Baaghi TV

Author: +9251

  • امیر عرب ملک میں بھی ٹیکس لگ گئے

    امیر عرب ملک میں بھی ٹیکس لگ گئے

    عمان (مسقط۔نمائندہ باغی ٹی وی) تیل اور گیس کی دولت سے مالا مال خلیجی ریاست سلطنت آف عمان میں حکومت نے کچھ نئے ٹیکسوں کو نافذ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OCCI) کے مطابق نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ 15 جون بروز ہفتہ سے نافذ العمل ہونے والے نئے قوانین کے تحت کاربونیٹڈ مشروبات پر 50 فیصد جبکہ تمباکو سگریٹ انرجی ڈرنکس اور الکوحل پر 100 فیصد ٹیکس صارفین کو ادا کرنا ہو گا۔
    چند روز قبل عمان چیمبر آف کامرس کے چیئرمین نے کاروباری شخصیات سے ایک اہم ملاقات میں بتایا کہ مثال کے طور پر اگر کاربونیٹڈ مشروبات کی قیمت 150 پیسہ ہے تو 50 فیصد کے حساب سے نئی قیمت 225 پیسہ ہو جائے گی۔ جبکہ سگریٹ کا پیکٹ 1,200 سے بڑھ کر 2,400 عمانی ریال کا ہو جائے گا۔
    یاد رہے ریاست اس سے پہلے ہی لیبر کارڈ کی تجدید، مختلف شعبہ جات کی رجسٹریشن، ٹریفک چالان، اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔

  • خوش اخلاقی، ایک نعمت ۔۔۔ ساجدہ بٹ

    خوش اخلاقی، ایک نعمت ۔۔۔ ساجدہ بٹ

    آپ نے اکثر لوگوں سے سنا ہوگا:
    فلاں شخص بہت خوش اخلاق ہے کبھی ملیے گا، جی خوش ہو جائے گا آپ کا۔
    یا فلاں تو بڑا بد اخلاق ہے، میں تو کبھی بات نہ کروں اس سے ۔
    اس کا مطلب ہے خوش اخلاقی بہت بڑی نعمت ہے۔

    خوش اخلاقی کے لفظ سے تو دنیا میں ہر کوئی واقف ہے۔ اور
    آپ کبھی غور کیجیے گا کہ جو شخص اچھے اخلاق کا مالک ہو سب ہی اُس سے محبت بھی کرتے ہیں۔ اُس انسان کی عزت و تکریم کرتے ہیں۔

    آئیے دیکھتے ہیں خوش اخلاقی ہے کیا چیز ؟؟؟

    خوش اخلاقی سے مراد ہے کہ بات کریں تو ہمارے لہجے میں نرمی ہو، چہرے پہ مسکراہٹ سجی رہے۔ دوسروں کے ساتھ ادب و احترام سے پیش آئیں۔کسی کی نفرت کا جواب بھی محبت سے دیں۔
    ہمارا دین اسلام ایک مکمل دین ہے ۔ جس سے ہمیں ہر طرح کی رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔ ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔ آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ پوری انسانیت کے لیے ایک عمدہ نمونہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام پاک میں آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کو مسلمانوں کے لیے ‘اُسوہ حسنہ’ قرار دیا۔

    ترجمہ۔
    البتہ تمہارے لیے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات میں بہترین نمونہ ہے۔(الاحزاب)

    اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد بھی ہے
    بیشک ہم نے آپ کو اخلاق کے اعلیٰ درجے پر فائز کیا ہے۔

    حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلتے پھرتے قرآن تھے۔

    ایک جگہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
    لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق کے ساتھ معاملہ کرو۔

    ایک اور موقع پر آپ نے فرمایا

    اگر تم چاہتے ہو کہ لوگ تمہیں پسند کریں تو تمہیں چاہیے کہ اگر کوئی تمہارے پاس امانت رکھے تو حفاظت کرو. جب بات کرو تو سچی کرو اور اپنے پڑوسیوں سے اچھا سلوک کرو ۔

    اسی طرح ڈھیروں اسلامی تعلیمات ہمیں اخلاق کے بارے میں ملتی ہیں اس کی اہمیت کے بارے میں ملتی ہیں۔
    ہمارے لئے مشعل راہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک ہے جو خوش اخلاقی کے عظیم الشان مرتبے پر فائز ہیں

    اب بات یہ آتی ہے کہ خوش اخلاقی کو پسند تو ہر کوئی کرتا ہے لیکن اس پر از خود عمل بہت کم کیا جاتا ہے۔
    ہم لوگ اپنے ہر معاملے میں خاص طور پر ملنے جلنے کے معاملات میں انا کو سامنے رکھتے ہیں جو ہمارے اخلاق کی دھجیاں اڑا دیتا ہے۔
    چاہے تو رشتے داروں کے معاملات ہو دفتروں میں میل جول کو لیجیے یا تعلیمی اداروں کو ہی لیجیے ہر جگہ پہ ہم لوگ اکثریت ہی خوش اخلاقی سے بے بہرہ ہی نظر آتے ہیں۔
    فرحت کیانی کا ایک شعر ہے کہ

    ہر شخص اخلاق کا ایک معیار بنا لیتا ہے

    اپنے لیے کُچھ اور زمانے کے لیے اور

    خوش اخلاقی اگر فطری طور پر آپ میں موجود ہے تو یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے۔
    لیکن اگر قدرتی طور پر یہ نعمت موجود نہیں تو اللہ تعالیٰ نے اسے پیدا کرنے کی صلاحیت انسان کو دے رکھی ہے۔
    سب سے پہلے انسان کو اپنے نفس پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔مثال کے طور پر انسان کو غصے کی حالت میں خود پر قابو ہونا چاہیے۔
    اگر ہم لوگ چاہتے ہیں کہ لوگ ہماری عزت و تکریم کریں۔ لوگوں میں ہمارا ایک معیار قائم ہو اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں اچھے الفاظ میں لوگ یاد کریں ۔
    تو پھر ہمیں خوش اخلاقی جیسی عظیم ترین صفت کو اپنے اندر پیدا کرنا ہو گا۔
    یہ صفت اپنے اندر پیدا کرنا مشکل کام نہیں ہے۔ اس خوبی کو اپنانے کے لیے ایک شخص کو دوسرے شخص سے حسد نہیں کرنا چاہیے۔ بہت بڑی بڑی خواہشات کے پیچھے ہر وقت نہیں بھاگنا چاہیے ۔اپنی زندگی میں آنے والی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو ہی بھرپور انداز سے اپنا لینا چاہیے ۔
    یاد رکھیں کہ اس دنیا میں صرف دولت ہی سب کچھ نہیں بلکہ جس شخص میں خوش اخلاقی جیسی نعمت اللہ تبارک وتعالیٰ نے عطا فرمائی ہے وہ شخص سب سے امیر ترین شخص ہے۔ کیوں کہ اس کی دنیا اور آخرت دونوں ہی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سنور جائیں گے۔
    آئیے آج ہم بھی یہ عہد کریں اپنے آپ کو بہتر بنانے کے لیے ہم لوگ خود کو وقت دیں۔ دو گھڑی فرصت کے لمحات میں اپنے کردار میں تبدیلی لانے کے بارے میں سوچیں۔
    تا کہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہو جائیں۔

  • ڈی پی او شیخوپورہ نے لگائی کھلی کچہری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) عوام کی سہولت اور انکے مسائل کے فوری حل کے لیے ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کی۔ جس میں 24 کے قریب لوگوں کی درخواستیں پر فور ی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

    اس موقع پر ان کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

  • تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی بڑی کارروائی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا رائے عبدالحمید کی کاروائی
    ایس ایچ او رائے عبدالحمید نے دلاوری ڈکیت گینگ گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
    گینگ کے قبضہ سے اسلحہ، کئی ایک موبائل فونز اور تقریبا 5 لاکھ روپے لوٹی ہوئی نقدی برآمد کی

  • رشی کپور کینسر کے مرض سے صحتیابی کے بعد جلد بھارت واپس آئیں گے

    رشی کپور کینسر کے مرض سے صحتیابی کے بعد جلد بھارت واپس آئیں گے

    رشی کپور معروف بھارتی اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں. رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جبکہ صحتیابی کے بعد جلد بھارت واپس روانہ ہوں گے.
    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگست کے اواخر تک وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو جائیں گے جس کے بعد وہ جلد از جلد بھارت واپس آئیں گے. رشی کپور نے مزید کہا کہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں تاہم ان کو تجربہ کار ڈاکٹرز کی زیر نگرانی یہ عرصہ گزارنا پڑے گا.
    سماجی پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے افسوس کو اظہار کیا کہ آٹھ ماہ گزر جانے کے باوجود وہ گھر سے دور ہیں. کیا وہ کبھی گھر جا پائیں گے؟

    رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور بھی ان کے ساتھ نیو یارک میں رہائش پزیر ہیں. رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور اور ان کی اہلیہ آلیہ بھٹ بھی وقتآ فوقتآ نیو یارک شہر میں ان کی عیادت کے لئے جاتے رہے. مزید بالی ووڈ اداکار جن میں رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈر دپیکا بھی شامل ہیں، مزید برآں عامر خان، پرینکا چوپڑا، شاہ رخ خان، سونالی، وکی گوشال، کرن جوہر اور دیگر کئی بھارتی اداکاروں نے رشی کپور کی عیادت کی.

  • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے لگائی کھلی کچہری

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ،سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے ڈی سی آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں انہوں نےسائلین کی شکایات سنیں اور ان شکایات کے ازالہ کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے. اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ سمیت دیگرمحکموں کے افسران اور میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے.

  • تیز رفتار بس الٹنے سے 7 افراد زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تیز رفتار بس کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی

    آمدہ تفصیلات کے مطابق رضا چوک فیصل آباد بائی پاس روڑ پر بلوچ کمپنی کی بس کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی- حادثے میں 7 کے قریب افراد زخمی ہو گئے- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی – اطلاع کے مطابق بلوچ کمپنی کی بس فیصل آباد سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ کار کو اوور ٹیک کرتے وقت تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی جس سے بس میں سوار 5 مسافر زخمی ہو گئے- ریسکیو اہلکاروں نے فورا” زخمیوں کو بس سے نکال کر 3 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جبکہ باقی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی

  • لودھراں : انتظامیہ چلڈرن پارک سے بے خبر

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں بچوں کے لئے صرف ایک اکلوتا پارک ہے جو انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی سے ویران ہوتا جا رہا ہے چلڈرن پارک میں درجنوں کی تعداد میں آوارہ کتوں کا ٹھکانہ ہے جو آنے والوں کے لئے بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں کتوں کے خوف اور ڈر کی وجہ سے اکثر فیملیز نے پارک میں آنا ہی بند کر دیا ہے عرصہ دراز سے یہی صورتحال چل رہی ہے انتظامیہ نے آگاہ کرنے کے باوجود اس صورتحال پر کوئی کاروائی نہیں کی اگر یہی صورتحال رہی تو پارک مزید کچھ عرصے تک برائے نام رہ جائے گا

  • اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ بھکر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ بھکر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سرگودہا،بھکر(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کا ریجن بھر میں کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنک کرتے ہوئے اللہ وسایا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ بھکر بی ایس 17 کو رشوت لیتے ہوئےرنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا. رشوت کی رقم مبلغ پندرہ ہزار روپے ملزم سے برآمد کر لیے
    تفصیلات کے مطابق غلام شبیر ولد محمد نواز سکنہ ڈگر شاہ ضلع بھکر نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کنور اعجازخالق رزاقی کو اطلاع دی کی اللہ وسایا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ بھکر کھالا جات کو پکہ کروانے کے بل پاس کروانے کے لیے مجھ سے رشوت طلب کر رہا ہے.
    ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا ، کنور اعجازخالق رزاقی کی خصوصی ہدایت پر سرکل افیسر اینٹی کرپشن بھکر عابد حسین پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم نے محمد اسلم سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ بھکر کی نگرانی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم اللہ وسایا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ بھکر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا! گرفتار ملزم سے رشوت کی رقم مبلغ پندرہ ہزار روپے موقع سے برآمد کر لیے۔
    محکمہ اینٹی کرپشن بھکر نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 9/2019 تھانہ اینٹی کرپشن بھکر درج کر کے تفتش شروع کر دی۔
    اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا ، کنور اعجازخالق رزاقی نے تمام افسران کو پہلے ہی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ حکومت کی پالیسی کرپٹ عناصر کے خلاف واضع ہیں ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں

  • لودھراں : پنجاب میں کپاس کی فصل شدید متاثر

    لودھراں ( نمائندہ باغی ٹی وی) میں پنجاب کے کپاس کے دیگر علاقوں کی طرح فصل متاثر

    تفصیلات کے مطابق مئی کے آخری عشرے میں ہونے والی بارشوں سے کپاس کی کاشت شدہ فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں بارشوں کی وجہ سے پودوں کے اگاؤ میں واضح فرق پڑا ہے اور اکثر علاقوں میں کپاس کی فصل ناقص بیجوں کی وجہ سے اگی ہی نہیں ان وجوہات کی بناء پر یہ خدشات لاحق ہو چکے ہیں کہ گزشتہ سال کی نسبت کپاس کی پیدوار میں آدھے سے زیادہ کمی واقع ہو سکتی ہے جن علاقوں میں کپاس کی کاشت ہوتی ہیں ان میں تقریبا 30 فیصد رقبے پر کپاس کاشت نہیں ہو سکی کپاس کے کاشتکار بھی پریشان حال نظر آ رہے ہیں