Baaghi TV

Author: +9251

  • گولن جماعت  کے مزید فوجی بغاوت کے شبے میں گرفتار

    گولن جماعت کے مزید فوجی بغاوت کے شبے میں گرفتار

    ترک حکومت نے جلا وطن لیڈر فتح اللہ گولن کی جماعت سے تعلق کے شبے میں 128 فوجیوں کی گرفتاری کاحکم دیا دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے امریکا میں خود ساختہ جلا وطن لیڈر فتح اللہ گولن کی جماعت سے تعلق کے شبے میں 128 فوجیوں کی گرفتاری کاحکم دیا ہے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں پر سنہ 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی’رائیٹرز’کے مطابق ترک پولیس گولن تحریک سےتعلق کے شبے میں 128 فوجیوں‌کی گرفتاری کے لے چھاپے مار رہی ہے۔ان میں سے نصف فوجی مغربی ساحلی علاقے ازمیر اور باقی ملک کے دیگر 30 علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

    ذرائع کاکہنا ہےکہ پولیس کومطلوب فوجیوں‌میں امریکا میں مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن کی تحریک کے ساتھ وابستگی کا شبہ ہے۔ ترک حکومت کا دعویٰ ہے کہ سنہ 2016ءٰ کی ناکام فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی فتح اللہ گولن نے کی تھی تاہم وہ بار بار اس الزام کی سختی سے تردید کرچکے ہیں۔

    ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد اس میں‌ملوث ہونے کے شبے میں 77000 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات چلائے جا رہے ہیں جب کہ ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین جن میں فوج اورپولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں کو ملازمت سےفارغ کردیا گیا ہے۔

  • صادق آباد تیز رفتاری کے باعث خطرناک حادثہ

    صادق آباد تیز رفتاری کے باعث خطرناک حادثہ

    رحیم یار خان کی تحصیل صادق آبادمیں قومی شاہراہ پر حادثہ
    قومی شاہراہ پر اولڈ ٹول پلازہ کے قریب مزدہ گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور کے قابو میں نہ رہی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور گاڑی پر لوڈ مویشی ہلاک ہو گئے ہیں. ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.

    

  • روس اور ترکی ادلب کومستحکم کریں،اقوام متحدہ کی درخواست

    روس اور ترکی ادلب کومستحکم کریں،اقوام متحدہ کی درخواست

    اقوام متحدہ کی روس اور ترکی سے شام کے شہر ادلب کی صورت حال بہتر کرنے کی استدعا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی روس اور ترکی سے شام کے شہر ادلب کی صورت حال بہتر کرنے کی استدعا کی ہے اس سلسلے میں قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے روس اور ترکی سے اپیل کی ہے کہ وہ شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں صورت حال کو بلا تاخیر مستحکم کریں۔

    اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کے نے تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ’’مجھے ادلب میں لڑائی میں شدت پر گہری تشویش لاحق ہے اور شام میں کرداروں کی تعداد میں اضافے کے بعد صورت حال خاص طور پر خطرناک ہوگئی ہے‘‘۔

    انھوں نے پہلی مرتبہ دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ’’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی عالمی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی مکمل پاسداری کی ضرورت ہے‘‘۔

  • لودھراں : پہلوانوں کا احتجاج

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی ) ارشد عرف اچھی پہلوان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے

    تفصیلات کے مطابق پہلوان ایسوسی ایشن کے ضلعی عہدیداران سمیت دیگر پہلوانوں نے پریس کلب لودھراں کے باہر احتجاج کیا ۔ احتجاج کرنے والوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے

    پہلوانوں اور دیگر مظاہر ین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مقتول اچھی پہلوان کیخلاف درج کیا گیا مقدمہ خارج کیا جائے اور اسکے بھائی کو رہا کیا جائے۔اگر انصاف نہ ملا تو ہم بھی احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے۔ پہلوان ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکاء سے خطاب بھی کیا

  • مصری صدر مرسی کی وفات پر ترکی قیادت کا اظہار تعزیت

    مصری صدر مرسی کی وفات پر ترکی قیادت کا اظہار تعزیت

    مصری معزول صدر محمد مرسی کی وفات کے بعد ترکی کی قیادت کی طرف سے تعزیت کے پیغامات جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطاق مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی قید و بند کے دوران عدالت میں وفات کے بعد قومی لیڈروں کی طرف سے تعزیت کے پیغامات جاری ہورہے ہیں.اس سلسلے میں ترک اسپیکرِ اسمبلی مصطفیٰ شن توپ نے سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ "مرسی قانونی صف میں شامل ہونے کی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ایک عظیم لیڈر تھے۔ ان کو قید کیا گیا تھا لیکن آپ ان کوجیل میں بند کرنے والوں سے زیادہ آزاد تھے۔”

    ایوان ِ صدر کے محکمہ اطلاعات کے چیئرمین فخرالدین آلتون نے بھی سماجی میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ”پوری دنیا کی نظروں کے سامنے خونی بغاوت کے ذریعے تختہ الٹائے جانے والے معزول صدر محمد مرسی عدالت کے کٹہرے میں اپنے خالق ِ حقیقی سےجا ملے۔ ”

    آک پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ مصر کے پہلے منتخب صدر مرسی غیر اخلاقی و غیر قانونی فوجی بغاوت کے بعد فوجی جتھے کے زیرِ اثر عدالتوں میں مقدمات بھگت رہے تھے ، میں مرسی کی مغفرت کا دعا گو ہوں۔

    انہوں نے مرسی کے جنازے کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیے بغیر دفن کیے جانے پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ خونی ہاتھوں کے ساتھ انسانی اقدار کی دھجیاں اڑانے والے ایک نعش سے بھی خوفزدہ ہیں۔

  • ایک اور حادثہ ،گاڑی درخت میں ٹکرا گئی

    ایک اور حادثہ ،گاڑی درخت میں ٹکرا گئی

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)دنیا پور روڈ پل 132 کے قریب جاتی ہوئی بولان کا ٹائر پھٹے گیا۔ٹائر پھٹنےکی وجہ سے گاڑی درخت میں جالگی ۔جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت تاحال،معلوم نہ ہوسکی ۔جنکو ریسکیو نے فورا ملتان نشتر اسپتال منتقل کردیا ۔جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ۔

  • تلونڈی میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی ناکام کوشش ،1 ملزم گرفتار

    تلونڈی میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی ناکام کوشش ،1 ملزم گرفتار

    قصور ، الہ آباد:-
    الہ آباد کے نواحی گاؤں فاروق آباد میں 2 اوباش نوجوانوں نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 5 سالہ بچی کو 10 روپے کا لالچ دے کر دونوں لڑکے مکئی کے کھیت میں لے گئے اور زیادتی کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچایا تو قریبی لوگوں نے جلدی سے پہنچ کر لڑکی کو واگزار کروایا اور پوچھنے پر لڑکی نے بتایا کہ یہ دونوں 10 روپے کا نوٹ دے کر مجھ سے زیادتی کرنا چاہتے تھے جس پر میں نے شور مچانا شروع کردیا۔
    اہل علاقہ نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا جب کہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
    گرفتار ملزم کو پولیس چوکی تلونڈی نے موقعہ پر پہنچ کر حراست میں لے لیا ہے اور دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
    پولیس نے جاۓ وقوعہ کا دورہ کیا اور عینی شاہدین کے بھی بیانات قلمبند کیے ہیں۔

  • سٹیزن پورٹل پر کتنی بڑی تعداد میں‌ لوگوں‌ کی شکایات حل کی گئیں‌؟ وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

    سٹیزن پورٹل پر کتنی بڑی تعداد میں‌ لوگوں‌ کی شکایات حل کی گئیں‌؟ وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے شروع کیے جانے والے سٹیزن پورٹل پر 6 لاکھ 80 ہزار افراد کی شکایات پر ان کامعاملہ حل کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر شکایات کے ازالہ کی بات کی جائے تو موصول ہونے والی 8 لاکھ شکایات میں سے 6 لاکھ 80 ہزار نمٹائی جاچکی ہیں۔ عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا اسی کو کہتے ہیں۔ یہی تو ہے نیا پاکستان۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے شروع کیے جانے والے سٹیزن پورٹل کے لانچ کو 8 ماہ ہوچکے ہیں اور اس دوران اس پر 10 لاکھ لوگوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی جو لوگوں کے سٹیزن پورٹل کے شروع کئے گئے اس نظام اور اس کی افادیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں‌نے کہاکہ یہ ایسا ذریعہ ہے کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے لوگوں تک پہنچنے کیلئے کسی بیورو کریٹ یا سیاسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمانی اور نیا پاکستان ہے۔

    واضح‌ رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں‌ آیا ہے، مختلف لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ سیہاں‌ شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر بی ایس ایف اہلکار نے خودکشی کر لی، ایک دن میں‌ دو اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا

    مقبوضہ کشمیر بی ایس ایف اہلکار نے خودکشی کر لی، ایک دن میں‌ دو اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا

    مقبوضہ کشمیر کے پٹن علاقے میں منگل کے دن بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے. کشمیری مجاہدین کے‌حملوں‌ کے خوف کی وجہ سے بھارتی اہلکاروں‌ کی خودکشیاں‌ معمول بن چکا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق خودکشی کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کا تعلق 70ویں بٹالین سے تھا۔ ہلاک ہونے والا اہلکار بھارتی ریاست جھاڑ‌کھنڈ کا رہنے والا تھا. جب اس کے ساتھیوں‌ نے گولی چلنے کی آواز سنی تو فوری طور پر اسے زخمی حالت میں فوجی ہسپتال پہنچایا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ یہ آج کے دن میں کسی فورسز اہلکار کی خود کشی کا دوسرا واقعہ تھا۔ قبل ازیں‌ صبح شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا. بھارتی فوجیون کے بڑھتے ہوئے خودکشیوں کے واقعات پر بھارتی فوجی حکام اور بی جے پی سرکار میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے.

  • ایران کسی ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کا ارادہ نہیں‌ رکھتا. ایرانی صدر حسن روحانی

    ایران کسی ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کا ارادہ نہیں‌ رکھتا. ایرانی صدر حسن روحانی

    ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی ریاست کے خلاف جنگ چھیڑنے کا ارادہ نہیں‌ رکھتا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کے دن سرکاری ٹی وی پر نشر کئے جانے والے اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ جمعرات کے روز خلیجِ عُمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملے کے بعد سے ایران اور امریکہ کے درمیان تصادم کے حوالے سے اندیشے بڑھ گئے ہیں اور یہ کہ مذکورہ حملوں کے حوالہ سے واشنگٹن نے اس کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا ہے۔

    ادھر یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کی رابطہ کار فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے پر یورپی یونین کی تشویش کا اظہار کیا۔ ہم اس وقت حالات کو پرسکون بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ موگرینی کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ایران نے ہماری توقعات کے مطابق جوہری معاہدے کی پاسداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی آئندہ رپورٹ کا انتظار ہے۔

    واضح رہے کہ خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں پر حملوں‌کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے ان حملوں‌ کا ذمہ دار واضح طور پر ایران کو ٹھہرایا ہے. ان حملوں‌ کے بعد ایران اور امریکہ میں کشیدگی بھی بڑھی ہے اوردونوں‌ طرف سے جارحانہ بیان بازی دیکھنے میں‌ آئی ہے.