Baaghi TV

Author: +9251

  • غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

    غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

    سرگودھا.نیب نے ضلع سرگودھا میں غیر قا نو نی قرار دی گئی 137 ہاﺅسنگ سکیموں کے معاملات کی چھا ن بین شروع کر دی ہے ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے قوائد و ضوابط کی خلا ف ورزی کر کے مہنگے داموں پلاٹ فروخت کر کے شہریوں کو لوٹنے والے ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکا ن کو ٹیکسوں کی مد میں بھار ی جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ بیشتر کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر کی 137 ہاﺅسنگ سکیموں کو قوائد و ضوابط کی خلا ف ورزی پر غیر قانونی قرار دے دیا تھا اور پلاٹوں کی خر ید و فروخت پر پا بند ی عائد کر دی تھی ۔ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکا ن نے اس اقدام کو غیر قا نو نی قرار دیتے ہوئے قا نو نی چارہ جو ئی کا فیصلہ کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق اب حسا س اداروں کی نشا ند ہی پر نیب نے غیر قا نو نی ہاﺅسنگ سکیموں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے اور معاملات کی چھا ن بین شروع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ان میں اہم سیا سی شخصیات کی ہاﺅسنگ سکیمیں بھی شامل ہیں جنہو ں نے قوائد و ضوابط کو بالا ئے طا ق رکھتے ہوئے ہاﺅسنگ سکیمیں بنا کر شہریوں کو مہنگے داموں پلا ٹوں کی فروخت کا کا م شروع کیا ۔بعض ہاﺅسنگ سکیموں نے تو محض تشہیر ی مہم کر کے ہی پلاٹوں کی خر ید و فروخت شروع کر دی تھی ۔حکومت نے نہ صر ف ان ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکان کو انکم ٹیکس کی مد میں بھا ر ی جر مانے کر نے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ قوائد و ضوابط کی خلا ف ورزی پر ان کے خلا ف قانون کے مطابق کاروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بالکل تبا ہ ہو کر رہ گیا ہے ۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان ہاﺅسنگ سکیموں میں سینکڑوں شہری پلاٹ خر ید چکے ہیں لیکن رجسٹریوں پر پا بند ی ہو نے کے باعث یہ شہر ی سخت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ پلاٹ فروخت کر نے کی اجا زت دی جا ئے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 15سال سے پلاٹوں کی غیر قا نو نی خر ید و فروخت کرنے کا سلسلہ جا ر ی تھا ۔

  • جلال پور پیروالا : حادثے میں ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی

    جلال پور پیروالا (نمائندہ باغی ٹی وی) کے علاقےدین پور بستی کے قریب ٹرالر الٹ گیا ۔ایک شخص جان بحق ۔اور 2 افراد شدید زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق جلال پور پیر والا دین پور بستی کے قریب ٹرالر کو حادثہ پیش آیا ہے ۔اس حادثہ میں ایک شخص جان بحق جبکے 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔مزید معلومات کے مطابق حادثہ چلتے ٹرالر میں ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا ۔ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ٹرالر کنٹرول سے باہر ھو گیا اور گہری کھائی میں جا گرا ۔اس واقعہ کی اطلاح ملتے ہی ریسکیو 1122 سروس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جلال پور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد

  • لندن میں ایک شخص جہاز سے گرگیا

    لندن میں ایک شخص جہاز سے گرگیا

    لندن میں جہاز سے گر کر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والا شخص غیر قانونی طریقے سے سفر کررہا تھا۔

    تفصیل کے مطابق لندن کے جنوبی علاقے میں ایک گھر کے باہر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ مرنے والا شخص جہاز کے لینڈنگ گئیر سے گرا اور وہ غیرقانونی طریقے سے نجی پرواز پر سوار ہوا تھا۔
    ٕ

    علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ اس نے کسی زور دار چیز کی اونچائی سے گرنے کی آواز سنی جس پر گھبرا کر گھر سے باہر آکر دیکھا تو ایک شخص کی خون آلود لاش پڑی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ کینیا کے شہر نیروبی سے اڑنے والی پرواز میں پیش آیا۔ جہاز کے لینڈنگ گئیر سے ایک بیگ، پانی کی بوتل اور کھانے کی اشیاء بھی ملیں ہیں۔

    مقامی پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹمارٹم کرایا جائے گا جبکہ ائیر لائن حکام نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور لاش کی شناخت جاری ہے۔

  • ایران نے مقررہ حد سے بڑھ  کر یورینیم افزودہ کر لی

    ایران نے مقررہ حد سے بڑھ کر یورینیم افزودہ کر لی

    ایرانی انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ افزودہ یورینیم کی مقدار جوہری معاہدے میں وضع کردہ 300 کلو گرام کی حد کو پار کر گئی ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایرانی نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کی خبر کے مطابق تہران انتظامیہ نے 3٫67 فیصد تک افزودہ شدہ یورینیم کی مقدار جوہری معاہدے کی حد بندی 300 کلو گرام سے تجاوز کرنے کی اطلاع دی ہے۔عالمی ایٹمی توانائی ادارے کے انسپکٹروں نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے 26 جون کو ایک اعلان کرتے ہوئے یورپی فریقین کو دی گئی مہلت کے پورا ہونے کے بعد یورینیم کی افزودگی کے عمل کو جاری رکھنے کا کہا تھا۔

  • اپنی من مانی کریں گے ، روک سکو تو روک لو

    اپنی من مانی کریں گے ، روک سکو تو روک لو

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا کے تاجروں نے حکومتی احکامات ماننے سے انکار کر دیا ناجائز ٹیکسوں اور مہنگائی کی وجہ سے تاجروں نے علاقہ مجسٹریٹوں کو چیلنج کر دیا کہ روک سکتے ہو تو ہمیں روک لو ہم اپنی من مانی کریں گے اس صورتحال کے بعد ڈی سی سرگودہا سلوت سعید صاحبہ نے مجسٹریٹس کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا اجلاس میں مجسٹریٹس نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ان کی بات ماننے سے انکاری ہے اور کھلم کھلا چیلنج کر رکھا ہے کہ اگر ہمیں روک سکتے ہو تو روک لو اس پر ڈی سی سرگودہا نے تشویش کا اظہار کیا اور تاجر برادری سے بات چیت کر کے معاملات کو سلجھانے کی تجویز دی ڈی سی سرگودہا جلد تاجر برادری سے ملاقات کریں گے

  • گوجرانوالہ بار میں ہڑتال کیوں کی گئی وجہ اس خبر میں

    گوجرانوالہ:راولپنڈی بار کے رکن پر جج کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے خلاف گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار نے آج مکمل ہڑتال کر رکھی ہے۔ ہڑتال پنجاب بار کونسل کی کال پر کی گئی ہڑتال کے باعث آج کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا

  • حزب اللہ نے دمشق اور جنوبی شام سے اپنے جنگجو خاموشی سے نکال دیئے:آبزر ویٹری

    حزب اللہ نے دمشق اور جنوبی شام سے اپنے جنگجو خاموشی سے نکال دیئے:آبزر ویٹری

    ملیشیا حزب اللہ نے خاموشی کےساتھ شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات اور جنوبی شام سےاپنے جنگجو نکال کر اُنہیں الزبدانی میں القلمون شہر میں منتقل کردیا ہے

    تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’سیرین آبزر ویٹری’ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے خاموشی کےساتھ شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات اور جنوبی شام سےاپنے جنگجو نکال کر اُنہیں الزبدانی میں القلمون شہر میں منتقل کردیا ہے۔ القلمون پراس وقت مکمل طورپر حزب اللہ ملیشیا کا کنٹرول ہے۔

    سیرین آبزر ویٹری نے حزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تنظیم کے جنگجوئوں کی بڑی تعداد اس وقت قارہ شہر کے مغرب میں کئی سال قبل قائم کردہ کیمپ میں جمع ہے۔ اِدلب میں سیف زون میں حالیہ ایام میں ہونے والی لڑائی میں‌حزب اللہ کے جنگجوئوں‌نے حصہ نہیں لیا جب کہ ماضی میں ادلب میں ہونے والی لڑائیوں میں حزب اللہ اور اس کے حامی ایرانی جنگجو اس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے رہے ہیں۔

    ادھر دوسری جانب آبزر ویٹری کا کہنا ہے کہ سوموار کے روز شام کے شہروں حمص اور دمشق میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 6 عام شہریوں اور 9 بشارالاسد نواز جنگجوئوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

  • بھارت کےانگلیڈ سے جان بوجھ کر ہارنے پر کرکٹ کے  بڑے بڑے نام پھٹ پڑے، خاص رپورٹ

    بھارت کےانگلیڈ سے جان بوجھ کر ہارنے پر کرکٹ کے بڑے بڑے نام پھٹ پڑے، خاص رپورٹ

    بھارت انگلینڈ میچ کے فکس ہونے اور جان بوجھ کر بھارت کے ہارنے پر کئی سوال اٹھ گئے. سابق انٹر نیشنل کرکٹرز نے اس میچ پر اپنا اپنا ررد عمل دے کر اس میچ کی مشکوکیت پر مہر ثبت کر دی ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کا ایک اور اہم ترین میچ ، انگلینڈ اوربھارت کےدرمیان کھیلا گیا۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کےلیے انگلینڈ کے لیے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری تھا۔ 338رنزکےتعاقب میں بھارتی ٹیم کی غیرذمہ دارانہ بلے بازی کو سوشل میڈیا پر انتہائی تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔

    بھارت کےسابق کرکٹرساروگنگولی نے بھی بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھایا ہے۔ ایک بھارتی صارف نے ٹویٹ میں کہا دھونی نے جب وکٹ سنبھالی توبھارت کو65گیندوں پر112رنزدرکارتھے۔دھونی نے اپنی ہیلی کاپٹرشارٹ کھیلی نہ جیت کےلیے کوشش کی۔
    سابق فاست باؤلر اور کپتان وقار یونس نے لکھا کہ یہ چیز بے معنی ہے کہ آپ کو ن ہیں ،چیز یہ معنی رکھتنی ہے کہ آپ کر کیا رہے ہیں .پاکستان سیمی فائنل کھیلےیا نہ کھیلے مجھے اس پر کوئی پریشانی نہیبں ہے مگر آج چند کرکٹ کے چند چیمپئن کی سپورٹس مین شپ سپرٹ کی جانچ ہو گئی ہے اور وہ مکمل طور پر اس میں ناکام ہو گئے ہیں.

    سابق فاسٹ باؤلرشعیب اخترنے بھی بھارتی ٹیم کی انگلینڈ کےخلاف کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، شعیب اختر کا کہنا ہےبھارتی مڈل آرڈر بڑا اسکور کرتے ہوئے تیز کھیلتی نظرنہیں آئی،بھارتی کمنٹیٹرز بھی حیران تھے۔آخری اوورز مٰیں جب دھونی سنگل اپنا بلا آرام سے لہرا کا سنگل لے رہا تھا تو کمنٹیٹر اس پر تبصرہ کر کے کہہ رہے کہ”مجھے اس کی سمجھ نہیں آرہی اور میں اس کی وضاحت نہیں کر سکتا کہ دھونی صرف سنگل شارٹ کیوں کھیل رہا ہے

    بھارت کے بلے بازوں پر رمیز راجہ نے بھی سوال اٹھا دیا ،کرکٹ تجزیہ کاررمیزراجہ کاکہناہےپاکستانی فین ٹی وی اسکرین نظریں جمائے بیٹھے رہے کہ دھونی کاہیلی کاپٹرشاٹ چل جائے لیکن ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں۔

    انگلییڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت آج مکمل طور پر ایکسپوز ہو چکا ، پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارت نے کس طرح میچ انگلینڈ کی طرف پھینک دیا.پاکستان سیمی فائنل تک پہنچے نہ پہنچے مگر انڈیا اس شرمناک رویے سے باہر نہیں نکل سکتا.

    سوشل میڈیا صارفین بھارت کی کارکردگی کو پاکستان کےخلاف بغض قراردیا ہے۔ بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان کسی طرح سیمی فائنل میں پہنچے۔ انگلینڈ کی شکست کی صورت میں پاکستان کی سیمی فائنل کے لیےراہ ہموارہورہی تھی
    آئی سی سی سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ لندن میں نجی ٹی وی پر صحافی مرتضی علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ میچ فکس تھا، بھارت اور انگلینڈ کے مابین ہونیوالے مقابلے میں بھارت کی شکست مشکوک دکھائی دیتی ہے ، آئی سی سی کو چاہیے وہ اس میچ کی تحقیقات کروائیں اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی کریں ،
    سنیل گواسکر نے لکھا کہ مجھے آخری تین میچ کا کھیل دیکھ کر آج بھارتی ہونے پر شرم آرہی ہے . کرکٹ ٹیم کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے

    کیونکہ یہاں سپاٹ فکسنگ نہیں بلکہ پورے کا پورا میچ ہی فکس ہوا ہے، اگر آئی سی سی بھارت کی اس خراب کارگردگی پر کوئی ایکشن نہیں لیتا تو وہ اخلاقی اتھارٹی کھو دے گا ۔

  • بھارت:ریاستوں میں ہندی زبان مسلط کرنے کا فیصلہ ریاستی زبانوں کو خطرہ

    بھارت:ریاستوں میں ہندی زبان مسلط کرنے کا فیصلہ ریاستی زبانوں کو خطرہ

    نئی دہلی :بھارت کی انتہا پسند بی جے پی ہندوکی طرف سے پورے بھارت میں‌ہندی کو باقاعدہ دفتری اور ذریعہ تعلیم کے طور پر نافذ کرنے کی نریندرا مودی کی منصوبہ بندی کھل کر سامنےآگئ ہے. اطلاعات کے مطابق حکومت سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے مرکزکی جانب سے ریاستوں میں ہندی زبان کو مسلط کرنے کے منصوبہ کو ریاستی زبانوں کے لیے خطرہ قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر حکومت کو اپنے ریاستی زبان کی حفاظت کے لیے کوششیں کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

    مرکزی حکومت قومی سطح پر یکساں تعلیمی نظام پالیسی کا مسودہ تیار کرکے اب علاقائی زبانوں کو ختم کرنے کی کوشش کرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسودہ کو دیکھنے کے بعد اس پر اعتراضات ظاہر کیے جاچکے ہیں جس کو قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بھی اس مسودہ پر اپنے اعتراضات جتائے ہیں اور ریاستی حکومت کا مکتوب بھی مرکزکو روانہ کیا جاچکا ہے۔

    سدارامیا نے سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لسانی میڈیم کا انتخاب کرنا حکومت کا کام نہیں ہے،وہ بچوں کی والدین پر منحصر ہے کہ وہ اپنے بچوں کو جس زبان میں چاہے تعلیم دیں۔ زبردستی کسی زبان کے سیکھنے کے لیے والدین یا بچوں کو مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ سدارامیا نے کنڑا زبان سے دوری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مادری اور ریاستی زبان سے عدم دلچسپی افسوسناک ہے۔

  • اسرائیلی ریاستی دہشت گردی سے 84 فلسطینی شہید،سیکڑوں زخمی

    اسرائیلی ریاستی دہشت گردی سے 84 فلسطینی شہید،سیکڑوں زخمی

    رام اللہ :مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی کارروائیاں جاری وساری.فلسطینیوں کے خلاف قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 84 فلسطینی شہید ہوئے۔فلسطین میں شہداء کے قومی فورم کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سال 2019ء کے پہلے چھ ماہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں 84 فلسطینی شہید ہوئے جن میں غزہ 59 شہداء کے ساتھ اسرائیلی فوج کے خونی کھلواڑ کا سب سے زیادہ نشانہ بنا۔ غرب اردن میں 25 فلسطینی شہید کیے گئے۔ شہداء میں 8 خواتین اور 19 بچے شامل ہیں۔

    غزہ کی پٹی میں مئی کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ میں دو بچے ان کی مائوں کے پیٹ میں شہید کیے گئے۔ ان میں سب سے چھوٹا شہید عبداللہ ابو عرار کو4 مئی اور غزہ کی الزیتون کالونی اور ایمن محمود مدھون کو 5 مئی کو بیت لاھیا میں بمباری کے دوران شہید کیا گیا۔ چونکہ دونوں بچے اپنی مائوں کے بطن میں تھے۔ بمباری میں ان کی مائیں شہید ہوئیں اور ساتھ ہی ان کے بچے بھی شہید ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں سال شہید کیے گئے 12 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔ حالیہ فلسطینی تحریک کے دوران اب تک 266 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔