Baaghi TV

Author: +9251

  • قومی اسمبلی میں صدر مرسی مرحوم کے لیے  دعائے مغفرت

    قومی اسمبلی میں صدر مرسی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت

    قومی اسمبلی اجلاس میں مصری صدر محمد مرسی .وسیم اختر ، علی محمد مہر کے لیے دیائےمغفرت کی گئی،

    باغی ٹی وی رپورٹ ، قومی اسمبلی اجلاس میں مصرکے سابق صدر محمد مرسی .جماعت اسلامی کے پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے وسیم اختر ، تحریک انصاف کے ایم ین اے علی محمد مہر کے لیے دیائےمغفرت کی گئی،
    واضح رہے کہ واضح رہے کہ محمد مرسی مصر کے پہلے صدر تھے جو جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے تھے، 2011 میں‌حسنی مبارک کے 30 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد محمد معسی کو عوام نے منتخب کیا تھا،وہ اخوان المسلمون کے پلیٹ فارم سے میدان میں اترے تھے اور کامیابی حاصل کی، ان کے صدر منتخب ہونے کے ایک سال بعد 2013 میں اخوان المسلمون پر پابندی لگا کر فوجی بغاوت کے نتیجے میں ان کی حکومت ختم کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا. اخوان المسلمون سے وابستہ سابق صدر محمد مرسی پر 2011 میں مصر میں جیل توڑنے اور فسادات پھیلانے کا الزام تھا جس کے پاداش میں انہیں اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت 16 مئی کو سزائے موت سنائی گئی تھی اوراس پر عمل درآمد کا فیصلہ 17 جون 2015 کو سنایا گیا تھا

  • ٹریفک حادثہ ،کتنی جانیں چلی گئیں ،لاکھوں روپے کا نقصان

    ٹریفک حادثہ ،کتنی جانیں چلی گئیں ،لاکھوں روپے کا نقصان

    جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی)خانیوال لودھراں رود پہ اڈہ پرویز والا کے قریب مرغیوں کے بچوں سے بھرا کنٹینر الٹ گیا۔کنٹینر الٹنے سے کنٹینر میں لوڈ ہزاروں بچے مرگئے جو کہ لاکھوں روپے مالیت کے تھے۔جبکہ ٹرالر ڈرائیور جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریسکیو نے فورا کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کی نعش کو ٹرالر باڈی سے کاٹ کر نکالا۔جبکہ ٹرالر مکمل طور پہ تباہ ہوگیا۔

  • بہاول پور : کرپشن کرنے پر عدالت نے بڑی سزا سنا دی

    بہاولپور (نمائندہ باغی ٹی وی) خصوصی اینٹی کرپشن جج محمد ابراہیم اصغر نے کرپشن کرنے پر ملزم کو سزا سنا دی

    تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عبدالرزاق کا کرپشن کا کیس عدالت میں کافی عرصہ سے زیر سماعت تھا گواہان کی گواہی اور مکمل ثبوتوں کی روشنی میں کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا جس میں الزام علیہ سب انسپکٹر عبدالرزاق کو 6 سال قید اور اس کے علاوہ ایک لاکھ جرمانہ کی سخت سزا دی گئی ہے اور فیصلے کی کاپی بھی جاری کر دی گئی ہے

  • جرمن چانسلر قومی ترانے کے دوران کانپنے کیوں لگیں؟

    جرمن چانسلر قومی ترانے کے دوران کانپنے کیوں لگیں؟

    جرمن چانسلر قومی ترانے کے دوران کانپنے کیوں لگیں جسے اس وقت کیمرا نے ریکارڈ کیا

    تفصیلات کے مطابق .استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے ترانے بجانے کے دوران یوکرینی صدر کے ساتھ کھڑی جرمن چانسلر انجیلامرکل بُری طرح کانپتی اور ہونٹ بھینچ کر اپنے آپ پر قابو پاتی نظر آئیں۔

    ترانے ختم ہونے تک خود کو سنبھال کر انجیلامرکل یوکرینی صدر کے ساتھ چلی گئیں۔ صحافیوں کے استفسار پر انجیلامرکل نے اپنے ٹھیک ہونے اور کانپنے کی وجہ پانی کم پینا بتائی۔

    ایک خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے جرمن چانسلر کی طبیعت ناساز ہوئی۔ 64 سالہ چانسلر کو پانی کی کمی کے باعث ایسی صورت حال کا سامنا رہا۔

    واضح رہے کہ جرمن چانسلر نے اگلے سال 2021 میں چوتھی بار منتخب ہونے کے بعد عہدے سے

  • بستی ملوک : درجنوں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئی

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) کے علاقے اڈا پل دوا کے قریب الخیر مائینرز نہر کا بند ٹوٹ گیا

    تفصیلات کے مطابق آج صبح بستی ملوک کے علاقے پل دوا کے الخیر مائینرز نہر کا بند گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے باعث پانی کی زیادتی کی وجہ سے ٹوٹ گیا جس کے باعث نہر کا پانی قریبی کھیتوں میں داخل ہورہا ہے جس کی وجہ کئی ایکڑ پر مشتمل فصلیں تباہ ہونے کا امکان ہے کئی گھنٹے گزارنے کے باوجود کوئی امدادی ٹیم نہیں پہنچ پائی۔کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی کی نظر ہوگئیں۔کاشتکاروں کا محکمہ انہار و انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ محکمہ انہار کا موقف ہے کہ ہمارے پاس عملہ کی کمی ہے جس کی وجہ سے ہم کچھ نہیں کر سکتے

  • گوگل میپس استعمال سے کس بیماری کا اندیشہ اہم رپورت آگئی

    گوگل میپس استعمال سے کس بیماری کا اندیشہ اہم رپورت آگئی

    جدید سائنسی تحقیق کے مطابق گوگل میپس اور اس سے ملتی جلتی دیگر ایپل کیشنز استعمال کرنے والوں میں الزائمرز جیسی خطرناک بیماریوں کے پیدا ہونے کے خطرات دیگر کے مقابلے میں بڑھ جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک آن لائن میگزین نے اپنی تحقیق میں سائنسدانوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈیوائسز پر زیادہ تر انحصار کرنے والوں کا انحصار حقیقی دنیا پر چونکہ نہیں رہتا ہے اس لیے ان کی ذہنی و جسمانی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہی منفی اثرات میں سے ایک الزائمر بھی ہے ۔اس ضمن میں تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور نیوی گیشن کے ماہر ڈیوڈ بیری کا کہنا ہے کہ ہزاروں سالوں میں ارتقائی عمل سے گزر کر انسان نے اپنے اندر اردگرد کے ماحول سے تعلق کی ایک تیز حس پیدا کی ہے لیکن جب لوگ گوگل میپس یا اس جیسی دیگر ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں تو وہ آس پاس کے ماحول سے قطعی لاتعلق ہو جاتے ہیں۔

    ڈیوڈ بیری کے مطابق اسی لاتعلقی اور بیگانگی کے نتیجے میں وہ حس متاثر ہوتی ہے اور نتیجتا انسان کے اعصابی نظام کو سخت نقصان پہنچتا ہے ۔ اسی پہنچنے والے نقصان کے سبب لوگ الزائمرجیسے مرض کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ گوگل میپس سمیت دیگر ایپلی کیشنز کے استعمال کی وجہ سے انسان اپنے دماغ کو اس عمل سے دور کررہا ہوتا ہے جو لوگوں، جگہوں اور اشیا کے ناموں کو یاد رکھتا ہے ۔اس عادت کے نتیجے میں انسانی دماغ کا ہیپوکیمپس نامی حصہ زیادہ متاثر ہوتا ہے جس کا براہ راست تعلق یاد داشت سے ہے ۔

  • پودینہ صحت اور جلد  کے لیے کتنا مفید جاینے ا س رپورٹ میں

    پودینہ صحت اور جلد کے لیے کتنا مفید جاینے ا س رپورٹ میں

    پودینے کے بے شمار فوائد جو کہ معدے جلد سمیت کئ جسمانی اعضا کےلیے مفید

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پودینہ بظاہر ایک معمولی نظر آنے والی سبزی ہے جس کے بے شمار طبی فوائد ہیں، یہ نہ صرف ایشیا بلکہ پوری دنیا میں اپنی افادیت کی بناء پر استعمال کیا جاتا ہے۔

    پودینہ اپنی منفرد خوشبو اور ذائقے کی بدولت دنیا کے سب ممالک میں مقبول ہے، جسے کھانے کو خوش ذائقہ بنانے کے لئے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ پودینے کی چٹنی نہ صرف کھانے میں لذیذ ہوتی ہے بلکہ یہ بھوک بڑھانے میں مدد دیتی ہے، بھوک کی کمی کے شکار افراد کو چاہیے کہ وہ کھانے کے وقت مولی، امرود یا سیب کاٹ کر اس میں پودینے کے پتے اور لیمن کا جوس ڈال کر استعمال کریں۔

    پودینے کا قہوہ پیٹ درد، گیس، متلی اور نظام انہظا م کو تندرست رکھنے کے لئے مفید ہے، اس کے علاوہ پودینہ ایک بہترین کلینزر ہے، اس کا لیپ بنا کر چہرے پر لگانے سے جلد کے داغ دھبے دور ہوتے ہیں۔

  • چینی کمپنی کاپاکستان کے شہریوں کو اربوں روپے مالیت سونے کا ٹیکا

    چینی کمپنی کاپاکستان کے شہریوں کو اربوں روپے مالیت سونے کا ٹیکا

    چینی کمپنی نے پاکستان کے شہریوں سے اربوں روپے مالیت سونے کا ٹیکا لگا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چینی جعل ساز کمپنی نے پاکستانیوں کو دو ارب روپے کا ٹیکا لگا دیا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سرمایہ کاری کر کے منافع کا جھانسہ دے کر لوٹ مار کرتے رہے، پولیس نے اکتوبر دوہزار اٹھارہ میں خفیہ رپورٹ جاری کی تاہم حکام نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

    چینی جعل ساز کمپنی کا پاکستانی شہریوں کے ساتھ فراڈ، دو ارب روپے کا ٹیکا لگا دیا۔ چینی جعل ساز کمپنی کا کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دفتر قائم تھا جہاں سے شہریوں کو سرمایہ کاری کرکے منافع کا جھانسہ دیا جاتا تھا۔ فراڈیوں نے کراچی میں ہی نہیں بلکہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی شہریوں کو چونا لگایا۔

    واضح رہے چینی کمپنی کی جانب سے ممبرز کو سرمایہ کاری پر سپرسٹورز میں دکانوں، موٹرسائیکل اور کاروں کا لالچ دیا گیا۔
    واضح رہے کہ اس قبل سونے اور قیمتی معدنیات سے مالامال دریائے سندھ کا ایک حصہ چینی کمپنی کو صرف دس کروڑ بیس لاکھ روپے میں دو سال کیلئے لیز پر دیدیا گیا۔ چینی کمپنی دریائے سندھ سے ریت کی بجائے مبینہ طور پر گیارہ ماہ میں دو شفٹوں میں روزانہ پانچ کلو سونا نکال کر لے جاتی رہی ہے ۔درخواست گزار وکیل نے مزید کہا کہ گیارہ ماہ کے دوران تقریباً 20 ارب روپے سے زائد مالیت کا 82 من سے زائد سونا چینی کمپنی نکال کر لے گئی ۔محکمہ معدنیات نے درخواست گزار کی 800 کنال میں سے اراضی بھی چینی کمپنی کو دیدی، قانون کے مطابق حکومت پرائیویٹ اراضی لیز پر نہیں دے سکتی، چینی کمپنی نے جب ریت نکالنا شروع کی تو پتہ چلا کہ کمپنی روزانہ دو شفٹوں میں پانچ کلو سونا نکال کر لے جارہی ہے ، بڑی بڑی مشینوں کے ذریعے ریت میں سے سونے کے ذرات الگ کئے جارہے ہیں۔

  • عراق کے شہر امریکی فوجی اڈے کے قریب میزائل حملہ

    عراق کے شہر امریکی فوجی اڈے کے قریب میزائل حملہ

    عراق، بغداد کے جوار میں ایک فوجی کیمپ پر میزائل حملہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بغداد سے 85 کلو میٹر شامل میں واقع اور امریکی فوجیوں کے قیام کردہ مذکورہ کیمپ میں ایک فوجی ہوائی اڈہ اور بیس موجود ہیں.عراق، بغداد کے جوار میں ایک فوجی کیمپ پر میزائل حملہ
    عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع الا تاجی فوجی کیمپ پر کاتیوشا میزائل حملہ کیا گیا۔

    عراقی وزارت ِ عظمی سے منسلک سیکورٹی میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان کے مطابق الا تاجی فوجی کیمپ پر تین کاتیوشا میزائل داغے گئے۔

    اعلامیہ میں اس حملے کے حوالے سے کوئی دوسری تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    واضح رہے کہ بغداد سے 85 کلو میٹر شامل میں واقع اور امریکی فوجیوں کے قیام کردہ مذکورہ کیمپ میں ایک فوجی ہوائی اڈہ اور بیس موجود ہے۔

    یاد رہے کہ بغداد کے مرکزی علاقے میں واقع امریکی سفارتخانے کے جوار میں ایک مکان پر بروز جمعہ کاتیوشا میزائل گرنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

  • عمران خان کا ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پراتفاق

    عمران خان کا ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پراتفاق

    موجودہ حکومت کا ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق ہو گیا.

    تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کا ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق ہو گیا. وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ کراچی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے میئرز کو مالی پیکیج بھی دیا جائے گا اور دونوں میئرز کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

    وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان نے وفاقی وزیرِ قانون اور گورنر سندھ پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دے دیا ہے، کمیٹی دو روز میں طریقہ کار وضع کر کے وزیر اعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں متحدہ قومی موومنٹ کے پاس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قانون کی دو وزارتیں ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی وزیر آئی ٹی، جب کہ فروغ نسیم وزیر قانون ہیں۔