Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستانی آموں کا دنیا بھر میں چرچا…خاص رپورٹ

    پاکستانی آموں کا دنیا بھر میں چرچا…خاص رپورٹ

    دنیا بھر میں پاکستانی آموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے.پاکستان میں اس وقت آموں کا سیزن ہے، گرمیوں کے موسم میں اگر کوئی چیز تازگی وراحت کا احساس دیتی ہے تو وہ ٹھنڈے اور میٹھے آم ہی ہیں۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستانی آموں کو دنیا بھر میں خاص مقام حاصل ہے اور اس پھل کی اقسام اور ذائقے سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب نے بھی پھلوں کے بادشاہ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آم میٹھے اور ڈھیرسارے ہونے چاہئیں۔‘ پاکستان آم کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اور پاکستانیوں کو تو یہ پھل اس قدر مرغوب ہے کہ شدت سے اس کے سیزن کا انتظار کرتے ہیں لیکن اب بیرون ملک بھی پاکستانی آموں کے چرچے ہونے لگے ہیں۔
    ملک میں آموں کی دو سو سے زائد اقسام ہیں مگر ان میں سے بیس اقسام کے آم کو تجارتی بنیاد پر کاشت کیا جاتا ہے اور انہیں برآمد کر کے زرمبادلہ کمایا جاتا ہے۔

    پاکستان کے علاوہ آم کی کاشت انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سویڈن، ڈنمارک، فلپائن، ملائیشیا، سری لنکا، مصر، امریکہ، اسرائیل، فلوریڈا، برازیل اور ویسٹ انڈیز وغیرہ میں کی جاتی ہے

  • ریجنل پولیس آفیسر کی شیخوپورہ آمد، سٹی سرکل کےپولیس آفیسرز سے میٹنگ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ سہیل حبیب تاجک نے ڈی پی او آفس شیخوپورہ میں سٹی سرکل کے تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔ جس میں فرداً فرداً ہر افسر سے اس کے مقدمات کی انویسٹی گیشن کے بارے میں پوچھا۔ اور سٹی سرکل کے کرائم کے بارے میں سرکل آفیسر اے ایس پی توحید میمن سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین بھی موجود تھے۔

  • گرمی میں کھیرے کے فوائد جانیے خاص رپوٹ مٰں

    گرمی میں کھیرے کے فوائد جانیے خاص رپوٹ مٰں

    گرمی کے موسم میں کھیرا کھانا ماہرین غذا کےمطابق نہات مفید ہے اور گرمیوں میں کھیرے کو اپنی خوراک کاحصہ بنانا چاہییے

    تفصیلات کے مطابق گرمیوں کا موسم جہاں گرمی سے بے حال کردیتا ہے وہیں بھوک بھی اڑا دیتا ہے، گرم موسم میں روایتی کھانے کھانا نہایت مشکل لگتا ہے۔

    تاہم ایسے میں جسم کو درکار غذائی ضروریات بھی پوری کرنی ہیں، لہٰذا ایسی غذائیں کھانی چاہئیں جو اس موسم میں جسم کو ہلکا پھلکا رکھیں اور جسم کو توانائی بھی فراہم کریں۔

    کھیرا موسم گرما کی ایسی ہی جادوئی غذا ہے۔ یہ اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے۔

    گرمیوں کے موسم میں جب عام طور پر بیشتر افراد تیزابیت کی شکایت کرتے ہیں، کھیرا اسے دور کرنے کا نہایت آسان علاج ہے۔ کھیرے میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جو معدہ کی جلن، تیزابیت اور السر جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

  • ورلڈ کپ :روائتی حریف کا آج ہوگا ٹاکرا

    ورلڈ کپ :روائتی حریف کا آج ہوگا ٹاکرا

    رویتی حریف کا آج ہو گا ٹاکرا.کرکٹ ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں آج روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    انگلینڈ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایونٹ میں اپنے بقایا تمام 3 میچز جیتنا ہوں گے جو کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف ہیں۔

    پوائنٹس ٹیبل پر انگلش ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ آسٹریلوی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    سیمی فائنل کی دوڑ میں پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں بھی موجود ہیں تاہم اگر مگر پھر بھی موجود ہے۔

  • ایس۔400 میزائل ڈیفنس سسٹم بارے ترکی کا بڑا اعلان

    ایس۔400 میزائل ڈیفنس سسٹم بارے ترکی کا بڑا اعلان

    ترقی وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ ہم نے روس سے ایس۔400 ہوائی دفاعی نظام خرید لیا ہے اب اس کی ترکی کو حوالگی کے شیڈول پر بات ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق ترکی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ روس سے میزائل دفاعی نظام ایس 400 سے پیچے ہٹنے کا سوال ہی نہیں بنتا .چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں رواندا کے وزیرِخارجہ و بین الاقوامی تعاون ڈاکٹر رچرڈ سیزی بیرا کے ساتھ مشترکہ پیرس کانفرس کا اہتمام کیا۔

    اس دوران امریکہ کے ساتھ بحث کا موضوع بننے والے ایس۔400 کا ذکر چھیڑتے ہوئے ترک وزیر نے کہا کہ "امریکہ کےاس حوالے سے اقدامات قوانین کے منافی ہیں، ہم اس ملک کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔”

    امریکی دھمکیوں پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ "چاہے یہ جس قسم کی بھی پابندیوں کا فیصلہ کیوں نہ کریں ہم ایس۔400 خرید چکے ہیں، اس معاملے میں قدم پیچھے ہٹانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ "

  • شاہ سلمان اور امریکی وزیر خارجہ کی اہم  ملاقات

    شاہ سلمان اور امریکی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

    سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سےامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات کی ہے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بالخصوص خلیج میں جہازرانی کی سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور امریکی وزیر خارجہ کے مابین ملا قات ہوئی جس میں‌ خطے میں جاری کشیدگی اور مسائل پر بات چیت ہوئی .

    مائیک پومپیو نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انھوں نے آبنائے ہُرمز میں میری ٹائم سکیورٹی کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی بات چیت کی ہے۔

    خلیج عُمان میں آبنائے ہُرمز کے نزدیک حال ہی میں دو آئیل ٹینکروں پر حملے کیے گئے ہیں ۔امریکا اور سعودی عرب نے ایران پر ان حملوں کا الزام عاید کیا ہے جبکہ تہران نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

    مائیک پومپیو نے واشنگٹن سے مشرقِ اوسط کے دورے پر روانہ ہونےسے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ امریکا ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کے ارادے کے باوجود اس کے ساتھ بات چیت کا خواہاں ہے۔

  • ویڈیو گیم حرام، مفتی اعظم نے فتوٰی جاری کر دیا

    ویڈیو گیم حرام، مفتی اعظم نے فتوٰی جاری کر دیا

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) عمان کے مفتی اعظم الشیخ کہلان الخروصی نے ویڈیو گیم PUBG کھیلنے کو خلاف اسلام اور وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے حرام ہونے کا فتوٰی جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الشیخ الخروصی نے کہا کہ اس کھیل کی لت کا شکار افراد مختلف ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں جبکہ گیم میں پیش کیے جانے والے کردار دوسروں کو نقصان پہنچانے، تشدد پر اکسانے، قتل اور خودکش حملوں کی طرف رغبت پیدا کرتے ہیں جو کہ اسلام میں حرام ہے۔ مفتی اعظم نے مزید کہا کہ اس گیم کو کھیلنے کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہے یہ محض معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کا باعث اور وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کو ذمہ دارانہ طور پر لیتے ہوئے فوری کاروائی کی جائے اور فی الفور اس ویڈیو گیم پر پابندی لگائی جائے۔
    یاد رہے PUBG نامی آن لائن گیم ہے جو پبجی کارپوریشن نے تیار کی ہے اور جنوبی کوریا کی مشہور ویڈیو گیم کمپنی بلیو ہول کی ایک سبسڈیشن ہے۔

  • نو زائدہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے نوجوان کا قابل ستائش کارنامہ

    نو زائدہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے نوجوان کا قابل ستائش کارنامہ

    بھارتی نوجوان نے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کےلیےسانس لینےکا آلہ ایجاد کیا ہے جسے "سانس” کا نام دیا ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق،بھارتی نوجوان نتیش کمار جنگیر نے لوکل سطح پر ایک ایسی ڈیوئس بنائی ہے جسے ہسپتالوں میں ان بچوں کے سانس بحالی کےلیے استعمال کی جاتا ہے جو قبل از وقت پیدا ہوتے کی وجہ سے سانس لینے کی دشواری کا شکار ہوتےہیں.اس آلہ کو "سانس” کا نام دیاگیا.رپورٹ کے مطابق "سانس” آلہ سے مقامی سطح پر کافی تعداد میں بچوں کو فائدہ پہنچا کر زنگیاں بچائی گئی ہیں.
    اس آلے پر کوئی زیادہ لاگت بھی نہیں آتی اور کم سرمایا میں لوکل سطح پر پیدا کر کے ننھی جانوں کو بچایا سکتا ہے. نتیش کو اس ایجاد پر برطانیہ میں‌ایوارڈ سے بھی نوازا گیا.

  • اپنی فائرنگ سے ہی  پہنچے انجام کو دو ڈاکو

    اپنی فائرنگ سے ہی پہنچے انجام کو دو ڈاکو

    اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈکیت ہلاک ہو گئے، اپنے ساتھیوں کو ہلاک کرنے والے ڈکیت موقع سے فرار ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز اتحاد ٹاؤن کی قائم خانی کالونی سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ سے ہلاک کیا گیا تھا۔

    پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کی تو دونوں ہلاک ہونے والے افراد ڈاکو نکلے جن کی شناخت زبیر اور توحید کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوع سے گولیوں کے 2 خول ملے ہیں، مرنے والے ڈکیت توحید کو ماضی میں سی ٹی ڈی جبکہ زبیر کو مومن آباد پولیس گرفتار کر چکی ہے۔

    ملزمان کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل 16 جون کو اقبال مارکیٹ سے چھینی گئی تھی۔

  • امریکہ کے لیے پیغام رسانی سے عمان نے کیا انکار

    امریکہ کے لیے پیغام رسانی سے عمان نے کیا انکار

    خلیجی ریاست سلطنت عمان نے ایران کی جانب سے امریکی فوجی ڈرون مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد واشنگٹن کی طرف سے تہران کو کسی قسم کا پیغام پہنچانے کی تردید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمان کے وزیرخارجہ نے ٹویٹر پرایک بیان میں امریکا اور ایران پر زور دیا کہ وہ صبرو تحمل سے کام لیں اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کریں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکا نے ایران پر عالمی سمندری حدود میں اپنا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کا الزام عاید کیا تھا۔ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی ڈرون کو ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا ہے۔