شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے افتخار شہید پولیس لائن میں ضلع بھر کے پولیس افسران و ملازمان کے دربار سے خطاب کیا۔ جس میں تمام تھانہ جات ، پولیس لائن ، ٹریفک سٹاف ، ایلیٹ فورس اور لیڈیز سٹاف کے عملہ نے شرکت کی۔ دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ ہم سب آئی جی صاحب پنجاب کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری تنخواہوں میں اضافہ کی سمری منظور کروائی. یہ سب محکمہ کی فلاح اور بقاء کے لیے کیا گیا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اپنی ڈیوٹی پہلے سے زیادہ نظم و ضبط ، چاک وچوبند، مستعدی، ایمانداری اور احسن طریقے سے کریں۔ تھانہ اور دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ جب کسی ستم رسیدہ شخص کو آپ اچھے طریقے سے ملتے ہیں تو اس کی آدھی پریشانی تو ویسے ہی حل ہو جاتی ہے۔ اپنے محکمہ اور وردی کے وقار کی حفاظت کریں اور اس کی نیک نامی کے لیے اچھے سے اچھے کام کریں تاکہ عوام میں ہمارا امیج مزید بہتر سےبہتر ہو سکے۔ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں ۔ شر پسند عناصر پر کڑی سےکڑی نظر رکھیں۔ نقصِ امن میں حائل ہونے افراد کے خلاف فورا قانونی کاروائی کریں۔ ہمیں معاشرے میں امن برقرار رکھنے کے لیے عوام و الناس کی جان ومال کی حفاظت اور سماج دشمن عناصر کو پابندِ سلاسل کروانا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت، لاپرواہی، ڈسپلن کی خلاف ورزی اور کرپشن کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Author: +9251
-
کہروڑپکا : منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ صدر کہروڑپکا پولیس کے ایس ایچ او محمد اسماعیل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر امجد حسنین نے مختلف کارروائیوں کے دوران 9 منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے 2 منشیات فروش کو شراب کشید کرتے ہوئے ،5 منشیات فروش شراب فروخت کرتے ہوئے اور 2 منشیات فروش چرس فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان کے قبضے سے 285 لیٹر دیسی شراب،2 چالو بھٹیاں اور ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں
-

اسلام آباد:ترک امدادی تنظیم "تیکا "کی پاکستان کے ضرورت مندوں میں ویل چئیرزاوراسٹریچرز کی تقسیم
اسلام آباد:ترکی کی ترقیاتی اورتعاونی ایجنسی”تیکا "کی پاکستان کے ضرورت مندوں میں ویل چئیرزاوراسٹریچرز کی تقسیم
ترکی کی ترقیاتی اورتعاونی ایجنسی "تیکا ” نے پاکستان میں 130 بچوں اور دو سو ضرورت مندوں میں ویل چئیرز، اسٹریچراورہوا بھرےبستر تقسیم کیے ہیں ۔پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں اسلام آباد میں ترکی کے سفیر مصطفیٰ یرداکل، تیکا کے پاکستانی کوآرڈینیٹر گیوک حان اومود ، پاکستان کے قومی امدادی ادارے بیت المال کے ڈرایکٹر جنرل عون عباس بپی اور ضرورتمندوں نے شرکت کی۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ترکی کےسفیر مصطفیٰ یرداکل نے کہا کہ ترکی نے اپنے برادر ملک پاکستان کےضرورت مندوں اور حاجت مندوں کے درمیان یہ تحائف تقسیم کرتے ہوئے اپنے برادر ملک ہونے کا ثبوت فراہم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد اگرچہ تعداد کے لحاظ سے بہت زیادہ نہیں ہے لیکن اس امداد کو بڑی اہمیت حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس امداد سے ترک عوام نے اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے۔اس موقع پر پر تیکا کے پاکستان کے نمائندے اومودنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات جن میں صحت، تعلیم، سیاحت اور زراعت کے شعبے شامل ہیں میں امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی کے موقع پر وہ ترکی کے شعبہ صحت میں ہونے والی اصطلاحات اور کم آمدنی والے افراد کو دی جانے والی صحت کی سہولتوں کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے تھے اور وہ ترکی کے تجربات سے پاکستان میں بھی استفادہ حاصل کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کر چکے ہیں ۔اسی وجہ سے تیکا پاکستان میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ترکی نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔پاکستان کو طبی پروڈکٹس فراہم کرنے کے علاوہ طبی عملے کو بھی بھی ٹریننگ فراہم کررہا ہے۔اس خطاب کے بعد بچوں اور ضرورت مندوں میں ویل چئیر ز، اسٹریچر اور ہوا بھرے بستر این آئی آر ایم کے سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر مولانا فضل کے سپرد کیے گئے۔
-

حلیم عادل شیخ کی طرف سے چوری کا الزام، پیپلز پارٹی خواتین اراکین اسمبلی نے اہم قدم اٹھا لیا
پیپلز پارٹی اراکین اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کیخلاف تحریک استحقاق سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے. تحریک استحقاق فریال تالپور ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے جمع کرائی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیرسوہو، شہلارضا، ندا کھوڑو، تنزیلہ قمبرانی نےبھی تحریک استحقاق پردستخط کیے. اسمبلی میں پیش کردہ تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان سندھ اسمبلی کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی. متن میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کےالفاظ ناقابل قبول اور توہین ہے،
اسی طرح کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے استحقاق مجروح کیا، کارروائی کی جائے. حلیم عادل شیخ پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی سےمعافی مانگیں. واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ نے کل پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین پر چوری کا الزام لگایا تھا.
-

ماناما کانفرنس کے خلاف فلسطین میں ملک گیراحتجاج،اسرائیلی فوج کا تشدد
مقبوضہ بیت المقدس:امریکہ کی دعوت پر آج خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت ماناما میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے خلاف فلسطین میں بہ طور احتجاج ہڑتال، مظاہرے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں۔جبکہ ادھر ارض مقدس میں قابض صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال شروع کیا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد قضیہ فلسطین کے تصفیے کے لیے امریکی سازش ‘صدی کی ڈیل’ کو آگے بڑھانا ہے۔ سوائے چند ایک خلیجی ممالک ، مصر اور اردن کے پوری عالمی برادری نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا ہے۔
امریکا اور اس کے حواریوں کی دعوت پر منعقد کی جانے والی نام نہاد اقتصادی کانفرنس کے خلاف فلسطین کے علاقوں غزہ، غرب اردن، بیت المقدس، شمالی اور جنوبی فلسطینی علاقوں میں شٹرڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے۔غزہ اور مغربی کنارے کےمختلف شہروں میں ایک احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں جن میں بڑی تعداد میںشہری شریک ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں نکالی جانے والی ایک ریلی پرقابض فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔
-

سول انجینئر کا اندھا قتل 24 گھنٹے میں ٹریس، خاتون ساتھی سمیت گرفتار
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سول لائن پولیس نے اغواء کے بعد قتل ہونے والے سول انجینئرمحمد رمضان کا اندھا قتل 24گھنٹے کے اندر ٹریس کرکے خاتون قاتلہ کوساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول کے والد امیر احمدسکنہ عارف والا نے تھانہ سول لائن کو اطلاع دی کہ میرا بیٹا محمد رمضان جوکہ کنسٹرکشن کمپنی میں بطور سول انجینئر کام کرتاہے اور نوکری کے سلسلہ میں گجرات مقیم تھاجس کاموبائل مورخہ21جون سے مسلسل بند جا رہاہے جس کو ہر ممکنہ جگہ پر تلاش کیا مگر کچھ پتہ نہ چل سکا مجھے شبہ ہے اُسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے۔والد کی درخواست پر فو ری طور پرنا معلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر394/19بجرم 365ت پ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ وقوعہ کی بابت ڈی پی او گجرات سید علی محسن کو آگاہ کیا گیا۔جو ڈی پی او گجرات نے مغوی کی بازیابی اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رضا حسنین، ایس ایچ او تھانہ سول لائنSIفراست چٹھہ،SIارشاد احمد،ASIفیاض احمد اور آئی ٹی ونگ کے ماہر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کا رلاتے ہوئے وقوعہ کے اصل ملزمان کو24گھنٹے کے اندر ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ملزمان میں سمیرا بی بی سکنہ عارف والا 2۔شبیر احمد ولد بشیر احمد سکنہ کٹھالہ چناب شامل ہیں۔ ملزمہ سمیرا بی بی نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے ہولناک انکشافات کیے کہ میرے محمد رمضان کے ساتھ مراسم تھے اور میں اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی جس سے وہ مسلسل انکاری تھااس رنج کی بناء پرمیں نے اپنے ساتھی ملزم مسمی شبیر احمد کے ساتھ مل کر محمد رمضان کے قتل کا منصوبہ بنایا اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے بعد میں نے محمدرمضان کو کال کر کے گھر بلایااور جوس میں نشہ آور گولیاں ملا کر اسے پلا دیا جس سے وہ بے ہوش ہو گیااس کے بعد اسے کنپٹی پر پسٹل سے فائر مارا جس سے مقتول تڑپنے لگا اور اس کی جان نہ نکل رہی تھی جس پر میں نے اس کے گلے پر خنجرچلا کر اس کا گلا کاٹ دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ بعد ازاں اپنا جرم چھپانے کیلئے میں نے اپنے ساتھی ملزم شبیر احمد کے ساتھ مل کر گھر کے ڈرائینگ روم میں گڑا کھود کرنعش دفنا دی اور بعد میں فرش پر ٹائلیں لگا کر فرش برابر کر دیا۔جبکہ ساتھی ملزم شبیر احمد نے انکشاف کیا کہ وہ سمیرا بی بی سے شادی کرنا چاہتا تھا اور مقتول شادی میں رکاوٹ تھا۔اپنے مقصد کے حصول کیلئے میں نے سمیرا بی بی کا ساتھ دیا اور وقوعہ کے بعد ہمارابیرون ملک ترکی فرار ہوکر وہاں جا کر شادی کا منصوبہ تھا۔ملزمان کے انکشاف پر سمیرا بی بی کے گھر سے مقتول کی نعش،آلہ قتل پسٹل 30بور،نشہ آور گولیاں،خنجراور مقتول کا موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیاملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے اندھے قتل کو ٹریس کرنے والی پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
-

بھارت عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کا سنجیدگی سے جواب دے، میر واعظ عمر فاروق
حریت کانفرنس جموں کشمیر (ع) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مذاکرت کیلئے کی جانے والی پیش کش پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حریت کانفرنس نے ہمشہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خاطر مذاکرات کی حمایت کی ہے. یو این کی قراردادوں کے مطابق اس متنازع مسئلہ کے حل کیلئے بھارت، پاکستان اور کشمیریوں کی حقیقتی قیادت پر مشتمل مذاکرات سے ہی تنازع کشمیر حل کرنا ممکن ہے.
انہوں نے کہاکہ حریت کانفرنس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم سمجھتے ہیں کہ اس مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے کہ بلکہ اسے صرف مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے.
واضح رہے کہ بھارت ہمیشہ مذاکرات کے حوالہ سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتا آیا ہے اور اب بھی پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کا مثبت جواب نہیں دیا جارہا.
-

شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، بجٹ منظوری روکنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو اہے جس میں بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا. اجلاس میں شاہد خاقان عباسی،خواجہ آصف،احسن اقبال، رانا تنویر اور رانا ثناءاللہ نے شرکت کی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں مریم اورنگزیب،مرتضیٰ جاوید عباسی،سردارایازصادق اور خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے. اس موقع پر شہباز شریف کی طرف سے اراکین کو بجٹ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی. اجلاس میں اے پی سی ایجنڈے سے متعلق امور پر بھی اراکین کو بریفنگ دی گئی. بجٹ اجلاس پر بھی شہباز شریف نے اراکین کو بریفنگ دی گئی.
شہباز شریف نے اراکین کو ہدایا ت جاری کی ہیں کہ وہ کٹوتی کی تحاریک پربحث میں بھی بھرپورانداز میں شرکت کریں. انہوں نے کہاکہ بجٹ عوام دشمن ہے بجٹ منظوری کا راستہ روکیں گے.
-

ہسپتالوں کے ویسٹ سے پلاسٹک کے برتن بنانے پر نیب حرکت میں آگئی .سخت ترین اقدامات کا اعلان
لاہور :پاکستان میں ہسپتالوں کے ویسٹ سے پلاسٹک کے برتن بنانے کے انکشاف پر نیب حرکت میں آگئی اور ایسے تمام افراد ،کپمنیاں اور دیگر اداروں کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کا اعلان کردیا ہے جو اس دھندے میں ملوث ہیں. ڈی جی نیب لاہور نے اس کا اعلان ایک پروگرام میں کیا جہاں شرکاء کو ہسپتالوں کے ویسٹ سے برتین تیار ہوتے دکھایا گیا ہے.شرکاکوویسٹ ری سائیکل کرنےوالی فیکٹریوں کی ویڈیوزاورتصاویردکھائی گئیں فضلےسےبچوں کےفیڈر،نیپل،اسٹرااورشاپنگ بیگ تیارکیےجاتےہیں.ڈی جی نیب نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں موجودمخصوص مفادپرست عناصراورمنظم مافیااس دھندےمیں ملوث ہے
نیب حکام تمام محکموں کوان کی ذمہ داریوں کےحوالےسےسفارشات ارسال کریں گے
سفارشات پرعمل درآمدکےلیےباقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جائےگی .ذمہ داراداروں میں باہمی فقدان موجود،ایک دوسرےپرملبہ ڈالتےرہے.ذمہ داراداروں میں باہمی فقدان موجود،ایک دوسرےپرملبہ ڈالتےرہے.یاد رہے کہ پاکستان میں ہسپتالوں کے ویسٹ سے پلاسٹک کے برتن تیار کیے جاتے ہیں.یہ برتن پھر کھانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں. جو کہ کینسر اور دیگر خطر ناک بیماریوں کا سبب بنتے ہیں. -

نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید 4 زخمی ہوئے، ڈی پی او
نوشہرہ میں قمرمیلہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او نے اس واقعہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او نظامپور سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں.
ان کا کہنا ہے کہ 3 شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے.