سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)نواحی گاؤں چک نمبر 39 جنوبی میں عدالتی حکم کے باوجود محکمہ سوئی گیس کا کام جاری ہے با اثر افراد اور سیاسی پشت پناہی رکھنے والے پولٹری فارم کے مالکان گھریلو استعمال کی گیس کمرشل فارم پر من مرضی سے لے جا رہے ہیں جس کی پشت پناہی موجودہ حکومتی ایم این اے اور ایم پی اے کر رہے ہیں اہل دیہہ کا کہنا ہے اس گیس پر پورے گاؤں کا حق ہے صرف چند لوگوں کو گیس کی فراہمی باقی لوگوں کی حق تلفی ہے اس سلسلے میں مرتضی گجر کی مدعیت میں آج سول جج سرگودہا الباسط مدثر کی عدالت میں درخواست دی گئ جس کے حکم امتناعی جج صاحب نے جاری کر دیا حکم نامہ جاری ہونے کے باوجود ٹھیکیدار خافظ محمد ہنڈی والا گیس کا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور محکمہ سوئی گیس عدالتی حکم کی دھجیاں اڑا رہا ہے اہل دیہہ کی متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کی درخواست
Author: +9251
-

قرضوں سے جان چھڑانے کیلئے عوام ساتھ دے، ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا کر اثاثے ڈکلیئر کریں، عمران خان
اسلام آباد:وزیراعظم کا قوم سے خطاب :ٹیکس کی چوری ختم کرنے کے لیے آپ کی ضرورت ہے .وزیراعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ قوم نے شوکت خانم ہسپتال کے لیے بڑھ چڑھ کر تعاون کیا اور پیسے دیئے.اب مسئلہ ملک میں ٹیکس چوری کا ہے پاکسان کا قرضہ 30 ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے ان حالات میں میں قوم سے تعاون کی درخواست کرتا ہوں کہ وہ میرا ساتھ دیں. وزیر اعظم نے کہا کہ وہ لوگ جو ٹیکس چھپا رہے ہیں اور اپنے اثاثے ظاہر نہیں کررہے ان کے لیے میرا یہ پیغام ہے کہ ایف بی آر کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے .پھر اپنے اثاثے کیوں چھپائے جا رہے ہیں.
وزیر اعطم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ایک اسکیم لے کر آئی ہے اس سے فائدہ اٹھائیں.لہٰذا ایسے تمام لوگ 30 جون تک اپنے اثاثے ظاہر کرکے اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں.وزیر اعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے .وزیراعطم نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ عوام کو کوئی مشکل پیش آئے اس لیے حکومت نئی اسکیم سے بھر پور فائدہ اٹھانے کا موقع دے رہی ہے.حکومت اورعوام ساتھ نہیں ہوں گےتوقرضوں کی دلدل سےنہیں نکل سکتے .ہماری قوم مشکل وقت میں ساتھ دینےوالی ہے.معاشی بحران سےبھی ہم آرام سےنکل سکتےہیں.وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلےسال کاٹیکس قرضوں پرسودکی ادائیگی میں چلاگیا .ہم اپنےلوگوں کوغربت سےنکال سکتےہیں،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زلزلےکےدوران بھی اپنی قوم کوایکشن میں دیکھا اس لیے وہ توقع رکھتے ہیں کہ ان مشکل حالات سے نکل آئیں گے
وزیر اعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نےآئندہ سال ساڑھے 5 ہزارارب روپیہ اکٹھاکرناہے. وزیر اعظم نے مزید کہا کہ قوم فیصلہ کرلےتوہم ہرسال 8 ہزارارب سےزائدپیسہ اکٹھاکرسکتےہیں
-

اینی میٹڈ فلموں کے شائقین کا انتظار ختم .
مشہور کارٹؤں فلم ٹوائے اسٹوری کا چوتھا پارٹ ریلیز کر دیا گیا ہے.۔ فلم میں شرارتی کردار ’’وُڈی‘‘ ایک مرتبہ پھر اپنی نٹ کھٹ حرکتوں سے شائقین کے دلوں کو خوش کریں گے.
کامیڈی فلم ’’ٹوائے اسٹوری4‘‘ میں ’’فورکی‘‘ نامی ایک نیا کھلونا وُڈی کے گروپ میں شامل کیا گیا ہے جو اپنے ساتھی کھلونوں کے ساتھ نہیں رہنا پسند کرتا ہے. اس وجہ سے گروپ کو چھوڑ کر کہیں چلا جاتا ہے۔ ادھر وڈی جب اپنے نئے اور اداس دوست کی تلاش میں نکلتا ہے تو کہانی ایک دلچسپاور نیا موڑ لیتی ہے۔ -

ایران ،امریکہ کشیدگی ،امریکی پابندیاں مسترد چین ایران سے گیس خریدنے میں دلچسپی لینے لگا
راوالپنڈی:خطے میں ایران امریکہ کشیدگی اور ایران پر امریکی پابندیوں کے دوران ہی چین نے اپنے رابطے ایران سے بڑھانے شروع کر دیئے ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ چین امریکی پابندیوں کی پروا کیے بغیر ایران سے ایل پی جی گیس خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔ چین اس وقت اپنے ایندھن کا 5 فیصد ایل پی جی کی صورت میں استعمال کر رہا ہے۔ چینی حکام کا یہ کہنا ہے کہ امریکہ کی چین پر تجارتی پابندیوں کے بعد اب چین کے پاس متبادل حل تلاش کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ۔
ایران سے ایل پی جی گیس معاہدے پر امریکی حکام بھی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ امریکہ ایران اور چین کے درمیان ہونے والے اس معاہدے میں روڑے اٹکانے کی کوشش کرے ۔ ذرائع کے مطابق چین حکام ایران سے ایل پی جی معاہدے کے حتمی ہونے کےقریب ہہنچ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اس وقت سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے اور امریکہ اس وقت ایران کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ دوسری طرف روس بھی ایران سے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہے
-

سلمان خان لیں گے سب زیادہ معاوضہ
بھارتی فلموں کے سپرسٹار سلمان خان اب لیں گے بگ باس سیزن 13 کی سب سے زیادا فیس .سلمان خان پچھلے سیزن 10 سے بگ باس شو کی میزبانی کرتے اہ رہے ہیں.
سلطان کنگ خان کی ہی میزبانی کی وجہ سی اج بھارت کا سب سے مقبول شو بگ باس ہے.
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سال بھی بگ باس کی میزبانی سلمان خان ہی کریں گے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی عمران خاننے اپنی فیس میں اضافہ کیا ہے.
سلمان خان پہلے ہر روز شو کی زینت نہیں تھے بنتے صرف ہفتے مہں دو دن دیا کرتے تھے لیکن اس دفعہ روز شو کرنے کے لیے 31کڑور معاوضہ لیں گے.
اس سیزن میں سلمان خان 13 ہفتوں تک نظر آئیں گے اور اس طرح وہ ٹوٹل 403 کروڑ روپے کمائیں گے جو گزشتہ برس سے کہیں زیادہ ہے۔ -

طاقت کا محور ۔۔۔ محمد نعیم شہزاد
عورت کو کسی بھی معاشرے میں انتہائی اہم مقام حاصل ہے۔ فطری طور پر مخالف جنس میں قوت کشش پائی جاتی ہے اور یہ قوت ہی انسان سے بڑے سے بڑا مقصد حاصل کرانے کے پیچھے کار فرما ہو سکتی ہے۔ جس طرح انسان کی عمومی تقسیم دو اقسام، مرد اور عورت پر ہے اسی طرح اعمال اور مقاصد بھی دو طرح کے ہوتے ہیں۔ مثبت یا منفی۔ عورت کا کردار دونوں پہلوؤں میں نظر آتا ہے۔ تاریخِ انسانی کے مختصر سے مطالعہ سے یہ حقیقت بآسانی آشکار ہو سکتی ہے کہ عورت کی وجہ سے بہت سے جھگڑے ہوئے اور خون بہے۔ بلکہ تاریخِ انسانی کے پہلے قتل میں بھی عورت کا دخل رہا ہے۔ اور ایک عورت کی درخواست پر ایک پورا شہر بھی ظلم کے پنجہ استبداد سے نجات پا گیا۔ عورت کی اسی صلاحیت کی بدولت شیطان بھی عورت پر وار کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ اور عورت مرد کو بآسانی رضامند کر لیتی ہے۔ اس تحریر کے مندرجات الزامی نہیں ہیں بلکہ مبنی بر حقیقت ہیں۔
ہر کام کو کرنے کا کوئی اصول اور قاعدہ ہوتا ہے اسی طرح سے زندگی گزارنے کے لیے بھی کچھ اصول و ضوابط ہوتے ہیں۔ پھر یہ اصول بھی کئی اطوار پر منقسم ہیں۔ کچھ ملکی قوانین ہیں جو ہر ملک میں مختلف ہو سکتے ہیں اور کچھ معاشرتی روایات جو ہر معاشرے میں متنوع ہیں۔ اسی طرح سے کچھ قوانین خالق ارض و سما نے بنائے ہیں۔ یہ قوانین عالمگیر نوعیت کے ہیں اور ہر وہ شخص جو اللہ اور روز آخرت پر یقین رکھتا ہے اسے ان کی پاسداری لازماً کرنی چاہیے۔ اور اس کا تمسخر نہیں اڑانا چاہیے۔
قابل غور پہلو یہ ہے کہ کیا موجودہ دور میں عورت اپنی صلاحیتوں کا استعمال اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ حدود میں رہ کر رہی ہے؟ کیا اس قوت کا مثبت استعمال ہو رہا ہے یا کہ منفی۔ یاد رہنا چاہیے کہ ہمارے تمام اعمال اللہ کے ہاں ریکارڈ کیے جا رہے ہیں اور روز آخرت ان کی جوابدہی ہو گی۔ اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ حدود میں رہ کر عورت اپنے خالق اور زمانے کی نظر میں عظمت پا سکتی ہے اور حکم عدولی کر کے دونوں جہانوں میں رسوا بھی ہو سکتی ہے۔ خود کو چادر چار دیواری میں محصور سمجھے تو یہ اس پر منحصر ہے اور محفوظ و مامون سمجھے تو یہ اس کی خوش بختی۔ -
بلوچستان بورڈ آفس میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتاٸج کا اعلان کر دیا گیا
کوئٹہ،میٹرک کےسالانہ امتحانات میں 124913شریک ہوئے تھے جن میں 103583طلباءکامیاب ہوئے ہیں نتیجہ کا تناسب 92۔82فیصدرہا ہے جب کے بی آر سی لورلائی نجیب اللہ ولد نصیب اللہ نے 1054 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے بی آر سی کے عبداللہ ولد سیدو خان نے 1043نے نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اور بی آر ایس پی کے سیف الدین ولد شمس الدین نے 1038 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کرلی اور تینو پوزیشن بی آر سی لورلائی نے حاصل کرلی ہیں۔
-

وزیر اعظم کے قوم سے وعدوں میں تبدیلی کی لہر ،وزیراعظم ہاؤس میں نیشنل یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ ختم
وزیر اعظم کےدعوں میں تبدیلی کی لہر ،وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ ختم.ذرائع کے مطابق نئے پراجیکٹ کے تحت اب وزیراعظم ہاؤس میں نیشنل یونیورسٹی کی جگہ انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔یاد رہےکہ وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے لئے ایچ ای سی نے فزیبلٹی رپورٹ، آرڈیننس اور پی سی ون بنا لیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جنوری میں یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر تقریباً 3 کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے ختم کیے گئے منصوبے کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی رقم نہیں رکھی گئی اور اس سارے معاملےکو سابق ایچ ای سی چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمان دیکھیں گے۔ڈاکٹر عطاءالرحمان اس وقت وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس کے سربراہ ہیں۔اس سے قبل ڈاکٹر عطاء الرحمان سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی کابنیہ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں.
-

اسرائیل نے بجلی سے چلنے والا مسافر طیارہ تیار کر لیا
اسرائیل نے بجلی سے اڑنے والا مسافر طیارہ تیار کر لیا .یہ مسافر طیارہ .اسرائیل نے پیرس میں ہونے والے ایئر شو میں یہ طیارہ متعارف کرایا ہے .اس طیارے کو "Alice” کا نام دیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق اس کی پہلی کمرشل پرواز 2022 میں متوقع ہے. اس طیارے کی یہ خوبی ہے کہ یہ بغیر ایندھن کے اڑے گا جس کی وجہ سے ماحولیات میں آلودگی پھیلنے کا سبب نہیں بنے گا.
فرانس میں پیرس ایئر شو میں پیش کیے کانے والے اس اسرائیلی مسافر طیارے میں فی الحال 9 مسافروں کی گنجائش ہو گی .بعد میں اس میں اضافہ کرکے مزید بہتر کیا جائے گا.اسرائیلی ماہرین کے مطابق یہ الیکٹرک طیارہ 650 کلومیٹر تک سفر کرنے کی ابتدائی طور پر صلاحیت رکھتا ہے.
انٹر نیشنل ایوایشن آرگنائزیشن کے مطابق 2018 میں 4.3 بلین افراد نے ہوائی سفر کیا جو کہ پچھلے سال کی نسبت 6.1 فیصد زیادہ تھا .ماہرین کے مطابق اگر اسرائیل اس الیکٹرک طیارے کو وسیع پیمانے پر کمرشلائز کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا تو پھر دنیا میں موجودہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا سبب بن سکتا ہے.
-

ہرتھیک روشن کی بہن کی زندگی بنی عذاب
بالی ووڑ کے اداکار ہرتھیک روشن کی بہن نے اپنے والدین پر الزام لگایا ہے کہ ایک مسلمان سے شادی کرنے پر میرے گھر والوں نے میرا جینا مشکل کر دیا ہے اور میرے والد نے مجھ پر ہاتھ بھی اٹھایا ھے.
ناموربالی ووڈ ہدایت کار راکیش روشن کی بیٹی اور سپر اسٹار ہرتھیک روشن کی بہن سنینا روشن نے اپنے گھر والوں کے ظلم کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میرے گھر والوں کے ظلم کی وجہ سے میری پوری زندگی عذاب بن گئ ہے. اعر بتایا کہ مجھے سزا صرف ایک مسلمان لڑکے سے محبت کی دی جارہی ہے۔
سنینا روشن نے بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں پچھلے سال مسلمان صحافی روہیل امین سے پیار ہو گیا تھا ، لیکن میرے والد روہیل کے مذہب کی وجہ سے اس پیار کے خلاف تھے۔ مسلمان شخص سے پیار کہ وجہ سے نہ صرف میرے والد نے مجھے تھپڑمارا بلکہ روہیل کو دہشتگرد قراردیا جو کہ بالکل جھوٹ ہے، کیونکہ اگر روہیل دہشتگرد ہوتا تو اس طرح آزادانہ کام نہ رہا ہوتا اور نہ ہی میڈیا میں کام کررہا ہوتا۔ اور وضاحت کرتے ہوئے یئک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے بھائی بھی ان کے والد کے ساتھ ہیں مجھے مکان لے کر دینا کا وعدا کیا لیکن ابھی تک نیہں لے کر دیا .
