Baaghi TV

Author: +9251

  • حکومت کا بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کی ہدایت

    حکومت کا بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کی ہدایت

    حکومت کا بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک خبر کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوبارہ اسکریننگ کا فیصلہ دنیا بھر میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کے تناظر میں کیا گیا۔

    تاہم اس سلسلے میں بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا جس کے تحت پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ بیمار شخص کا فوری طور پر ایئرپورٹ ہیلتھ سروس کا عملہ آر اے ٹی ٹیسٹ کرے گا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    جبکہ  ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کی ہرصورت اسکریننگ کی جائے، اسکریننگ کے عمل پر مسافر کی مزاحمت پر سول ایوی ایشن ویجیلنس کا عملہ اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا عملہ معاونت فراہم کرے جب کہ جاری ہدایات پر فوری طور سے عملدرآمد کیا جائے۔ تاکہ کسی بھی ایسے کیس کو فوری طور پر وقت سے قبل ایک طرف کردیا جائے تاکہ پورے ملک میں اس کے ذریعے یہ بییماری نہ پھیل جائے.

  • سلمان خان کہتے ہیں‌ مجھے بچے چاہیں لیکن ان کی ماں نہیں

    سلمان خان کہتے ہیں‌ مجھے بچے چاہیں لیکن ان کی ماں نہیں

    اداکار سلمان خان کی شادی کب ہو گی یہ سوال اکثر ان سے کیا جاتا ہے اور سلمان خان اس سوال کو ادھر ادھر کر دیتے ہیں اور مناسب جواب نہیں دیتے حالانکہ سلمان خان کی دوستیاں‌ بہت ساری ٹاپ کی ہیروئینز کے ساتھ رہیں ، ان کی ایک دوستی ختم ہوتی تو ساتھ ہی دوسری لڑکی کے ساتھ دوستی سامنے آجاتی ، لیکن آج تک سلمان خان گھر نہ بسا سکے. سلمان خان کی حال ہی میں 57 ویں سالگرہ تھی ، دنیابھر سے ان کو مبارکبادیں وصول ہوئیں اس موقع پرسوشل میڈیا پر ان کے پرانے انٹرویو کے کلپس وائرل ہوتے رہے ، ایک ایسا ہی 2019 میں‌ دئیے گئے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہوتا رہا جس میں سلمان خان کہہ رہے ہیں کہ مجھے بچوں سے بہت محبت ہے مجھے بچے تو چاہیں ان کی ماں‌ نہیں چاہیے. سلمان خان اس کلپ

    میں کہہ رہے ہیں بچے لائیں تو ماں بھی ساتھ آتی ہے اور بچوں کو ماں کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ وہ ماں کے بغیر نہیں رہ سکتے. یوں سلمان خان سے کئی بار ان کی شادی کے حوالے سے سوال ہو چکا ہے لیکن وہ کبھی بھی تسلی بخش جواب نہیں دیتے اور سوال کو ٹال جاتے ہیں. یاد رہے کہ اگلے سال سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان ریلیز ہونے جا رہی ہے اس میں شہناز گل ڈیبیو کررہی ہیں.

  • گلوکارہ شے گل کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر

    گلوکارہ شے گل کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر

    اس سال جس گانےنے سے سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کی بلکہ مقبولیت کے ریکارڈز قائم کئے وہ ہے پسوڑی. اس گانے کو علی سیٹھی اور شے گل نے گایا ہے. اس گانے کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ دنیا بھر کے معروف آرٹسٹ اس گانے پر تھرکے. پسوڑی کا نشہ اترنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور شے گل کا سحر برقرار ہے . شے گل نوجوان نسل میں کافی مقبول ہیں ، ان کے مداحوں کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ شے گل کی تصویر ٹائمز سکوائر پر آویزاں کی گئی. شے گل نے کوک سٹوڈیو سیزن 14 سے مقبولیت حاصل کی اسی سیزن میں انہوں نے پسوڑی گایا. گلوکارہ شے گل کی تصویر کو میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ نے نیویارک کے معروف ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا ہے۔ شے گل سے قبل اسپاٹی فائے 8

    پاکستانی خواتین گلوکاراﺅں کی تصاویر بھی ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کر چکی ہے۔اسپاٹی فائے نے رواں برس مارچ سے ’اکوئل پاکستان‘ نامی منصوبے کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت ہر ماہ ایک پاکستانی گلوکارہ کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا جا رہا ہے۔’اکوئل پاکستان‘ نامی منصوبے کے تحت شے گل کی تصویر کو دسمبر کے مہینے میں ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے حدیقہ کیانی کی بھی ٹائم اسکوائر پر تصاویر آویزاں کی جا چکی ہے.

  • سی بی آئی میرے بھائی سشانت سنگھ کی موت کی تحقیقات کرے، بہن کا مطالبہ

    سی بی آئی میرے بھائی سشانت سنگھ کی موت کی تحقیقات کرے، بہن کا مطالبہ

    اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے بالی وڈ میں دیکھتے ہی دیکھتے وہ مقام حاصل کر لیا تھا جو بہت کم آرٹسٹوں کو نصیب ہوتا ہے. سشانت سنگھ راجپوت بڑے بڑے ہیروز کے لئے خطرہ بنتے جا رہے تھے ان کی مارکیٹ ویلیو دن بہ دن بڑھتی جا رہی تھی. پھر اچانک دو برس قبل جون 2020 میں سشانت سنگھ راجپوت کی لاش اسی کے کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئی . سشانت کی موت کے بعد بہت ساری کہانیاں سامنے آئیں ان میں سلمان خان جیسے سٹارز کے نام بھی آئے کہ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کا کیرئیر خراب کرنے کےلئے ہر طرح کا حربہ آزمایا اور بڑے بڑے فلم میکرز کو سشانت کو کاسٹ کرنے سے منع کیا. کیس کی تحقیقات ہوتی رہیں لیکن نتیجہ وہی نکلا جو اکثر خود کشی یا قتل کے کیسز کا ہوتا ہے ، کچھ بھی پتہ نہیں چلتا یا حادثہ قرار دے دیا جاتا ہے لیکن جب سے ممبئی ہستپال میں سشانت سنگھ راجپوت کا

    پوسٹ مارٹم کرنے والے روپ کمار شاہ نے کہا ہے کہ جس طرح‌سے اداکار کی گردن اور جسم پر نشانات تھے وہ بتا رہے تھے کہ اسے قتل کیا گیا ہے ، یہ خودکشی نہیں ہے. روپ کمار شاہ کے اس بیان کے بعد سشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بھائی کی موت کی تحقیقات سی بی آئی سے کروائی جائیں کیونکہ جب سے پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے بیان دیا ہے کہ یہ قتل ہے ہمارے دکھوں اور تکلیفوں میں اضافہ ہو گیا ہے.

  • تنیشا شرما کے بوائے فرینڈ نے کسی اور کے ساتھ دوستی کے دعوے کو مسترد کر دیا

    تنیشا شرما کے بوائے فرینڈ نے کسی اور کے ساتھ دوستی کے دعوے کو مسترد کر دیا

    بھارتی ٹی وی ڈراموں کی آرٹسٹ تنیشا شرما کی خود کشی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے. اداکارہ کی عمر بیس برس تھی خودکشی کے بعد تنیشا کی والدہ نے ان کے بوائے فرینڈ شیزان خان پر الزام لگایا ہے کہ ان کے کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات تھے جس کی وجہ سے تنیشا نے خود کشی کی. تنیشا کی والدہ نے شیزان خان کے خلاف مقدمہ درج کروایا، ، مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے شیزان خان کو گرفتار کیا. اور اس سے پوچھ گچھ کی ، پولیس کو اپنے بیان میں شیزان خان نے کہا ہے کہ میری دوستی تینشا کے ساتھ ضرور تھی لیکن میری کسی اور لڑکی کے ساتھ اس

    طرح‌کی دوستی نہیں تھی کہ کہا جائے کہ میں نے تنیشا کا دل توڑا اور دلبرداشتہ ہو کر اس نے موت کو گلے لگا لیا. پولیس کی حراست میں شیزان خان نے فی الحال یہ بیان دیا ہے تاہم پولیس شیزان خان کی کسی دوسری لڑکی کے ساتھ دوستی کی کھوج لگا رہی ہے اور کھوج لگا رہی ہے کہ آیا تنیشا کی والدہ نے شیزان خان پر جو الزامات لگائے ہیں وہ سچ ہیں یا نہیں. یاد رہے کہ تنیشا کی والدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیزان نے ان کی بیٹی کو دھوکہ دیا جسے وہ برداشت نہ کر سکی اور اس نے آن سیٹ میک اپ روم کے واش روم میں خود کو لٹکا کر خودکشی کر لی .

  • صنم چوہدری کو اپنے ماضی پر پچھتاوا کیوں؟‌

    صنم چوہدری کو اپنے ماضی پر پچھتاوا کیوں؟‌

    صنم چوہدری جنہوں نہایت کم عرصے میں شوبزانڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ان کی بڑی بہن زیب چوہدری بھی شوبز انڈسٹری سے ہی وابستہ ہیں‌، صنم چوہدری نے اپنے کیرئیر کے عروج پر شوبز انڈسٹری چھوڑ دی. صنم نے 2013 میں امریکہ میں مقیم گلوکار سومی چوہان سے شادی کی جس میں سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ صنم چوہدری اب ایک باعمل مسلمان ہیں اور وہ اپنا وقت ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ قرآن سیکھنے میں صرف کرتی ہیں۔
    اضی میں بہت سے ایسے کام کیے جن کی اسلام میں اجازت نہیں ہے اور اسی وجہ سے مجھے اپنی پچھلی زندگی پر ندامت ہے۔ اس وقت تمام حرام کاموں اور گناہوں نے مجھے کبھی پریشان نہیں کیا۔ صنم چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی اپنی گزشتہ زندگی پر نظر ڈالتی ہوں تو اپنی غلطیوں

    اور گناہوں پر پچھتاوا ہوتا ہے۔ مسلمان ہونے کے باوجود میرا طرز زندگی سیکولر تھا۔ اتنے گناہوں کے باوجود خود پر اللہ تعالیٰ کا کرم اورمہربانیاں دیکھ کررونا آجاتا ہے۔ میں اپنی زندگی میں کیا کر رہی تھی، یہ سوچ کر میری آنکھیں اکثر بھیگ جاتی ہیں صنم چوہدری نے کہا کہ مجھے آج بھی سوچ کر ندامت ہوتی ہے کہ اسلام میں حرام قرار دیئے گئے کاموں پرمجھے برا محسوس نہیں ہوتا تھا۔ یوں صنم چوہدری اپنے ماضی پر کافی پچھتاوا محسوس کرتی ہیں۔

  • مہوش حیات کی بہن افشین حیات کو شوبز میں ناکامی کا سامنا

    مہوش حیات کی بہن افشین حیات کو شوبز میں ناکامی کا سامنا

    نامور اداکاروں کے بہن بھائیوں کا شوبز میں آنا کوئی نئی بات نہیں ہے ، بہت ساری مثالیں‌ موجود ہیں جن کے ماں باپ کے بعدان کے بچے شوبز انڈسٹری میں آئے ، کسی نے نام کمایا اور کسی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا. اداکارہ مہوش حیات جو کہ کامیاب اداکارہ ہیں ان کی بہن افیشن حیات کافی عرصہ سے شوبز انڈسٹری میں‌ہیں تاحال ان کو کامیابی نہیں مل سکی . افیشن نے بہت کوشش کی ہے مہوش حیات کے زریعے بھی ان کو کافی کردار ملے ہیں لیکن وہ اپنی صلاحیتوں‌کا لوہا نہیں منوا سکیں. افیشن نے گلوکاری کر کے بھی دیکھ لی ہے اور ماڈلنگ بھی اداکاری مسلسل کررہی ہیں لیکن کامیابی نہیں‌مل سکی . یہاں تک کہ افیشن نے ایچ ایس وائے اور مہوش حیات کے ساتھ ایک ٹیلی فلم میں بھی کام کیا لیکن شاید ان کی قسمت

    کی دیوی ان سے روٹھی ہوئی ہے. یاد رہے کہ افشین آج کل ڈرامہ سیریل” تنکے کا سہارا” میں رومانہ کا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں۔ افشین حیات کو ڈرامے میں سونیا حسین کی بہن بنایا گیا ہے لیکن وہ اپنی پرفارمنس سے ناظین کو بالکل بھی متاثر نہیں کرسکیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔زیادہ ناظرین کا خیال ہے افشین کو ڈرامے میں کام ان کی بہن کی سفارش سے ہی ملا ہے۔ افشین کو ایکٹنگ کا چانس تو مل گیا ہے لیکن وہ اپنے کام سے انصاف نہیں کرسکیں.دیکھنا یہ ہے کہ بہن مہوش حیات کی سفارشیں اور افیشن کی قسمت کب ان کا ساتھ دیتی ہے.

  • عامر لیاقت کی سابقہ طوبی انور کا موبائل نمبر لیک ، گھٹیا پیغامات موصول ہونے کا دعوی

    عامر لیاقت کی سابقہ طوبی انور کا موبائل نمبر لیک ، گھٹیا پیغامات موصول ہونے کا دعوی

    عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ طوبی انور نے دعوی کیا ہےکہ ان کا نمبر لیک کیا گیا ہے اور مختلف نمبروں سے انہیں گھٹیا اور غلیظ‌ قسم کے مسیجز موصول ہو رہے ہیں. طوبی انور نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں‌لکھا کہ انہیں جس قسم کے شرمناک میسجز موصول ہو رہے ہیں وہ انہیں‌شئیر بھی نہیں کر سکتیں. انہوں نے دعوی کیا ہےکہ کچھ میسجز تو انتہائی نفرت بھرےہیں. طوبی انور نے انسٹاگرام سٹوری میں لمبی چوڑی پوسٹ‌ لکھ کر دعوی تو کر دیا ہے لیکن ابھی تک انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا اگلہ لائحہ عمل کیا ہے. طوبی انور کہتی ہیں‌کہ ان کا موبائل نمبر سوچی

    سمجھی سکیم کے تحت لیک کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے میں خود کو بے بس محسوس کررہی ہوں. طوبی کہتی ہیں کہ وہ کئی ماہ سے مذکورہ عمل کو برداشت کر رہی ہیں اور ان کا نمبر لیک کرنا کسی کی نجی زندگی کے خلاف ہے اور یہ عمل انتہائی بیہودہ اور دوسروں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والا ہے۔ اداکارہ نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کچھ لوگ مسلسل ان کی نگرانی کر رہے ہیں اور وہ کبھی بھی انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ طوبی اور ڈاکٹر عامر لیاقت کی شادی بہت تھوڑا عرصہ رہی تھی، طوبی نے اس رشتے کو خلع لیکر ختم کیا تھا.

  • ناصر ادیب  پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین منتخب

    ناصر ادیب پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین منتخب

    جب سے فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے اور ریلیز ہونے کے بعد اس نے جو کامیابیوں کے ریکارڈز قائم کئے ہیں اس کے بعد اس فلم کے رائٹر ناصر ادیب کی تو جیسے لاٹری ہی لگ گئی ہو. ناصر ادیب کو ہر طرف ہاتھوں ہاتھ لیا جا رہا ہے ، ہر فلم میکر اور شوبز سے جڑی شخصیت ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں نظر آتی ہے. حال ہی میں‌جو ایک نئی ڈویلپمنٹ ہوئی ہے اس نے ناصر ادیب کی شہرت میں مزید اضافہ کر دیا ہے . ناصر ادیب کو پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کا تاحیات چیئرمین منتخب کر دیا گیا ہے. پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے آئین میں ترامیم کی گئی ہے جس کے بعد ناصر ادیب تاحیات چیئرمین جبکہ پرویز کلیم وائس چیئرمین ہوں گے۔ اسی طرح اشفاق کاظمی سیکرٹری جنرل اور جوائنٹ

    سیکرٹری باسو چوہدری کو بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ایور نیو اسٹوڈیو میں قائم تنظیم کے آفس میں ہوا۔ جس میں سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری،الطاف حسین،پرویز کلیم،اشفاق کاظمی،عاصمہ حزیں قادری، طارق ساحلی،باسو چودھری جرار رضوی،حیدر راج ملتانی،اشفاق علی اورزیڈ اے زلفی نے شرکت کی۔اس نئی ڈویلپمنٹ کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اس موقع پر ناصر ادیب نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس نئی ذمہ داری کو اچھی طرح‌ سے نبھانے کی کوشش کروں گا.

  • زیب بنگش کا ”دل کی بات” ریلیز کر دیا گیا

    زیب بنگش کا ”دل کی بات” ریلیز کر دیا گیا

    گلوکارہ زیب بنگش جن کے گیتوں‌ کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ان کے مداح ان کے گیتوں کی ریلیز کے منتظر رہتے ہیں . زیب کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کا نیا گیت دل کی بات ریلیز کر دیا گیا ہے. یہ گانا سعد سلطان پر پکچرائزکیا گیا ہے گانے کی شاعری محبت بھرے جذبات پر مبنی ہے جسے ہر عمر کے لوگ پسند کررہے ہیں. یہ گانا سیون اپ کے تعاون سے بنایا گیا ہے، 7Upنے حال ہی میں اپنا نیا اشتہار ریلیز کیا ہے جس کی خوبصورت دھن کو ناظرین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے جس کے باعث برانڈ نے زیب بنگش اور سعد سلطان کے ساتھ

    مکمل گیت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔زیب بنگش کا کہنا ہےکہ اس گیت کو ریکارڈ کرواتے ہوئے میں نے بہت انجوائے کیا. مسحور کن گیت اس سال شادیوں کے سیزن کا حصہ بن گیا ہے اور پورے شادیوں کے سیزن میں اس کی دھوم مچ گئی ہے۔ یہ واقعی مجھے دل سے پسند ہے. یاد رہے کہ زیب بنگش نوجوان نسل کی نمائندہ گلوکار ہیں جن کی گیت ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دیتے ہیں. زیب کہتی ہیں‌کہ موسیقی صحیح معنوں میں ان کی روح میں رچی بسی ہوئی ہے.