Baaghi TV

Author: +9251

  • ملتان ائرپورٹ پر حد نگاہ 150m جبکہ مزید خراب ہونے کی توقع. ترجمان

    ملتان ائرپورٹ پر حد نگاہ 150m جبکہ مزید خراب ہونے کی توقع. ترجمان

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملتان اور لاہور بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لیے دھند کی صورتحال؛ ملتان ائرپورٹ پر حد نگاہ 150m جبکہ مزید خراب ہونے کی توقع

    ملتان ائرپورٹ پر حد نگاہ 150m جبکہ مزید خراب ہونے کی توقع ہے لہذا ایئر بلیو ABQ871 A320 جدہ سے ملتان فلائیٹ کا رخ دھند (100میٹر) کے باعث کراچی کی طرف موڑا گیا ہے اس کے علاوہ تاخیر کا شکار پروازوں میں پی اے-811/810 دبئی(لاہور ڈائیورٹڈ)/ملتان/دبئی۔ اج متوقع آمدصبح 10 بجے اور روانگی صبح 11 بجے علاوہ ازیں پی اے-871/812 جدہ/ملتان/شارجہ اخ متوقع آمد دن ساڑھے 12 بجےاور روانگی دن 3 بجکر 40 منٹ

    ترجمان ایوی ایشن اتھارٹی کا بتانا ہے کہ پی اے-813/876 شارجہ/ملتان/مدینہ آج متوقع امد رات 8 بجکر 25 منٹ اور متوقع روانگی رات 9 بجکر 25 منٹ جبکہ پی کے 221/222 دبئی/ملتان/دبئی منسوخ کر دی گئی ہے لاہور (اے آئی اے پی) پر موسم جزوی دھندلا ۔ حد نگاہ 2000m اور کمی کا رجحان۔ کوئی پرواز تاخیر یا منسوخ نہیں ہوئی۔ فلائٹ آپریشن نارمل جبکہ جن پروازوں کا رخ موڑا گیا ان میں پہلے نمبر پر پی کے 204 کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑا گیا۔ (منصوبہ بندی کے تحت ڈائیورژن)۔ جبکہ دوسرے نمبر پر پی کے 185اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا ہے. (منصوبہ بندی کے تحت ڈائیورژن)۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
    مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی

    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان

    ترجمان نے اپیل کی ہے کہ براہ کرم ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے کسی بھی اپ ڈیٹ کے لیے اپنی ایئر لائن سے رابطہ رکھیں۔ جبکہ آپ www.caapakistan.com.pk سے یا کسی بھی فلائٹ سے متعلق ویب پر دیئے گئے ان نمبرز پر بھی کال کر سکتے ہیں.

  • امریکا اورکینیڈا میں برفانی طوفان ’بم سائیکلون‘ سے زندگی مفلوج، 38 افراد ہلاک

    امریکا اورکینیڈا میں برفانی طوفان ’بم سائیکلون‘ سے زندگی مفلوج، 38 افراد ہلاک

    امریکا اورکینیڈا میں برفانی طوفان ’بم سائیکلون‘ سے زندگی مفلوج، 38 افراد ہلاک

    امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان ’ بم سائیکلون‘ سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برفانی طوفان ’بم‘ نے امریکا اور کینیڈا میں معمول کی زندگی مفلوج کردی۔ سڑکوں پربرف جمنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
    مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی

    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان

    امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے اب تک 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک ریاست کے شہر بفیلو میں حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔ مسلسل برفباری سے متعدد گھر برف تلے دب گئے ہیں۔ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو اورکیوبک برفانی طوفان سے شدید متاثرہیں۔ کیوبک سے لے کر امریکی ریاست ٹیکساس تک 17 لاکھ صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ برفانی طوفان سے 25 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    علاوہ ازیں شہریوں کو سردموسم میں گھروں میں رہنے کی تاقید کی گئی ہے جبکہ بہت ساری کمپنیز نے تو آن لائن ورک فرام ہوم دے دیا ہے اپنے ملازمین کو کیونکہ ہر طرف برف ہی برف ہے اور لوگ کافی مشکلات کا شکار ہیں لہذا اس کو دیکھتے ہوئے لوگوں احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے.

  • سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

     پنجاب کے علاقے ساہیوال میں رشتہ نہ دینے پر سفاک شخص نے لڑکی کی والدہ کو اغوا کے بعد زیادتی کر کے قتل کردیا۔ ایک خبر کے مطابق ساہیوال کے تھانہ نور شاہ کی حدود میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں رشتہ نہ دینے پر خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم عاشق نے صغریٰ بی بی سے بیٹی کا رشتہ مانگا اور انکار پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اغوا کر کے مبینہ زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کر دیا۔

    ملزم نے مغوی خاتون کی لاش خالی کوارٹر میں پھینکی جس کی اطلاع مکینوں نے پولیس کو دی اور پھر ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتولہ کی میت کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمین کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جاوے گی اور انہیں گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے گی.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
    مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی

    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان

    دوسری جانب اہل علاقہ میں بھی اس خبر کے سامنے آنے کے بعد خوف و ہراس پایا جارہا ہے جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی یہی سنا کہ لڑکی کی والدہ نے رشتہ دینے سے انکار کیا تھا جس کے بعد یہ کیس سامنے آیا ہے جو انتہائی افسوس ناک بات ہے ایک علاقہ مکین کا کہنا تھا یہ تو بہت بڑا ظلم ہے کہ اب اگر کوئی رشتہ سے انکار کردے تو اس کے ساتھ یہ ہوگا جیسا افسوس ناک واقعہ ہوا. لہذا حکام کو اس پر سخت کاروائی کرنی چاہئے.

  • کرن جوہر نے 2022 میں محبت دینے والے اپنے مداحوں اور دوستوں کا کیا شکریہ ادا

    کرن جوہر نے 2022 میں محبت دینے والے اپنے مداحوں اور دوستوں کا کیا شکریہ ادا

    2022 ختم ہونے جارہا ہے اور کرن جوہر ہیں بہت خوش کیونکہ یہ سال ان کے کافی خوشیاں لیکر آیا یوں کہیے کہ یہ سال ان کے لئے کافی یادگار رہا. اس سال ان کی دو فلمیں جگ جگ جیو اور براہمسٹرا: پارٹ ون ، شیوا ریلیز ہوئیں ان دونوں فلموں نے باکس آفس پر کمال بزنس کیا ، جگ جگ جیو نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی جبکہ براہمسٹرا نے عالمی سطح پر 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ یہی نہیں کرن جوہر کے چیٹ شو کافی ود کرن کا سیزن 7 اس سال اگست-ستمبر میں نشر کیا گیا تھا اور اسے OTT پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر

    خوب پذیرائی ملی۔ اس کے علاوہ کرن ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا میں جج کے طور پر نظر آئے۔حال ہی میں دسمبر کے آغاز میں فلم گووندا نام میرا ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوئی جسے دھرما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اچھا بزنس کر رہی ہے۔اس سال بےشمار کامیابیاں سمیٹنے پر کرن جوہر بہت خوش ہیں اور شکر گزار ہیں اپنے دوستوں اور مداحوں کے. انہوں نے اپنے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ وڈیو کے زریعے انسٹاگرام پر کیا. یاد رہے کہ کرن جوہر کا گھر حال ہی میں گوری خان نے ڈیزائن کیا ہے اور کرن اس گھر میں جانے کے لئے بےتاب ہیں.

  • پروین شاکر کی 28 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

    پروین شاکر کی 28 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

    صدیوں کی شاعرہ پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ پروین شاکر اپنے خاندان میں اکیلی شاعرہ نہیں تھیں اور بھی شاعر تھے جن میں بہار حسین آبادی کا نام قابل زکر ہے ان کے نانا حسن عسکری اچھا ادبی ذوق رکھتے تھے۔ انہوں نے بچپن میں پروین کو کئی شعرا کے کلام سے روشناس کروایا۔ انہوں نے اپنی منفرد شاعری کی کتاب ” خوشبو “ سے وہ شہرت حاصل کی جو کسی کا صرف خواب ہی ہو سکتا ہے . انہیں اس کتاب پر آدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کے دیگر شعری مجموعے خود کلامی،صد برگ،انکار،ماہ تمام اور کف آئینہ کو بھی بے پناہ

    پزیرائی حاصل ہو ئی ۔ پروین شاکر نے اپنی خوبصورت اور منفرد شاعری میں محبت اور عورت کو موضوع بنایا ، اردو لہجے کی منفرد شاعرہ ہونے کی وجہ سے پروین شاکر کو بہت ہی کم عرصے میں شہرت حاصل ہو گئی ملک بھر کے طول و عرض میں نوجوان نسل کی اکثریت ان کی مداح ہے۔پروین شاکر درس و تدریس کے شعبہ سے بھی وابستہ رہیں اور بعد ازاں سرکاری ملازمت بھی کی. شاعری کے دیوانے آج بھی انکو چاہتے ہیں انکی شاعری کو سینے سے لگا کر رکھے ہوئے ہیں.پروین شاکر کی شاعری آج بھی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ پڑھی جاتی ہے.

  • سب کی طرح‌ مجھ سے بھی غلطیاں ہوئیں نصیبو لعل

    سب کی طرح‌ مجھ سے بھی غلطیاں ہوئیں نصیبو لعل

    گلوکارہ نصیبو لعل جن کی آواز بہت ہی میٹھی اورخوبصورت ہیں، وہ سادہ طبیعت کی مالک ہیں اور جب بھی بولتی ہیں تو دل سے بولتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ گانا دل سے گایا ہے، اور موسیقی میرے دل میں رچی بسی ہوئی ہے ، موسیقی کے بغیر اپنا آپ نامکمل سمجھتی ہوں. نصیبو لعل نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ انسان خطا کا پتلا ہے ، مجھ سے بھی یقینا بہت زیادہ غلطیاں ہوئی ہوں گی آپ سے بھی ہوتی ہوں گی اسلئے ایک دوسرے کی غلطیوں‌ کو معاف کریں اور کوشش کریں‌کہ آپ کی وجہ سے کسی نہ دل نہ دُکھے. نصیبو لعل نے کہا کہ میرا جب تک ذہن آمادہ نہ ہوجائے میں ریکارڈنگ نہیں کرواتی کیونکہ میں سمجھتی ہوں‌کہ جب آپ کا دل دماغ تیار ہوتب ہی آپ اچھا ڈیلیور کر سکتے ہیں شاعری کو اپنے اندر اتار سکتے ہیں.

    یاد رہے کہ نصیبو لعل کے گیت ہمیشہ ہی کنٹرورشل رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کو سنا جاتا ہے ان کے بعض‌گیت ایسے ہیں کہ جن کا مقابلہ کوئی دوسرا سنگر نہیں کر سکتا. نصیبو لعل کو پی ایس ایل کا اینتھم سانگ گانے کا بھی موقع ملا . اس ھوالے سے نصیبو کہتی ہیں‌کہ پہلی بار مجھے اینتھم گانے کی آفر ہوئی ورنہ تو مجھے ایک ہی طرح‌کے گانے دئیےجاتے ہیں اور ہم پیٹ کی خاطر گانے پر مجبور ہوتے ہیں.

  • عالیہ بھٹ کا مائوں کو مشورہ

    عالیہ بھٹ کا مائوں کو مشورہ

    اداکارہ عالیہ بھٹ جن کے لئے یہ سال خوشیاں لیکر آیا ایک طرف انکی فلمیں سپر ہٹ‌ رہیں تو دوسری طرف رنبیر کپور کے ساتھ ان کی شادی اور پھر بیٹی کی پیدائش ہوئی. عالیہ بھٹ نے چونکہ پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی بچی پر بھرپور توجہ دیں گی لیکن کبھی بھی فلمیں کرنا نہیں چھوڑیں گی بلکہ رنبیر کپور نے بھی کہہ دیا تھا کہ مجھے بچی کےلئے گھر بیٹھنا پڑا تو بیٹھوں‌ گا لیکن عالیہ کام نہیں چھوڑے گی. بچی کی پیدائش کے بعد عالیہ بھٹ پھر سے متحرک ہو رہی ہیں اس سلسلے میں انہوں نے ورزش اور ورک آئوٹ‌شروع کر دیا ہے. انہوں نے حال ہی میں سوشل

    میڈیا پر ورک آئوٹ کرتے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے مائوں کو ایک مشورہ دیا اور کہا کہ خود کو وقت دیں اور خیال کریں اپنا. بچے کی پیدائش کے بعد بہت ضروری ہوتا ہےکہ آپ اپنی جسامت کو کنٹرول کریں. میں‌نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے دو ہفتوں کے بعد ہلکا پھلکا چلنا پھرنا شروع کر دیاتھا. آپ خود کو فٹ‌رکھنے کےلئے ورزش کریں لیکن ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرتی رہیں کیونکہ ہر کسی کی جسامت دوسرے سے مختلف ہوتی ہے ضروری نہیں جو ایک کررہا ہے وہ دوسرے کی صحت اور جسامت کے لئے بھی موزوں ہو.

  • شادی ہی سب کچھ نہیں سجل علی

    شادی ہی سب کچھ نہیں سجل علی

    معروف اداکارہ سجل علی جن کو پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت حاصل ہے. انہوں نے حال ہی میں ہمسایہ ملک کو انٹرویود دیتے ہوئے اپنے پہلے فارن پراجیکٹ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ کے بارے میں بات کی .انہوں‌نے کہا کہ اس فلم میں پاکستانیوں کا امیج بہت پازیٹیو دکھایا گیا ہے. اس کی کہانی لڑکیوں کی شادی اور اس کے بعد میں پیدا ہونے والے مسائل کے گرد گھومتی ہے. انہوں نے کہا کہ میرا کردار اس میں میرے پاکستانی اور بھارتی دونوں طرف کے مداحوں کو پسند آئیگا. سجل علی نے اپنی طلاق کے حوالے سے تو بات نہیں کی لیکن پہلی بار شادی پر بات ضرور کی ہے . انہوں نے اس انٹرویو میں کہا ہے کہ زندگی صرف شادی تک محدود نہیں ہوتی اسکو مکمل

    زندگی سمجھنا حماقت ہے. انہوں نے کہا کہ شادی ایک خوبصورت تعلق ہے جو زندگیوں میں رنگ بھرتا ہے. یاد رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبریں ایک عرصہ سے گردش کررہی ہیں دونوں کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ ان دونوں‌میں طلاق ہو چکی ہے لیکن دونوں کی طرف سے ایسی کسی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں آئی لیکن دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اب نہیں رہتے نہ ہی ایک دوسرے سے بات چیت کے تعلق میں ہیں.

  • اداکارہ مریم نفیس شادی کے حوالے سے کیا سوچتی ہیں ؟‌

    اداکارہ مریم نفیس شادی کے حوالے سے کیا سوچتی ہیں ؟‌

    اداکارہ مریم نفیس جن کی اداکاری کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہوں نے ادھر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اُدھر ان کو کامیابیاں مل گئیں. مریم نے بہت کم مرکزی کردار نبھائے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ایک بڑی تعداد میں‌فین فالونگ رکھتی ہیں. مریم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی ایک ضروری کام ہے جسے وقت پر کر لینا چاہیے اور یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ کیرئیر بنا رہے ہیں شادی بعد میں‌کر لیں گے ، ایسی سوچ انسان کو بہت زیادہ نقصان دیتی ہے . انہوں نے کہا کہ جس کو جو پسند آجائے اور جہاں پسند آجائے دل کی سنیں‌اور شادی کے بندھن

    میں‌بندھ جائیں.انہوں نے کہا کہ زیادہ سوچوں میں پڑکے وقت ضائع کرنے کی بجائے شادی کرلیں اور اگر آپ کی کسی کے ساتھ ذہنی آہنگی ہے تو پھر تو بالکل بھی دیر نہ لگائیں کیونکہ ذہنی ہم آہنگی ہو تو زندگی بہت اچھی گزرتی ہے اگر یہ نہ ہو تو زندگی جہنم بن جاتی ہے اس لئے شادی کے معاملے میں زیادہ تاخیر نہ کریں . یاد رہے کہ مریم نفیس نے ابھی تک کم مگر معیاری کام کیا ہے وہ جو بھی کردار کرتی ہیں‌کہانی میں اس کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے. شایہ یہی وجہ ہے کہ مریم صرف ہیروئین آنے کے چکر میں نہیں پڑتیں.

  • سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا

    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا

    انیل کپور کی بیٹی اور بالی وڈ اداکارہ سونم کپورحال ہی میں‌ممبئی ائیر پورٹ پر دیکھی گئیں، ان کا بیٹا بھی ان کے ساتھ تھا ، سونم کپور نے میڈیا کو پوز دیتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ میرے بیٹے کی تصاویر مت اتاریں .سونم کے شوہر آنند آہوجا نے بھی اپنے بیٹے کی شکل میڈیا کو نہیں دکھائی اور ایسا موقع نہیں دیا کہ بچے کی کوئی ایک بھی تصویر اتار سکے. جیسے سونم نے میڈیا سے کہا کہ میرے بیٹے کی تصاویر نہ بنائیں تو میڈیا نے ان کی درخواست مان لی جس پر اداکارہ نے ان کا شکریہ ادا کیا. یہ پہلا موقع نہیں‌ہے کہ کسی سلیبرٹی نے اپنے بچے کی تصویر میڈیا کو لینے سے منع کیا ہے اس سے پہلے بھی ویرات کوہلی ،انوشکا شرما جیسے اسٹارز باقاعدہ طور پر نہ

    صرف میڈیا سے تصویر نہ لینے کی درخواست کر چکے ہیں بلکہ لڑ بھی چکے ہیں. اسی طرح سے ایشوریا رائے کی جب بیٹی پیدا ہوئی تو بچن فیملی نے اس بچی کی تصویر بھی میڈیا کو نہیں‌دکھائی تھی. اداکارہ سونم کپور بہت جلد فلم بلائنڈ میں‌نظر آئیں تھیں‌جس کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے . یاد رہے کہ اداکاہ کے والد انیل کپور کی چوبیس تاریخ کو سالگرہ تھی اس موقع پر اداکارہ نے انہیں دنیا کے بہترین باپ کہہ کر ساالگرہ کی مبارکباد دی .