Baaghi TV

Author: +9251

  • محسن خان عہدے سے فارغ

    محسن خان عہدے سے فارغ

    محسن خان نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کرکٹ بورڈ کی شیئرمین شپ پر مزید کام جاری نہ رکھنے کی درخواست کی اور بورڈ کی تعریف کرنے کے ساتھ مستقبل کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی جو کہ احسان مانی نے قبول کرلی ہے۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اب کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے جب کہ وسیم خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر رپورٹ تیار کرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محسن خان کو بطور چیئرمین کرکٹ کمیٹی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے اور ان کو اہم ذمہ داری دینا چاہتے ہیں

    دوسری جانب ایم ڈی وسیم خان کے مشورے کے ساتھ احسان مانی نئے کپتان اور ہیڈ کوچ کی منظوری دیں گے.

    ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر ایم ڈی وسیم خان کی زیر نگرانی وسیم اکرم اور مصباح الحق جیسے بڑے نام کریں گے۔

  • پاکستان میں چلڈرن تھیٹر ورکشاپ کا اغاز

    پاکستان میں چلڈرن تھیٹر ورکشاپ کا اغاز

    لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام چلڈرن تھیٹر ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں 8 سال سے لے کر17سال کے بچے ڈرامے اور تھیٹر میں کام کارنے ک لیے تربیت حاصل کریں گے. ورکشاپ کے پہلے روز ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان بھی موجود تھے .اس موقع پر انہوں نے بچوں کی اداکاری دیکھ کر بچوں کو داد دی اور کہا کہ یہ سلسلہ اگے بھی چلتا رہے گا اور کہا کہ الحمرء کے اس کام سے بچے مستقبل کے اسٹار بن سکتے ہیں اور پاکستان میں اس کام کی اشد ضرورت تھی.اور کہا ک پاکستان پہلے بھی ڈراموں کی دنیا میں منفرد انداز رکھتا ھے اور الحمرء کی اس کاوش سے مزید پاکیستان کو فائدا ہوگا .

  • پتوکی کا رہائشی 40 سالہ رکشہ ڈرائیور 2 روز سے لاپتہ ، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

    پتوکی کا رہائشی 40 سالہ رکشہ ڈرائیور 2 روز سے لاپتہ ، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

    قصور (پتوکی):-
    پتوکی کا رہائشی محمد اکرم 18 جون صبح 5 بجے رکشہ لیکر گھر سے نکلا تھا اور ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچ سکا ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد اکرم نامی رکشہ ڈرائیور 2 روز قبل رکشہ سمیت روزگار کی تلاش میں گھر سے گیا تھا تاہم ابھی تک گھر واپس نہیں لوٹا ہے۔
    ورثاء کی جانب سے تھانہ پتوکی میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے لیکن ابھی تک پولیس کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی گم شدہ اکرم کی تلاش کے لیے کوئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    محمد اکرم کے ورثہ نے اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔محمد اکرم کو جلد از جلد ڈھونڈ کر ہمارے ہم تک پہنچایا جائے۔

  • فیس بک پر ریاست مخالف پوسٹ، پولیس نے شہری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

    فیس بک پر ریاست مخالف پوسٹ، پولیس نے شہری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

    بہاولپور پولیس نے فیس بک پر ریاستی اداروں کے خلاف متنازعہ پوسٹ کرنے کے جرم میں ایک شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار شہری محلہ صادق آباد کا رہائشی ہے اور اس کا نام ذوالقرنین ولد محمد شفیع بتایا جاتا ہے. مذکورہ شہری نے فیس بک پر ریاست اور ملکی دفاعی اداروں کے خلاف متنازعہ پوسٹ کی تھی جس پر اسے حراست میں لیا گیا ہے.

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مبینہ ملزم کو جائے وقوعہ سے موبائل فونز سمیت گرفتار کر لیا ہے. پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم ذوالقرنین کے موبائل فون پر فیس بک آئی ڈی کھلی ہوئی تھی جس پر وہ ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ کر رہا تھا۔ گرفتار کئے گئے شخص ذوالقرنین کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

  • سینیٹ اجلاس صبح دس بجے تک ملتوی، ناموس صحابہ ایمان کا حصہ ہے، حکومتی اراکین

    سینیٹ اجلاس صبح دس بجے تک ملتوی، ناموس صحابہ ایمان کا حصہ ہے، حکومتی اراکین

    سینیٹ کااجلاس حکومت اور جمعیت علماء اسلام میں جرگے کے بعد پر امن رہا،معمول کی کارروائی بغیرکسی بدمزگی کے چلتی رہی،سینیٹ میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے اپوزیشن کا کہنا تھا کہ حکومت نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے فیصلے پر نظرثانی کرکے ختم کیاجائے آرمی چیف کوکونسل کاممبر بناکر متنازعہ بنایاجارہاہے،حکومت آئی ایم ایف کے برمودا ٹرائی اینگل میں پھنس گئی ہے قومی سلامتی دا پر لگادی گئی ہے،آئی ایم ایف اوریہودیوں کے بجٹ کو زیر بحث لانا اپنی اور ایوان کی توہین سمجھتاہوں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کااجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے.جمعرات کو سینیٹ کااجلاس چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں شروع ہوا۔بجٹ پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ تمام مسائل کا ڈائریکٹ بجٹ سے تعلق ہے ملک میں قومی برابری نہیں ہے اور غلامی کی سوچ موجود ہے.علاقائی اور صوبائی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ نہیں دیاگیاہے. اسٹیبلشمنٹ صدارتی طرز حکمرانی لارئی ہے مگر ہم اس کے لیے تیار نہیں ہیں. یہ لوگ طاقت اور سازش کے ذریعے اس کو لاناچاہتے ہیں اگر صدارتی نظام مسلط کردیا تو جدوجہد کریں گے اور لوگ قومی خود مختاری کی بات کریں گے یہ ملک کو تقسیمِ کرنے کا عمل ہے یہ ان پر ہے کہ ملک کو تقسیم کرنا ہے یا نہیں کرنا ہے صوبوں کا اثرنو تشکیل ہونا چاہیے صدارتی نظام کی صرف تحریک انصاف حامی ہے 18ویں ترمیم پر سو فیصد عمل ہونا چاہیے احتساب سب سے پہلے جنرلوں کا ہونا چاہیے.

    حکومتی اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کے ناموس پر ہر چیز قربان کرنے کوتیارہیں،حکومتی ارکان نے کہاکہ ناموس رسالت صحابہ اور اہل بیت ہمارے ایمان کا حصہ خون خاضر ہے علما دعی کا کردار ادا کریں اشتعال نہ پھیلائیں،معیشت کی کشتی میں سوراخ کرکے لوگ خوش ہورہے ہیں مگر کشتی ڈوبے کی تو سارے مارے جائیں گے،سابقہ فاٹا کی قومی وصوبائی اسمبلی میں نشستوں کا بل سینیٹ جلدپاس کرئے ،فاٹاکے ٹیکس چھوٹ پر اعلان کے مطابق عمل کیاجائے ۔

    ۔سینیٹر مولانا عطا الرحمن نے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایوان کے ماحول کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں ایوان چلانا حکومت کا کام ہے اگر پارلیمنٹ میں صحابہ کے ناموس پر بات نہیں کرسکوں تو کہاں کروں گا. میں ضرور صحابہ کے ناموس پر بات کروں گا. اگر ملک کا ذمہ دار شخص اس طرح کی بات کرئے گا تو لوگوں کے جزبات اٹھیں گے اس کی وجہ سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے ہر صورت صحابہ کادفاع کروں گا. مال غنیمت کو قادیانی اور یہودی لوٹ مار کہتے ہیں اگر ہم ایوان میں بات نہیں کرسکتے تو ہمیں سیٹیں کیوں دی گئی ہیں

    بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناموس رسالت صحابہ اور اہل بیت سب کے ایمان کا حصہ ہے سب کا خون خاضر ہے.علما دعوت کا کردار ادا کریں اشتعال کا کردار ادا نہ کرے فتنہ سے دور رہنے کے لیے وضاحت کررہاہوں وزیراعظم نے الفاظ کا چناؤ ٹھیک نہیں کیا صحابہ کی توہین کوئی مسلمان سوچ نہیں سکتاہے مگر انسان بشر ہے اس سے غلطی ہوسکتی ہے ہم علماء سے رہنمائی لینے کوتیار ہیں کوئی آخرت خراب کرنا نہیں چاہتاہے

    سابق چیئرمین سینٹ رضاربانی نے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہاکہ یہ بجٹ عوام دشمن اور مزدور کش بجٹ ہے جو بجٹ آئی ایم ایف تیار کرے گی اور وزیر ریونیو پڑھیں گے تو وہ عوام کا بجٹ نہیں ہوگا آئی ایم ایف بجٹ کا ثبوت سٹیٹ بینک کے سربراہ نے یہ کہے کردء دیاہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کے شرائط پورے کئے ہیں. اس حکومت کی بجٹ پر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ 16جون کو وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے بیان دیا اور وزیر ریونیو نے اس کو ری ٹویٹ کیا کہ ایشن ڈویلپمنٹ بینک ہمیں قرض دے گا. اتوار کو اے ڈی بی کے سربراہ نے کہاکہ ہم نے کوئی معائدہ نہیں کیا ہے یہ ہمارا بوڈ فیصلہ کرے گا . اہم معاملات ہورہے ہیں مگر کوئی بات نہیں کررہاہے.

    سینیٹرایوب آفریدی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جتنی آزادی دنیا میں کئی نہیں ہے ہمیں اس ہر شکر اداکرنا چاہیے سابقہ فاٹا کے لیے 162ارب اور 176ارب بلوچستان کے پسماندہ علاقہ کے لیے رکھے گئے ہیں ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اللہ نے ہماری سن لی اور عمران خان کی طرح ایمان دار قیادت دی پاکستانی معیشت مضبوط اور اپنے پاوں پر کھڑی ہوگی.60سال میں 6ہزار بیرونی قرض لیے اور بہت ترقی ہوئی ہے جبکہ دس سال میں 24ہزار ارب قرض لیاہے اور کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے. اورنج ٹرین سے 24ارب روپے کا سالانہ نقصان ہوگا. انہوں نے غریب کا پیسہ بے دردی سے استعمال کیا ایسے حکمران اللہ دشمنوں کو بھی نہ دے. 3ہزار ارب سود سابقہ حکومت کے قرضوں پر ادا کررہے ہیں اس کی وجہ سے ہم آئی ایم ایف میں گئے فوج نے ہمیں محفوظ کیا ہے ہمیں دشمن کی زبان نہیں بولنی چاہیے۔سابقہ قرض ادا کرنے کے لیے آئی ایم ایف گئے.فاٹا میں سٹیل اور گھی کی صنعت پر ٹیکس لگادیاگیاہے اعلان کے مطابق 5سال تک ٹیکس نہ لیں. قومی اسمبلی سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی سیٹوں کے اضافہ کا بل سینٹ سے پاس کریں۔سینیٹ کااجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیاگیاہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم

    لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈ یا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا حکم دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ بنیاد اور حقائق سے منافی ویڈیوز بناکرغلط اطلاعات کی تشہیر روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاون کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ جعلی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر جعلی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں ۔

    وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ یہ حکومت نے سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی اور اس کو موثر بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے گی. انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی. یاد رہے کہ ملک میں اس وقت جعلی ویڈیوز بنا کر ان کو یوٹیوب اور گوگل پر اپ لوڈ کر کے ملک میں بدامنی اور بے چینی پھیلانے کا سلسلہ زوروں پر ہے جس کی روک تھام کے لیے حکومت دعوے تو کر رہی ہے ان پر عمل درآمد کب ہوتاہے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا .

  • ٹرین حادثہ، چوبیس گھنٹے میں‌ مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا، ہفتہ کے دن فیصلہ سناؤں‌ گا. شیخ‌ رشید احمد

    ٹرین حادثہ، چوبیس گھنٹے میں‌ مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا، ہفتہ کے دن فیصلہ سناؤں‌ گا. شیخ‌ رشید احمد

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے حیدر آباد ٹرین حادثہ سے متعلق اپنے پیغام میں کہا ہےکہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے. چوبیس گھنٹے میں اس کی تحقیقات مکمل کر لی جائے گی اور ہفتہ کے دن ایک بجے میں فیصلہ بھی سناؤں‌ گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شیخ رشید احمد نے ٹویٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں‌ کہاکہ سی ای او کو میں‌نے آرڈر کر دیا ہے وہ اس حادثہ کی تحقیقات کیلئے جارہے ہیں. یہ واقعہ آج شام ساڑھے پانچ بجے اس وقت پیش آیا جب جناح ایکسپریس نے حیدر آباد کے قریب ایک کھڑی مال گاڑی کو ٹکر دے ماری.

    ان کا کہنا تھا کہ لائن کلیئر کر دی گئی ہے. مسافر الحمد للہ محفوظ ہیں اور ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے. وہ اپنی منزل کی جانب رواں‌دواں‌ ہے. پاکستان ریلوے اس تکلیف پر مسافروں سے معذرت خواہ ہے.

    واضح رہے کہ اس حادثہ میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں.

  • سی پی او راولپنڈی کے سٹاف آفیسر اور 3 پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز کو ضلع بدر کرنے کے احکامات وزیر اعلیٰ نے جاری کر دیے

    سی پی او راولپنڈی کے سٹاف آفیسر اور 3 پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز کو ضلع بدر کرنے کے احکامات وزیر اعلیٰ نے جاری کر دیے

    راولپنڈی:سی پی او راولپنڈی کے سٹاف آفیسر اور 3 پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز کو ضلع بدر کرنے کے احکامات وزیر اعلیٰ نے جاری کر دیے راولپنڈی سے ممبر صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کے سربراہ اعجاز خان جازی نے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے اہم ملاقات، ملاقات میں اعجاز خان جازی نے وزیر اعلی پنجاب کے راولپنڈی کیلئے اہم منصوبوں کے اعلان پر شکریہ ادا کیا اور تعلیم،صحت، پولیس اصلاحات اور عام شہری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کی۔

    پولیس کو عوام دوست بنانے اور کرپشن کے خاتمےکے لیے راولپنڈی پولیس میں تعینات ایس ایچ اوز کے جرائم پیشہ عناصر سے قریبی تعلقات کی نشاندہی کی جس پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے فوری طور پر سی پی او راولپنڈی کے سٹاف آفیسر مرزا زمان،ایس ایچ او پیرودھائی راجا رشید ایس ایچ او رتہ امرال ملک ساجد اور ایس ایچ او سٹی شفقت محمود کو ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیےہیں ۔وزیر اعلیٰٰٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ پولیس سے کرپشن کے خاتمے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس اصلاحات پر خصوصی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں ۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی اور کرپشن میں ملوث پولیس افسران کے خلاف شکایات پر فوری کاروائی کیجائے گی، روایتی پولیس کلچر کا خاتمہ کرکہ پولیس کو عوام دوست بنائیں گے۔ وزیر اعلی نے اعجاز خان جازی کی مثبت تجاویز کو سراہا اور سرکاری اداروں میں بہتری لانے کیلئے تجاویز کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔

  • نسیم وکی ایے فلم کی دنیا میں

    نسیم وکی ایے فلم کی دنیا میں

    فلم اور تھیٹر کے مشہور اداکار نسیم وکی نے بطور پروڈیوسر فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اداکار نسیم وکی کی بطور پروڈیوسر یہ پہلی فلم ہوگی ۔اداکار نسیم وکی اور ٹی وی پروڈیوسر آفتاب احمد مل کر فلم بناٸیں گے ۔فلم میں تھیٹر اداکاروں اور فلمی اداکاروں کو کاسٹ کیا جاٸے گا ۔ اس فلم کی شوٹنگ آٸیندہ چند ماہ میں شروع ہوجاٸے گی ۔

  • راوالپنڈی: ڈھوک الٰہی بخش سے 11سال کی بچی اغوا

    راوالپنڈی: ڈھوک الٰہی بخش سے 11سال کی بچی اغوا

    راوالپنڈی:ڈھوک الٰہی بخش سے 11سال کی بچی اغوا.اغواکار موٹر سائکل پرائے اور بچی کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے. علاقے میں خوف کی فضا .راوالپنڈی سے ذرائع کے مطابق علاقہ ڈھوک الہٰی بخش سے ایک 11 سالہ بچی کو دو موٹر سائیکل اغوا کرنے کے بعد کی نامعلوم علاقے کی طرف چلے گئے ہیں. تھانہ وارث خان پولیس نے بچی کے اغوا کا واقعہ درج کر کے اغوا کاروں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے.

    پولیس ذرائع کے مطابق اغواکاروں کی تلاش جاری ہے اور راوالپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور بچی کو اغواکاروں سے جلد سے جلد چھڑانے کا ٹسک دے دیا ہے. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی راوالپنڈی میں کچھ عرصہ پہلے اغوا کے واقعات ہوئے تھے جس کی وجہ سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پا یا جاتا ہے.