Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں سرما کی پہلی بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد

    اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں سرما کی پہلی بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد

    اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں سرما کی پہلی بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد

    بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بیشتر شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ مری میں پہلی برفباری کے بعد انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نوشکی میں بارش سے دوسے نالہ میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شب سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ مستونگ، قلات، تربت، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ اور مکران سمیت مختلف مقامات پر کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موسم سرما کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے میں ایمرجینسی نافذ کر دی گئی۔ پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس، سپورٹنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں رہنے کا حکم دیا گیا۔ آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے ٹارگٹڈ جگہوں پر عملہ اور ہائی مشینری پہنچا دی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ اور ڈیوٹی آورز بڑھا دیے۔

    پنجاب

    موسم سرما کے بادلوں کا لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بسیرا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے۔ گلبرگ، لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن، باغبانپورہ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئے۔ ترجمان موٹروے سید عمران احمد کے مطابق حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم ٹو کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ ضلع بہاولنگر، بھکر، شیخوپورہ، بورے والا، پنڈدادن خان، ملتان، رائیونڈ، پاکپتن، چشتیاں، مریدکے، ساہیوال، عارفوالا، چیچہ وطنی اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ ملکہ کوہسار مری، نتھیاگلی اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی جس کے باعث سیاح خوشی سے کھل اٹھے۔ موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد انتظامیہ بھی متحرک ہے، موسم سرما کی تعطیلات کے باعث سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سیاحوں کو اس بار برفباری کا طویل انتظار کرنا پڑا ہے۔

    خیبرپختونخوا    
      

    پشاور میں بوندا باندی کی وجہ سے اچانک سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ دھند میں کمی آگئی، نوشہرہ میں بھی ہلکی بوندا باندھی شروع ہوگئی۔ پاراچنار میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے پہاڑوں اور درختوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، درجہ حرارت منفی 4 تک گر گیا۔

  • سی ڈی اے نے ایف آئی اے سے کرپشن تحقیقات کی تفصیلات طلب کرلی

    سی ڈی اے نے ایف آئی اے سے کرپشن تحقیقات کی تفصیلات طلب کرلی

    سی ڈی اے نے ایف آئی اے سے کرپشن تحقیقات کی تفصیلات طلب کرلی

     کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے افسران کے خلاف ہونے والی کرپشن کیس کی تحقیقات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ایک خبر کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے ایف آئی اے اسلام آباد زون کو باضابطہ مراسلہ لکھا گیا ہے، جس میں ایف آئی اے حکام سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 16 افسران کے خلاف ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ افسران کے خلاف ہونے والی تحقیقات کی تفصیلی رپورٹ دی جائے۔ ان افسران پر تحقیقات میں کون کون سے الزامات ثابت ہوئے۔ بتایا جائے کہ کیا ان میں سے کسی افسر کو کلیئر بھی کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.

    سی ڈی اے کی جانب سے مراسلے میں جن افسران کے نام درج ہیں، ان میں سید ضیا،محمد نواز خان،ممتاز،یامین مقبول احمد و دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان تمام افسران پر سی ڈی اے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد کردی

    اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد کردی

    اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے استعفوں کی اجتماعی منظوری سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایک کرکے پیش ہوں تصدیق کریں تو استعفے منظور ہوجائیں گے۔ قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری حوالے سے پی ٹی آئی کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے چیمبرپہنچا۔ وفد میں اسد قیصر، قاسم سوری، عامرڈوگر اور امجد خان شامل تھے۔

    پی ٹی آئی وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کا مطالبہ دہراتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ پارٹی کا فیصلہ ہے کہ تمام ارکان نے استعفے دیئے ہیں، ہمارے استعفے منظور کیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد نے مؤقف پیش کیا کہ ہم اجتماعی استعفی دیئے تاکہ عام انتخابات کی راہ ہموار ہو، کسی کی تفریح کیلئے استعفی نہیں دے کہ ایک ایک کرکے بلایا جائے۔

    وفد نے کہا کہ پہلے بھی 11 استعفے غیر آئینی طریقے سے مںظور کئے گئے، سپریم کورٹ استعفی کی منظوری کا طریقہ کار واضح کر چکی ہے، سارے استعفی سابق ڈپٹی اسپیکر منظور کر چکے ہیں، اب استعفوں کی تصدیق کا نہیں الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا عمل ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف

    اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا وفد سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کئے جاتے، رابطے ہونے چاہئیں۔ راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ استعفوں کی منظوری کا فیصلہ آئین اور اسمبلی قواعد کے مطابق کیا جائے گا، استعفوں کے لئے تمام ممبران کو انفرادی طور پر بلایا جائے گا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پہلے بھی پی ٹی آئی ممبران کو تصدیق کے لئے مدعو کیا تھا، پی ٹی آئی کا ایک رکن استعفے کی منظوری روکنے کیلئے ہائی کورٹ چلا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے استعفوں کی اجتماعی منظوری سے صاف انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ایک ایک کرکے پیش ہوں تصدیق کریں تو استعفے منظور ہوجائیں گے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    قاسم سوری کی میڈیا سے بات

    اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا تھا کہ اب تو آڈیو لیکس بھی آگئی کہ کس طرح استعفی منظور کرنے ہیں، اب ہم دوبارہ ملنے جارہے ہیں کہ استعفی منظور کئے جائیں۔ قاسم سوری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا کہ اڈیو لیکس کی تحقیقات کرائیں، انھیں معلوم ہے اڈیو کس طرح لیکس ہوتی اور کون کراتا ہے۔ سابق ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ہم استعفے دے چکے ہیں، میں نے خود منظور بھی کئے ہیں، اور میں اپنا استعفی بھی دے چکا ہوں، نہ جانے کیوں یہ حکومت الیکشن میں جانے سے ڈرتی ہے۔

  • صحت کے بیشتر منصوبے سال 2022 میں بھی مکمل نہ کیے جا سکے

    صحت کے بیشتر منصوبے سال 2022 میں بھی مکمل نہ کیے جا سکے

    صحت کے بیشتر منصوبے سال 2022 میں بھی مکمل نہ کیے جا سکے۔

    ملتان میں شروع کیے جانے والے صحت کے بیشتر منصوبے سال 2022 میں بھی مکمل نہ کیے جا سکے۔ ملتان کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا توسیعی منصوبہ 3 ارب سے زائد کے اضافی فنڈز خرچ ہونے کے اور 7 سال گذرنے کے بعد بھی مکمل نہ ہو سکا، نشتر ٹو اسپتال کا منصوبہ 10 ارب خرچ اور 3 سال گزرنے کے بعد بھی نامکمل ہی رہا جبکہ مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال سمیت کئی منصوبے کھٹائی میں پڑے ہوئے ہیں۔ 

    ملتان کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا توسیعی منصوبہ 2015 میں شروع کیا گیا جس کو 2018 میں ایک ارب 20 کروڑ روپے میں مکمل کیا جانا تھا مگر سات سال میں 3 ارب سے زائد کے فنڈز لگانے کے بعد بھی مکمل نہیں کیا جا سکا۔ ملتان نشتر اسپتال پر بھی مریضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے 2019 میں نشتر 2 اسپتال کا منصوبہ شروع کیا گیا جس پر دس ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہو چکی لیکن تین سال بعد بھی منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔

    اسی طرح مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال، 110 بیڈز کے بلڈ ڈیزیزز سینٹر اور آئی کیئر سینٹر سمیت دیگر کئی منصوبے ارباب اختیار کی توجہ کے منتظر ہیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غلام صغیر شاہد کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹر کو ڈیفالٹ ڈکلیئر کر دیا ہے اور نئے ٹھیکیدار کی سلیکشن کا پروسیس چل رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    انہوں نے کہا کہ ملتان کے یہ تینوں منصوبے نشتر 2، مدر اینڈ چائلڈ بلاک اور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی انشاءاللہ جون 2023 میں مکمل کر لیے جائیں گے۔ اگر یہ منصوبے مکمل کر لیے جاتے ہیں تو ملتان کے شہریوں کے لئے بہترین صحت کی سہولتیں میسر آ سکیں گی لیکن فنڈز کی بروقت فراہمی نہ ہونے سے نشتر 2 اور کارڈیالوجی توسیعی منصوبہ سمیت دیگر صحت کے اہم ترین منصوبے اس سال بھی مکمل نہ کیے جا سکے۔

  • شیخ رشید جیسے سیاسی یتیموں کی پھلجھڑیوں اور پیشگوئیوں کی کوئی اہمیت ہی نہیں. خواجہ سعد رفیق

    شیخ رشید جیسے سیاسی یتیموں کی پھلجھڑیوں اور پیشگوئیوں کی کوئی اہمیت ہی نہیں. خواجہ سعد رفیق

    خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید جیسے سیاسی یتیموں کی پھلجھڑیوں اور پیشگوئیوں کی کوئی اہمیت ہی نہیں.

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عام انتخابات تو دور کی بات ضمنی الیکشن کا ماحول بھی نہیں بنے گا۔ اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے غیر قانونی اور غیر آئینی تھے، آئین و قانون کے مطابق استعفے آئیں تو اسپیکر منظور کرنے میں دیر نہ لگائیں۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد اگر ضمنی الیکشن ہوتے ہیں تو ہونے دیں، لیکن پی ٹی آئی کا استعفے منظور ہونے پر عام انتخابات ہونے کا دعویٰ درست نہیں، عام انتخابات تو دور کی بات اب تو ضمنی الیکشن کا ماحول بھی نہیں بنے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس 4 حکومتیں ہیں،وہاں کوئی کارکردگی نہیں دکھا رہے، اسمبلی توڑ کرنئے الیکشن کی بات آئندہ انتخابات کو متنازع بنائے کیلئے ہے، متنازع انتخابات کسی بھی ملک و قوم کیلئے اچھے نہیں ہوتے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ سے متعلق شیخ رشید کے بیان پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی یتیموں کی ایسی پھلجھڑیوں اور پیشگوئیوں کی کوئی اہمیت ہی نہیں، ملک کو اداروں کی مدد سے منتخب حکومت ہی چلائے گی۔

  • سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے پر گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آمنے سامنے آ گئے

    سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے پر گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آمنے سامنے آ گئے

    سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے پر گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آمنے سامنے آ گئے

    گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے وزیراعلیٰ محمود خان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ گورنر کے پی غلام علی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس میں نہیں اتر سکے گا، وزیراعلی نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی ہیلی کاپٹر بنا دیا ہے، ذاتی ہیلی کاپٹر کے لیے وزیراعلی اپنے گھر میں بندوبست کریں۔

    حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈ نگ کی اجازت ہو گی۔ خیال رہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی نے صوبائی حکومت سے 3 بار ہیلی کاپٹر مانگا تھا لیکن وزیراعلیٰ کے پی نے ہیلی کاپٹر گورنر کو دینے سے انکار کر دیا تھا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل دوبارہ آیا تو واپس بھیج دوں گا، خیبرپختونخوا حکومت اور ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان میں تضاد ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    ایک سوال کے جواب میں گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا عمران خان کو اسمبلی واپس آنا چاہیے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ خیبر پختونخوا حکومت نے گورنر غلام علی کو ڈی آئی خان جانے کے لیے ہیلی کاپٹر دینے سے انکار کر دیا تھا۔

  • فرح گوگی کی درخواست؛ نیب نوٹسز پر فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد

    فرح گوگی کی درخواست؛ نیب نوٹسز پر فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد

    فرح گوگی کی درخواست؛ نیب نوٹسز پر فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد

    لاہور ہائیکورٹ نے فرح خان کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل اورغوثیہ بلڈرز کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ فرح گوگی نے درخواست میں نیب کے نوٹسز کو چلینج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نیب بد نیتی کی بنیاد پر نوٹسز جاری کررہا ہے، نیب کے پاس پرائیویٹ کاروبار میں کارروائی کا اختیار نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بار بار نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    درخواست گزاروں کے وکیل کے مطابق نیب نوٹسز کی تعمیل کیلئے پولیس کو استعمال کر رہا ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ وکیل نے استدعا کی کہ نیب نوٹس پر عمل درآمد معطل کیا جائے۔ عدالت نے نیب نوٹسز پر فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی، اور ریمارکس دیے کہ درخواست گزاروں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہیں ہے نہ ہی بلیک لسٹ ہوئے ہیں۔ عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کو گزشتہ 20 جولائی کو طلب کیا تھا، اور اس حوالے سے فرح گوگی کو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ نیب کی جانب سے جاری ہونے والا نوٹس فرح گوگی کی رہائش گاہ 99 وائی بلاک ڈی ایچ اے لاہور میں بھجوایا گیا تھا جو فرح خان کے ملازم نے وصول کیا تھا۔ یہ وہی گھر ہے جس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح ہوا تھا۔

  • متناعہ بیان کیس؛ شہبازگل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد

    متناعہ بیان کیس؛ شہبازگل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد

    متناعہ بیان کیس؛ شہبازگل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد

    قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیانات کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی گئی۔ قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیانات کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا ہے۔ شہبازگل نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹاون، بریگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، اسی بیان سے متعلق ایک مقدمہ لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے، اور درخواست پر فوری سماعت کی جائے۔ عدالت نے شہبازگل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعامسترد کر دی، اور جسٹس عرفان سادات نے ریمارکس دیے کہ ہم صرف نئے کیسزکی فوری سماعت کی اجازت دیتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پہلے سے زیرسماعت مقدمے میں فوری سماعت کی استدعا منظور نہیں کی جاتی، عدالتی قواعد کے مطابق روسٹر برانچ کے ذریعے درخواست دائرکی جائے۔

  • پاکستان کو اگلے ماہ اوائل میں 1 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے

    پاکستان کو اگلے ماہ اوائل میں 1 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے

    پاکستان کو اگلے ماہ اوائل میں 1 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے

    پاکستان کو اگلے ماہ کے اوائل میں دو غیرملکی کمرشل بینکوں کو 1 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو جنوری کے پہلے ہفتے میں خلیجی بینکوں کو دو قرضے واپس کرنے ہوں گے۔ ٹربیون کے صحافی شہباز رانا کے مطابق یہ قرضے ایک سال کی مدت کے لیے اس توقع پر لیے گئے تھے کہ قرض دہندگان میچورٹی کے وقت ان کی مدت واپسی میں توسیع کریں گے۔

    تاہم پاکستان کے لیے عالمی اداروں کی جانب سے جنک کریڈٹ ریٹنگز، جو ڈیفالٹ کے خطرے کی نشاندہی کرتی ہیں، غیرملکی قرض دہندگان کو پاکستان کے ساتھ اپنے وعدے ایفاء کرنے سے روک رہی ہیں۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں دبئی میں قائم دو کمرشل بینکوں کو $600 ملین اور $415 ملین ڈالرز کی دو الگ الگ ادائیگیاں کی جانی ہیں، جو پاکستان کے زرمبادلہ کے پہلے سے ہی انتہائی کم ذخائر کے لیے ایک بڑا دھچکا ہوگا۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر محض 6 ارب ڈالر کے رہ گئے ہیں۔

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے 26 اکتوبر کو طے شدہ مشن کے دورے کی تصدیق نہ کیے جانے کے بعد پاکستان کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، ڈیفالٹ کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بار بار کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام کی عدم موجودگی میں ملک ڈیفالٹ کی طرف جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    موجودہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز کہا کہ پاکستان بین الاقوامی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ نہیں کرے گا کیونکہ حکومت نے رواں مالی سال 2023ء کے لیے 31 سے 32 ارب ڈالرز کی تمام ضروریات کا بندوبست کر لیا ہے۔ دوسری جانب زرمبادلہ کا بحران بھی بدستور شدت اختیار کرتا جارہا ہے، انٹربینک اور بلیک مارکیٹ ریٹ کے درمیان فرق 25 سے 30 روپے فی ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

  • کراچی ٹیسٹ کا چوتھا دن؛ پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    کراچی ٹیسٹ کا چوتھا دن؛ پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    کراچی ٹیسٹ کا چوتھا دن؛ پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری
    پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز جاری ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔ اکیویز بلے بازوں نے پاکستان کی ناصرف برتری ختم کردی بلکہ اب برتری بھی بڑھانی شروع کردی ہے۔
    چوتھے دن کا کھیل</strong
    نیوزی لینڈ نے چوتھے دن اپنی پہلی اننگزکا دوبارہ آغاز کیا تو اس کا اسکور 6 وکتوں کے نقصان پر 440 رنز تھا۔ کین ولیمسن اور اش سدھی نے 2 رنز کی برتری کے ساتھ پاکستان کے خلاف دوبارہ بیٹنگ شروع کی۔
    تیسرا دن لیتھم اور ولیمسن کے نام
    ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن شروع ہوا تو نیوزی لینڈ نے پاکستان کے 438 کے جواب میں 165 رنز سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ پاکستانی بولرز نے پورے دن کیویز کی بیٹنگ لائن کو آؤٹ کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس کے باوجود وہ صرف 6 کھلاڑی ہی آؤٹ کرسکے۔ دن کے اختام تک نیوزی لینڈ نے ٹام لیتھم اور کین ولیمسن کی سنیچریوں کی بدولت اسکور کو 440 پر پہنچا دیا۔
    دوسرے دن کا کھیل
    ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان 438 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ دوسرے دن کھیل کی سب سے خاص بات آغا سلمان کی ٹیل اینڈرز کے تعاون سے بنائی گئی سینچری تھی۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے دن کے اختتام تک بغری کسی نقصان کے 165 رنز بنائے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    پہلا دن سرفراز اور بابر کے نام
    ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھانے کے وقفے سے پہلے ہی پاکستان کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے، اس موقع پر 4 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے بابراعظم کے ہمراہ 196 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ پانچویں وکٹ پر شاندار شراکت داری کے باعث پاکستان نے 5 وکٹوں پر 317 رنز بنائے تھے۔ جن میں بابر اعظم کے 161 اور سرفراز کے 86 رنز شامل تھے۔