سرگودہا:تھانہ ساہیوال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، ماں بیٹے سمیت چار ملزمان منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال انسپکٹر قیصرالہی نے سب انسپکٹر احمد شیر، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ریاض احمد، محمد اشرف اور ندیم اقبال پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ ساہیوال کے علاقہ وجھ میں کاروائی کے دوران بدنام علاقہ منشیات فروش مسماۃ نسرین بی بی بیوہ ناصر عباس سے چرس1260گرام اور ہیروئن300گرام، مدثر عباس ولد عنصر سے چرس1360گرام، علی حیدر ولد ناصر عباس سے چرس570گرام اور ندیم عباس ولد زبیر سے چرس560گرام برآمدہوئی۔گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
Author: +9251
-

ماں بیٹے سمیت چار افراد منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
-

سرگودہا پولیس نے بھاری مقدار میں شراب بر آمد کر لی
سرگودہا: پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، دس گرفتارملزمان سے چرس، چالوبھٹی سمیت شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سلانوالی پولیس نے محسن رضا سکنہ پیر محمد کالونی سے چرس420گرام،تھانہ میلہ پولیس نے عمر حیات سکنہ چھنی ڈال سے چالوبھٹی سمیت 87لیٹر دیسی شراب، تھانہ جھاوریاں پولیس نے محمد اسلم سکنہ مانکے والا سے بندوق12بور،تھانہ صدر بھلوال پولیس نے محمد عرفان سکنہ نبی شاہ بالا سے بندوق12بور،جواد احمد سکنہ سردار پور نون سے پسٹل30بور، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے سمیع اللہ سکنہ 54شمالی سے بندوق12بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے عامر جاوید سکنہ 11شمالی سے پسٹل30 بور، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے ثمر عباس سکنہ 21جنوبی سے پسٹل30بوراورتھانہ شاہ پور صدر پولیس نے حمید سکنہ لنگڑ پل سے پسٹل30بور،ذوالفقار سکنہ شاہ پور صدر سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ -

فرانس: دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ
فرانس میں اسلام فوبیا جاری دہشت گرد وں نے مسجد پر حملہ کر دیا .
تفصیلات کے مطابق فرانس کے شمال مغربی ساحلی شہر بریسٹ میں مسجد کے باہر کار سوار کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب کار سوار نے مسجد کے باہر کھڑے افراد پر فائرنگ کی۔مسجد کے سامنے ہونے والی فائرنگ سے امام مسجد (رشید ایل جے) سمیت دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے بعد خود کشی کرلی۔
پولیس حکام نے حملہ آور کی لاش قبضے میں لے کر اسے قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ ابھی تک اُس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق حملہ آور کی کارروائی کا مقصد تاحال معلوم نہیں ہوسکا البتہ پورے ملک میں موجود تمام مساجد اور عبادت گاہوں کی کسی بھی ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
-

شہزادہ سلمان نے کی ٹرمپ سے ملاقات
جاپان میں جی 20سمٹ کے دوران شہزادہ سلمان اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی .
تفصیلات کے مطابق .جاپان کے شہر اوساکا میں جمعہ کی صبح جی ٹوئنٹی سمٹ کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات عظیم الشان سمٹ کے خبروں میں نمایاں رہی۔
سربراہاں مملکت اور حکومت جی ٹوئنٹی اجلاس کی یادگاری تصویر کے لئے جمع ہوئے تو اس موقع پر امریکی صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان سے ہاتھ ملایا اور ان سے مختصر بات چیت کی۔
جی ٹوئٹی سمٹ کے ایجنڈے پر متعدد پیچدہ امور سے متعلق شریک ملکوں کے نمائندے تبادلہ خیال کریں گے۔ زیر غور امور میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی جنگ سرفہرست ہے۔ نیز ایران اور شمالی کوریا جیسے موضوعات بھی ایجنڈے کے اہم نکات ہیں
-

آئی فون کے ڈیزائنر نےایپل کمپنی کو چھوڑ کر کس کمپنی کو جائن کر لیا،جانیے رپورٹ میں
ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایپل کو اہم مقام دلوانے والے آئی فون کے ڈیزائنر سر جونی آئیو نے کمپنی کو چھوڑ دیا
تفصیلات کے مطابق ایپل کو بام عروج تک پہنچانے والے سرجوناتھن نے آئی میک، آئی پوڈ اور آئی فون ڈیزائن کیے اور وہ تقریباً 30 سال تک اپیل سے وابستہ رہے جب کہ وہ اب ایپل کے بعد اپنی تخلیقی فرم بنارہے ہیں۔
انہیں 1996 میں ایپل کے بدترین معاشی بحران کے دور میں کمپنی کے ڈیزائن اسٹوڈیو کا سربراہ مقرر کیا گیا۔
جونی آئیو نے 1998 میں آئی میک اور 2001 میں آئی پوڈ متعارف کرایا جب کہ 2004 میں آئی پوڈ منی، 2007 میں آئی فون، 2008 میں میک بک ائیر، 2010 میں آئی پیڈ، 2015 میں ایپل واچ اور 2016 میں ائیرپوڈز متعارف کرائے۔
-

ٹرمپ نے ایران سے کشیدگی کم کرنے بارے اہم بات کہہ دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے بیچ کشیدگی کا معاملہ حل کرانے کے حوالے سے "جلد بازی کی کوئی ضرورت نہیں ہے”۔
تفصیلات کے رپورٹ مطابق ..ٹرمپ نے یہ بیان جمعے کے روز جاپان کے شہر اوساکا میں دیا جہاں عالمی سربراہان جی – 20 سربراہ اجلاس کے سلسلے میں جمع ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "ہمارے پاس بہت وقت ہے۔ جلدی کی کوئی ضرورت نہیں۔ وہ اپنا وقت لے سکتے ہیں، اس حوالے سے قطعا کوئی دباؤ نہیں ہے”۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع نے جمعرات کے روز نیٹو اتحاد میں اپنے حلیفوں پر دباؤ ڈالا کہ وہ ایران کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور خلیج میں بحری جہازوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امریکا کی کوششوں میں شامل ہو جائیں۔
قائم قام امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے نیٹو اتحاد کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ علانیہ طور پر ایران کی مذمت کے ذریعے واشنگٹن کی حمایت کریں اور خطے میں محفوظ جہاز رانی کے لیے ایک بحری اتحاد تشکیل دینے پر غور کریں۔
امریکی صدر نے منگل کے روز خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی حماقت کی تو اس کے نتیجے میں ایران کوصفحہ ہستی سے مٹایا جاسکتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایرانی لیڈر قوم کامال دہشت گردی کے فروغ پر صرف کرتے ہیں اور یہ لوگ صرف طاقت کی زمان سمجھتے ہیں۔دوسری طرف ایران نے امریکی صدر کی تنقید کو بلا جواز قراردے کر مسترد کردیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وائیٹ ہائوس کاطرز عمل غیرمنطقی ہے جس کے باعث دونوں ملکوںمیںجاری تنازع کا سفارتی حل کی مساعی ناکام ہوگئی ہیں۔ ایران نے امریکی قیادت کو ‘بے عقل ‘ اور بے وقوف قرار دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ ایرانی شدید جھالت اور اھانت آمیز طرز عمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ وہ زمینی حقائق کا ادراک نہیں کرتے
-

ایلیٹ فورس کا جوان ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ایلیٹ فورس سرگودہا کے جوان عمیر خان کل رات ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جو کہ ICU میں زیر علاج ہیں ۔
ڈی۔پی۔او۔ سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ DHQ سرگودھا کے ہمراہ ایلیٹ فورس کے جوان کی ہسپتال میں عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔اور ایلیٹ فورس کے جوان کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ -

آجاوے تینوں اکھیا اڈیک دیاں،ڈونلڈ ٹرمپ کی عمران خان کو دورہ امریکہ کی دعوت
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کو ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دورہ امریکہ کی دعوت ،اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک میٹنگم میں اس حوالے سے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ پیغام عمران خان کو پہنچایا گیا لیکن عمران خان نے فی الحال امریکی صدر کی اس دعوت کو ٹھکراتے ہوئے یہ کہ کر انکار کر دیا ہے کہ میں ابھی مصروف ہوں بجٹ اجلاس کے بعد دورہ امریکہ کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے.
شاہ محمود قریشی نے کہ بھی انکشاف کیا ہے کہ عمران خان ستمبرکے مہینے میں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے جب امریکہ جائیں گے تو اس دوران وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کر لیں گےفی الحال وزیر اعظم عمران خان مصروف ہیں .قریشی نے ڈونلڈٹرمپ کی طرف نیک خواہشات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور امریکہ دوران تعلقات کو ازسر نو بہتر کرنا چاہتے ہیں. جنوبی ایشیا کی صورت حال اور افغانستان میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال بھی عمران خان سے بات کرنا چاہتے ہیں.
-

ٹاس جیت کر سری لنکا کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری 2 آوٹ
آئی سی سی ورلڈ کپ آج کے میچ میں سری لنکا کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور پہلے ہی اوور میں کپتان ڈیموتھ کرارتنے اور کچھ دیر بعد اوشکا فرنانڈو پویلین لوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرہم کے چیسٹر لی اسٹریٹ گراؤنڈ میں پروٹیز ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ڈیموتھ کرارتنے اور کشال پریرا نے اننگز کا آغاز کیا۔
میچ کی پہلی ہی گیند پر کرارتنے فاسٹ بولر کگیسو رابادا کا شکار بنے اور فاف ڈوپلیسی کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ہی اوشکا فرناڈوبھی زیاد دیر کریز پر ٹھر نہ سکے اور 30 رنز بنا کر پولین لوٹے
سری لنکن ٹیم کو ایونٹ میں رہنے کے لیے آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا جب کہ پروٹیز ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔
سری لنکن ٹیم ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 2 میں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 2 میچز بارش کی نذر ہوئے، اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
-

ڈی پی او راجن پور کی کھلی کچہری ، سائلین کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے
راجن پور کے ڈی پی او ہارون رشید اور اے ڈی سی نے مشترکہ طور پر کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنےاور موقع پر احکامات جاری کیے.
باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پورہارون رشید اور اے ڈی سی آر کی مشترکہ کھلی کچہری میں ساٸلین کے مساٸل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں سول ڈیفنس,محکمہ صحت سمیت تمام اداروں کے نماٸندے موجود تھے۔کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مساٸل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ڈی پی او راجن پور ہارون رشید کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی قطعی برداشت نہیں کی جاٸے گی