بند کرنے کی دھمکی دے دی تھی۔ گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کے درمیان سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو لےکر صورتحال مسلسل کشیدہ ہورہی ہے اور اب وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر دینے سے انکار کے بعد گورنر کے پی حاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس میں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ روکنے کا اعلان کیا ہے۔

    گورنر حاجی غلام علی نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کرسکتا تو لینڈنگ بھی نہیں کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی ہیلی کاپٹر بنا دیا ہے، وہ اپنے ذاتی ہیلی کاپٹر کو اتارنے کے لیے اپنے گھر میں بندوبست کریں۔ اس کے جواب میں صوبائی حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے دھمکی دی ہے کہ گورنر ہاؤس کو باہر سے تالا لگا کر گورنر کو اندر بند کر دیں گے۔

  • کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنالیے

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنالیے جبکہ کیویز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 97 رنز درکار ہیں، اوپنر عبداللہ شفیق 17، شان مسعود 10 اور نعمان علی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    چوتھا روز

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 612 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی۔ نیوزی لینڈ نے چوتھے روز اننگز کا آغاز 440 رنز 6 وکٹ نقصان پر کیا تھا، کین ولیمسن اور اش سودھی نے 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان پر 174 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ کین ولیمسن نے ناقابل شکست 200 رنز بنائے جبکہ اش سودھی 65 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹم ساؤتھی اور نَل ویگنر صفر رنز پر پاکستانی بالرز کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5، نعمان علی نے 3 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    تیسرا روز

    تیسرے روز کیوی اوپنرز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57 سالہ کیوی ریکارڈ توڑتے ہوئے 183 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ ٹام لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5 بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔ قبل ازیں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    دوسرا روز

    مہمان ٹیم کے اوپنرز بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا۔ ٹام لیتھم نے 78 اور ڈیون کونوے 82 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ اور اسپن بولرز نے وکٹ لینے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔ قبل ازیں، پاکستان نے 317 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم، نعمان علی کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر ساتھ نہ دے سکا۔ آغا سلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیوی کپتان ٹم ساوتھی نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اش سودھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاسٹ بولر نیل واگنر ایک ہی وکٹ لے سکے۔

    پہلا روز

    قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی تین وکٹیں 48 کے اسکور پر گرگئیں جب کہ چوتھی وکٹ 110 رنز پر گری جس کے بعد کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا۔ دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 196 رنز بنائے گئے، کھیل کے آخری اوورز میں سرفراز احمد 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل، اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7 رنز، شان مسعود 3 رنز، امام الحق 24 رنز اور سعود شکیل 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد نے تقریباً 4 سال قبل 2019 میں بحیثیت کپتان جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ سرفراز احمد ہوم گراؤنڈ پر اپنا میچ کھیل رہے ہیں۔ فاسٹ بولر میر حمزہ نے آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ 2018 میں کھیلا تھا۔
    پاکستان ٹیم
    امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد، میر حمزہ۔
    نیوزی لینڈ ٹیم
    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر، اعجاز پٹیل۔

  • 2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ

    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ

    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ

    برطانوی ہفتہ وار جریدے ’’ دی اکانومسٹ‘‘ کے مطابق 2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغاز ثابت ہوا ہے۔ جریدے نے اپنی رپورٹ میں اگلے سال کے حالات کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ ’’ دی اکانومسٹ‘‘ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے موجودہ دہائی کو فیصلہ کن دہائی قرار دیا تھا پھر بھی بہت سے لوگوں نے اس بیان پر توجہ نہیں دی، جس کا مطلب سرد جنگ کے بعد کے دور کا آغاز ہے جس میں روس اور چین کی طرف سے امریکہ کے زیر تسلط عالمی نظام ٹوٹ سکتا ہے۔ العربیہ نیٹ کے مطابق مبصرین بڑی طاقتوں کے درمیان مقابلے کو انتہائی ناقص قرار دے رہے ہیں جس کے درمیان وہ روس کی طرف سے یوکرین کی تباہی کو دیکھتے ہیں۔ مغرب اور چین کے درمیان پیچیدہ اقتصادی باہمی انحصار کے پیش نظر نئی سرد جنگ خود انتہائی پیچیدہ ہے۔

    "اکانومسٹ” کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روسی حملے نے دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم ہونے والے اصول کو پارہ پارہ کر دیا ہے ۔ اس اصول کے مطابق سرحدوں کو طاقت سے تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے۔ اس جنگ نے سرد جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی بار ایٹمی جنگ کے تماشے کو زندہ کیا۔ پوتین نے جوہری ہتھیاروں کے خطرے کو آخری حربے کے طور پر نہیں بلکہ جارحیت کے خلاف اپنی جنگ کی حفاظت کے لیے ایک بنیادی خطرے کے طور پر استعمال کیا۔ تاہم، روس صرف "فوری” مسئلے کی نمائندگی کرتا ہے۔ جب کہ عالمی نظام کو سب سے بڑا خطرہ وہ درپیش ہے جسے پینٹاگون چین کی طرف سے ’’رفتار‘‘ چیلنج قرار دیتا ہے۔ چین واحد ملک ہے جو امریکہ کو اول نمبر کی حیثیت سے گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    چینی فوج تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کے پاس پہلے ہی دنیا کی سب سے بڑی بحریہ، تیسری سب سے بڑی فضائیہ، میزائلوں کی ایک لائن اور سائبر سپیس میں طاقت کے علاوہ خلا میں جنگی سامان موجود ہے۔ رپورٹ میں روس اور چین کے درمیان "سرحد کے بغیر” دوستی کو حقیقی اتحاد میں تبدیل کرنے کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔ اس وقت روس کی جنگ میں چین کی مدد کے بہت کم ثبوت موجود ہیں لیکن آمرانہ حکومتیں باقاعدگی سے فوجی مشقیں کرتی ہیں۔ کچھ سینئر امریکی حکام کا خیال ہے کہ دونوں ممالک مزید قریب آئیں گے۔ جس وقت چین 2035 تک اپنے جوہری ہتھیاروں کو 1500 تک لے جائے گا اور اس کے جوہری ہتھیاروں کا حجم امریکی اور روسی ہتھیاروں کے سائز کے قریب ہو جائے گا تو امریکہ کو تین طرفہ جوہری ڈیٹرنس کا نیا فن سیکھنا ہو گا اس سے دنیا میں نئی ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوجائے گی۔
    نئے ورلڈ آرڈر کی طرف منتقلی شروع

    ’’ دی اکانومسٹ‘‘ کی رپورٹ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ بین الاقوامی تبدیلی ایک ایسے وقت میں آنا شروع ہوئی ہے جب عالمی معیشت میں امریکہ کا نسبتاً وزن کم ہو رہا ہے۔ پچھلی صدی کے دوران امریکہ کی جی ڈی پی دوسری جنگ عظیم میں اپنے حریفوں جرمنی اور جاپان اور سرد جنگ میں سوویت یونین اور چین سے بہت زیادہ رہی ہے۔ تاہم ان دنوں چین کی جی ڈی پی اپنے امریکی ہم منصب سے زیادہ پیچھے نہیں ہے۔ امریکی دفاعی اخراجات جی ڈی پی میں حصہ کے طور پر تاریخی پست کے قریب تھے۔ یہ تبدیلی اس وقت شروع ہوئی جب کانگریس نے 23 دسمبر کو بائیڈن کی درخواست سے کہیں زیادہ دفاعی اخراجات میں اضافے کی منظوری کے لیے ووٹ دیا۔

    قدیم جغرافیائی سیاسی نظریات اور سمندری راستوں کا کنٹرول

    نئی سرد جنگ کی وجہ سے پرانے جغرافیائی سیاسی نظریات پر دوبارہ غور کیا گیا ہے۔ 1904 میں برطانوی سٹریٹجک جغرافیہ دان ہالفورڈ میکنڈر نے دلیل دی کہ جو بھی یوریشیا کے قلب (تقریباً بحیرہ آرکٹک اور ہمالیہ کے درمیان) کو کنٹرول کرتا ہے وہ دنیا کی قیادت کرسکتا ہے۔ اس تجزیے میں روس اور چین کے درمیان اتحاد سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ اس کے برعکس معاصر امریکی الفریڈ تھائر ماہن نے تجارتی سمندری راستوں کے کنٹرول کو عالمی طاقت کی کلید کے طور پر دیکھا ہے۔ اسی درمیان ایک اور امریکی نکولس سپیک مین نے 1942 میں دلیل دی کہ جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ یوریشیا کا دل نہیں بلکہ اس کا کنارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحر اوقیانوس سے لے کر بحیرہ روم اور جنوبی ایشیا کے آس پاس جاپان تک پھیلی ہوئی سمندری سرحدیں اہم ہیں۔ سپیک مین کے مطابق جو ان سمندری سرحدوں کو کنٹرول کرتا ہے وہ یوریشیا پر حکمرانی کرتا ہے اور جو یوریشیا پر حکومت کرتا ہے وہ دنیا کی تقدیر کو کنٹرول کرتا ہے۔

    روس کو گھیرے میں لے کر الگ تھلگ کرنا

    مغربی سرے پر یورپ کو مضبوط کرنے اور روس کا مقابلہ کرنے کے لیے نیٹو کو بحال کیا گیا ہے۔ روس کے ساتھ سرحد پر امریکی اور دیگر اتحادی افواج کو مزید تقویت دی گئی ہے۔ غیر جانبداری ترک کرنے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دے دی ہے۔ دریں اثنا دہانے کے مشرقی کنارے پر تائیوان پر چین کے ساتھ مستقبل کی جنگ کی بات تیز ہوگئی ہے۔ خاص طور پر اگست میں امریکی ایوان کی سپیکر نینسی پلوسی نے جزیرے کا متنازعہ دور کرکے جھگڑے کو بڑھانے میں کردار ادا کیا ہے۔ بائیڈن کو امید ہے کہ چین کے رہنما شی جن پنگ کے ساتھ ان کی حالیہ ذاتی ملاقات نے تعلقات میں بگاڑ کو روکنے کے لیے ایک راستہ باقی رکھا ہے۔

    مسٹر ژی اپنے ملکی مسائل سے دوچارہوسکتے ہیں، انہیں سست معیشت اور وائرس پالیسیوں سے ہونے والی ہنگامہ آرائی کے مسائل درپیش ہیں تاہم شی جن پنگ 2017 تک تائیوان پر قبضہ کرنے کی فوجی صلاحیت کو تیار کرنے کے خواہاں ہیں۔
    چین کے خلاف نئے اتحاد
    امریکہ کے پاس ایشیا میں نیٹو جیسا کوئی اتحاد نہیں ہے جو چین کو روک سکے۔ امریکہ یہاں جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، فلپائن اور تھائی لینڈ کے ساتھ دوطرفہ دفاعی معاہدوں کا ایک اہم نظام چلاتا ہے جن میں سے سبھی کی ایک دوسرے سے کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے امریکہ اپنی اسکیموں کو بڑھا رہا ہے جیسے کہ "فائیو آئیز” (آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ) کا قیام اور آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ انٹیلی جنس کا اشتراک، جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزوں اور دیگر ہتھیاروں کو تیار کرنا، اور کواڈرپل الائنس (آسٹریلیا، ہندوستان اور جاپان) کے ساتھ بات چیت، ویکسین سے لے کر میری ٹائم سیکورٹی تک سب کچھ کیا جارہا ہے۔

    بھارت امریکی حکمت عملی سازوں کے لیے انعام کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی غیروابستگی اور سوویت نواز جھکاؤ کی روایت ہے لیکن چین کے ساتھ اپنے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے وہ امریکہ کے قریب آ گیا ہے۔ امریکہ اور بھارت کے درمیان سالانہ مالابار بحری مشقیں بڑھ کر کوارٹیٹ کے تمام ارکان کو شامل کر چکی ہیں۔ اگرچہ ہندوستان یوکرین پر روس کے حملے پر براہ راست تنقید کرنے سے شرما رہا ہے تاہم ایشیا کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ مشیر کرٹ کیمبل کہتے ہیں کہ بھارت 21ویں صدی میں امریکہ کے سب سے اہم دو طرفہ تعلقات کی نمائندگی کرے گا۔
    مشرق وسطی

    مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں یکے بعد دیگرے امریکی صدور نے عراق اور افغانستان میں کئی دہائیوں کی بے نتیجہ جنگ کے بعد اپنے فوجی وعدوں کو کم کرنے کی کوشش کی۔ لیکن اس سال کے شروع میں یوکرین جنگ کے باعث تیل اور گیس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے نے خلیج کی جغرافیائی سیاسی اہمیت کو دوبارہ ظاہر کیا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کا امتحان نیتن یاہو کے اتحاد کی سربراہی سے ہو سکتا ہے جس میں انتہائی دائیں بازو کے وزراء شامل ہیں۔ بائیڈن کی امید تھی کہ وہ ایک نئے جوہری معاہدے کو بحال کر کے ایران کے جوہری پروگرام پر لگام ڈالیں گے لیکن ان کایہ خواب پورا نہیں ہوا۔ ایران میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کے پیش نظر پابندیاں ہٹانے کا کوئی بھی معاہدہ اب ناممکن ہے۔