Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاڑی : روڈ حادثے میں خاتون جاں بحق

    بوریوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) میں کچی پکی روڑ پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم میں موٹرسائیکل سوار خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی

    تفصیلات کے مطابق تصادم کچی پکی روڈ پر ہوا جس کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم 1122 بوریوالا نے بروقت امدادی کاروائی کی 60 سالہ آمنہ بی بی سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جس کی نعش تحصیل ہسپتال ہیڈکوارٹر بوریوالا منتقل کر دیا گیا ہے جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق رحیم شاہ کچی پکی بوریوالا سے ہے ۔

  • بلاول بھٹو کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام، فوج کی پولنگ بوتھ  کے اندرتعیناتی کی بھی مخالفت کر دی

    بلاول بھٹو کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام، فوج کی پولنگ بوتھ کے اندرتعیناتی کی بھی مخالفت کر دی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمرٹوٹ گئی اب فوج کواندربٹھانے کی کیا ضرورت ہے؟ فوج کوپولنگ بوتھ کے اندرتعینات نہ کیاجائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جب فوج پولنگ اسٹیشن کےاندرہوگی توالیکشن متنازع ہوں گے، فوج ایک اہم ادارہ ہےہم اس کی عزت کرتےہیں، حکومت اداروں کومتنازع نہ بنائے، حکومت کاواضح پیغام ہےتحریک انصاف میں شامل ہویاجیل جاؤ،

    انہوں نے کہاکہ حکومت کےپاس وقت اور فنڈز موجودہیں ، وفاقی حکومت کاصوبوں کیساتھ رویہ ٹھیک نہیں، وفاق سندھ کےفنڈزنہیں دے رہا، یہ صوبائی حکومت کےتمام اختیارات واپس لینا چاہتےہیں، حکومت کاضمنی الیکشن میں دھاندلی کاسلسلہ جاری ہے ، اب تک حکومت نےاس مسئلےپرکوئی جواب نہیں دیا، پیپلزپارٹی نےجنرل الیکشن کامعاملہ سینیٹ میں اٹھایاتھا،،فوج کوپولنگ بوتھ کےاندرتعینات نہ کیاجائے.

    ان کا کہنا تھا کہ جو ظلم کیا جا رہا ہے اس کو بے نقاب کریں گے.

  • 3باروزیراعظم رہنےوالاشخص عوام کےلئےقیدکی سزابھگت رہاہے،مریم نواز

    3باروزیراعظم رہنےوالاشخص عوام کےلئےقیدکی سزابھگت رہاہے،مریم نواز

    اسلام آباد:کبھی بلاول بھٹو بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات کو پیش کرکے سیاسی کارڈ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں تو کبھی مریم نواز اپنے باپ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قوم کےلیے خدمات کو پیش کرکے نواز شریف کی حمایت میں کھڑاکرنے کی کوشش کررہے ہیں. دونوں سابق وزرائے اعظم کے سیاسی وارث بظاہر منصوبہ بندی کے ساتھ ایسے بیان اس وقت دے رہے ہیں جب دونوں خاندانوں کی سیاسی زندگیاں داو پر لگی ہوئی ہیں. بلاول کی طرح مریم نواز شرف نے بھی اپنے باپ کی خدمات کو پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کا جرم قوم کے لیے کھڑا ہونا ہے

    مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کے لیے حکمرانی کا علم بلند کیا .لیکن آج 3 بار وزیر اعظم رہنے والا شخص عوام کے لیے قید کی سزا بھگت رہا ہے. مریم نوازنے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ قوم کے محسن کو بغیر کسی گناہ کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پھینک دیا گیا ہے. مریم نواز نے یہ ویڈیوپیغام لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے شیئر کیا ہے .مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ نواز شریف نے موٹرویز کے لیے صوبوں کو آپس میں جوڑا
    3باروزیراعظم رہنےوالاشخص عوام کےلئےقیدکی سزابھگت رہاہے،مریم نواز

  • بستی ملوک : عطائیوں کا انسانی جانوں سے کھیل عروج پر

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) شوکت کالونی کے رہائشی ملک صفدر ولدنذرحسین قوم ارائیں نے میڈیا کو بتایا کہ اڈا لاڑ لئیق رفیق ہسپتال کے ڈاکٹر اکرم لغاری نے میرے کزن کا آپریشن کیا ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس کے پیٹ میں رسولی ہے آپریشن کے بعد مریض کی حالت مزیدخراب ہوگئی لیکن ان لوگوں نے ہماری ایک نہ سنی اور کچھ دن بعد دوبارہ آپریشن کردیا مگر مریض کی حالت اور بھی بگڑتی چلی گئی ہسپتال انتظامیہ نے زبردستی ہمیں ڈسچارج کر دیا کچھ دن کے بعد جب ہم دوبارہ چیک اپ کیلئے ہسپتال گئے تو ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ اس کا پھر سے آپریشن ہو گا رقم کا انتظام کریں اور مریض کو داخل کرلیا جبکہ پہلے دونوں آپریشن ہیلتھ کارڈ کی مد میں ہوئے تھے ہسپتال میں مریض کی حالت غیر ہونے پر ان لوگوں نے ہمیں نشتر ریفر کردیا جہاں پر تیسری بار آپریشن ہوا اور مریض کی حالت میں بہتری آئی لئیق رفیق ہسپتال انتظامیہ و ڈاکٹر اکرم لغاری نے ہمارے ساتھ سخت زیادتی کی اور ہمارے مریض کو موت کے منہ میں پہنچا دیا ہیلتھ کارڈ سے رقم لینے کے چکر میں بلاوجہ دوبارہ آپریشن کر دیا ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ہسپتال انتظامیہ وڈاکٹر اکرم لغاری کے خلاف کاروائی کی جائے جب اس بارے میں لئیق رفیق ہسپتال انتظامیہ اور سرجن ڈاکٹر اکرم لغاری سے اس بارے میں موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مریض کو کچھ عرصہ قبل ٹی بی کا مرض تھا جس کی وجہ سے سے آپریشن کے بعد خون نکلنا شروع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے دوسری بار آپریشن کیا گیا پھر کچھ دنوں بعد مریض چھٹی لے کر گھر چلا گیا اس کے پیٹ میں ایک نالی میں سوراخ ہوگیا جس پر ہم لوگوں نے اسے نشتر ریفر کیااور وہاں پر پھر اس نالی کے سوراخ کا آپریشن ہوا .

  • بے نظیر امریکی حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کیا کرتی تھیں. بلاول بھٹو

    بے نظیر امریکی حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کیا کرتی تھیں. بلاول بھٹو

    اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی مرحوم والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ وہ ایک بہادر سربراہ مملکت تھیں .بلاول بھٹونے پاکستان پر امریکی دباو کے حوالے سے کہا ہے کہ بے نطیر بھٹو واحد حکمران تھیں جو امریکی صدر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کیا کرتی تھیں.بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے دنیا بھر میں جمہوریت کےلیے مہم چلائی اور پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے کوشاں رہیں.

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بے نظیر جانتی تھیں کہ عوام ان کے ساتھ ہیں. سابق صدر پروہز مشرف کے بارے میں بلاول کا کہنا تھا کہ مشرف پر جہاں سے دباو پڑنا تھا وہاں سے دباو ڈلوایا کہ وردی اتارو اور جمہوریت کو بحال کرو،بلاول نے کہا کہ 2002 میں انتخابات جیتنے کے باوجود پیپلز پارٹی کو حکومت نہیں بناے دی گئی.یاد رہے کہ بلاول بھٹو ان دنوں عمران خان کی حکومت پر تنقید کررہے ہیں اور جمہوریت کے لیے بے نظیر بھٹو کی خدمات کو پیش کررہے تھے

  • بیرون ملک پاکستانیوں نے اپنے اثاثے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت ظاہر کردیئے.خلیج ٹائمز کا دعویٰ

    بیرون ملک پاکستانیوں نے اپنے اثاثے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت ظاہر کردیئے.خلیج ٹائمز کا دعویٰ

    اسلام آباد:معروف جریدہ خلیج ٹائمز نے یہ دعوٰیٰ‌کیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے اپنے اثاثے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت ظاہر کیے ہیں.خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں نے 346 ارب کے اثاثے ظاہر کیے .پاکستانیوں نےسوئٹزرلینڈمیں115،برطانیہ میں90ارب روپےکےاثاثےظاہرکئے.جریدے نے یہ بھی دعویٰ‌کیا ہےک سنگاپور میں87اوربرٹش ورجن آئی لینڈمیں49ارب روپےکےاثاثےظاہرہوئے

    خلیج ٹائمز نے سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہےکہ ابھی بھی بڑی تعداد نے اپنے اثاثے نہیں ظاہر کیے. ہوسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ اپنے اثاثے ظاہر کردیں کیوںکہ حکومت پاکستان کے پاس دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے اثاثوں سے متعلق تمام تر معلومات پہنچ چکی ہیں.

  • شریف خاندان نے این آر او کیلئے عرب ملک سے رابطہ کیا تو کیا جواب ملا؟ عمران خان نے بڑا انکشاف کر دیا

    شریف خاندان نے این آر او کیلئے عرب ملک سے رابطہ کیا تو کیا جواب ملا؟ عمران خان نے بڑا انکشاف کر دیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ایک عرب ملک سے این آر او دلوانے کیلئے رابطہ کیا تاہم عرب سربراہ مملکت نے صاف جواب دے دیا اور کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ہم اس میں مداخلت نہیں‌ کر سکتے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آئی ہے. اس اجلاس میں این آر او کا تذکرہ ہوا جس پر عمران خان نے کہاکہ مجھے خدشہ تھا کہ شاید ترکی کے صدر طیب اردگان نواز شریف کی حمایت کریں‌ گے تاہم انہوں نے اس سلسلہ میں میرے ساتھ کوئی بات چیت نہیں‌ کی.

    وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران صاف طور پر کہا کہ کسی کو این آر او نہیں‌ دیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اطلاع ہے کہ شریف خاندان میں سے کسی نے عرب ملک کے ساتھ رابطہ کیاہے لیکن عرب ملک کے سربراہ نے کہاہے کہ یہ پاکستان کااندرونی معاملہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان جتنے مرضی رابطے کر لے لیکن کسی کو این آر او دینے کا سوال ہی پیدا نہیں‌ ہو تا.

    واضح‌ رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں‌ منظر عام پر آتی رہی ہیں‌ کہ شریف خاندان این آر او کیلئے کوشش کر رہا تاہم مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ان خبروں‌ کی تردید کی ہے.

  • سعودی عرب نے پاکستانی عازمین حج کوسہولت فراہم کرنےکا اعلان کردیا ،امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم

    سعودی عرب نے پاکستانی عازمین حج کوسہولت فراہم کرنےکا اعلان کردیا ،امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم

    اسلام آباد/ریاض:سعودی عرب کا پاکستانی عازمین حج کو سہولت دینے کا فصلہ کرلیا . پاکستانی حجاج کرام کے لیے امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم کردی.اطلاعات کے مطابق سعودی جنرل اتھارتی آف سول ایوی ایشن نے اس فیصلے پر عمل درآمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی حجاج کرام کو امیگریشن لینڈنگ کارڈ کے شرط سے مستثنیٰ‌قرار دے کر بہت سی مشکلات ختم کررہا ہے.

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ کے دوران ان سے یہ درخواست کی تھی کہ سعودی عرب پاکستانی حجاج کرام کے لیے امیگریشن کو آسان تر بنانے کےلیے مناسب اقدامات کرے .عمران خان نے محمد سلمان کو یہ درخواست کی تھی کہ وہ پاکستان سے سعودی عرب سفر کرنے والے افراد کے لیے امیگریشن کی شرائط ختم کرکے ان کے سفر کو آسان سے آسان تر کردے

  • دس قومی خواتین کرکٹرز کیلئے ایک سال کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، ندا ڈار اور ثناء میر اے کیٹگری میں شامل

    دس قومی خواتین کرکٹرز کیلئے ایک سال کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، ندا ڈار اور ثناء میر اے کیٹگری میں شامل

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے دس قومی خواتین کرکٹرز کے لئے ایک سال کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے. سینٹرل کنٹریکٹ تین کیٹیگریز میں دیا گیا ہے . اے کیٹیگری میں ندا ڈار اور ثنا میر شامل ہیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق بی کیٹیگری میں عالیہ ریاض، بسمہ معروف، جویریہ ودود، نشرہ سندھو ، سدرہ آمین اور سدرہ نواز شامل
    ہیں. اسی طرح ڈیانا بیگ اور ناہیدہ خان سی کیٹیگری میں شامل ہیں. ویمن کرکٹرز کی مراعات میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے. یہ کھلاڑی انٹرنیشنل ٹریول کے دوران بزنس کلاس میں سفر کریں گی.

    ویمن کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق اے کیٹیگری کی میچ فیس میں 20 فی صد، بی کیٹیگری میں 18 عشاریہ پانچ فی صد اور سی کیٹیگری میں 18 فی صد اضافہ کردیا گیا ہے. کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس میں سو فی صد اضافہ کردیا گیا ہے. انٹر نیشنل ٹورز کے دوران کھلاڑیوں ڈیلی الاونس میں پچاس فی صد اضافہ کیا گیا ہے. ڈومیسٹک میچز میں ویمن کرکٹرز کی فیس دس ہزار روپے کردی گئی ہے.

    واضح رہے کہ نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا.

  • کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنے والے نکاح خواں کیخلاف مقدمہ درج اور لائسنس معطل کیا جائے، ہائی کورٹ

    کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنے والے نکاح خواں کیخلاف مقدمہ درج اور لائسنس معطل کیا جائے، ہائی کورٹ

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کم عمری شادی کیس کا فیصلہ سنا دیا اور کہا ہے کہ کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنیوالے نکاح خواں کیخلاف پولیس کارروائی کرے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے فیصلہ میں فاضل عدالت نے قرار دیا کہ کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنیوالےنکاح خواں کالائسنس معطل کیا جائے. اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے کی کاپی آئی جی ، چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی بھجوانے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ آئی جی اورچیف کمشنر اسلام آباد فیصلے پرعمل کروائیں.

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کم عمری کی شادی رجسٹرڈکرنا قانوناًجرم ہے. لڑکی اغوا کےمقدمے میں شادی کاعنصر سامنےآئے تو پولیس لڑکی کی عمرکاتعین کرے. اسلام آباد میں 3 نکاح خواں سب کوملے ہوئے ہیں. مختلف مقدمات میں بھی ان 3 نکاح خوانوں کا ہی نام آتا ہے. ایک نکاح خواں کےخلاف 28 پرچےہیں.

    واضح‌ رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آج کم عمری شادی کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے.