Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ.

    پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ.

    پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ.
    کیا ہے .پاکستان نے اپنے سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی ہیں. آصف علی اورشاہین آفریدی کی جگہ شاداب اور عماد وسیم کو شامل کیا ہے جبکہ بھارت نے شیکھر دھون کی جگہ جے شنکر کو شامل کیا ہے. ایک بڑے میچ میں چند لمحے ہی باقی ہیں..پاکستان کو ٹورنامنٹ میں ان رہنے کےلیے یہ میچ ہر صورت جیتنا ہوگا.
    محمد عامر کا خوف بھارتی کپتان کے عصاب پر سوار، اظہار بھی کر دیا، اہم رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

  • پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

    پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

    پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے. سرفراز احمد کہتے ہیں کہ مانچسٹر کے موسم کی صورت حال کے مطابق کھلاڑیوں کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے.

    بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کی جگہ شاداب خان اور عماد وسیم کھیلیں گے. پاکستان کے لۓ آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے ورنہ سیمی فائنل تک رسائ کا سفر مشکل ہے.

    شائقین کرکٹ ایک اچھا کھیل دیکھنے کے منتظر ہیں اور بارش نہ ہونے کی دعائیں کر رہے ہیں

  • وہی ہوا جس کا خدشہ تھا…

    وہی ہوا جس کا خدشہ تھا…

    اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بارش نے پنا روایتی رنگ دکھا دیا
    تفصیلات کے مطابق .برطانیہ کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بارش نے پنا روایتی رنگ دکھا دیا اور وہی کچھ ہوا جس کا خدشہ تھا.بارش کی وجہ سے کرکٹ لورز کو بہت مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا.اگرچہ ہلکی بارش ہوئی اور پچ کو انتظامیہ نے پچ کو ڈھانپ لیا ہے.پورے ورلڈ کپ نے جس طرح رنگ میں بھنگ ڈآلا اسی طرح وہی کچھ ہوا شائقین کرکٹ کےلیے بری خبرہے ،.دونوں ٹیمیں اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم پہنچ گئیں. پاکستان کو بارش کی وجہ سے اگر ایک پوائنٹ ملتا ہے تو اس کا نقصان ہوگا کیوںکہ پاکستان پہلے ہی پوائنٹس ٹیبل میں بہت پیچھے ہے.

  • پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر  پیرس ائیر شو میں   مداحوں کواپنے سحرمیں جکڑنے کے لیے تیار.

    پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر پیرس ائیر شو میں مداحوں کواپنے سحرمیں جکڑنے کے لیے تیار.

    پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر پیرس ائیر شو کے مداحوں کواپنے سحرمیں جکڑنے کے لیے تیار.

    تفصیلات کے مطابق: پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر پیرس ائیر شو کے مداحوں کواپنے سحرمیں جکڑنے کے لیے تیاہے .
    پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے پیرس ائیر شو کی مشقوں کا آغا ز کر دیا، یہ ائیر شو لا بورج پیرس میں 17 سے23 جون تک منعقد کیا جائے گا۔

    ترجمان پاک فضائیہ نے کہا شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی شرکت کو بہت اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے، شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی صلاحیتیوں کو ظاہر کرنے کا موقع ملے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ پیرس ائیر شو میں شرکت کیلئے دو دن پہلے پیرس پہنچا تھا۔

    یہ ائیر شو فرنچ ائیر و سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے، جس میں دنیا بھر کے ممالک جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز نمائش کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ پیرس ایئر شو میں پاکستانی وفد میں ائر فورس کے آفیسر، پائلٹ، ٹیکنیشن اور ایکسپرٹ بھی موجود ہیں۔ سترہ جون سے شروع ہونے والے اس ایئر شو میں دنیا بھر سے طیارہ ساز کمپنیاں شرکت کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق ایئر شو سات دن تک جاری رہے گا۔ 17 سے 20 جون تک پروفیشنلز کیلئے اور آخری تین دن پبلک کے لئے بھی داخلہ رکھا گیا ہے۔ جے ایف سترہ تھنڈر لڑاکا طیارے پہلی بار 2015ء کے پیرس ائر شو میں پیش کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، ملکی ساختہ میزائل طویل فاصلے تک مارکرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

  • ملتان : خطرناک حادثہ دو افراد جاں بحق

    ملتان : خطرناک حادثہ دو افراد جاں بحق

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) ٹرالر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم دونوں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے ہیں حادثہ شجاع آباد جلال پور روڈ پر شوکت موڑ کے قریب پیش آیا ہے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد بری طرح کچلے گئے ہیں جن میں سے ایک کے بازو بھی جسم سے عیلحدہ ہو گئے ہیں ٹرالر کی ٹکر کی وجہ سے کئی میٹر تک موٹرسائیکل گھسیٹتا چلا گیا ہے جس کی وجہ سے دونوں کی موقع پر وفات ہو گئی دونوں مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی

  • سرفراز کوآج کا  میچ جیتنے کےلیے کیا کرنا ہوگا ،عمران خان نے بتا دیا

    سرفراز کوآج کا میچ جیتنے کےلیے کیا کرنا ہوگا ،عمران خان نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان نےپاک بھارت میچ پر قومی ٹیم کو خاص مشوروں سے نواز دیا.انہوں نے اپنےتجربے پر مبنی یہ expert opinion اورمشورے اپنی ٹویٹ کے ذریعے دیے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کاپاک بھارت کرکٹ میچ پرٹویٹ.وزیراعظم عمران خان کے سرفراز احمدکو جیت کےلیے مشورے
    قومی ٹیم 100فیصد کارکردگی دکھائے اور آخری بال تک لڑے.جب میں نے کرکٹ کھیلنا ختم کیا تو تناسب50،50فیصد ہو گیا.سرفرازکوجیت کےلیےریلوکٹوں پرانحصارنہیں کرناچاہیے.ریلوکٹےکھلاڑی پریشرمیں کم ہی اور پرفارم کرتے ہیں.سرفرازجیتنےکےلیےاسپیشلسٹ بلےبازاوربولرزکھلائے،سرفرازکوٹاس جیت کربیٹنگ کرنی چاہیے،
    آج ورلڈ کپ کا سب سے بڑا دنگل، شائقین بے چینی سے منتظر 
    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہو گا..اور آج اس کے لیے یہ میچ اس کے لیے مرو یا کرو والی بات ہے.

  • بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

    مظاہرین نے فواد چوہدری کے خلاف نعرہ بازی کی اور
    فواد چوہدری کی جانب سے صحافی کو مار پیٹ کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کے فواد چوہدری کو فوری طور پر وزارت سے برطرف کریں۔مقررین
    نے یہ بھی کہا کے فواد چوہدری کو معافی مانگنی چاہیے ۔ جب کے فوری طور پر فواد چودھری پر ایف آئی آر درج کی جائے اور تمام میڈیا ہاؤسز سے مطالبہ کیا کے فواد چوہدری کے پروگراموں کا بائکاٹ کریں اور انکے تمام پروگراموں کو بینڈ کیا جائے۔

  • شوبزسٹارز بھی کرکٹ میدان میں پہنچ گئے

    شوبزسٹارز بھی کرکٹ میدان میں پہنچ گئے

    .مانچسٹرمیں آج پاک بھارت کے بڑ ے مقابلے میں شوبز سمیت اہم شخصیات بھی سٹیڈیم کی زینت بن رہی ہیں کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے اداکار و گلوکار علی ظفر اور ماورہ حسین بھی مانچسٹر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سلیبریٹیز اس سلسے میں کافی جزباتی اور passionate ہیں گرین شرٹ اور پاکستان کرکٹ کی حمایت کےلیے پر عزم ہیں پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے پُرامید ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

    محمد عامر کا خوف بھارتی کپتان کے عصاب پر سوار، اظہار بھی کر دیا، اہم رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

    ان میں گلوکار و اداکار علی ظفر قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے مانچسٹر پہنچ گئے اوراسی طرح اداکارہ ماورہ حسین بھی کرکٹ میدان میں موجود ہوں گی. وہ آج اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا دلچسپ ٹاکرا دیکھیں گے۔انہوں نے گرین شرٹس کی جیت کے لیے اور میچ کے دوران بارش نہ ہونے کی امید کا اظہار کیا۔

  • مریم بلاول ملاقات پرصمصام بخاری کی  دلچسپ  بات جانیے تفصیل میں

    مریم بلاول ملاقات پرصمصام بخاری کی دلچسپ بات جانیے تفصیل میں

    وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نےمریم بلاول ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج دو بڑے پروٹیکشن آف کرپشن پر جمع ہورہے ہیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری نے مریم نوازاور بلاول بھٹو کے ظہرانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخت لاہور کیخلاف تقاریر کرنیوالے وہیں ظہرانے میں شرکت پر مدعو ہیں،اچھا ہوتا پہلے مریم بی بی اپنے ووٹروں سے معافی مانگ لیتیں .ان کا مزید کہنا تھا کہ آج دن دیہاڑے دروغ گوئی اور قصے کہانیوں کا مقابلہ ہوگا.
    نواز لیگ اور پی پی دونوں نےایک دوسرے پر کرپشن کے مقدمات بنائے.وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ سوال یہ ہے دونوں ایک دوسرے خلاف پہلے غلط تھے یا آج غلط ہیں.لوٹ مار کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمران خان کا واضح ویژن ہے
    انہوں نے ان کی میٹنگ پر طنزیہ جملہ کستے ہوئے کہ یہ چارٹر آف پروٹیکشن آف کرپشن پر دو طرفہ گفتگو ہوگی
    مریم بی بی اور بلاول بھٹو دونوں کرپشن کے نئے طریقوں پر بات کریں گے
    واضح رہ کہ آج ہونے والی ملاقات میں اعلیٰ سیاسی قیادت کی گرفتاریوں سمیت دیگر امور پر صلاح مشورے کیے جائیں گے۔ بجٹ اور معیشت کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔
    اہم میٹنگ اور نشست میں پیپلزپارٹی کے قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، حسن مرتضیٰ اور چودھری منظور شرکت کریں گے۔ جبکہ ن لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، ایاز صادق، محمد زبیر، پرویز رشید اور مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں شریک ہوں گی۔
    واضح رہے کہ اس سے پہلے رمضان المبارک میں بلاول بھٹو نے مریم نواز کو افطار پارٹی پر بلایا تھا اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا تھا۔

  • محمد عامر کا خوف بھارتی  کپتان کے عصاب پر سوار، اظہار بھی کر دیا، اہم رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

    محمد عامر کا خوف بھارتی کپتان کے عصاب پر سوار، اظہار بھی کر دیا، اہم رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا خوف بھارتی کپتان کوہلی کے عصاب پر تاحال سوار. بھارتی کپتان کا کہناہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں ان کا اور محمد عامر کا کوئی مقابلہ نہیں کیوں کہ کسی ایک بولر سے مقابلہ کبھی ان کے ذہن میں نہیں ہوتا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ .بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ اس کا فوکس صرف گیند پر ہوتا ہے، کسی ایک بولر کے ساتھ مقابلہ کبھی ذہن میں نہیں رکھا کیوں کہ سامنے عامر ہو یا کوئی پارٹ ٹائم بولر، اگر خراب شاٹ کھیلا تو وکٹ جائے گی۔ بھارتی سکپر کا مزید کہنا تھا کہ عامر ہو یا ربادا، اچھے بولر کی صلاحیت کا احترام کرنا ضروری ہے

    پاک بھارت میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی ٹیم میں بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن وہ مخالف ٹیم کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتے، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اسٹرینتھ کو دیکھ کر پلان کریں اور گراؤنڈ میں بہتر کرکٹ کا مظاہرہ کریں۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی کو محمد عامر گزشتہ میجوں میں لگا تار آؤٹ کرتا آیا ہے، اور ایک سیریز میں تو محمد عامر نے قریبا تمام میچوں میں گھر بھیجا تھا.اور اس بات کو لے کر کوہلی پر اعتراض بھی ہوتا رہا، دوسری جانب کوہلی کی ایک بات بہت اچھی ہے جو کہ ایک اچھے کھلاڑی میں سپورٹس من سپرٹ کے طور پر ہونا لازم بھی ہے کہ وہ اپنے حریف کی عزت اور توقیر کرتے ہیں اور مد مقابل کی خوبی اور کامیابی کو فراخ دلی سے تسلیم کرتے ہیں، اس کے علاوہ آف دا گراؤنڈ بھی کوہلی کے کافی اچھے مراسم رہے ہیں پاکستانی کرکٹرز اور ان کی فیملیز کے ساتھ.