Baaghi TV

Author: +9251

  • سٹیڈیم میں مدھو مکھیوں کا راج

    سٹیڈیم میں مدھو مکھیوں کا راج

    ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں آج جنوبی افریقہ اور سری لنکا مد مقابل ہیں. جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا نے 204 رنز کا ہدف دیا ہے. جنوبی افریقہ کے مورس اور پیٹوریئس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. سری لنکا کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے.

    میچ کے 48 ویں اوور کے دوران اچانک مدھو مکھیاں گراؤنڈ میں آ گئی اور تمام کھلاڑی بمع امپائرز گراؤنڈ میں لیٹ گئے. مدھو مکھوں نے خاصی دیر گراؤنڈ میں راج کیا . پھر کچھ دیر بعد میچ پھر سے جاری کیا گیا.

    یاد رہے جنوبی افریقہ ایونٹ سے باہر ہو گئی ہی. سری لنکا چھے پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں اور جنوبی افریقہ تین پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہے. اگر سری لنکا یہ میچ ہارتی ہے تو ایونٹ سے باہر ہو جائے گی.

  • زحل سیارے کے چاند پر زندگی کے اثار

    زحل سیارے کے چاند پر زندگی کے اثار

    واشنگٹن:امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ زحل سیارے کے چاند پر زندگی کے اثار پائے جاتے ہیں. اطلاعات کے مطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناساسیارے زحل کے چاند پر زندگی کے آثار تلاش کرنے کے مشن میں ڈرون استعمال کیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ناسا زحل کے چاند "ٹائیٹن” پر زندگی کے آثار تلاش کرنے کے لیے ڈرون بھیجے گا، مشن کو ڈریگن فلائی کا نام دیا گیا ہے جو 2026 میں لانچ کیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مشن ڈریگن فلائی 2034ء میں سیارہ زحل کے چاند پر لینڈ کرے گا۔ تحقیقاتی مشن کے دوران ٹائیٹن کے ماحول اورحالات کا جائزہ لیا جائے گا، ٹائیٹن سیارہ زحل کا سب سے بڑا جبکہ نظام شمسی کا دوسرابڑا چاند ہے۔

    ناسا کی اس تحقیق سے متعلق برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس مشن پر 1 ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔ اس مشن کے دوران جائزہ لیا جائے گا کہ آیا یہ جگہ انسانوں کے رہنے کے لیے قابل ہے بھی یا نہیں۔ اس مشن کے دوران اس طرح بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ وہاں زمین کی طرح ہوا، دریا، سمندر اور جھیلوں کے آثار موجود ہیں یا یا نہیں۔

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا فری ہومیو میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر آفس گوجرانوالہ کے کمیٹی روم میں پہلا فری ہو میو میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے فیتہ کاٹ کر کیا – اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر رابعہ ریاست، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر خالد عمرقریشی، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر شاہد جو تہ، ہومیو پیتھک ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ ڈاکٹر میاں عمران اور میاں احسان ہومیو پیتھک میڈیکل کیمپ کے چیف آرگنائزر بھی موجود تھے ہومیو پیتھک میڈیکل کیمپ میں ڈی سی آفس کے سرکاری ملازمین کی سکریننگ اور علاج معالجہ کیلئے HN کیئر اینڈ کیور سنٹر، کینٹ فارما، مسعود فارما اور بلاسم فارما کے تعاون سے ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیاگیا اور ڈی سی آفس کے 175سرکاری ملازمین کی ڈور سٹپ پر سکریننگ اورمفت طبی سہولیات فراہمی مہیا کی گئیں –

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر رابعہ ریاست نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی آفس میں ہو میو پیتھک میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہاکہ بلاشبہ ہومیوپیتھی طریقہ علاج پر لوگوں کو غلط فہمیاں ہیں لیکن اس کیمپ کے ذریعے آپ لوگوں کو بہتر انداز سے خدمات پیش کر کے انہیں مطمئن کر سکتے ہیں -ضلعی انتظامیہ ہومیو ڈاکٹرز کی بھرپور سر پرستی کرے گی- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر خالد عمر قریشی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج بہتر ہے دور جدید کے ساتھ اس میں مزید بہتری آ چکی ہے اور یہ بے ضرر طریقہ علاج بھی ہے کیونکہ ہومیو ادویات کے سائیڈ افیکٹ بھی کم ہیں ہومیو ڈاکٹرز لوگوں کو بہتر انداز میں مطمئن کریں – میڈیکل کیمپ سے ڈاکٹر میاں عمران، میاں احسان، ڈاکٹر محمدجمیل ڈاکٹر ضیغم حفیظ، ڈاکٹر عبدالقیوم ڈاکٹر کلیم صدیقی، ڈاکٹر نعیم اللہ صدیقی، ڈاکٹر محمد طاہراور دیگر نے بھی خطاب کیا اور ہومیو طریقہ علاج پر روشنی ڈالی اور اپنے درپیش مسائل سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا-

    مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج دنیا کادوسرا لارجرسسٹم آف میڈیسن ہے اور اس کی باقاعدہ رجسٹریشن بھی ہو چکی ہے اور ہم معیاری کام کررہے ہیں اور ڈاکٹر ز کی علمی فکر اور عملی تربیت بھی کر رہے ہیں ڈی سی آفس میں کیمپ کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کا شکریہ ادا کیا- مقررین نے مزید کہاکہ پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، یورپی ممالک اور دیگر ممالک میں بھی یہ طریقہ رائج ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ہماری معاونت کریں تاکہ ہم بلا خوف و خطر مزید بہتری سے لوگوں کا علاج کر سکیں کیمپ کے اختتام پر شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں –

  • رائیل پام کلب ،شیخ رشید عمران خان کو مٹھائی کھلانے وزیر اعظم ہاوس پہنچ گئے

    رائیل پام کلب ،شیخ رشید عمران خان کو مٹھائی کھلانے وزیر اعظم ہاوس پہنچ گئے

    اسلام آباد:رائیل پام کلب سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان فیصلے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے کی خوشی کی انتہا نہ رہی .مٹھائی لے کر وزیر اعظم ہاوس پہچ گئے .اس موقع پر شید رشید احمد نے وزیر اعظم کو مبارک باد دی اور اپنے ہاتھ سے وزیر اعظم کو مٹھائی بھی کھلاتے ہوئے نظر آئے ہیں.

    یاد رہے کہ یہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو رکنی بینچ جس میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الحسن شامل تھے ہدایت کی کہ وہ 3 ماہ کے اندر نئی انتظامیہ کے اس پام کلب کے انتظامی معاملات دے دیں. .وزیر اعظم ہاوس میں مٹھائی کھلانے کے موقع پر سنیئر رہنما نعیم الحق اور علی زیدی سمیت کئی اہم رہنما موجود تھے

  • وہاڑی : شراب فروشوں کے خلاف کاروائی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کی تحصیل بوریوالا پولیس تھانہ سٹی کو مخبری ملی کی شہر میں ولائتی شراب فروخت کی جا رہی ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر باپ اور بیٹا کو ولایتی شراب سمیت گرفتار کر لیا ایس ایچ او سٹی عبد المجید جٹ نے اے ایس آئی اقبال، خلیل احمد ودیگر ملازمین کے ھمراہ 84 بوتل ولایتی شراب بر آمد کر کے ملزمان باپ بیٹا نعمان مسیح اقبال مسیح کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے

  • وہاڑی : سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے سرچ آپریشن

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخ کاٹن و پیپلز کالونی میں سی ٹی ڈی ،حساس اداروں اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن ہوا اس دوران سرچ آپریشن 16 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔دوران تلاشی 24 مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی دوران آپریشن غلام فرید نامی شخص کا گھر غیر قانونی طور پر کرایہ پر دیا ہوا پایا گیا تھانہ سٹی نے بغیر کوائف مکان کرایہ پر دینے والے شخص کے خلاف کاروائی شروع کر دی، پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران کسی قسم کا کوئی مواد برآمد نہ ہوا

  • میلسی : نوجوان جاں بحق ہو گیا

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) ریسکیو ذرائع کے مطابق ہیڈ سیفن کے قریب دریائے ستلج میں ایک 15 سالہ لڑکا نہاتے ہوۓ ڈوب گیا جس کی اطلاع پر
    ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کر کے لڑکے کی نعش کودریا سے نکال کر میلسی پولیس کے حوالے کر دیا ہے ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی اور پولیس مصروف تفتیش ہے کہ نوجوان کس طرح دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوا

  • صادق آباد  کچہ میں پولیس  آپریشن

    صادق آباد کچہ میں پولیس آپریشن

    (نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق تھانہ بھونگ کی حدود اغواء کئے گئے دو افراد کی بازیابی کے لیے اغواء کاروں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا.

    آپریشن ڈی پی او عمر سلامت کی ہدایات اور اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی کی قیادت میں کیا جا رہا ہے .

    آپریشن میں ضلعی پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جب کہ اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمان بگٹی اور سرکل ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ساتھ کچہ میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں.پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن اغواء برائے تاوان میں ملوث مزاری گینگ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کیا جارہا ہے.

    ڈی پی او عمر سلامت نے مغویوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے موئثر حکمت عملی ترتیب دی ہے.

    آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں اور بھاری اور دور مار اسلحہ استعمال کیا جائے گا اور اغواء کاروں اور ڈاکوئوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.

  • قصور:اغوا ہونے والا محمد ارشد بازیاب ،عمران خان کے ویژن کی تعریف

    قصور:اغوا ہونے والا محمد ارشد بازیاب ،عمران خان کے ویژن کی تعریف

    قصور:قصور اسٹیل باغ سے اغوا ہونے والے محمد ارشد کے والدین کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن انصاف جلد اور سب کے لیے بلا امتیاز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو بیٹا اغوا ہوا تو انہوں نے پولیس سے اس سلسلے میں رجوع کیا لیکن پولیس نے کوئی خاطر خواہ تعاون نہیں کیا جس کی وجہ سے انہیں بہت زیادہ مایوسی ہوئی .محمد ارشد کے والد محترم کا کہنا ہے کہ وہ اس مایوسی کے بعد وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے وائس چیئر مین ناص سلمان کے پاس گئے
    وائس چیئرمین ناصر سلمان نے ڈی پی او قصور سے واقعہ کی جلد رپورٹ طلب کی ارشد کی بازیابی کے لئے پولیس ٹیم کی تشکیل دلوائی، ارشد کی بازیابی ہوگئی جس پر ارشد کے والدین نے ناصر سلمان کا شکریہ ادا کیا.اس کے جواب میں ناصر سلمان نے کہا وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ انصاف جلد اور سب کو بلا امتیاز فراہم کیا جائے گا.

  • لودھراں : میونسپل کمیٹی عملہ نے حقیقت عیاں کر دی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) 35افراد پر مشتمل عملہ پُرانے پاکستان سےنئے پاکستان میں بھی افسران کےہاتھوں یرغمال، لودھراں ساڑھے چار لاکھ شہری آبادی کیلئے صفائی سے لیکر سیوریج نظام کی دیکھ بھال کیلئے افسران صرف اور صرف فوٹو سیشن کرواتے ہیں۔ ملازمین نےبھانڈا پھوڑ دیا،جتنےوارڈہیں اتنے تو ہمارے پاس جھاڑوں والےبھی نہیں ہیں،ملازمین نےشہریوں سمیت سول سوسائٹی اور دیگر جماعتوں سے تعاون کی اپیل کر ڈالی،اب معلوم ہوا کہ لودھراں شہر کیوں اور کیسے گند سے بھرا پڑا ہے،اور ضلعی انتظامیہ کا صرف اور صرف گرین اینڈ کلین پاکستان مہم پر کیوں فوکس ہے۔اور کس کے حکم پر ہے اور کون اِس مہم سے مستفید ہو رہا ہے۔