Baaghi TV

Author: +9251

  • ایک طرف شادی کی خبریں ، دوسری طرف کیارا اور سدھارتھ منیش ملہوترا کے گھر کے باہر پائے گئے

    ایک طرف شادی کی خبریں ، دوسری طرف کیارا اور سدھارتھ منیش ملہوترا کے گھر کے باہر پائے گئے

    بالی وڈ‌ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی خبریں آج کل گردش کررہی ہیں دوسری طرف سدھارتھ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ بہت جلد بلکہ اسی سال شادی کررہے ہیں. اشاروں کنایوں میں اس جوڑے نے اپنی شادی کی باتیں ضرور کی ہیں لیکن کھل یکے تصدیق ا تردید نہیں‌ کی . گمان یہی کیا جا رہا ہےکہ دونوں‌بہت جلد شادی کررہے ہیں. سوشل میڈیا پر یہ دونوں اکثر ایکدوسرے پر پیار جتاتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں. دونوں نے 2011 میں‌فلم شیر شاہ میں پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ سکرین شئیر کی تھی ان دونوں‌ کی جوڑی کو ایک ساتھ شائقین نے بے حد سراہا. ان دونوں‌کے بارے میں تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ دونوں فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی رہائش گاہ کے باہر

    دیکھے گئے. دونوں نےمیڈیا کو دیکھ کر سمائل پاس کی . کہا جا رہا ہے کہ دونوں منیش کے اپنی شادی کے جوڑے کا آڈر کرنے کےلئے گئے تھے. تاہم چند ہفتے پہلے یہ بھی اطلاعات آئی تھیں کہ دونوں اپنی شادی کے لئے جگہ تلاش کررہے ہیں اور چندی گڑھ فائنل کر لیا گیا ہے. یاد رہےکہ کرن جوہر کے شو میں جب انہوں نے سدھارتھ سے کیارا کے ساتھ تعلقات کی حقیقت جاننی چاہی تو سدھارتھ جس طرح‌ سے مسکرائے تھے کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ گئے تھے اس کے بعد لوگوں کا شک یقین میں بدل گیاکہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق ہے.

  • بلوچستان میں سیلاب سے تین لاکھ سے زائد گھروں کونقصان،لاکھوں ایکڑ پرکاشت فصلیں تباہ ہوئیں:سرکاری سروے رپورٹ

    بلوچستان میں سیلاب سے تین لاکھ سے زائد گھروں کونقصان،لاکھوں ایکڑ پرکاشت فصلیں تباہ ہوئیں:سرکاری سروے رپورٹ

    ڈیرہ مراد جمالی ( محبوب مگسی) بلوچستان حکومت کی جانب سے مون سون بارشوں کے دوران بارشوں اور سیلابی ریلو ں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے کروایا جانے والا سروے مکمل ہوگیا صوبے میں مجموعی طور پر 321019 مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ پانچ لاکھ90 ہزار 439ایکٹر پر کھڑی فصلات تباہ ہوئیں، 2لاکھ 92ہزار 526 مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوئے۔

    بھارتی اسٹیٹ بینک سے چوروں نے سرنگ کھود کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا چرا لیا

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں رواں سال یکم جون سے 25اگست تک ہونے والی مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ان نقصانات کے ازالے کیلئے بلوچستان حکومت نے محکمہ ریونیو کے زیر اہتمام صوبے کے 32 اضلاع میں جوائنٹ سروے کرایا جس کی رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے۔

    اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 100سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 336افراد جاں بحق جبکہ 187 زخمی ہوئے،صوبے میں مجموعی طور پر 321019 مکانات کو نقصان پہنچا250137 مکانات مکمل طور پر گرے جبکہ 96166کو جزوی نقصان پہنچا،سب سے زیادہ94578 مکانات ضلع نصیر آباد میں نقصان پہنچا جبکہ سب سے کم نقصانات ضلع زیارت میں ہوا وہاں 223مکانات گرے، سروے رپورٹ کے مطابق صوبے میں پانچ لاکھ90 ہزار 439ایکٹر پر کھڑی فصلات تباہ ہوئیں سب سے زراعت کو نقصان ضلع جھل مگسی میں ہواجہاں،ایک لاکھ 73ہزار 908ایکٹر پر فصلات تباہ ہوئیں۔

    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ یوکرین روس جنگ میں‌ اب براہ راست شریک ہوچکا:روس

    رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 2لاکھ 92ہزار 526 مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوئے جن میں نوے ہزار سے زائد جھل مگسی اور 85ہزار نصیر آباد میں مارے گئے۔محکمہ ریونیو کی جانب سے یہ رپورٹ جلد صوبائی حکومت کو پیش کی جائے گی جس کے بعد متاثرین کی بحالی کاکام شروع کیا جائے گا۔*

  • پاکستان  نیوزی لینڈ  سیریز کے شیڈول میں تبدیلی

    پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی باہمی رضا مندی سے باہمی سیریز کا شیدول تبدیل کر دیا گیا ۔ 

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ دورہ پاکستان پر آنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا نیا شیڈول جاری کیا تھا پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز چھبیس اگست کو ہوگا تاہم اس شیڈول میں تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ باہمی رضامندی کے بعد نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے. اور نئے شیڈول میں 9، 11 اور 13 جنوری کی تاریخ درج ہے.


    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز اب نو جنوری سے ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ تین جنوری 2023 سے ملتان میں کھیلا جائیگا ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تمام میچ کراچی میں دس، بارہ اور چودہ جنوری 2023 کو ہونگے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
    میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
    رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
    واضح رہے کہ دونوں بورڈز کی باہمی رضا مندی کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان ایک روز آگے بڑھا دیا گیا تھا ، دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ اب 26 دسمبر کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں شروع ہونا تھا مگر اسے تبدیل کردیا گیا ہے ۔ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔  دورے کے دوران تین ون ڈے میچز 10 ، 12 اور 14 جنوری کو کھیلے جائیں گے ، تمام میچز کراچی کے میدان میں ہی کھیلے جائیں گے۔  

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر معمولی اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر معمولی اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر معمولی اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1798 ڈالر پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 77 ہزار 500 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 52 ہزار 178 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی قیمت میں کمی ہوئی، اور فی تولہ چاندی 80 روپے کی کمی کے بعد 2 ہزار 20 روپے اور دس گرام چاندی 68 روپے 59 پیسے کی کمی کے ساتھ 1 ہزار 731 روپے 82 پیسے ہوگئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
    میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
    رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سونا کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا لیکن دوسری جانب عوام کا کہنا ہے یہ شادیوں کا سیزن ہے لیکن سونا کو اس طرح سے مہنگا کرنا ظلم ہے کیونکہ غریب والدین اپنے بچوں کی شادیاں کیسے کریں گے جب سونا اتنا مہنگا ہوگا.

  • وزیراعظم شہبازشریف کی  چودھری شجاعت حسین سے ملاقات؛ سیاسی صورتحال زیر بحث

    وزیراعظم شہبازشریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات؛ سیاسی صورتحال زیر بحث

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی ہے جبکہ وزیراعلی ٰپنجاب اور کابینہ کی بحالی کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی ہے پارٹی ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کے موقع پر ق لیگ کے اراکین اسمبلی کے ووٹ کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی ہے جبکہ اس ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی ملاقات میں موجود تھے.

    پارٹی ذرائع کا بتائا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے ممکنہ فیصلے پر بھی گفتگو ہوئی ہے اور اگر معاملات طے پاگئے تو پھر یہ بھی ممکن ہے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا جبکہ دوسری طرف سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے بھی مشاورت کرنے پر اتفاق ہوا ہے. جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دونوں میں ملاقات ہوئی تھی.


    یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبالہ خیال کیا تھا جہاں وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا تھا جبکہ دونوں رہبنماؤں نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے ضروری ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ، بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وزیر چوہدری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ایک ایسے ماحول میں ملاقات ہوئی تھی جب سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی طرف سے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپخونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا تھا.

  • تحریک انصاف کی کے پی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے. وفاقی وزیر احسن اقبال

    تحریک انصاف کی کے پی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے. وفاقی وزیر احسن اقبال

    تحریک انصاف کی کے پی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے. وفاقی وزیر احسن اقبال

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان بننے کے 75کے سال بعد ایسا سنگ میل عبور کر رہے ہیں جس کا کسی نے خواب نہیں دیکھا تھا، اس وقت ملک قرضوں میں جکڑا ہواا ہے، تحریک انصاف کی کے پی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے، اب اتحاد کے ساتھ ملک کو مشکلات سے نکالنا ہو گا ،2013 میں بھی ملک ایسا ہی ملا جس میں اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ اور ہر جگہ دہشت گرد موجود تھے ،اس وقت کے وزیراعظم نے ایک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام شروع کیا ،پاکستان اتنی ہی جنگ لڑتا تھا جتنے امریکاسے فنڈز ملتے تھے لیکن محمد نواز شریف نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے مشکل فیصلے اور ٹھوس اقدامات کئے ،سکیورٹی فورسز اور عوام کی بے پناہ قربانیوں کے بعد دہشتگردی سے نجات حاصل ہوئی ،کراچی کی روشنیاں پھر سے بحال ہوئیں، سی پیک کے منصوبے کا آغاز کیا، صرف چار سالوں میں11ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے جس کی بیک بون انجینئرز تھے۔وہ ہفتہ کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں انجینئرز آف پاکستان کے 56 ویں سالانہ جنرل اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کے طول وعرض میں دو ہزار کلومیٹر طویل موٹر ویز کا جال بچھا یا گیا، 2018 میں تمام بڑے ممالک کے لوگ ہمیں پوچھتے تھے کہ سی پیک میں کہاں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو اکنامک پاور کے طور پر دیکھا جا رہا تھا پھر پاکستان میں ایک سیاسی تجربہ کیا گیا ،2018 میں ہماری حکومت آنے سے پہلے آخری سہ ماہی کے دوران وزرات خزانہ کے پاس ترقیاتی منصوبوں کے پیسے نہیں تھے،ترقیاتی منصوبوں کے لیے جو بجٹ ہم نے چھوڑ ا وہ سکڑ کر پانچ سو ارب تک آگیا ،اس بحران سے نکل کر جلد اپنے پائوں پر کھڑے ہو گئے ۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں انجینئرز کے بغیر ترقی ممکن نہیں ،دنیا میں انجینئرنگ ٹیلنٹ کی اتنی مانگ ہے کہ اگر ملک میں انجینئرز کو عزت نا ملے تو وہ دوسرے ملکوں کا رخ کرتے ہیں ۔ایک دفعہ ڈاکٹر اشفاق اور ڈاکٹر قدیر میرے پاس آئے میں نے ان سے پوچھا کہ انجینئرنگ ایسا شعبہ ہے کہ جس کے لیے ہمیں کبھی پیسہ نہیں ملا پھر کیسے ترقی کر گئے،ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا تھا کہ جیسے وزیراعظم بدلتے ہیں اگر ایٹمی سائنسدان بھی بدلے جاتے تو ایٹم بم نہ بن پاتا،ہماری صلاحیت کسی بھی ملک سے کم نہیں کامیاب ممالک میں سیاسی استحکام تھا مگر بدقسمتی سے پاکستان میں یہ استحکام نہیں آ سکا۔ احسن اقبال نے کہا کہ1990 میں جو ریفارمز نواز شریف نے شروع کئے وہ بھارت اور بنگلہ دیش نے اپنا کر ترقی کی، اب ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ75سال گزر جانے کے بعد بھی ہم نے اپنی روش تبدیل کرنی ہے یا یا آئندہ پچیس سال میں ترقی کی طرف جانا ہے،توڑ پھوڑ والی سیاست کر کے ترقی نہیں کر سکتے،ڈاکٹر قدیر نے کہا کہ میرٹ پر جو آرگنائزیشن ہو گی وہ ترقی کر ے گی ،ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور وسائل کے ساتھ ایٹم بم بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب سے پاکستان بنا بہت ترقی ہوئی اور آج تھنڈر طیارے خود بنا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بلاشبہ ترقی بہت کی لیکن دنیا کے مقابلے میں بہت پیچھے رہ گئے ،چین کی 1960 میں پاکستان سے ایکسپورٹ ملائیشیا ،کوریا اور جاپان کے برابر تھی آج ہم تین ارب ڈالر پر کھڑے ہیں اور ان کی ایکسپورٹس تین سو ارب سے زائد ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی منصوبے کو اب دس سال سے زائد کا وقت دینا ہو گا، ویژن 2025 چلنے دیا ہوتا تو آج پاکستان کا یہ حال نہ ہوتا ،پاکستان میں انجینئرنگ کے شعبہ کو سکل کی طرف موڑنا ہو گا کیونکہ دنیا میں اب ڈگری نہیں مہارت کی طرف دیکھا جا رہا ہے، اب پاکستان میں بھی ہمیں سکل ڈویلپمنٹ کی طرف جانا ہو گا،ہمارے بہت سے نوجوان انجینئرز یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہو رہے ہیں جن کے لیے نوکری نہیں اب وہ سکل دینا ہو گی تاکہ جن کو نوکری نہیں مل رہی وہ اپنے کاروبار کی طرف جائے ،مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم دی جس سے نوجوان گھر بیٹھے آن لائن کام کر کے پیسے کمانے لگے ،اب پھر سے وہی سکیم شروع کرنے لگے ہیں ۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری وزارت ینگ انجینئرز کو ڈویلپمنٹ کے پراجیکٹ میں ایک سال کی انٹرن شپ دے رہی ہے جس میں ایک سال کے لیے چالیس ہزار روپے ماہوار دیئے جائیں گے،پانچ انجینئرنگ یونیورسٹیز کے لیے ساڑھے چھ ارب روپے کے فنڈز منظور کئے گئے ہیں جس سے عالمی معیار کی لیبز بنائی جائیں گی تاکہ نوجوان ا سے فائدہ حاصل کر سکیں،تین ارب کی لاگت سے ڈاکٹر قدیرخان کے نام سے ایک سٹیٹ آف دی آرٹ سائنس اینڈ انجینئرنگ یونیورسٹی بنائیں گے اور دو سے تین سال میں یہ منصوبہ مکمل کرنے کی کوشش کریں گے،پاکستان نے کلائمیٹ چینج کا سامنا کیا ہے جس سے تیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے ،پاکستان کی تعمیر نو کرنی ہے تا کہ مستقبل میں کلائمیٹ چینج کے چیلنجز سے نبرد آزما ہوا جا سکے،نارووال سپورٹس سٹی لاہور سے ایک گھنٹہ کے فاصلے پر ہے،ماضی میں دیکھا کہ پاکستان اولمپک اور دوسری گیمز میں پانچ سے سات میڈل لے کر آتا تھا لیکن اب ایک بھی نہیں آتا ،نارووال سپورٹس سٹی بنانے کی قیمت ادا کی دو ماہ سے زائد میں قاتلوں والی جیل کی چکی میں رہا،جلسوں میں کھڑے ہو کر ایک سابق وزیراعظم نے کرپشن کے الزام لگائے، ایک کیس بنانے کے لیے درجنوں ملازمین اور افسروں کو دھمکایا گیا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
    میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
    رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
    انہوں نے کہا کہ ملک ایسے نہیں چل سکتے، غلط فیصلے کی اصلاح ہو سکتی ہے لیکن فیصلے نا کرنے کا کوئی جواز نہیں،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی وزارت اعلی کے دور میں ان کے دشمن بھی واقف تھے کہ ان کی انتظامی صلاحیتیں شاندار ہیں لیکن ان کو بھی عدالتوں میں گھسیٹا گیا ،غور کرنے کی ضرورت ہے کہ نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ بیس ہزار انجینئرز کو چالیس ہزار روپے ماہوار دیں گے۔

    بعد ازاں میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو عوام نے ووٹ دیا اور پھر مصنوعی طریقے سے تحریک انصاف کو حکومت دی گئی ،یہ اسی کا شاخسانہ ہے کہ پنجاب کے اندر سپریم کورٹ نے بلدیاتی داروں کو بحال کیا ،کوئی بھی سیاستدان ڈائیلاگ سے انکار نہیں کر سکتا ،کئی مرتبہ عمران خان کو کہا کہ بات کریں، نئی مردم شماری کے بعد الیکشن نہیں ہو سکتا جس کا نتیجہ اپریل میں ہو جائے گا جس کے بعد الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں کرے گا اور پھر اکتوبر تک الیکشن ہو سکتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے بہت سے علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،پاکستان کی معیشت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے سیلاب سے تیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، تحریک انصاف کی کے پی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے، اب اتحاد کے ساتھ ملک کو مشکلات سے نکالنا ہو گا ۔

  • دانیہ شاہ کا ضمانت کیلئے ایک اور عدالت سے رجوع

    دانیہ شاہ کا ضمانت کیلئے ایک اور عدالت سے رجوع

    دانیہ شاہ کا ضمانت کیلئے ایک اور عدالت سے رجوع

    عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں گرفتار ان کی بیوہ ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کیلئے سیشن عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ معروف اینکرز پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں گرفتار ان کی بیوہ ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لئے کراچی کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول کے مطابق دانیہ شاہ پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں، ایف آئی اے کے پاس دانیہ شاہ کے خلاف شواہد موجود نہیں۔ اس لئے ان کی ضمانت منظور کی جائے۔ عامر لیاقت کی موت سے چند ماہ قبل چند نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے میں ان ویڈیوز پر دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

    ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو خانیوال سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا تھا۔ دانیہ شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ یہ ویڈیوز اس کے موبائل میں موجود تھیں لیکن اسے سوشل میدیا پر جاری کس نے کیا ہے اس کا اسے بالکل علم نہیں۔ ملزمہ نے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ضمانت کی درخواست دائر کی تھی لیکن اسے مسترد کردیا گیا ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے ٹی وی اینکر مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
    میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
    رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
    رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ دانیہ شاہ کہ درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ یاد رہے کہ عامر لیاقت کی بیٹی کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ دانیہ شاہ کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں کراچی لایا گیا۔ ملزمہ پر عامر لیاقت کی برہنہ ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے جس کی انہوں نے تردید کی ہے۔

  • سیاست کا آغاز وہاں سے کریں گے جہاں  بڑی خدمت کا موقع  ہوگا. چودھری نثار

    سیاست کا آغاز وہاں سے کریں گے جہاں بڑی خدمت کا موقع ہوگا. چودھری نثار

    سیاست کا آغاز وہاں سے کریں گے جہاں بڑی خدمت کا موقع ہوگا. چودھری نثار

    سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہوں۔ پانچ سال سیاسی طور پر گوشہ نشین تھا. سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چپ کا روزہ توڑتے ہوئے سیاست میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔ اور کہا کہ سیاست کا آغاز وہاں سے کریں گے جہاں بڑی خدمت کا موقع ہوگا. چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 5 سال سیاسی طور پر گوشہ نشین تھا لیکن میں اب اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہوں اور سیاست کا آغاز وہاں سے کریں گے جہاں بڑی خدمت کا موقع ہو گا۔ انہوں نے میڈیا سے کیمرے بند کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام سے کھل کر بات کرنا چاہتا ہوں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاست کا آغاز وہاں سے کر رہا ہوں جہاں میری سیاست کا نشان ہے جبکہ اپنی کارکردگی پر اتنا اطمینان نہیں جتنا اپنے لوگوں کی خدمت کرکے ہوا، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں حلقہ 10 سے خود الیکشن لڑوں گا ،حلقہ 12سے امیدوار کھڑا کروں گا. اس کے ساتھ انہوں نے یہ کہا کہ اسلام آباد والے پانی دینے کے لیے تیار نہیں تھے ، مشکل سے مورگاہ میں پانی پہنچایا جبکہ 35 سال کی سیاست میں کبھی بے ایمانی نہیں کی،آج کل لوگوں پر الزامات ہیں جبکہ عمران خان کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا ہے ان کے خلاف بات نہیں کروں گا.

    یاد رہے کہ سابق وزیرِ داخلہ اور آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے والے مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما چودھری نثار احمد نے منتخب ہونے کے 3 سال بعد گزشتہ سال پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا اعلان کیا تھا. انہوں نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے حوالے سے پائی جانے والی مختلف قیاس آرائیوں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ایک باضابطہ بیان جاری کیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
    میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
    رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
    خیال رہے کہ چوہدری نثار نے سال 2018 کے انتخابات سے قبل 34 سالہ رفاقت کے بعد مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں، پارٹی سے رخصت ہونے سے پہلے انہوں نے کھلے عام شریف برادران کے فیصلوں پر ناراضی کا اظہار کیا تھا، آخری مرتبہ وہ بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کے وقت دیکھے گئے تھے۔

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ ڈائیورٹڈ فلائٹس کی رپورٹ

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ ڈائیورٹڈ فلائٹس کی رپورٹ

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ ڈائیورٹڈ فلائٹس رپورٹ

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ ڈائیورٹڈ فلائٹس رپورٹ کے مطابق یہ فلائیٹس23 اور 24 دسمبر کی درمیانی شب اسلام آباد ڈائیورٹ ہوئیں جنہیں لاہور اور سیالکوٹ ائرپورٹس پر رات میں دھند کے باعث ان فلائیٹس کو اسلام آباد کی جانب موڑا گیا. ان میں پی کے 244 اے 320 (دمام سے سیالکوٹ) اے ٹی اے: 1900 بجے پی او بی: 132 جبکہ تمام مسافروں کو ایئر لائن کی فراہم کردہ بسوں کے ذریعے سیالکوٹ روانہ کر دیا گیا ہے۔ پی کے 204 اے 320 (دبئی سے لاہور)
    اے ٹی اے: 2138 بجے پی او بی: 172 علاوہ ازیں تمام مسافروں کو ایئرلائن کی فراہم کردہ بسوں میں لاہور روانہ کر دیا گیا. پی کے 708 بی 777 (استنبول تا لاہور) اے ٹی اے:0409 بجے پی او بی: 193 اس کے بھی تمام مسافروں کو ایئرلائن کی فراہم کردہ بسوں میں لاہور روانہ کر دیا گیا۔ پی کے 740 بی777 (جدہ سے ملتان) اے ٹی اے: 0352 بجے پی او بی: 329 .
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
    میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
    رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
    اسلام آباد، لاہور، ملتان اور فیصل آباد ہوائی اڈوں پر دھند کی صورتحال بارے ترجمان کے مطابق اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر 3200میٹر۔ آپریشنز نارمل ہے جبکہ لاہور علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر حد نگاہ 800 میٹر ہے اور تاحال کوئی پرواز تاخیر یا منسوخ نہیں ہوئی ہے. جبکہ تین پروازیں پی کے 759، پی کے 725 اور پی کے 203 پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت اسلام آباد کی طرف موڑیں گئیں۔ لیکن فی الحال فلائٹ آپریشن نارمل ہے۔ اس کے علاوہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ (MIAP) پر حد نگاہ 1000m اور بہتری کی طرف جانب گامزن ہے۔
    فلائٹس معلومات
    ائربلو شارجہ ملتان فلائیٹ ABQ813 صبح 9:30 بجے اتری، ائر عربیہ ابو ظبی ملتان فلائٹ صبح 10:13 پر اتری۔، پی کے 740/739 جدہ ملتان جدہ STA/STD1700/1840 پہلے ہی منسوخ؛ پی کے 172/293 مسقط ملتان شارجہ STA/STD 2223/2340 اب وقت سے پہلے روانہ ہوگی ETA/ETD 2005/2110 فیصل آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حد نگاہ 1200m۔ پی آئی اے 340/341

  • پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل فٹبال چیلنج کپ یکم جنوری سے شروع ہو گا

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل فٹبال چیلنج کپ یکم جنوری سے شروع ہو گا

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل فٹبال چیلنج کپ یکم جنوری سے شروع ہو گا

    پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے زیر اہتمام نیشنل فٹبال چیلنج کپ یکم جنوری سے شروع ہو گا، ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، چمن، کراچی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کھیلے جائیں گے. پی ایف ایف کے مطابق میگا ایونٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، واپڈا کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی، دیگر ٹیموں میں پاکستان آرمی، پی اے ایف، نیوی، پولیس، پاکستان ریلویز، ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، کے پی ٹی، کے آر ایل، سوئی ناردرن گیس، کراچی یونائیٹڈ، فالکن گروپ، ہزارا کول کمپنی، ایشیا گھی ملز، پی او ایف واہ، گوادر پورٹ اتھارٹی، اشرف شوگر ملز، سٹیٹ لائف انشورنس، نسمو، اوٹو کرینز، ماشا یونائیٹڈ، پی اے سی اے، ایس اے گارڈنز، سیف ٹیکسٹائل، ایکوا پیور واٹر، مسلم ہینڈز، حسین ہومز ٹیکسٹائل ملز، مائلو، کالاش ملز، میسن بلڈرز، ڈبلیو ایس ٹی سی، بی ایچ سی سی اور ایس اے فارمز شامل ہیں۔

    پہلے مرحلے کے میچز یکم جنوری سے 11 فروری تک آٹھ شہروں راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، چمن، کراچی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کھیلے جائیں گے۔اس دوران ہر ٹیم کو 3 ہوم اور 3 اوے میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں رائونڈ 16کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ، رنرز اپ کو 5 لاکھ اور تیسری پوزیشن پانے والی ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی، فیئر پلے ایوارڈ کے ساتھ 2 لاکھ دیئے جائیں گے، بہترین کھلاڑی، گول سکورر اور گول کیپر کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس انعام دیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
    میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
    رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
    چیئرمین پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کا کہنا ہے کہ نیشنل چیلنج کپ کی ڈومیسٹک فٹبال میں واپسی سے ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا۔ پاکستان فٹبال میں اداروں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اسی لئے ایونٹ فیڈریشن کی خاص توجہ کا مرکز بنا ہے، چیلنج کپ میں شریک ٹیموں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔