انگلستان کا موسم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بارے پیش گوئی کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ یہ کب °360 ڈگری کی پِھرکی لے نہ تو اعداد وشمار اور تیکنیک کی باریکیوں میں پھنسے تجزیہ نگار بتا سکتے ہیں نہ جدید ٹیکنالوجی "Unpredictable team” کی اس گتھی کو سلجھا سکتی ہے۔ ہونی کو انہونی اور ناممکن کو ممکن بنانا کوئی ان سے سیکھے، غیر متوقع نتائج دینے میں ٹیم پاکستان بین الاقوامی کرکٹنگ سرکل میں ہمشیہ بریکنگ نیوز کی صورت مرکز نگاہ رہتی ہے۔
ورلڈ کپ سے قبل پہلے آسٹریلیا اور پھر انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی لگا تار دو سیریز وائٹ واش ہو گئے۔ ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں افغانستان کی بے نام (بے بی) ٹیم سے ہار گئے۔ اس مایوس کن کارکردگی پر شائقین کرکٹ پریشان تو تھے ہی، رہی سہی کسر ویسٹ انڈیز کے خلاف نکل گئی جب گرین شرٹس صرف 105 رنز پر ڈھیر ہو کر باآسانی سات وکٹوں سے شکست کھا گئے تو ورلڈ کپ میں کچھ اچھا کرنے کی سب امیدیں ٹوٹ گئیں۔ لیکن دنیا اس وقت حیرت زدہ رہ گئی جب ٹیم پاکستان نے 3 جون کو نوٹنگھم کے کرکٹ گراؤنڈ پر اس ورلڈ کپ کی "موسٹ فیورٹ” اور ورلڈ نمبر ون انگلینڈ کو گھر میں گھس کر مار دیا تو امیدوں کے چراغ ایک بار پھر روشن ہو گئے۔ 7 جون کو سری لنکا بمقابلہ پاکستان برسٹل کے کرکٹ گراؤنڈ میں جیت بارش کے نام درج ہوئی اور 16 جون کو ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں ہندوستان سے بری ہار پر ہر کوئی اس ٹیم کو کوسنے لگا اور معاملات کھیل سے نکل کر کھلاڑیوں کی ذاتیات اور ان کے اہل خانہ پر گالم گلوچ تک پہنچ گئے۔ غصیلے شائقین کرکٹ کا کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹرز سابقہ لیجنڈ انضمام الحق خاص طور پر نشانہ بنے۔ اور جب اگلا میچ آسٹریلیا سے بھی ہارا تو شائقین کرکٹ کا غم و غصہ بجا تھا لیکن۔۔!
سوشل میڈیا سے ریگولر میڈیا تک عوام، ریٹائرڈ سابقہ پلیئرز، تجزیہ نگار، سیاست دان غرض ہر کوئی اپنے دل کی بھڑاس نہایت منفی انداز میں نکالنے لگے جو من حیث القوم ہمارے لیے واقعی قابل تشویش بات ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے نیچے صرف افغانستان کی ٹیم تھی اور ٹیم پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہونے کے تبصرے شروع ہو چکے تھے۔ جبکہ کچھ سر پِھرے اب بھی 92 کے ورلڈ کپ کے ساتھ مماثلت ڈھونڈ ڈھونڈ کر اعلان کناں تھے۔ ٹویٹر پر کسی دیش بھگت نے لکھا کہ میری والدہ بتاتی ہیں جب 92 میں پاکستان اپنا پانچواں میچ ہارا تھا تو اس دن ہم نے ٹینڈے پکائے ہوئے تھے اور آج 2019 میں بھی پانچویں میچ کی ہار اور ٹینڈے ہی پکے ہیں۔
اور پھر ابھی تک ہوا بھی کچھ یوں ہی ہے۔ شاہینوں نے اونچی پرواز لی اور 23 جون کو لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر ساوتھ افریقہ کی ٹیم کو پھینٹا لگانے کے بعد 26 جون کو اب تک ورلڈ کپ میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو بھی رگید ڈالا تو ایک بار پھر دنیا ورطہ حیرت تھی۔ لیکن ابھی عشق کے دو امتحان اور بھی ہیں افغانستان اور بنگلادیش کے خلاف باقی بچے دو میچز میں کامیابی حاصل کر کے ہی ٹیم پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتی ہے۔ جہاں بالخصوص بنگلادیش کے خلاف پوری طاقت لگانی ہو گی وہ ٹیم 2015ء ورلڈ کپ کے بعد سے شاندار کرکٹ کھیل رہی ہے۔ اور ٹیم پاکستان کو گزشتہ چار میچز میں لگا تار شکست کا مزہ بھی چکھا چکی ہے جہاں سال 2015ء میں اظہر علی کی کپتانی میں دورہ بنگلادیش پر تین ایک روزہ مقابلوں کی سیریز میں وائٹ واش کی خفت کا سامنا کرنا پڑا اور گزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیاء کپ مقابلوں میں سرفراز احمد کی کپتانی میں شکست بھی شامل ہے۔ اس ورلڈ کپ میں بھی پوائنٹس ٹیبل پر ٹیم پاکستان کے برابر جبکہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر وہ ہم سے بہتر پوزیشن میں ہے۔ لیکن یہاں بھی اگر مگر کی صورتحال کا خطرہ بہرحال موجود ہے۔ انگلینڈ کو اپنے آئندہ دو میچز (بمقابلہ ہندوستان و بمقابلہ نیوزی لینڈ) میں سے کم از کم ایک میچ ہارنا بھی ہو گا۔ جو کہ پاکستان سے پِٹنے کے بعد سری لنکا اور آسٹریلیا سے بھی شکست کھا کر شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔
کون کہاں کھڑا ہو گا یہ تو اگلے ہفتے ہی پتہ چلے گا البتہ دنیا اس بات کی قائل ہے کہ پاکستان کو جب بھی "Underestimate” کیا گیا تو ہمیشہ ٹیم پاکستان نے "Strike” کرتے ہوئے مخالف کو "Surprise” دیا ہے اور یہ رِیت کھیل کے علاوہ باقی شعبہ ہائے زندگی میں بھی شامل ہے۔
1992ء کا ورلڈ کپ ہو یا 2017ء کی چیمپیئن ٹرافی ٹیم پاکستان ہمیشہ ایسے سرپرائز دینے کے لیے مشہور ہے۔ کیا اس بار بھی ایسا ہونے والا ہے۔۔۔۔ یا سرفراز دھوکہ دے گا۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟ چند روز تک سب سامنے آ جائے گا لیکن ایک بات تو طے ہے "تم جیتو یا ہارو سنو ہمیں تم سے پیار ہے” کے نغمے گاتے شائقین کرکٹ کو اس ٹیم سے بے لوث محبت ہے۔
Author: +9251
-

کیا ٹیم پاکستان ایک اور سرپرائز دے پائے گی ؟؟؟ اسد عباس خان
-
دنیاپور : سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) وسیم حسن شاہ کا چیف آفیسر میونسپل دنیاپور پرویز بٹ کے ہمراہ سپر ہائی وے دنیاپور کا دورہ کیا صفائی ستھرائی کے انتظامات کو دیکھا اور اس روڈ پر لگائے نئے درختوں کو بھی چیک کیا جبکہ انہوں نے دنیاپور کے مضافاتی علاقوں میں موجود صحت مراکز کا دورہ بھی کیا صحت مراکز میں ادویات کے سٹاک اور سٹاف کا جائزہ لیا اور انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل دنیاپور میں صحت و صفائی اور دیگر معاملات کو بہتر بنانے کے لئے اس طرح چیکنگ کیلئے دورے جاری رہیں گے
-

آصف زرداری نے ڈالر دو سو روپے سے اوپر جانے کی خواہش ظاہر کر دی
پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ میں تو چاہتا ہوں کہ ڈالر دو سو روپے سے بھی اوپر چلا جائے.
ہمارےزمانےمیں بھی آئی ایم ایف تھی مگرہماری شرائط پرتھی. یہ توخودمل رہےہیں آئی ایم ایف سےاوران کی شرائط پر. ہم جمہوریت کو نقصان پہنچانانہیں چاہتے، ہم حکومت کوگراناچاہتے ہیں، مجھ پر کئی کیسز ہیں، اب توایوان میں سپیکر کی بھی نہیں چلتی ۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کاکرنسی پراعتبارنہیں رہا،ڈالرباہرجارہاہے. چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بتائےگی کہ ہم میں ہم آہنگی ہے. اپوزیشن کی اے پی سی کامیاب رہی ہے ،جلد عوام کے لئے خوشخبر ی لائیں گے ،حکومت کو احساس نہیں کہ غریبوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے ؟
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کوافغان صدر کو خود جاکرریسیو کرناچاہئے تھا ، باقی دوستوں کوریسیو کرنے چلے گئے یا افغان صدر کو بھی ریسیو کرتے یاکسی کو بھی نہ کرتے ، افغانستان دوست بھی ہے اور ہمسایہ بھی ، افغان صدر کوریسیو نہ کرکے گستاخی کی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ اےپی سی میں سب نےمل کرجامع پروگرام بنایا ہے. حکومت کے خلاف کامیاب تحریک چلائی جائے گی. حکومت کے خلاف سب اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں. واضح رہے کہ کہ کل ہونے والی اے پی سی میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا ہے.
-

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمن کو الاٹ زمینوں سے متعلق کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نوازاوران کےوالد کی سیاست سپریم کورٹ نےختم کردی ہے. آدھی اپوزیشن ڈیل کےلیےکوشش کررہی ہے، آصف زرداری نیب کی حراست میں مزےمیں ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے کہاکہ کچھ لوگ پیسے دینے کیلئے تیارہوگئے ہیں. ابھی بات چلی ہے تو اس میں ایک مہینہ تو لگے گا. تحقیقاتی کمیشن کو تحریک انصاف کے نو ماہ کی بھی تحقیقات کرنی چاہئے ۔
ایک ماہ میں مرکزی اپوزیشن گھٹنےٹیک دےگی، مولانا فضل الرحمان کی سیاست پٹتی ہوئی دیکھ رہاہوں، کل انہیں بہت مایوسی ہوئی ہو گی.میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہاکہ غریب صرف نعرے مارنے کیلئے ہے ، چور ضمانت ہونے کے بعد وکٹری کا نشان بناتے ہیں۔ اپوزیشن نے ملک کو بری طرح لوٹا ہے ، پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کردیاہے ، اس وقت ملک کوشوگر مافیا نے اپنے قبضہ میں لیا ہواہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی کارکردگی پچھلی حکومت سے بہتر ہے ، عمران خان پر لوگوں کو اعتماد ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں زمینوں کی الاٹمنٹ کی خیرمنائیں. انہوں نے کل ہونے والی اے پی سی پر سخت تنقید کی اور اسے ناکام پروگرام قرار دیا.
-

آزاد کشمیر :تا ریخ کا سب سے بڑابجٹ منظور
مظفر آباد:اسلام آباد میں بجٹ کو منظور کرنے یا نہ کرنے کی باتیں ہورہی ہیں تو دوسری طرف آزاد کشمیر کی کابینہ نے کثرت رائے سے مالیاتی سال 20-2019 کیلیے1کھرب 21 ارب 56کروڑ روپےکابجٹ منظورکرلیا ہے.اس بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات کیلیے97 ارب،ترقیاتی اخراجات کیلیے 24 ارب 56 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں.
مظفر آباد سے ذرائع کے مطابق آیندہ مالی سال کیلیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 11فیصداضافہ کیاگیا ہے
جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں گریڈ1 سے 16تک 10فیصداضافہ کیا گیا ہے.تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ گریڈ 17 سے 20 تک 5 فیصد اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہےپہلی مرتبہ بغیر خسارے کے آزاد کشمیر کا بجٹ پیش کیا گیا -

ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس قاتل کو کس ملک سے گرفتار کر کے لے آئی؟ بڑی خبر باغی ٹی وی پر
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)گجرات:ڈی پی او سید علی محسن کی قیادت میں گجرات پولیس کامجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری، عرصہ نو سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری کو انٹر پول کے ذریعے دبئی سے گرفتارلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس کا ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریو ں کے خلاف آپریشن جاری۔ ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہپیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔ملزم ثاقب علی ولد نفاست علی قوم گجر سکنہ اگووال عرصہ نو سال سے روپوش تھا، جسے بیرون ملک دوبئی سے بذریعہ انٹرپول گرفتار کیا گیا۔
ڈی پی او گجرات نے اس بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر لیا قت حسین اور ان کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ -
فیصل آباد الائیڈ ہسپتال کا ڈینٹل وارڈ ہیپاٹائٹس، کینسر اور ایڈز کا موجب بنے لگا
فیصل آباد الائیڈ ہسپتال کا ڈینٹل وارڈ ہیپاٹائٹس، کینسر اور ایڈز کا موجب بننے لگا، مریضوں کو دانتوں کی صفائی چیک اپ کے لئیے خون کے بغیر ٹیسٹ کئیے ہیپاٹائٹس بی اور سی نیگٹو کرکے دینے لگے ہیں۔ مریض کی شکایت پر میڈیکل سپریڈنٹ ڈینٹل نے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔مریض جنید کی جانب سے شکایت کی گئی تھی۔ڈینٹل وارڈ میں تعینات ملازم امتیاز احمد ہیپاٹائٹس کی رپورٹ نیگٹو کرکے دے رہا ہے۔ رپورٹ نیگٹو کروانے کی مد میں پیسے بٹور رہا ہے۔ میڈیکل سپریڈنٹ ڈینٹل نے مریض کی شکایت پر انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ جو شکایت مریض کی جانب سے ملی تھی وہ درست تھی، ملازم امتیاز احمد کی جانب سے جعلی رپورٹ ہیپاٹائٹس کی تیار کرکے دی جارہی تھی، ملازم کا اس طرح کا اقدام مریضوں کے لئیےخطرناک ہوسکتا ہے۔ ملازم کے خلاف کاروائی کے لئیے انکوائری الائیڈ ہسپتال کے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر خرم الطاف کو بھجوادی ہے۔ڈاکٹر خالد بشیر ایم ایس الائیڈ ہسپتال فیصل آباد
-

وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ اور ٹرمپ سے اہم ملاقات کب کریں گے؟ بڑی خبر آ گئی
وزیراعظم پاکستان عمران خان 20 جولائی کو امریکہ کا دورہ کریں گے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی اہم ملاقات کریں گے. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے. عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.
وزیراعظم کا وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ امریکا ہو گا . واضح رہے کہ گزشتہ برس جب تحریک انصاف کی حکومت قیام میں آئی تھی اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ واشنگٹن نے اسلام آباد کو بہت کچھ دیا لیکن اس نے بدلے میں کچھ نہیں دیا.امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانیں قربان کیں اور معیشت کو ایک سو 23 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا جبکہ امریکی امداد صرف 20 ارب ڈالر تھی۔ ستمبر 2001 کے حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس جنگ میں ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ نے پاکستانی عوام کی زندگیوں پر بدترین اثرات مرتب کیے .
-

سپریم کورٹ میں بلوچستان کے واحد جج کوراستے سے ہٹانے کی کوشش ہورہی ہے. امان اللہ کنزانی
صدرسپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں بلوچستان کے واحد جج کوراستے سے ہٹانے کی کوشش ہورہی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بلوچستان سےتعلق رکھنےوالےچیئرمین سینیٹ کوبھی ہٹانےکی باتیں ہورہی ہیں. سپریم کورٹ میں بلوچستان کایہ واحد جج مستقبل کےچیف جسٹس بھی ہیں. بلوچستان سےالیکشن کمیشن کےممبرکاانتخاب بھی تعطل کاشکارہے. یہ ملک کےسیاسی عمل میں عدم پختگی ،انتقامی رویےپروان چڑھانےکےمترادف ہے.
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عدم استحکام پیداکرکےملک کی سلامتی کودانستہ خطرےمیں ڈالاجارہاہے. یہ انتخاب حکومت ،اپوزیشن کی ہٹ دھرمی کےباعث تعطل کاشکارہے. بلوچستان سےالیکشن کمیشن کےممبرکاانتخاب بھی تعطل کاشکارہے.
-

بھارتی فضائیہ کی نااہلی یا خوف کے سائے اپنے ہی شہر پر بم گرادیئے
نئی دہلی:ایک طرف بھارتی لوک سبھا میں بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں کو پہنچنے والےنقصان اور بھارتی فضائیہ کے پائیلٹوں کی اہلیٹ اور قابلیت پر گفتگو ہورہی تھی تو دوسری طرف امبالہ میں ایک اور بھارتی پائیلٹ نے وزارت دفاع کی طرف سے لوک سبھا کو دی جانے والی طفل تسلیوں پر بم گرا کے پانی پھیر دیا
اطلاعت کے مطابق بھارتی فضائیہ کے فائٹر جیٹ طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے بعد ایک انجن فیل ہونے پر پائلٹ نے چھوٹے پریکٹس بم اور فیول ٹینک گرا دیئے۔رپورٹس کے مطابق حادثہ امبالہ کے قریب پیش آیا جہاں بھارتی فضائیہ کے جنگی جیگوار طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے حواس باختہ ہو کر پریکٹس بم اور فیلو ٹینک گرا دیئے تاہم معاملے کا علم ہونے پر طیارہ محفوظ طریقے سے امبالہ میں لینڈ کر گیا۔پرندہ ٹکرانے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔