Baaghi TV

Author: +9251

  • استنبول کے نئے میئر کون ہوں گے خبر آگئی

    استنبول کے نئے میئر کون ہوں گے خبر آگئی

    استنبول کی میئرشپ سے صدر اردوان کی پارٹی محروم ہوگئی ،دوبارہ منعقد ہونے والے بلدیہ استنبول کے انتخابات میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق ریپبلیکن پیپلز پارٹی اور اچھی پارٹی کے مشترکہ امیدوار اکرم امام اولو نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق .ترکی کے صدر طیب اردوان کی پارٹی سے استنبول کی میئرشپ چھن گئی .ہائی الیکشن کمیشن کے حکم پر ازسر نو منتخب ہونے والے استنبول بلدیہ عظمی کے انتخابات میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق اکرم امام اولو کو 4 ملین 7 لاکھ 41 ہزار 868 جبکہ اقتدار کی آک پارٹی کے امیدوار بن علی یلدرم کو 3 ملین 9 لاکھ 35 ہزار 453 ووٹ پائے۔

    انتخابات میں 10 ملین5 لاکھ 70 ہزار 534 رائے دہندگان میں سے 8 ملین 9 لاکھ 25 ہزار 63 افراد نے پولنگ میں حصہ لیا۔ پڑنے والے ووٹوں میں سے ایک لاکھ 78 ہزار 599 ووٹ ناقابل ِ قرار پائے۔

    نتائج کے مطابق اتحادِ ملت کے امیدوار اکرم امام اولو کے ووٹوں کی شرح 54٫21 فیصد جبکہ اتحادِ جمہور کے امیدوار بن علی یلدرم کے ووٹوں کی شرح 44٫99 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    سعادت پارٹی کے امیدوار نجدت گیوک چنار کو 47 ہزار 8 لاکھ 29 ہزار اور وطن پارٹی کے امیدوار مصطفی الیکر کو 14 ہزار 545 ووٹ پڑے ۔

  • 463  سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد کے لیے ویزے جاری کر دیئےگئے

    463 سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد کے لیے ویزے جاری کر دیئےگئے

    مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے سلسلے میں 463 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئےگئے

    پاکستان نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں پاکستان آنے کے خواہشمند 463 بھارتی سکھ یاتریوں کو سوموار کے روز ویزے جاری کر دیئے، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 27 جون سے 6 جولائی کو منا رہی ہے۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری یہاں موصولہ پیغام کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مذہبی مقامات کے دوروں کے پروٹوکول 1974ءکے قانون کے تحت ہزاروں بھارتی یاتری مختلف مذہبی تہواروں کے موقع پر ہر سال پاکستان آتے ہیں

    واضح رہے کہ اس سےقبل سکھ یاتری اپنے پانچویں گرو کی برسی مانے کے لئے پاکستان آنا چاہپتے تھے ، دو سو کے قریب سکھ یاتریوں کو پاکستان نے ویزہ جاری کیا لیکن جب سکھ یاتری اٹاری سٹیشن پر پہنچے تو بھارت نے انہیں پاکستان آنے سے روک دیا جس پر سکھوں نے اٹاری سٹیشن پر دھرنا دے دیا اور بھارت سرکار کے خلاف نعرے بازی کی، پاکستان میں بھی سکھ تنظیموں نے بھارت سرکار کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے. سکھوں کا مذہبی دن 16 جون کو منایا جائے گا .

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سمیت دیگر اداروں نے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی اور دیکھ بھال کے لیے اقدامات کیےتھے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام سے دنیا بھر میں پاکستان کو خوب پذیرائی ملی ہے اور پاکستان کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، جوڑ میلہ کی تقریبات کے لئے آنے و الے یاتریوں کی رہائش اور کھانے پینے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور اس ضمن میں گوردواروں میں صفائی ، ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور گرمی سے بچائو کے لئے ائر کولرز اور پنکھوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

  • بارودی سرنگ سے ایک بچی جاں بحق،3 زخمی

    بارودی سرنگ سے ایک بچی جاں بحق،3 زخمی

    قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی جاں بحق اور 3بچے زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات اور سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ھمزونی میں بچے گھر کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران ان کا پاؤں بارودی سرنگ پر پڑگیا جس سے دھماکا ہوا اور 3سالہ ہانیہ جاں بحق ہوگئی۔

    تینوں زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا

  • امریکا ایران میں نئی سازش کیا کرنے جارہا، جانیے اس رپورٹ میں

    امریکا ایران میں نئی سازش کیا کرنے جارہا، جانیے اس رپورٹ میں

    امریکا نے ایران مخالف مہم کو جاری رکھتےہوئے اب ایران کے اندر ایسی تحریک کو سپورٹ کرنا شروع کر دیا ہے کہ جس سے ایرانی حکومت مخالف تحریک کو ہوا دی جائے .امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے ایران میں نظام کی تبدیلی اور شہری آزادیوں کے لیے اندرون اور بیرون ملک ہونے والے مظاہروں کی حمایت پر زور دیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .’سی بی ایس’ چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام رجیم کے خلاف اپنے حقوق، آزادیوں اور مستقبل کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔ امریکا کو ایرانی عوام کی مدد کرنی چاہیے۔

    انہوں‌نے کہا کہ ہم جو چاہتےہیں کرتےہیں۔ ہمیں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔جمعہ کو ہزاروں ایرانیوں نے وائیٹ ہائوس کےباہرایرانی رجیم کے خلاف جلوس نکالا تھا۔ گذشتہ برس پورے ایران میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

    مائیک پنس کا کہنا تھا کہ سنہ 2009ء میں ایران میں سبز انقلاب تحریک کے دوران ہی امریکا نے ایرانی عوام کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ایک دوسرے سوال کے جواب میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اس لیے واپس لیا کیونکہ فوجی کارروائی کی صورت میں کم سے کم 150 ایرانیوں کی ہلاکت کا اندیشہ تھا۔ صدر ٹرمپ کا یہ فیصلہ بھی ایرانی عوام کے لیے پیغام ہے کہ ہم صرف ایران کی مذہبی حکومت کے خلاف ہیں ایرانی قوم کے خلاف نہیں۔

    انہوں‌نے زور دے کر کہا کہ وقت آگیا ہے کہ امریکا اور پوری دنیا ایران کو جوہری ہتھیاروں سے حصول سے مل کر روکے۔

    انہوں‌نے کہا کہ ایران نے ہمارا ایک فوجی ڈرون عالمی فضائی حدود میں تباہ کیا۔ ایران ہمارے اعصاب اور ہمارے صبر کا امتحان نہ لے۔

  • قومی  ٹیم کی 2019ء اور 1992 ورلڈ کپ میں حیران کن مماثلت

    قومی ٹیم کی 2019ء اور 1992 ورلڈ کپ میں حیران کن مماثلت

    قوم کرکٹ ٹیم کی صورت حا ل 1992 سے بالکل بھی مختلف نہیں۔تب بھی اگر، مگر اور دوسروں کے کی ہار جیت کی مرہون منت تھی.

    تفصیلات کے مطابق موجودہ ورلڈ کپ اور 1992ء کا کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے یکساں کیفیت لےکر آیا ہے. قومی کریکٹ ٹیم27 سال قبل بھی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ شروع کیا، اس بار بھی، پھر دوسرا میچ جیتا اور تیسرا میچ بارش کی نظر ہوا، یہ اس سال بھی ہوا اور 27 سال پہلے بھی۔

    چوتھے اور پانچویں میچ میں پہلے بھی پاکستان کو شکست ہوئی تھی اور اس بار بھی پاکستان کو شکست ہوئی۔ 1992 میں پاکستان ٹیم جب اپنا چھٹا میچ جیتی تو مین آف دی میچ لیفٹ آرم بیٹسمین عامر سہیل تھے، اس بار جب ٹیم چھٹا میچ جیتی تو مین آف دی میچ لیفٹ آرم بیٹسمین حارث سہیل بن گئے اور تو اور پہلے بھی پاکستان کی امیدیں آسٹریلیا سے وابستہ تھیں، آج بھی آسٹریلیا سے ہی امید ہے۔

    1992 میں پاکستانی ویسٹ انڈیز کیخلاف آسٹریلیا کی فتح کیلئے دعاگو تھے اور اب کی بار انگلینڈ کیخلاف آسٹریلیا کی فتح کی دعائیں کرنی ہوں گی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ 92 میں بھی پاکستان کا سامنا کرنے سے قبل نیوزی لینڈ کوئی میچ نہیں ہارا تھا اور اس بار بھی کیویز ناقابل شکست اور بدھ کو پاکستان سے میچ کیلئے تیار ہیں۔

  • جلال پور پیروالا : بروقت امدادی کاروائی 3 افراد بچا لئے گئے

    جلال پور پیروالا (نمائندہ باغی ٹی وی) دریا میں نہاتے ہوئے چار افراد دریا میں ڈوب گئے تھے جن کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کی ریسکیو ٹیم کے تیراکوں نے 3 افراد کو دریا سے زندہ نکال لیا جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے ریسکیو آپریشن مسلسل کئی گھنٹے تک جاری رہا زندہ بچ جانے والے افراد کو ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے

  • امریکہ کی پابندیوں کی پرواہ نہیں روس سے ایس 400 میزائل سسٹم ضرور لیں گے ترکی امریکہ کے سامنے اکڑ گیا

    امریکہ کی پابندیوں کی پرواہ نہیں روس سے ایس 400 میزائل سسٹم ضرور لیں گے ترکی امریکہ کے سامنے اکڑ گیا

    انقرہ:امریکہ کی پابندیوں کی پرواہ نہیں روس سے ایس 400 میزائل سسٹم ضرور لیں گے ترکی امریکہ کے سانے اکڑ گیا وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکی نے روس سے ایس۔400 ہوائی دفاعی نظام خرید لیا ہے اب اس کی ترکی کو حوالگی کے شیڈول پر بات ہو رہی ہے۔چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں رواندا کے وزیرِخارجہ و بین الاقوامی تعاون ڈاکٹر رچرڈ سیزی بیرا کے ساتھ مشترکہ پیرس کانفرس کا اہتمام کیا۔

    امریکہ کے ساتھ بحث کا موضوع بننے والے ایس۔400 کا ذکر چھیڑتے ہوئے ترک وزیر نے کہا کہ "امریکہ کےاس حوالے سے اقدامات قوانین کے منافی ہیں، ہم اس ملک کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔”امریکی دھمکیوں پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ "چاہے یہ جس قسم کی بھی پابندیوں کا فیصلہ کیوں نہ کریں ہم ایس۔400 خرید چکے ہیں، اس معاملے میں قدم پیچھے ہٹانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ "

  • دنیا جو بھی کرلے وادی اردن کا علاقہ نہیں چھوڑیں گے .نیتن یاہواکڑگئے

    دنیا جو بھی کرلے وادی اردن کا علاقہ نہیں چھوڑیں گے .نیتن یاہواکڑگئے

    تل ابیب :دنیا جو مرضی کرلے اسرائیل کبھی بھی وادی اردن کا علاقہ نہیں چھوڑے گا .کسی معاہدے کو نہیں مانتے نیتن یاہو دنیا کے سامنے اکڑ گئے .اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مزید کہا کہ امریکا کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ تنازعہ کے حل کے لیے صدی کی ڈیل کا امن منصوبہ پیش کیا گیا ہے تاہم ہم اس منصوبے کی ایسی کوئی تجویزقبول نہیں کریں گے جس میں وادی اردن سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا جائے۔ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وادی اردن سے اسرائیلی انخلاء سے امن نہیں آئے گا بلکہ جنگ اور دہشت گردی میں امزید اضافہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے وادن اردن پر قبضہ برقرار رکھنے سے متعلق اپنا بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب وہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کے ہمراہ اس علاقے کے دورے پر آئے تھے۔ انہوں‌ نے صدی کی ڈیل کو مسترد کرنے کے فلسطینی موقف کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینیوں کا منامہ کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ امن کے قیام کے لیے ہونے والی کوششوں میں تعاون نہ کرنے کے مترادف ہے۔

    نیتن یاھو نے کہا کہ ان کا وادی اردن سے فوج نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ امن کے لیے وادی اردن سے اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں میں انہیں بتا دیتا ہوں کہ وادی اردن سے فوج نکالنے سے امن قائم نہیں‌ ہوگا بلکہ اس کے نتیجے میں جنگ اور دہشت گردی میں مزید شدت آئے گی۔

  • انتظامی نا اہلی اور علاقائی تعصب ۔۔۔ زین خٹک

    انتظامی نا اہلی اور علاقائی تعصب ۔۔۔ زین خٹک

    ضلع کرک خٹک قوم کا مسکن ہے۔ جہاں پر اکثریت خٹک قوم کی ہے۔ 1982 میں جب کرک کو علیحدہ ضلع بنا یا جارہا تھا۔ تو اس کی پشت پر یہ سوچ حاوی تھی کہ یہ خٹک اکثریت ضلع ہوگا جہاں پر مساوات اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو گی۔ لیکن یہاں کی نااہل سیاسی قیادت نےذاتی مفادات کےلئے خٹک قوم کو تقسیم در تقسیم کیا۔ نتیجتاً یہاں کی عوام آج خٹک کی شناخت سے زیادہ نصرتی، لنڈ، عیسک، ماشی خیل، وژدے، بانڈہ وال کی شناخت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔لیڈر کا کام عوام کو لیڈ کرنا ہوتا ہے۔ یہاں پر لیڈر نہیں بلکہ ذاتی مفادات پرست، لالچی، خودغرض،تنگ نظر، معتصب اور بیو پار قابض ہیں۔ جن کو یہاں کی عوام سے کچھ غرض نہیں صرف انتخابات میں علاقہ پرستی، تنگ نظری اور تعصب پھیلاتے ہیں۔ یہ اب ہمارا پیدائشی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب 90 کی دہائی میں لتمبر میں ڈگری کالج قائم ہوا تو ان سیاسی پنڈتوں نے کالج لتمبر کی بجائے ایک اور علاقے میں منتقل کر دیا۔ کالج کے لیے شاندار بلڈنگ تعمیر ہوئی۔ 1996 میں ہائی سکول لتمبر کو کالج بلڈنگ میں منتقلی کا حکم نامہ جاری ہوا۔ لیکن اہلیان لتمبر ڈھٹ گے بالآخر 2001 میں مشرف دورہ حکومت میں لتمبر کو جائز حق مل گیا۔ یہ ایک واحد مثال نہیں بلکہ ان سیاسی پنڈتوں کی تنگ نظری اور متعصبانہ رویہ کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ طبقہ عوام مفادات اور اجتماعی کاموں کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔ کرک کی مثال ماں ہے اور ہر باسی بیٹا ہے۔ ہر بیٹے کی ضروریات کو پورا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آج تحصیل بانڈہ داؤد شاہ اور لتمبر میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ گڈی خیل میں کینسر کی وباء ہے۔ تھل اور بہادر خیل میں پانی کی قلت ہے۔ کرک شہر میں اعلی یونیورسٹی اور ہسپتال کی ضرورت ہے۔ چونترہ میں تعلیمی اداروں اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔ آج ان سطور کی وساطت سے کرک کے تعلیم یافتہ لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان پنڈتوں کی متعصبانہ، تنگ نظری اور خود غرضانہ سوچ کو شکست دے کر کرک کے تمام باسیوں کو اپنائیت کا پیغام دیں۔ ہم ان پنڈتوں کی تقسیم کو نہیں مانتے ہماری پہچان کرک ہے۔ آئیں ملکر کرک کو عظیم ضلع بنائیں۔ ہر باسی اپنے حصہ کا کردار ادا کریں۔

  • مراکش:لاکھوں افراد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر آگئے

    مراکش:لاکھوں افراد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر آگئے

    مراکش:اخوت اس کو کہتے ہیں کہ…. مراکش میں لاکھوں افراد نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ جلوس میں خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مراکش کے دارالحکومت رباط میں امریکا کے صدی کی ڈیل منصوبے اور اس ضمن میں بحرین میں‌ ہونے والی منامہ اقتصادی کانفرنس کے خلاف لاکھوں افراد نے مظاہرے کیے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسیطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، اسرائیلی مظالم کی مذمت، صدی کی ڈیل اور بحرین کانفرنس کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔ مراکش میں ہونے والے ملین مارچ میں لاکھوں افراد نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطابات میں عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کےساتھ دوستی کا ہاتھ نہ بڑھائیں اور امریکا اور دیگر عالمی استعماری قوتوں کے چنگل میں نہ آئیں۔

    یہ ملین مارچ رباط میں ‘باب الاحد’ سے شروع ہوا جو شاہراہ الحسن الثانی اور محمد الخامس سے ہوتا ہوا مراکشی پارلیمنٹ ہائوس کے بار پہنچ کر ایک دھرنے کی شکل اختیار کرگیا۔ مقررین نے امریکا کے فلسطینیوں‌کے خلاف صدی کی ڈیل کے منصوبے کی شدید مذمت کی اور عرب اور مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی استعماری سازشوں کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مراکش میں ملین مارچ اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف امریکی ۔ صہیونی سازشوں میں مسلم اور عرب دنیا مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔