Baaghi TV

Author: +9251

  • شجاع آباد : گاڑی مکمل تباہ ہو گئی

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) جلال پور پیر والا کے قریب واقعہ دعا چونک پر APV وین کو ٹریفک حادثہ ۔وین میں موجود ایک چھوٹے بچے سمیت 5 افراد معجزا تی طور پر مکمل طور پر محفوظ رہے ۔ چھوٹا بچہ معمولی زخمی ھوا ہے ۔وین ڈرائیور کا کہنا ہے چلتی ہوئی وین کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے وین کنٹرول سے باہر ھو گئی اور 40 فٹ گہری کھائی میں جا گری اس واقعہ کی اطلاح ملتے ہی ریسکیو 1122 سروس بر وقت موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائی کا آغاز کیا گیا ۔

    رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • دنیا کو تیل فراہم کرتے رہیں گے ،سعودیہ

    دنیا کو تیل فراہم کرتے رہیں گے ،سعودیہ

    سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ وہ دنیا میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ملک کی حیثیت سے عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی جاری رکھنے کی کوشش جاری رکھے گا

    تفصیلات کے مطابق :سعودی عرب نے کہا ہےکہ وہ تیل پیدا کرنے والا بڑا ملک ہے اور اس حیثیت سے عالمی منڈی کو تیل سپلائی کرتا رہے گا..یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ جنوبی کوریا کے موقع پر عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی جاری رکھنے پربات چیت کی گئی تھی۔ سعودی ولی عہد اور کورین صدر کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودیہ عالمی منڈی میں تیل کی کمی پوری کرنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

    سعودی ولی عہد کے دورہ جنوبی کوریا کےآخر میں دونوں‌ملکوں کے درمیان سعودیہ میں کورین کمپنیوں نے تجارتی بنیادوں پرجوہری توانائی پیدا کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ دونوں ملکوں نے دو طرفہ تعاون، پیداواری صلاحیتوں میں اضافے، افرادی قوت کی صلاحیت بڑھانے، تحقیق اور جوہری ترقی میں باہمی تعاون کا فیصلہ کیا گیا۔

    جنوبی کوریا کے صدر مون جے این اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کو سیول میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر مختلف سمجھوتوں اور یاداشتوں پردستخط کیے۔ یہ منصوبے دونوں حکومتوں‌کے اشتراک سے شروع کیے جائیں گے۔

  • گجرات: ٹریکٹر ٹرالی سمیت دیگر مشینیں چوری کرنے والا 7 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    گجرات: ٹریکٹر ٹرالی سمیت دیگر مشینیں چوری کرنے والا 7 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات پولیس کی بڑی کامیابی! ٹریکٹر ٹرالے سمیت ایکسیویٹرمشینوں کی چوری میں ملوث آٹھ رکنی سرورعرف سرو گینگ گرفتار،دو کروڑ بیالیس لاکھ مالیتی مال مسروقہ برآمد۔
    تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر، گجرات سمیت گوجرانوالہ کے علاقہ میں ٹریکٹر چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگ متحرک تھا۔جو مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زورپر لوگوں سے وارداتیں کرتا تھا۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے اس خطرناک گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سرائے عالمگیر رمضان کمبو ہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرSIغلام عباس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔جس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے شب و روز محنت کرتے ہوئے 8رکنی خطر ناک گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔ محمد سرور ولد محمد حسن سکنہ ڈوگراں والا گوجرانوالہ2۔یاسرفاروق ولد محمد عارف سکنہ چکوڑہ منڈی بہاولدین3۔نذیر احمد ولد نور محمد سکنہ کلیرسکے وزیرآباد 4۔محمد سعید عرف صفدر ولد محمد ابراہیم سکنہ کوٹ بوانی داس گوجرانوالہ5۔رخسار احمد عرف سارو ولد محمد عارف سکنہ منڈی بہاولدین6۔آصف ولد صابر حسین سکنہ جوڑا راجپوتاں حال مقیم لاہور 7۔صابر حسین ولد غلام محمد سکنہ جوڑا راجپوتاں حال مقیم لاہور8۔عمران ولد نذیر احمد سکنہ جوڑا راجپوتاں حال مقیم لاہور شامل ہیں۔دوران انٹیرو گیشن ملزمان نے گجرات،سرائے عالمگیر اور ضلع گوجرانوالہ میں متعددوارداتوں میں ملوث ہونے کاانکشاف کیاہے،ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ7عدد ٹریکٹر،6عدد ٹرالے اور 2عدد ایکسیویٹر مشین کل مالیتی2کروڑ 45لاکھ روپے جبکہ ورداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور 1عدد رائفل 12 بور بھی بر آمد کرلیا گیا۔ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
    ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے گینگ کو گرفتار کر نے والی ٹیم کو خصوصی شاباش اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔

  • مشرق وسطی کے طویل معاہدے کو قبول کرنے سے صدرِ فلسطین کا انکار

    مشرق وسطی کے طویل معاہدے کو قبول کرنے سے صدرِ فلسطین کا انکار

    فلسطینی صدر نے مشرق وسطی کے طویل المدت صد سالہ معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے اس کو رد کر دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق فلسطینی صدر نے امریکہ کی جانب سے مشرق وسطی کے طویل المدت صد سالہ معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے اس کو رد کر دیا ہے.

    عباس اس منصوبے کے تحت منعقدہ پہلی ورک شاپ کے بار ے میں کہا کہ” ہم سیاسی حل کے اقتصادی حل پر حاوی ہونے پر یقین رکھتے ہیں لہذا ہم نے بحرین ورک شاپ کو مسترد کیا ہے۔ قومی حقوق ، خریدو فروخت ہونے والے غیر منقولہ نہیں ہوتے۔ ”

    انہوں نے اس بات کا بھی دفاع کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے فیصلے امریکہ کے سلسلہ امن کی واحدانہ طور پر نگرانی کے اہل نہ ہونے کی توثیق کی ہے۔ اس نے القدس، گولان کی پہاڑیوں اور دریائے اردن کی مغربی پٹی کے حوالے سے غیر منصفانہ فیصلے کرتے ہوئے اپنی جانبداری کا کھلم کھلا ثبوت پیش کیا ہے۔

    انہوں نے چلی کے ہم منصب کو فلسطین کی تازہ صورتحال، قابض قوتوں کے موجب بننے والے مسائل، زمین پر قبضے، ٹیکس اور مقدس مقامات پر حملوں کے حوالے سے آگاہی کراتے ہوئے بتایا کہ”قابض قوتیں ریاست ِ فلسطین کے دارالحکومت مشرقی القدس کی شناخت و ڈھانچے کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔ ہم مشرقی القدس کو تمام تر سماعی مذاہب سے منسلک افراد کے لیے عبادت و زیارت کے لیے کھلا رکھے جانے کے متمنی ہیں۔

    چلی کے صدر پنیرا نے ایک با اختیار، محفوظ متعین شدہ سرحدوں کے اندر ایک آزاد مملکتِ فلسطین کے قیام کی حمایت کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "اسرائیلی اور فلسطینی عوام بھی اسی چیز کے خواہاں ہیں۔ اس چیز کا واحد حل دو مملکتی حل کے دائرہ کار میں وسیع پیمانے کے منصفانہ قیام امن میں پنہاں ہے۔ "

  • لاپتہ حساس ادارے کے ملازم کو بازیاب کرلیا گیا

    لاپتہ حساس ادارے کے ملازم کو بازیاب کرلیا گیا

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)ٹھٹھہ صادق آباد سے لاپتہ حساس ادارے کا دوسرا لاپتہ ٹرینی ملازم محمد اویس کو بھی بازیاب کروالیا گیاہے، ذرائع
    چک نمبر 135 دس آر قدیم کا رہائشی حساس ادارے کا ٹرینی ملازم محمد اویس جو کہ عید سے چند روز بعد گھر سے ٹھٹھہ صادق آباد جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا،تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا،جس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں درج ہوا، ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد سے لاپتہ حساس ادارے کا ٹرینی ملازم محمد اویس ضلع راجن پور سے مل گیا ہے جس کو پولیس کے ذریعے واپس لایا جارہا ہے، قبل ازیں بھی چک نمبر 132 دس آر کا رہائشی لاپتہ ہونے والا حساس ادارے کا ٹرینی ملازم محمد عادل خان نوشہرہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا مگر چند روز بعد وہ بھی رائے ونڈ لاہور سے مل گیا تھا۔

  • بدکاری کرتے ہوئے ایک عورت سمیت تین افراد گرفتار

    بدکاری کرتے ہوئے ایک عورت سمیت تین افراد گرفتار

    سرگودہا:تھانہ کینٹ پولیس نے بدکاری کے اڈا پر چھاپہ مار کر ایک عورت سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس نے سب انسپکٹر محمود حشمت پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بھٹہ کالونی چک نمبر49شمالی میں بدکاری کے اڈا پر چھاپہ مار کر فحش حرکات کرنے اور جسم فروشی کرنے والی عورت سمیت 3 ملزمان کو برہنہ حالت میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ سب انسپکٹر محمود حشمت کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔

  • تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی ناجائز اسلحہ برآمد

    تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی ناجائز اسلحہ برآمد

    سرگودہا: تھانہ بھیرہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، چار گرفتارملزمان سے چرس، شراب سمیت پسٹل30بور بھی برآمد
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر اسد ذیشان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران ملزمان عامر فاروق ولد سلطا ن سکنہ خان محمد والا سے چرس1050گرام، فیصل عباس ولد بشیر احمد سکنہ بھیرہ سے شراب5لیٹر، ممتاز سکنہ جہاں پور سے پسٹل30بور اور علی حسن ولد اکرم سکنہ چاوہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • تھانہ عطاء شہید پولیس کی کاروائی چرس بر آمد

    تھانہ عطاء شہید پولیس کی کاروائی چرس بر آمد

    سرگودہا:تھانہ عطاء شہید پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، تین ملزمان کے خلاف مقدمات درج
    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید راؤ عارف جاوید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اعجاز حسین اور محمد طارق پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ عطاء شہید کے علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان ناصر سجاد سکنہ124جنوبی سے چرس500گرام، حسن سکنہ لالیاں سے چرس525گرام اور محمد عاقب سکنہ ونوکہ سے چرس550گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • عرب ملک کے مشہور سیاحتی مقام پر سیاحوں کا رش لگ گیا

    عرب ملک کے مشہور سیاحتی مقام پر سیاحوں کا رش لگ گیا

    مسقط (عمان_نمائندہ باغی ٹی وی) موسم برسات کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی عمان کے مشہور سیاحتی مقام صلالہ میں سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران دس ہزار سیاحوں نے صلالہ کا رخ کیا اور پر فضا مقامات اور برساتی موسم کا خوب لطف اٹھایا۔ اطلاعات کے قومی ادارے (NCSI) کے مطابق موسم برسات کے پہلے ہفتہ میں 9554 سیاح صلالہ میں آئے جن میں 3990 عمانی شہری تھے۔ جبکہ 861 سعودی باشندے 336 متحدہ عرب امارات کے شہری اور 346 افراد کا تعلق ،GCC کے مختلف ممالک سے تھا۔
    عمانی شہریوں کے بعد سب سے زیادہ تعداد ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی رہی۔ ایشیاء کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 2394 افراد نے صلالہ کا رخ کیا۔ جبکہ 212 یورپین شہریوں نے بھی صلالہ کا دورہ کیا۔

  • کوہلی کا نیا ریکارڈ رنز کےپہاڑ لگا دیے

    کوہلی کا نیا ریکارڈ رنز کےپہاڑ لگا دیے

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی انٹر نیشنل کرکٹ میں تیز ترین 20ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے

    مانچسٹر بھارتی کپتان ویرات کوہلی انٹر نیشنل کرکٹ میں تیز ترین 20ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔انہوں نے برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر کی 453 اننگز کے مقابلے میں یہ سنگ میل 417 اننگز میں پار کرلیا۔

    ویرات کوہلی نے تیز ترین 10 ہزار رنز کا پہاڑ 205 ویں اننگ اور 213 ویں میچ میں مکمل کیا ۔اس سے قبل تیز ترین دس ہزار رنز کا اعزاز سچن ٹینڈولکر کے پاس تھا اور انہوں نے یہ اعزاز 259 اننگز میں 2001 میں حاصل کیا تھا تاہم کوہلی نے بہت ہی کم اننگ میں یہ اعزاز حاصل کرکے نیا ریکارڈ بنا دیاہے ۔ جبکہ سب سے زیادہ اننگ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ سری لنکا کے کھلاڑی جے وردنے کے پاس ہے ، انہوں نے 333 اننگ میں اپنے دس ہزار رنز مکمل کیے ۔ویرات کوہلی یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد بڑے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ۔