Baaghi TV

Author: +9251

  • یمن :سیکیورٹی نے فورسزداعش کا سربراہ ابواسامہ المہاجر گرفتارکرلیا

    یمن :سیکیورٹی نے فورسزداعش کا سربراہ ابواسامہ المہاجر گرفتارکرلیا

    ریاض :سعودی اور یمنی سپیشل فورسز نے مشترکہ آپریشن کر کے یمن میں شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابواسامہ المہاجر کو گرفتار کر لیا۔ کرنل الترکی المالکی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سعودی عرب اور یمنی سپیشل فورس کا مشترکہ سکیورٹی آپریشن تھا ۔ داعش کے مالیاتی امور کے سربراہ اور ان کے کئی رفقائے کار کوکامیاب سکیورٹی آپریشن کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائی اتوار تین جون کو یمن کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 20 منٹ پر کی گئی۔
    سعودی اور یمنی فورسز کی جانب سے ابواسامہ کا مسلسل تعاقب کیا جا رہا تھا اور اطلاع ملی تھی کہ وہ ایک گھر میں چھپا ہوا ہے جہاں اس کے ہمراہ تین خواتین اور تین بچے بھی تھے۔

    کرنل الترکی المالکی نے بتایا کہ 10 منٹ تک جاری رہنے والے آپریشن میں گھر میں موجود کوئی بھی خاتون یا بچہ زخمی نہیں ہوئے ۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ، گولہ بارود، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، مختلف ممالک کی کرنسیاں، رابطے کے آلات ، جی پی ایس اور الیکٹرانک آلات ضبط کر لئے گئے ہیں المالکی نے واضح کیا کہ سعودی عرب داعش کے خلاف عالمی اتحاد اور اپنے اتحادیوں کے تعاون سے دہشت گردی کی بیخ کنی کا مشن جاری رکھے گا۔ الترکی نے کہا کہ تحقیقات کا تقاضا ہے کہ فی الحال دیگر تفصیلات کو ابھی عام نہ کیا جائے، مناسب وقت پر تمام تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا ۔ المالکی کا کہنا تھا کہ ابواسامہ المہاجر کی گرفتارشدت پسند تنظیم داعش کیلئے سخت دھچکہ ثابت ہو گی اور یمن میں اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

  • ہالینڈمیں ایک اور مسجد کا افتتاح ،مسلمانوں میں خوشی کی لہر

    ہالینڈمیں ایک اور مسجد کا افتتاح ،مسلمانوں میں خوشی کی لہر

    ہالینڈ:یورپ میں اسلام اور مسلمانوں کا اضافہ ،نئی مساجد اور مدارس کا قیام.مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی.اطلاعات کے مطابق یورپی ملک ہالینڈ میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وینیلو شہر میں توحید مسجد کا افتتاح کردیا گیا .اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں ترکش محکمہ مذہبی امور کے اہم رہنما علی ارباش بھی شامل ہوئے.اس مسجد کا افتتاح 21 جون کو ہوا .اس مسجد میں 2500 سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے.

    ترک محکمہ مذہبی امور کے رہم رکن علی ارباش نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد یورپ میں مسلمانوں اور اسلام کی تقویت کا سبب بنے گا. یہ مسجد 3ہزار میٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ہے .تازہ ترین اعدادوشمارکےمطابق اس وقت ہالینڈ میں 9 لاکھ کے قریب مسلمان آباد ہیں.

  • سری نگرسے گرفتار سینئر صحافی غلام جیلانی قادری ضمانت پر رہا

    سری نگرسے گرفتار سینئر صحافی غلام جیلانی قادری ضمانت پر رہا

    مقبوضہ سری نگر میں دہائیوں‌ پرانے مقدمہ میں گرفتار کئے گئے سینئر صحافی غلام جیلانی قادری کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری نگر کی ایک عدالت نے ان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے. انہیں گزشتہ روز نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران رہائش گاہ پر چھاپہ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا. غلام جیلانی قادری سری نگر سے شائع ہونے والے اُردو روزنامہ ‘آفاق ‘کے پرنٹر، پبلشر ہیں۔

    بھارتی فورسز نے 62 سالہ صحافی کی گرفتاری کے دوران ان کے اہل خانہ کو بھی ہراساں‌کیا. عدالت نے ان کے کیس کی سماعت 31 جولائی تک مقرر کی ہے. ان کی گرفتاری نوے کی دہائی میں ایک کیس کے سلسلہ می کی گئی ہے. یہ مقدمہ 1992 میں اس وقت کیا گیا تھا جب وہ” جموں کشمیر نیوز” نام کی ایک نیوز ایجنسی چلارہے تھے.

    واضح رہے کہ ان کی گرفتاری کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی صحافتی برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا تھا.

  • امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو 3 روزہ دورہ پربھارت پہنچ گئے

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو 3 روزہ دورہ پربھارت پہنچ گئے

    نئی دہلی :جنوبی ایشیا میں ایک بار پھر امریکی ڈپلومیسی زورں پر .امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو3 روزہ دورے بھارت پہنچ گئے اعلیٰ بھارتی حکام نے ایئر پورٹ پر امریکی وزیر خارجہ کا استقبال کیا .بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بدھ کو بھارتی ہم منصب اور وزیراعظم مودی سے ملاقات کرینگے

    پومپیو بھارتی حکام سےایرانی تیل کی درآمد، روسی میزائل خریدنے کےمعاملےپربات کریں گے.ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں مائیک پومپیوبھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے. یاد رہے کہ امریکہ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ روس سے ایس 400 میزائیل سسٹم خریدنے کی بجائے امریکہ سے جدید میزائیل سسٹم خریدے .دوسری طرف امریکہ افغانستان مٰیں بھارتی کردار پر بھی بات چیت کریں گے. امریکی وزیر خارجہ کا یہ دورا اس وقت ہو رہا ہے جب پاکستان میں افغان امن کے حوالے مذاکرات جاری ہیں.

  • امریکی وزیر خارجہ انڈیا پہنچ گئے، نریندر مودی سے اہم ملاقات کریں‌ گے

    امریکی وزیر خارجہ انڈیا پہنچ گئے، نریندر مودی سے اہم ملاقات کریں‌ گے

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو افغانستان کا دورہ کرنے کے بعد 3روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بدھ کو بھارتی ہم منصب ،وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے. بھارتی میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھارتی حکام سےایرانی تیل کی درآمد، روسی میزائل خریدنے کےمعاملے پر بات کریں گے.

    واضح رہے کہ دورہ بھارت سے قبل امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو غیراعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے اور انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی. اس موقع پر افغان صدارتی محل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران افغان امن عمل،صدارتی انتخابات اور باہمی امورپر بات چیت ہوئی ہے.

    ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ یکم ستمبرسے پہلے ہونے کی امید ہے، امریکانے طالبان کو فوجی انخلا کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ٹائم فریم نہیں دیا.

  • پی ٹی آئی لیڈروں کے لاہور پریس کلب داخلے پر 3 دن کی پابندی کا اعلان

    پی ٹی آئی لیڈروں کے لاہور پریس کلب داخلے پر 3 دن کی پابندی کا اعلان

     لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے پی ٹی آئی سندھ کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی جانب سے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران پر تشدد کے خلاف کراچی پریس کلب کی کال پرلاہور پریس کلب میں‌ بھی احتجاجا” تحریک انصاف کے لیڈروں پر 3 دن کیلئے داخلے کی پابندی عائد کردی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے پنجاب کے دیگر پریس کلبز کے عہدیداروں سے بھی رابطے کئے ہیں جن کے بعد صوبے کے تمام کلبز میں پی ٹی آئی کے راہنما کل سے داخل نہیں ہوسکیں گے۔

    لاہور پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ فیاض چوہان سے فواد چودھری اور اب منصور سیال کے صحافیوں پر براہ راست حملوں سے ثابت ہوتا جارہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں فاشزم کی نئی تاریخ رقم کرنا چاہتی ہے اور عوام کی آواز بننے والی ہر قوت کو ڈرایا اور دھمکایا جانا معمول بن گیا ہے۔ آج کراچی پریس کلب میں شہر کے صحافیوں کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے لیڈروں پر پہلے مرحلے میں 3 دن داخلے کی پابندی عائد کر دی گئی۔ اس اجلاس میں کہا گیا کہ اگر 3 دن میں منصور سیال نے امتیاز فاران سے معافی نہ مانگی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا جائے گا جو مزید سخت ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پی‌ ٹی آئی رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی جانب سے گزشتہ روز صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران پر ایک ٹی وی پروگرام کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر پورے ملک کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے.

  • بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کل مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں‌ گے

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کل مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں‌ گے

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کل بدھ 26 جون کو مقبوضہ کشمیر کا دوروزہ دورہ کریں‌ گے. حالیہ دنوں‌ میں کشمیری مجاہدین کے بڑھتے ہوئے حملوں‌ پر بھارتی حکومت اور عسکری حکام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا یہ دورہ 30جون کو طے تھا تاہم اب وہ چند دن پہلے آر ہے ہیں. وہ مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کریں گے.

    امیت شاہ سری نگر میں اعلیٰ‌ سطحی میٹنگ کی بھی صدارت کریں گے اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گے. اسی طرح وہ اپنے دورہ کے دوران بی جے پی کی مقامی قیادت اور انتہاپسند کارکنان سے بھی ملاقات کریں‌ گے. جموں‌کشمیر کے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے بھی ان کی ملاقات طے ہے.

    واضح رہے کہ وزیر داخلہ بننے کے بعد مقبوضہ کشمیر کیلئے ان کا یہ پہلا دور ہے.

  • بھارت:سینٹرل آرم پولیس فورس میں 84ہزار سے زائد آسامیاں خالی،بھارتیوں کا بھرتی ہونے سے انکار

    بھارت:سینٹرل آرم پولیس فورس میں 84ہزار سے زائد آسامیاں خالی،بھارتیوں کا بھرتی ہونے سے انکار

    نئی دہلی :بھارتی شہری فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں میں بھرتی ہونے کی بجائے بے روزگار رہنا پسند کرتے ہیں. بھارتی سرحدوں پر لڑمرنے اور ملک کے اندر بے جا ڈیوٹیوں کرنے کو پسند نہیں کرتے .یہی وجہ ہے کہ فوج ،پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں میں بڑی تعداد میں کافی عرصےسے خالی پڑی ہیں. صرف ایکے محکمے سینٹرل آرم پولیس فورس (سی اےپی ایف) میں خالی آسامیوں کی تعداد 84ہزار سے تجاوز کرگئ ہے.

    لوگ سبھا میں‌ایوان کو ملک کی داخلی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے حقائق پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل آرم پولیس فورس میں تنخواہ اور مراعات بڑھانے کے باوجود بھارتی نوجوانوں کا اس طرف رجحان نہیں ہے. وفاقی وزیر داخلہ نے کہا اس وقت کل تعداد 84037 ہے اگر بھارتیوں نے سینٹرل آرم پولس فورس میں ملازمت اختیار نہ کی تو یہ تعداد خطرناک حد تک تجاوز کرجائے گی.

  • افغان امن معاہدہ کب ہو گا اور طالبان کو کیا یقین دہانی کروائی گئی؟ امریکی وزیر خارجہ نے بتا دیا

    افغان امن معاہدہ کب ہو گا اور طالبان کو کیا یقین دہانی کروائی گئی؟ امریکی وزیر خارجہ نے بتا دیا

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو غیراعلانی دورے پر افغانستان پہنچ گئے اور انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدارتی محل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ ملاقات کے دوران افغان امن عمل،صدارتی انتخابات اور باہمی امورپر بات چیت ہوئی ہے. امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ یکم ستمبرسے پہلے ہونے کی امید ہے، امریکانے طالبان کو فوجی انخلا کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ٹائم فریم نہیں دیا.

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہاکہ امریکا افغانوں کے مابین جلد از جلد مذاکرات کی شروعات چاہتا ہے. افغان امن عمل اور خطے کے امن واستحکام میں پاکستان کا اہم کردار ہے. ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات اور کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد میں ہم پاکستان سےعملی اقدامات کی توقع جاری رکھیں گے. واضح رہے کہ امریکہ پر افغانستان سے فوجیں‌ نکالنے کیلئے خود امریکی عوام کی بھی بہت دباؤ ہے اور وہ جلد اس خطہ سے باعزت واپسی چاہتا ہے.

  • خامنہ ای پر پابندیاں احمقانہ فیصلہ، ڈپریشن کا شکار امریکہ بے سروپا اقدامات کر رہا ہے، حسن روحانی

    خامنہ ای پر پابندیاں احمقانہ فیصلہ، ڈپریشن کا شکار امریکہ بے سروپا اقدامات کر رہا ہے، حسن روحانی

    ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کی طرف سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ فوجی عہدے داروں پر عائد کی گئی پابندیوں کو انتہائی احمقانہ فیصلہ قرار دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے ایک دن قبل نئی پابندیوں کے اعلان کے تناظر میں‌ ایرانی صدر حسن روحانی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ہماری برداشت کو بزدلی یا کمزوری خیال نہ کرے. ہم اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے آخری حد تک جائیں گے.

    سرکاری ٹی وی پر نشر کئے گئے خطاب میں‌ انہوں نے کہاکہ امریکہ ڈپریشن کا شکار ہو کر اس نوعیت کے بے سروپا اقدامات کر رہا ہے جو خود اس کیلئے سبکی کا باعث بن رہے ہیں. ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ایران سے باہر کوئی جائیداد نہیں ہے اسلئے ان کے خلاف پابندیوں‌کو احمقانہ پن کے سوا اور کچھ نہیں‌ کہا جاسکتا.

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کل ایران کے خلاف نئی پابندیوں‌ کا اعلان کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ان پابندیوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنایا گیا ہے. ادھر ایران کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اگر امریکہ باز نہ آیا تو ایران مزید ڈرون گرانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے اور ہم ایسا کرنے سے باز نہیں‌ آئیں گے. حالیہ دنوں‌ میں ایران امریکہ کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں‌ طرف سے سخت بیان بازی کی جارہی ہے.