Baaghi TV

Author: +9251

  • بھیرہ کماد کی فصل سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد

    بھیرہ کماد کی فصل سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)بھیرہ ۔ شہر کے قریب کماد کی فصل سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق
    لاش گزشتہ چار روز قبل لاپتہ ہونے والے محمد اصغر کی بتائ جارہی ہے۔
    محمد اصغر 10 جون کی شام گھر سے نکلا تھا اور اس کے بعد سے اب تک لاپتہ تھا ۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

  • اینٹی کرپشن سرگودہا کی کاروائی 119 ملین کی 2094 کنال زرعی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی

    اینٹی کرپشن سرگودہا کی کاروائی 119 ملین کی 2094 کنال زرعی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی

    سرگودہا(رپورٹر باغی ٹی وی)اینٹی کرپشن سرگودھا نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر کمرشلائز یشن و نقشہ فیسوں کے نادہندوں سے مزید3کرڑو23لاکھ،سرکاری زمین کے واجبات کی مد میں 38لاکھ42ہزارٹھیکیداروں سے32لاکھ54ہزار،4ملزمان کو گرفتار اور119ملین کی2094کنال زرعی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی۔
    ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تفتیشی اور انکوائری افسران کی پرفارمنس،نئے ٹارگٹس متعین کرنے اور افسران کی صلاحیت بڑھانے کے لیے خصوصی میٹنگ 14جون2019کوکی.
    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اورکنور اعجاز خالق رزاقی، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکی ہدایت پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر کمرشلائز یشن و نقشہ فیسوں کے نادہندگان سے مزید3کرڑو23لاکھ54ہزار2سو14 روپے ریکور کیے،محکمہ لائیوسٹاک شاہ پورسے مل کر سرکاری زمین کے نادہندگان سے سرکاری واجبات کی مد میں 38لاکھ42ہزار2سو31روپے ریکورکیے محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیکنیکل ٹیم نے سرکارکو نقصان پہچانے والے ٹھیکیداروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اُن سے 32لاکھ54ہزار1سو21روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے،اس کے علاوہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے4ملزمان کو گرفتارکر کے اُن کے خلاف قانونی کاروئی شروع کر دی۔ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سرگودھا اور ضلعی انتظامیہ سے مل کر2094کنال زرعی اراضی مالیتی119.05ملین مختلف قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر سرکارکی تحویل میں دلوا دی۔ کنور اعجاز خالق رزاقی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پرتفتیشی اور انکوائری افسران کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کل مورخہ14جون کو خصوصی ٹرنینگ اور افسران کی پرفارمنس جانچنے کے لے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا

  • دنیاپور : غیرت کے نام پر دو قتل

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے چھتہ پہوڑ میں گذشتہ رات لڑکے اور لڑکی کا غیرت کے نام پر قتل

    تفصیلات کے مطابق دنیاپور کے نواحی علاقے چھتہ پہوڑ میں 23 سالہ نوجوان لڑکا محمد شہباز اپنی 20 سالہ کزن پروین سے پسند کی شادی کرنا چاہتا ہے دونوں چچازاد کزن تھے اور ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے شہباز نے کئی مرتبہ پروین کے گھر والوں سے رشتہ بھی مانگا مگر انہوں نے انکار کر دیا پروین کے بھائی اس بات پر سخت ناراض تھے اور ان کے تعلقات پر سخت پہرہ دے رہے تھے گزشتہ رات جب شہباز ملنے کی غرض سے پروین کے گھر آیا تو پہلے سے تیار پروین کے بھائی اور اس کے ساتھیوں نے سوٹوں کے شدید وار کر کے شہباز کو جان سے مار دیا پھر دوسری طرف پروین کو بھی سوٹوں کے سر پر وار کر کے خون میں نہلا دیا اس طرح شہباز اور پروین موقع پر فوت ہو گئے جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے 231 ڈبلیو بی کے ہسپتال منتقل کر دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی کاروائی کی آخری اطلاعات کے مطابق پروین کے بھائی کو تھانہ صدر دنیاپور نے گرفتار کر لیا ہے

  • لودھراں : بجلی چوروں کے خلاف اہم اقدامات

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں میں بجلی چوری کے انسداد کی ضلعی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز احمد نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ایس سی میپکو بہاول پور سید جواد منصور احمد، ایکسئین کہروڑپکا عبدالرؤف ، ڈی ایس پی سرکل صدر لودھراں ہمایوں افتخار و دیگر افسران بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کا مسلسل تعاقب کیا جائے تا کہ بجلی چوری کا حقیقی طور پر خاتمہ ہو سکے،میپکو عملہ کسی کے رعب میں نہ آئے اور بڑے بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،ہر بجلی چور کے کیس کی ملی جذبہ سے پیروی بھی کی جائے تا کہ بجلی چور سزا سے نہ بچ سکیں،ایس سی میپکو سید جواد منصور احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے رات کو خفیہ گشت جاری ہے اور بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز مقدمات بھی درج کرائے جا رہے ہیں۔

  • سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادی چوہدری کی جانب سے سینئر صحافی و اینکر سمیع ابراہیم کو فیصل آباد میں ایک شادی کی تقریب میں تھپڑ مارنے کے خلاف ملک بھر کی صحافتی تنظیموں اور صحافی کارکنوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ صحافتی تنظیمیں جلد اس حوالہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی اور اس سلسلہ میں احتجاج کی کال دیے جانے کی بھی توقع ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا کے صدرشوکت علی، نائب صدر ریاض اعوان،سیکرٹری عدنان شیخ ، جوائنٹ سیکرٹری افضال سعیداورخزانچی و سیکرٹری انفارمیشن عباس نقوی سمیت گورننگ باڈی کے دیگر اراکین نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدی کی جانب سے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کے ساتھ بدتمیزی اور مارپیٹ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر ایمرا شوکت علی نے کہا کہ فواد چوہدری سوشل میڈیا پر سمیع ابراہیم کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کرتے رہے اور اب انھوں نے ایک تقریب میں سمیع ابراہیم کے ساتھ مارپیٹ کی جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو فوری طور پر اس واقعہ کا نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے بصورت دیگر صحافی برادری اس واقعہ کے خلاف اپنا لائحہ عمل طے کرے گی ۔ ایمرا باڈی نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو اپنی مکمل سپورٹ اور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

    سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

    رپورٹ کے مطابق الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ( ایمرا ) کے دوسرے گروپ کے صدرمحمد آصف بٹ نے فیصل آبادشادی کی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے بول نیوز چینل کے سینئر اینکر سمیع ابراہیم کو تلخ کلامی کے بعد تھپڑ مارنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر فواد چودھری کو وزارت سے ہٹائے اور اس مذموم حرکت پر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔

    تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

    صحافیوں کی ایک اور تنظیم ایمپرا کی جانب سے بھی سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایمپرا کے ترجمان اذان ملک نے اس واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایمرا اور ایمپرا کی طرح دیگر صحافتی تنظیموں اور پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافتی تنظیموں کی جانب سے اس سلسلہ میں احتجاج کی کال بھی متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم کا سوشل میڈیا پر کافی دنوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔ سمیع ابراہیم نے اپنے ذرائع سے خبر دی تھی کہ فواد چوہدری پیپلز پارٹی کے رابطہ میں ہیں اور تحریک انصاف کے اندر گروپ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس خبر کے  بعد سے فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر سمیع ابراہیم کے خلاف انتہائی نازیبا اور سخت بیان بازی کی جارہی تھی۔ گزشتہ روز شادی کی تقریب میں سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے کی وہاں موجود تمام مہمانوں اور سینئر صحافیوں نے شدید مذمت کی اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بعض مہمانوں سے فواد چوہدری کو وہاں سے فوری نکل جانے کا کہا جس پر وہ اسی وقت شادی کی تقریب سے باہر نکل گئے۔

  • محکمہ اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی

    محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ضلع سیالکوٹ میں بڑی کاروائی! رنگے ہاتھوں 30 ہزار رشوت لیتے ہوئے، محکمہ پبلک ہیلتھ سیالکوٹ کا گریڈ 16کا آفیسر اپنے ماتحت عملہ سمیت گرفتار!

    ملزم محکمہ پبلک ہیلتھ ، محمد آصف ، گریڈ 16، نے اپنے نائب قاصد سید ذیشان حید کاظمی کے ہمراہ رنگے ہاتھوں رشوت وصول کرتے ہوئے ،مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار! مقدمہ درج

    ملزمان نے فراڈ ، دھوکہ دہی اوراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے لئے شفاف پانی کی فراہمی کے لئے کلورین دوائی دینے کے عوض رشوت وصول کی۔

    ملزمان گزشتہ 6سالوں کے دوران ، معصوم شہریوں کو ہراساں اور بلیک میل کر کے گورئمنٹ کی جانب سے فری کلورین دوائی کے عوض ،لاکھوں روپے رشوت ہڑپ کر چکے!

    محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کاروائی شہری حمید اللہ ولد اللہ رکھا سکنہ کانپور تحصیل و ضلع سیالکوٹ کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر عمل میں لائی گئی۔

    ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، زوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر ، ملزمان محکمہ پبلک ہیلتھ سیالکوٹ کو سرکل افیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ ، خرم شہزاد چیمہ پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم نے علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے، رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئےگرفتار کر لیا! ملزمان سےنشا ن زدہ نوٹ برآمد!

    گرفتار ملزمان کا دوران تعیناتی معصوم شہریوں کو ہراساں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے کرپٹ عناصر کی پشت پناہی اورکرپشن کرنا ان کا وطیر ہ تھا۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کی بروقت اوررنگے ہاتھوں گرفتاری کےبعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور کرپٹ عناصر کی ڈوریں لگ گیں۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ، زوہیب مشتاق نے گوجرانوالہ ریجن کے تمام 6اضلاع میں تمام اینٹی کرپشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام اور معصوم شہریوں تک خود رابطہ کریں تاکہ رشوت طلب کرنے والے سرکاری افسران و اہلکاران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی عمل میں لا کر ، رشوت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے ۔

  • راولپنڈی قمار بازوں کے خلاف کاروائی

    راولپنڈی قمار بازوں کے خلاف کاروائی

    راولپنڈی :‏تھانہ ٹیکسلا پولیس کی قماربازوں کے خلاف کاروائی,7 ملزمان تاش پتہ کے زریعے جواء کھیلتے گرفتار کئے گئے, داؤ پر لگی رقم پر49 ہزار برآمد ہوئے .تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کا مقدمہ درج رجسٹرکیا گیا ہے۔

  • انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

    انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

    ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم کی ایک اور فتح. ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا.جوۓ روٹ کی سینچری اور مین آف دی میچ قرار.

    ویسٹ سنڈیز 5 میچز کھیل کر صرف 1 میچ جیتا ہے. کرس گیل بھی اپنے کیریئر کے آخری ٹورنامنٹ میں اچھی کارگردگی نہ دکھا سکے.

  • خوشحال پاکستان، مگر کیسے؟ ؟؟ محمد عبداللہ گِل

    خوشحال پاکستان، مگر کیسے؟ ؟؟ محمد عبداللہ گِل

    "خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں ”
    یہ ایک نہایت ہی اہم مقولہ ہے اس میں فرد کی ترقی سے لے کر قوم کی ترقی تک کا راز مضمر ہے ۔ ایک قوم کی ترقی شخصی ترقی پر منحصر ہوتی ہے ۔ایک قوم اس وقت ترقی یافتہ ہوتی ہے جب اس کی عوام پرجوش ،باشعور اور باکردار ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ عوام جذبہ کے ساتھ بغیر کسی انعام و اکرام کے لالچ سے محنت کرتے ہیں تو قوم ترقی یافتہ بن جاتی ہے۔ پاکستان جو کہ اسلامی ملک ہے اس میں قانون اسلام کا ہے ۔ 14 اگست1947ء کو معرض وجود میں آیا ۔اگر تاریخ پاکستان کا غور سے مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے سب سے پہلا کام قیام پاکستان سے پہلے قائد اعظم محمد علی جناح نے ہر فرد کی کردار سازی کی پھر 1940ء کو قرارداد پاکستان پیش کی ۔پھر سات سال ہی میں آزادی مل گئی۔پاکستان بننے کے بعد مختلف حکومتیں آئیں ۔سیاست کی گئی۔پاکستان ترقی یافتہ اس لیے نہیں کہ یہاں حکمران اچھے نہیں آئے یہ عموما سمجھا جاتا ہے ۔لیکن ایسا ہرگز نہیں عوام جیسی ہوتی ہے ویسا ہی حکمران ان ہر حکومت کرتا ہے۔حکمران انھی عوام میں سے ہوتے ہیں مریخ سے تو نہیں آتے۔پاکستان ترقی یافتہ اس لیے نہیں کہ ہماری عوام کو شعور ہی نہیں ۔ہمارے اندر سے "اپنی مدد آپ” کا جذبہ اٹھ گیا ہے ۔اپنی مدد آپ وہ اصول ہے اگر ایک شخص اس کو اپنا لے تو وہ ترقی یافتہ بن جاتا ہے اور اگر قوم کی قوم اس کو اپنا لے تو قوم ترقی یافتہ بن جاتی ہے۔ پاکستان کا غیر ترقی یافتہ ہونے میں جدھر تک حکمرانوں کی بے بسی شامل ہے اتنا ہی قصور عوام کا ہے ہماری عوام میں قومی حمیّت رفع دفع ہو چکی ہے ۔آج مملکت پاکستان میں عوام یہ تو کہتی ہیں کہ فلاں حکمران کرپشن کرتا ہے جس کی وجہ سے ہم معاشی بدحالی کا شکار ہے ۔یہ بالکل صحیح ہے لیکن عوام خود کو نہیں جانچتے کہ آج ایک ریڑھی والے کو دیکھا جائے تو وہ پھل دیتا ہے اور چپکے سے صحیح پھلوں کے ساتھ خراب پھل بھی ڈال دیتا ہے ۔یہ بھی کرپشن ہے ۔اسی طرح چھوٹے ملازم چپڑاسی سے لے کر پارلیمنٹ میں بیٹھے حکمران تک سب کرپشن کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ پاکستان کی معاشی بدحالی کے باعث حکمران بے بس ہیں وہ دوسرے ملکوں سے قرض لیتے ہیں تو عالمی اداروں کی مشکل شرائط ماننے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
    قومی ترقی کی تعریف سر سید احمد خان نے یوں کی :-
    "قومی ترقی شخصی ترقی،شخصی محنت ،شخصی خودارادیت ،شخصی صلاحیت کا مجموعہ ہے ”
    اسی طرح قرآن کریم میں ارشاد ربانی ہے :-
    "انسان کے لیے وہی کچھ ہے جس کے لیے وہ کوشش کرتا ہے ”
    اگر قرآن کی اس آیت پر غور کیا جائے تو واضح ہے کہ اگر پاکستانی قوم اپنی ترقی کے لیے کوشش کرے تو انھیں یہ ترقی ضرور ملے گی ۔آج ہم نے قرآن کو پس پشت ڈال دیا اور پستی کی طرف چلے گئے۔
    حکمران کی ذمہ داری ہوتی کہ وہ عوام کا جذبہ بڑھائیں۔ عوام کو ملکی ترقی کی طرف راغب کریں ۔لیکن ہمارے ہاں تو حکمرانی کا دستور ہی کچھ اور ہے ۔سیاستدان عوام کی کردار سازی کی طرف توجہ بالکل ختم کر چکے ہیں ۔اگر پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو گا تو اسی وقت کہ پہلے عوام کی کردار سازی کی جائے ان کو ملکی ترقی میں حصہ لینے کے لیے آمادہ کیا جائے اس کے بعد سیاستدان اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تو ملک پاکستان ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔ حکمرانوں سے لے کر عوام تک سب کو جذبہ "اپنی مدد آپ” کے تحت کام کرنا چاہیے۔ اور پوری قوم کو متحد ہو جانا چاہیے یہ سیاسی انتقامات چھوڑ دینے چاہئیں۔ اسی طرح آج مسلمانان پاکستان کو چاہیے کہ تفرقہ بازی سے باز آ جائیں۔ اور ہر قسم کی تفریق اور گروہ بندی سے دور رہیں۔ تو ملک ترقی یافتہ بن جائے گا ۔
    اے میرے عزیز ہم وطنو! ہمیں ملک کی ترقی کے لیے تگ و دو شروع کر دینی چاہیے۔ بہت سی اقوام ہمارے بعد وجود میں آئیں اور آج ہم سے آگے ہیں۔ ہمیں پرعزم ہو کر دلجمعی سے متحد ہو کر یکسوئی سے عمل کی ضرورت ہے یقیناً جلد ہی ہم ترقی یافتہ اقوام میں سر فہرست ہوں گے۔