شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) عوام کی سہولت اور انکو انصاف کی فراہمی کیلئے روزمرہ کی بنیاد پر کمپلینٹ کی سماعت کیا جاتی ہے۔اور ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ڈی پی آفس میں شہریوں کے مسائل اور ان کے حل کیلئے کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔کھلی کچہری میں عوام نےاپنے مسائل براہ راست ڈی پی او کو بتائے۔ مسائل میں جو فوری اور اہم نوعیت کے تھے ان کے متعلق فی الفور متعلقہ افسر کو بذریعہ فون احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو مخصوص وقت میں مسائل کو حقائق پر یکسو کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ وہ روزنہ کی بنیاد پر عوام کے لیئے دفتر پولیس براہ راست مسائل سننے کیلئے بیٹھے ہیں اور عوام تک براہ راست مسائل سماعت کرنے کیلئے تمام فورم جن سے عوام منسلک یے کو استعمال کر رہے ہیں۔ ہماری ہمہ وقت کوشش ہے کہ ہم شہریوں کی جان ومال کے شہر میں امن کی فضا کو بھی برقرار رکھیں۔ اس میں آپ کا بھرپور تعاون بھی بہت ضروری ہے۔
Author: +9251
-
ڈی پی او شیخوپورہ نے لگائی کھلی کچہری
-

فردوس عاشق اعوان نے وی ائی پی قیدی کی طرف کیا چیز منسوب کر دی؟
وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وی آئی پی قیدی این آرو مانگ رہا تھا..
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جزا سزا سے کوئی نہیں بچ سکتا، قانون کا اطلاق سب پر ہوگا،ایک وی آئی پی قیدی این آرو مانگ رہا تھا .البتہ انہوں نے اس وی آئی پی قیدی کا نام لینےسےگریز کیا.ان کا کہنا تھا کہ یہی عمران خان کا نیا پاکستان ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ طاقتور سے احتساب کا آغاز کرنا وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے اور طاقتور کا قانون کے شکنجے میں آنا وزیراعظم عمران خان کے وژن کی جیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بجٹ اور دیگر ترجیحات پر مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق وفاق اور پنجاب میں بجٹ پاس کرانے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات میں بجٹ منظور کرانے کا یقین دلایا ہے۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سندھ کے ضلع گھوٹکی کا دورہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت وفاقی وزراء کو انتخابی ضابطے کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔
-
شیخوپورہ فروٹ منڈی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فروٹ منڈی میں گندگی کے ڈھیروں نے خریداوں کی ناک میں دم کرکے رکھ دیا۔گندگی سے اٹھنے والے تعفن سے بیماریاں پھیلنے کاخدشہ منڈلانے لگا۔
ضلعی انتظامیہ صفائی ستھراٸی پرتوجہ دے عوامی سماجی حلقوں کامطالبہ۔
لیکن غضب ہے کہ عرصہ دراز سے یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی
-
تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل کر گئی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) کدلتھی ٹال پلازہ فیصل آباد روڑ پر تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل کر گر گئی-
حادثے میں 1 مرد اور 1 بچی زخمی ہو گئی-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-
زخمیوں میں منور حسین ولد منظور احمد 38 سال اور مریم دختر منور حسین 17 شامل ہیں – -
دو رکشوں کے مابین تصادم سے 3 خواتین زخمی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) نبی پورہ انڈر پاس سرگودھا روڑ پر دو رکشوں کے درمیان تصادم ہو گیا- حادثے میں 3 خواتین زخمی ہو گئیں- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-زخمیوں میں روبینہ زوجہ امیر علی 45 سال، عاصمہ زوجہ محمد اعظم 35 سال، سمینہ زوجہ غلام مصطفی 45 سال شامل ہیں
-
سال کا طویل ترین دن
آج بروز جمعہ 21 جون سال کا طویل ترین دن ہے اور پشین کوئٹہ میں دن کا دورانیہ 14گھنٹے 7 منٹ پر محیط ہوگا جب کے کل بروز ہفتہ سے دن کا دورانیہ کم ہوجائیگا اور راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔
-

ترک وزیر خارجہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
ترک وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ایران کے شہر اسفہان میں ملاقات کی۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ چاوش اولو اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی صدارت میں اہم وفود کی ملاقات میں دو طرفہ، علاقائی و بین الاقوامی معاملات میں باہمی مشاورت کو فروغ دیتے ہوئے بات چیت ہوئی یہ طے ہوا کہ باہم تعلقات میں تقویت لائے جانے اور اس دائرہ کار میں باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کا ہدف ہونے والے مشاورت منصوبے کے متن پر دستخظ کیے۔
اجلاس کے بعد وزیر چاوش اولو نے ظریف کی جانب سے ان کےا عزاز میں دیے گئے ظہرانہ میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ ترک وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کی سرکاری دعوت پر اموری دورے پر کل ا یران تشریف لے گئے تھے۔
-

چین نےحکومت شام کو 100 بسیں عطیہ کردیں۔
بیجنگ:چین نے تباہ حال ملک شام کی پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے 100بسیں عطیہ کردیں. شام میں چین کے سفیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین نے یہ بسیں شامی عوام کو بہترین سفری سہولتیں پہنچانے کے لیے عطیہ کی ہیں. جس سے شہریوں کو سفر کرنا آسان ہو جائے گا.چینی سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین شام کی معاشرتی ،معاشی بحالی کے لیے تعاون کرتا رہے گا.
جمعرات کے روز دمشق میں ان بسوں کو حکومت شام کے حوالے کرنے کی ایک تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شامی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ اور ماحولیات حسین مخلوف نے چینی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بسیں تباہ حال شامی عوام کے لیے ایک تحفے سے کم نہیں.شامی وزیر نے چینی سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شام اس بات کی امید رکھتا ہے کہ چین شام کی تعمیر نو میں مسلسل معاون رہے گااور چینی کمپمنیاں اور اس وقت چین کے کامیاب تجارتی ،سائنسی اور معاشی تجربات شام کے لیے بہت مفید ہوں گے.چینی سفیر نے مزید کہا کہ آنے والے وقتوں میں شام اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے شام کی تباہ حال عوام کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ چین جنگ سے متاثرہ شام کی مدد جاری رکھے گا.یاد رہے کہ پچھلے سال بھی چینی حکومت نے شام کے لیے 800 بجلی کے ٹرانسفارمر عطیہ کیے تھے جبکہ سال 2017 اور 2018 کے دوران 10 ہزار ٹن خوراک بھی عطیہ کی تھی.
-

ایران پر حملہ ہوا تو کیا ہوگا؟ روسی صدر نے بڑی بات کہہ دی
روسی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف طاقت کا استعمال تباہ کن ہوگا،
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطاطق روسی صدر نے خبر دار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا تو یہ تباہ کن ہوگا.روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی طاقت کا استعمال بہت برئے ننائج لے کر آئے گا۔
روسی صدر نے واضح کیا کہ امریکہ کا مؤقف ہے کہ اس نے طاقت کے استعمال کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو پورے خطے میں تباہی آئے گی۔
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیوتن نے یہ بات گزشتہ روزسرکاری ٹی وی پرعوام الناس کی جانب سے براہ راست پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں کہی ہے۔
-

آگ بھڑکنے سے 24 افراد لقمہ اجل
انڈونیشیا میں آک بڑھک اٹھنے سے کم ازکم 24 افراد ہلاک ہو گئے.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں ماچس فیکٹری میں آگ بڑھکنے سے دو درجن بھر افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے.موت کا شکار ہونے والوں میں 21 افراد بالغ اور 3 بچے شامل ہیں ، ذرائع نے آگ بڑھکنے کی وجہ نہیں بتائی لیکن آگ پر قابو پا لیا گیا ہے.