Baaghi TV

Author: +9251

  • ثروت گیلانی ہیں کس سیاستدان کی دیوانی ؟

    ثروت گیلانی ہیں کس سیاستدان کی دیوانی ؟

    اداکارہ ثرت گیلانی جن کی فلم جوائے لینڈ حال ہی میں‌آسکر کے لئے شارٹ‌لسٹ ہوئی ہے . انہوں نے اپنے اانٹرویو میں‌ کہا ہے کہ مجھے ایک ہی سیاستدان پسند ہے اور اسکا نام ہے عمران خان. انہوں نے کہا کہ اس ملک کے مسائل عمران خان ہی حل کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں‌ بچپن میں ایک ٹام بوائے کی طرح‌ تھی ، میں نے اپنا بچپن بہت اچھا گزارا. مجھے چھٹیاں گزارنے کےلئے روم بہت پسند ہے. ثروت گیلانی نے کہا کہ میری سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ میں‌دوسروں‌پر بہت جلد اعتبار کرلیتی ہوں . انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں میوزک میرے موڈ کے

    حساب سے سنتی ہوں. مجھے ذائقہ دار کھانا بہت پسند ہے اور جب وقت ملے اپنے بچوں کے لئے خود بھی کھانا بنا لیتی ہوں. انہوں نے کہا کہ عورت کی حقیقی آزادی یہ ہے کہ اسکو اس کےتمام حقوق ملیں اور مرد کے برابر حقوق ملیں. یاد رہے کہ ثروت گیلانی کی فلم جوائے لینڈ کو اسی برس کانز فلم فیسیٹول میں ایوارڈ سے نوازا گیا اور اب فلم آسکر کے لئے شارٹ‌لسٹ‌ہو چکی ہے امید کی جا رہی ہے کہ فلم آسکر ضرور جیتے گی . اس حوالے سے ثروت سمیت پوری ٹیم کافی پرامید اور خوش ہےکہ انکی فلم پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے جو آسکر کے لئے شارٹ‌لسٹ‌ہوئی ہے.

  • حنا گھر میں گانا نہیں‌ گانے دیتی آغا علی

    حنا گھر میں گانا نہیں‌ گانے دیتی آغا علی

    چھوٹی سکرین کے بڑے فنکار آغا علی جن کی شادی حنا الطاف کے ساتھ ہوئی ہے ان سے شادی سے قبل آغا کا نام کئی ہیروئنز کے ساتھ جڑا. لیکن جب سے حنا آغا علی کی زندگی میں آئی ہیں ان کی تو جیسےزندگی کی بدل گئی ہے،انکو حنا کے علاوہ کچھ نہیں دکھائی دیتا. آغا علی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ان کو گھر میں گانا نہیں‌گانے دیتیں . لہذاا جب وہ گھر میں اکیلے ہوتے ہیں اس وقت گھر میں گانا گاتے ہیں .انہوں نے یہ بھی کہا

    ہےکہ ان کو اشعار یاد نہیں رہتے ہاں لیکن جو ٹرک کے پیچھے لکھے ہوتے ہیں وہ ضرور یاد رہ جاتے ہیں. آغا علی نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ وہ بچپن میں بہت ہی زیادہ شرارتی تھی اب بھی شرارتی ہیں اور ہمیشہ شرارتی رہیں گے. آغا علی نے کہا کہ ان کا بچپن بہت یادگار گزرا لیکن والد کا انتقال جلدی ہوجانے کی وجہ سے انکی زندگی میں ایک خلاء رہ گیا جو آج تک پر نہ ہو سکا نہ ہو گا. بس اس کمی کو زندگی کے ہر قدم پر محسوس کیا ہے. آغا علی نے کہا کہ مجھے عمران خان کی شخصیت بہت پسند ہے اور ویسے میری خود کی شخصیت بھی بہت اچھی ہے.

  • ایک اچھا انسان کون ہوتا ہے یمنی زیدی نے بتا دیا

    ایک اچھا انسان کون ہوتا ہے یمنی زیدی نے بتا دیا

    اداکارہ یمنی زیدی جو کہ اپنے معصوم چہرے اور بہترین اداکاری کی وجہ سے شائقین کے دلوں پر راج کرتی ہیں ، یمنہ ایک سال میں‌بمشکل ایک ہی پراجیکٹ کرتی ہیں اور شائقین کو اپنی اداکاری کے سحر میں‌جکڑ لیتی ہیں. یمنہ زیدی کا شمار بلاشبہ ٹی وی انڈسٹری کی بہترین اداکارائوں میں‌ہوتا ہے. یمنہ بہت کم انٹرویوز دیتی ہیں‌لیکن جب بھی انہیں بولتے سنا گیا ہے ہمیشہ اچھی اور سلجھی ہوئی بات کرتی ہیں. حال ہی میں ان سے ایک سوال ہوا اور سوال کیا ایک معروف میک اپ آرٹسٹ‌نے . میک آرٹسٹ عدنان انصاری نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جس

    کا کیپشن انہوں نے لکھاکہ میری خواہش ہے کہ میں‌ایک اچھا انسان بنوں‌، اللہ کا قرب حاصل کروں، انہوں نے یمنہ زیدی کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ایک اچھا انسان بننے کے لئے کیا ضروری ہے تو اداکارہ نے دل کا ایموجی بنا کر کہا کہ اس میں احساس کا ہونا ضروری ہے یعنی اگر کسی انسان کا دل اچھا ہے اور اس میں احساس ہے تو وہ ایک اچھا انسان ہے. یمنی زیدی کے جواب پر سوشل میڈیا صارفین نے کافی سراہا. عدنان انصاری جواب میں کہا کہ میں‌پوری کوشش کروں گا کہ ہمیشہ اچھا انسان بن کر رہوں اور ایسا انسان بنوں جو کسی کا دل نہ دکھائے.

  • شوبز میں‌ شارٹ‌کٹ سے آنے والے جلد ہی آئوٹ بھی ہوجاتے ہیں خوشبو خان

    شوبز میں‌ شارٹ‌کٹ سے آنے والے جلد ہی آئوٹ بھی ہوجاتے ہیں خوشبو خان

    سٹیج اداکارہ خوشبو خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں‌سفارش سے آنے والے اگر اپنی صلاحیتں نہ منوا سکیں‌تو بہت جلد آئوٹ ہوجاتے ہیں . انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے سفارش سے اچھا بریک مل جاتا ہے لیکن اگر ٹیلنٹ ہو تو آپ لمبا چل سکتے ہیں ورنہ تو آپ پہلے ہی مرحلے میں‌کھیل سے باہر ہوجاتے ہیں. خوشبو خان نے مزید کہا کہ میں‌نے ہمیشہ محنت پر یقین رکھا اور آج تک دن رات محنت ہی کی ہے. میں آج جس بھی مقام پر ہوں وہ میں نے نہایت محنت کے ساتھ حاصل کیا ہے. میں‌نے کبھی شارٹ‌کٹ نہیں ڈھونڈے اور ویسے بھی کامیابی کے

    شارٹ‌کٹ نہیں‌ہوتے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ سٹیج پر اچھا ڈرامہ پیش کیا جا رہا ہے اور خصوصی طور پر لوگ جو دیکھنا چاہتے ہیں‌وہی دکھایا جا رہا ہے. کام کوئی بھی ہو اس میں‌ہر وقت بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے لیکن اگر توجہ ہی نہ دی جائے تو پھر کیا کیا جائے. انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ آج کا سٹیج ڈرامہ اچھا نہیں‌ہے آج کا ڈرامہ بہت اچھا ہے سب محنت سے کام کررہے ہیں. ایک سوال کے جواب میں خوشبو نے کہا کہ میں نے وہ کردار اور ڈرامے کئے ہیں‌جن میں‌مجھے لگتا ہےکہ کرنے کو کچھ ہے.

  • جیکولین فرنینڈنس نے رنویر سنگھ کو تھپڑ کیوں مارا ؟‌

    جیکولین فرنینڈنس نے رنویر سنگھ کو تھپڑ کیوں مارا ؟‌

    اداکارہ جیکولین فرنینڈنس جو کہ پچھلے کچھ عرصے سے منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے چرچا میں ہیں.ان کی گزشتہ روز فلم سرکس ریلیز ہوئی ہے. اس فلم میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ اور ورون شرما مرکزی کردار ادا کررہے ہیں. فلم کی پرموشنز کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے رنویر سنگھ اور ورون شرما کو سین کی بجائے سچ میں‌تھپڑ جڑ دئیے تھے . جیکولین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوا تھا تو میں‌کافی نروس تھی اور مجھے سمجھ نہں آرہی تھی کہ کیا کروں‌. بس نروسنیس میں ، میں نے رنویر اور

    ورون کو سچ میں‌ تھپڑ مار دئیے حالانکہ ایک سین میں ایسا کرنا تھا لیکن مجھ سے سچ میں ہو گیا. اس پر رنویر سنگھ نے کہا کہ تھپڑ اتنا زور دار تھا کہ اگر آپ لوگ دیکھ لیتے تو حیران ہوجاتے کہ یہ جیکولین کو آخر ہوا کیا ہے. یاد رہے کہ جیکولین اور رنویر سنگھ پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ دکھائی دئیے ہیں. رنویر سنگھ کے لئے یہ سال کافی بھاری رہا کیونکہ انہوں نے ایک انٹرنینشل میگزین کےلئے شوٹ‌کروایا جس پر انہیں‌کافی سننی پڑیں ان کا بائیکاٹ‌ بھی کیا گیا اور ان پر کیس بھی ہوا، دوسری طرف اب ان کی اہلیہ دیپیکا فلم پٹھان کے گانوں میں‌مختصر لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں.

  • سلمان خآن اب کس کو لانچ کرنے والے ہیں ؟

    سلمان خآن اب کس کو لانچ کرنے والے ہیں ؟

    بالی وڈ‌ کے اداکار سلمان خان نے بہت سارے اداکاروں‌ کو بھارتی فلموں میں‌ متعارف کروایا جن میں زریں خان اور سوناکشی سنہا کے نام قابل زکر ہیں. سلمان خان نے ہمیشہ ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا ہے. وہ اب متعارف کروانے جا رہے ہیں بالکل ایک نیا چہرہ اور وہ نیا چہرہ ہیں سلمان خان کے سال ہا سال پرانے باڈی گارڈ‌کے بیٹے شیرا. کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے شیرا کو متعارف کروانےکےلئے ہیروئین کی تلاش بھی شروع کر دی ہے . یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ فلم کا سکرپٹ‌ مکمل کروا لیا گیا ہے اور شوٹنگ کآ آغاز جنوری میں‌ہوگا. سلمان خان کا شیرا کے بارے میں کہنا

    ہےکہ ان میں وہ سب خوبیاں ہیں جو کسی ہیرو میں‌ہونی چاہیں مجھے امید ہے کہ شیرا باکس آفس پر رنگ جمائیں گے. یاد رہے کہ سلمان خان اج کل بگ باس کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں.سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان ریلیز ہونے جا رہی ہے اس میں بھی انہوں نے بگ باس ونر شہناز گل کو متعارف کروایا ہے.اس فلم کا سلمان خان کے مداح بے چینی سے انتظار کررہے ہیں. دوسری طرف سلمان خان کو امید ہے کہ ان کی فلم کو بہت زیادہ پسند کیاجائیگا.

  • ساجد خان پر مراٹھی اداکارہ کا جنسی ہراسانی کا الزام

    ساجد خان پر مراٹھی اداکارہ کا جنسی ہراسانی کا الزام

    معروف ڈائریکٹر اور فرح خان کے بھائی ساجد خان کی مشکلات ہیں‌کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں‌لے رہیں. بالی وڈ‌کی اداکارائوں‌کی جانب سے جنسی ہراسانی کے بعد ان پر اب مراٹھی اداکارہ جے شری گیکود نے بھی ان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا ہے. اداکارہ کا کہنا ہے کہ ساجد خان نے کام دینے کے بہانے مجھے اپنے آفس میں بلایا اور مجھ سے الٹی سیدھی باتیں کرنے علاوہ مجھے میری مرضی کے بغیر مجھے چھوا. مراٹھی اداکارہ نے کہا کہ میں تو ان کے پاس کام کی غرض سے گئی تھی لیکن انہوں نے جب مجھے اپنے آفس میں بلایا اس وقت ان کے آفس میں‌کوئی بھی نہ تھا.

    اداکارہ نے مزید یہ بھی کہا کہ ساجد خان نے مجھے کہا تھاکہ تم اگر میری فلم میں‌کام چاہتی ہو تو تمہیں وہ سب کرنے پڑے گا جو میں‌کہوں گا. یاد رہے کہ آج کل ساجد خان بگ باس کے گھر میں موجود ہیں اور ان کے خلاف باہر بہت ساری بالی وڈ‌اداکارائیں‌مہم چلا رہی ہیں اور ڈیمانڈ‌کررہی ہیں‌کہ ایک ہراسر کو گھر سے باہر نکالا جائے تاہم بگ باس انتظامیہ نے ابھی تک ساجد خان کو گھر سے باہر نہیں‌نکالا البتہ ساجد کے گھر میں‌کافی لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں اور وہ وہاں سب کے ساتھ کبھی بہت بدتمیزی سے پیش آتے ہیں اور کبھی تو ایسا لگتا ہے کہ ان سے بڑھ کر تمیزدار کوئی نہیں ہے.

  • سونم کی اپنے والد انیل کپور کو سالگرہ کی مبارکباد

    سونم کی اپنے والد انیل کپور کو سالگرہ کی مبارکباد

    بالی وڈ اداکار انیل کپور 66 برس کے ہونے کے باوجود آج بھی جوان نظر آتے ہیں ہنستے مسکراتے چہرے والے انیل کپور آج بھی کئی ہیرو کے مقابلے میں فٹ اور توانا لگتے ہیں ان کی فٹنس آج کے ہیروز جیسی ہے. انکی سالگرہ کے موقع پر ان کی بیٹی سونم کپور نے ان کو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ‌لگا کر سالگرہ کی مبارکباد دی اور اسکے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا. سونم کپور نے اپنی بیٹی کے ساتھ انیل کپور کی ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ دنیا کے سب سے اچھے باپ کو سالگرہ کی مبارکباد ہو ، میں آپ سے بے حد پیار کرتی ہوں، آپ ایک

    عظٰم باپ اور انسان ہیں جو اپنے بچوں کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار رہتے ہیں. یاد رہے کہ انیل کپور نے 80 کی دہائی میں‌ کیرئیر کا آغاز کیا اور اپنی بہترین اداکاری کی بدولت بالی وڈ‌کے نمبر ون ہیروز میں اپنی جگہ بنا لی. گزرتے ہر سال کے ساتھ انہوں نے ہر فلم میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . انیل کپور نے اپنے پورے کیرئیر میں‌مختلف قسم کے کردار کئے ، ایکشن کامیڈی ، رومینٹک ہر کردار میں ان کے چاہنے والوں نے اسکو سراہا اور انکی فلموں‌کا بےچینی سے انتظار کیا .

  • کنگنا نے پیسوں کی بڑی پیشکش کیوں ٹھکرائی ؟

    کنگنا نے پیسوں کی بڑی پیشکش کیوں ٹھکرائی ؟

    بالی وڈ‌ اداکارہ کنگنا رناوت جو بہترین اداکارہ تو ہیں لیکن انہوں نے اپنے پورے کیرئیر میں‌کام پر توجہ دینے کی بجائے گوسپس پر زیادہ توجہ رکھی. کنگنا کا نام کئی ہیروز کے ساتھ بھی جڑا لیکن ہرتیک روشن کے ساتھ کنٹرورسی نے ان کے کیرئیر بہت زیادہ ضرب لگائی. کنگنا کوئی بھی لمحہ ہاتھ سے نہیں‌جانے دیتیں کہ جس میں وہ کسی کے حوالے سے ایسی بات نہ کریں کہ جس کی کنٹرورسی نہ بنے. کنگنا رناوت شاید بہت اچھی طرح سے خبروں میں‌رہنے کا ہنر جانتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں کہا ہےکہ ان کو پورے کیرئیر کے دوران متعدد مرتبہ شادی بیاہ کی تقریبات پر ڈانس کرنے کی آفر ہوئی بدلے میں بھاری رقم ادا کرنے کی پیشکش بھی ہوئی لیکن انہوں نے

    پیسے کو ترجیح نہیں دی بلکہ یہ دیکھا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں گانا ان کو زیب نہیں دیتا. کنگنا نے مثال دی کہ بقول آشا بھوسلے لتا منگیشکر کو بھی بڑی رقم کی آفر ہوتی رہی لیکن انہوں نے بھی کبھی کسی شادی کی تقریبات میں پرفارم نہ کیا اور ہمیشہ ایسی آفر کو ٹھکرا دیا. یاد رہے کہ کنگنا رناوت سکینڈلز کوئین بن چکی ہیں اور اب تو ایسا لگنے لگ گیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر کنٹرورسی پیدا کرتی ہیں تاکہ وہ سرخیوں میں‌آئیں .

  • انیل کپور 66 برس کے ہو گئے

    انیل کپور 66 برس کے ہو گئے

    بالی وڈ کے اداکار انیل کپور 66 سال کے ہو گئے ہیں. انیل کپور نے اسی کی دہائی میں اپنے فلمی کیرئیر کاآغاز کیا ان کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ فلمیں‌ ہیں. انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں دو فلم ایوارڈز اور سات فلم فیئر ایوارڈز مل چکے ہیں۔انیل کپور معروف فلم پروڈیوسر سریندر کپور کے بیٹے ہیں. ان کے بھائی بونی کپور ایک بڑے پرڈیوسر ہیں. انیل کپور نے اپنے دور کی تمام بڑی ہیروئنز کے ساتھ کام کیا ان کی جوڑی ہر ہیروئین کے ساتھ سراہی گئی لیکن مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ان کی جوڑی نے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے. مادھوری اور انیل کپور نے بیٹا ، تیزاب اور پکار جیسی سپر ہٹ فلموں میں‌کام کیا. انیل کپور نے میری جنگ (1985)، کرما (1986)، مسٹر انڈیا (1987)، تیزاب (1988) ، رام لکھن (1989) ، پرندا (1989) لمحے (1991)، بے نام بادشاہ

    (1991)، بیٹا (1992)، انداز (1994)، لاڈلا (1994)، تریمورتی (1995)، لوفر (1995)جدائی (1997)، دیوانہ مستانہ (1997)، گھروالی بہار والی (1998)، تال (1999)، ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں (1999)، بیوی نمبر 1 (1999)، لجا (2001)، نائیک (2001)، نو انٹری (2005)، ویلکم (2007)، ریس (2008)، ریس 2 (2013)، دل دھڑکنے دو (2015)، ویلکم بیک (2015)، ریس 3 (2018)، ٹوٹل دھمال (2019)، ملنگ (2020) اور جگ جگ جیو (2022)۔ جیسی فلموں میں یادگار کردار کئے.