ساہی وال/ سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس پر تحصیل بار ایسوی ایشن کی مکمل ہڑتال حکومت کے غیر آئینی اقدام کے خلاف وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے جنرل سیکرٹری تحصیل بار میاں عامر اسحاق نے اپنے بیان میں کہا کہ
ریفرینس کی کاروائی ختم ہونے تک وکلاء اپنا احتجاج جاری رکھیں گے
Author: +9251
-

ساہی وال سرگودہا تحصیل بار ایسوایشن سرگودہا کی مکلمل ہڑتال
-

کشمیر کو توجہ دو۔۔ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
کشمیر کو توجہ دو۔۔ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
بھارتی مظالم اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا سائٹ ٹیوٹر پر ٹرینڈ چلا جو ٹاپ ٹریند رہا.اس حوالے سے اس ٹرینڈ میں کشمیریوں پر بھارتی افواج کے جبرو تسشد ،مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی دھجیا ں بکھیرے جانے کی مذمت کی گئی .
TRT کی کشمیرپر بھارتی افواج کے مظالم پر ڈاکیومینٹری جاری
اس انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی خاموشی پر شدید احتجاج ہوا.واضح رہے کہ جب سے سوشل میڈیا کا دور آیا ہے تب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا دنیا تک علم ہونا شروع ہوا ہے.اس پہلے بھارتی انٹرنیشنل میڈیا کو سختی سے روکتا رہا ہے.ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے کشمیر میں کالے قانون کو بے نقاب کر دیا
-

ایمنسٹی سکیم 2019 کے لئے ایف بی آر گجرات کی ٹیمیں تشہیر کے لیے متحرک
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ایمنسٹی سکیم 2019 کے لیے انکم ٹیکس گجرات زون کی طرف سے بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے لیے آفیسرز اور عملے پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اس سلسلے میں پاور لومز ایسوسی ایشن جلالپور جٹاں کے عہدیداروں سے میٹنگ کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو گجرات زون ضیغم عباس نے کہا کہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی ہمارا قومی فریضہ ہے حکومت کے اعلان کے مطابق غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات 30جون 2019تک ظاہر کر کے انہیں قانون کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنا یا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو بروقت ٹیکس دیتی ہیں اگر اعلان کے باوجود کسی نے اثاثے ظاہر نہ کیے تو پھر 30جون کے بعد قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی تمام ٹیکس دہندگان 30جون تک اپنی ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں حکومت کی ہدایت کے مطابق ٹیکس ریکوری مہم تیزی سے جاری ہے لہذا انتظار نہ کریں قومی فرض ادا کرتے ہوئے ہر شہری 30جون سے پہلے ٹیکس جمع کر وا دے تاکہ آپ محکمانہ پریشانیوں سے بچ سکیں اس موقع پر چوہدری تصور حسین وڑائچ ،شاہد اقبال ملک ،چوہدری رﺅف احسن ساہی ،سید زاہد اقبال شاہ و دیگر ایف بی آر آفسران بھی موجود تھے
-

ایف آئی اے ٹیم کا پاسپورٹ آفس چنیوٹ پر چھاپہ،
چنیوٹ
ایف آئی اے فیصل آباد ٹیم کا پاسپورٹ آفس چنیوٹ میں چھاپہ شہری سے بھاری رشوت وصول کرنے والا ڈیٹا آپریٹررنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا
ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد کو چنیوٹ کے رہائشی محمد قاسم نے تحریری درخواست دی جس میں پاسپورٹ آفس کے ڈیٹا آپریٹر فخر شاہ پر الزام لگایا کہ فخر شاہ نے پاسپورٹ بنوانے کی مد میں دس ہزار روپے رشوت مانگی ہے جس پر ایف آئی اے ٹیم نے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ پاسپورٹ آفس میں چھاپہ مارا اور شہری محمد قاسم سے دس ہزار روپے رشوت لینے والے پاسپورٹ آفس چنیوٹ کے ملازم فخر شاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کے ایف آئی اے سیل فیصل آباد منتقل کردیا ہے ملزم کافی عرصہ سے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں سے مختلف اعتراضات لگا کر بھاری رشوت وصول کر رہا تھا -

بھارت میں ننھی پری درندگی کا شکار
بھارتی علاقے شاہ جہان پور میں 13 سالہ بچی کو 2 مردوں نے زیادتی کانشانہ بنا ڈالا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، بھارت کے علاقے شاہ جہان پور تھانے کھتر میں دو ہندوؤں نے ایک معصوم بچی کو اس وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جب اس کےوالدین دوائی لینے میڈیکل سٹور گئیے تھے.والدین جب واپس لوٹے تو درندہ صفت مجرم دیسی ساختہ پستول اور تلوار لہراتے موقع سے فرار ہوگئے.متاثرہ بچی کو میڈیکل رپورٹ کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا جب کہ مجرموں کی کوئی اطلاع نہیں ہے.
واضح رہے بچوں اور لڑکیوں پر اس طرح کے جنسی حملے بھارت کے اندر شدت اختیار کر گئے ہیں .اس وجہ سے دلی دارالحکومت کو ریپ کیپیٹل یا ریپستان کہا جاتا ہے.
-

سراج الحق آج گجرات کارکنوں کی عید ملن پارٹی میں شامل ہوں گے
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسینیٹرسراج الحق آج گجرات آئیں گے وہ جے آئی یوتھ کے زیراہتمام بھمبرروڈ پرگرینڈ کانٹیننٹل مارکی میں عید ملن پارٹی تقریب کے شرکاءسے خطاب کریں گے جے آئی یوتھ جماعت اسلامی ضلع گجرات جماعت اسلامی گجرات سٹی کے عہدیداران کارکنان نے عید ملن پارٹی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں تقریب میں جماعت اسلامی کے حامیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔تقریب بعد ازنمازجمعہ شروع ہوگی۔
-

TRT کی کشمیرپر بھارتی افواج کے مظالم پر ڈاکیومینٹری جاری،
ترکی کے نیوز چینل ٹی رٹی ورلڈ نے کشمیرپر بھارتی افواج کے مظالم پر ڈاکیومینٹری جاری کر دی
باغی ٹی وی رپورٹ ،تفصیلات کے مطابق ترکی کے نیوز چینل ٹی رٹی ورلڈ نے کشمیرپر بھارتی افواج کے مظالم پر ڈاکیومینٹری جاری کر دی، جس پر کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو فوکس کیا گیا.کشمیری بچے،عورتیں اور بزرگ کس طرح بھارتی افواج کی پیلٹ گنوں سے متاثر ہوئے .ان کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ، نئ نسل کے اندر اس وقت بھارتی جبری تسلط سے آزادی حاصل کرنے کی کس قدر تڑپ ہے ان سب امور کااحاطہ کیا گیا.سب سےاہم بات یہ ہےکہ ایک ریاست کس طرح اپنے ذرائع استعمال کر کے نہتے لوگوں کا استحصال کر رہی ہے.اس ڈاکیومنٹری کو اس لنک پر دیکھا جا سکتا ہے.https://www.youtube.com/watch?v=PbGeo_B4UTQ&feature=youtu.be
-

14 جون کا دن تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،طارق وڑائچ ایڈووکیٹ
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوایشن سرگودہا طارق وڑائچ ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ 14 جون کا دن سرگودہا بار کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا بار کی موجودہ قیادت نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر بار کی عزت کو داؤ پر لگا دیا ہے پورے ملک میں جب وکلاء برادری قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑی ہے تواس نام نہاد قیادت نے اپنے سیاسی ایجنڈے کو ترجیح دی ہے اور سیاسی مفادات کی خاطر وکلاء کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کیا آج 14 جون کے دن جب پوری وکلاء برادری جسٹس فائز عیسی کے خلاف بنائے گئے ریفرنس پر سراپا اجتجاج ہے تو سرگودہا بار کی خاموشی قابل مذمت ہے جس کی وکلاء برادری شدید مذمت کرتی ہے آج کا دن سرگودہا بار کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے نا اہل قیادت نے لاہور ہائیکورٹ بینچ کے قیام کی منظوری سے لے کر ہر معاملہ میں وکلاء کو مایوس کیا ہے ضمیر فروش اور نا اہل قیادت وکلاء کیلیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے مزید ازاں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے درپیش حالات کے پیش نظر جلد وکلاء کا اہم اجلاس آئیندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلیے بلایا جائے گا تاکہ بار کی عزت و وقار کو قائم رکھا جا سکے
-

اسرئیل نے راکٹ حملوں کی آڑ میں حماس کے شہری علاقوں پر بمباری شروع کر دی
اسرئیل نے راکٹ حملوں کی آڑ میں حماس کے شہری علاقوں پر بمباری شروع کر دی
(باغی ٹی وی رپورٹ)
اسرئیل نے راکٹ حملوں کی آڑ میں حماس کے شہری علاقوں پر بمباری شروع کر دی جبکہ فوج کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیارے نے غزہ میں حماس کے ایک ٹھکانے پر بنکرز کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ غزہ سے جمعرات کو علی الصباح کئے گئے راکٹ حملے کا ردعمل تھا۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے 4 جون کو ماہی گیروں کے لئے غزہ کی بحری حدود کو 15 میل تک بڑھا دیا تھا مگر اب انہوں نے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا۔غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطین میں مغربی کنارے اور یروشلم سے طلباء سمیت 25 فلسطینی اغواء کر لئے
دوسری طرف اردن وادی کے علاقے آوار میں 5 گھر اور زرعی اراضی میں تعمیر بارکوں کو "Cزون” میں ہونے کی وجہ سے اسرائیلی فوج کی طرف سے منہدم کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 میں مشرقی بیت المقدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے پر قبضہ کیا اور تب سے ہی ان علاقوں میں موجود فلسطینیوں کے گھروں کو مختلف بہانوں سے منہدم کر رہا ہے۔
-

تیل بردار ہوائی جہازوں پر حملے کا بعد تیل کی قیمت میں اضافہ
عمان میں ایران کے نزدیک دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں چار فی صد سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔
گذشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں امارت فجیرہ کے نزدیک خلیج عمان میں چار تیل بردار بحری جہازوں پر بارودی سرنگوں سے حملہ کیا گیا تھا۔ ان میں دو بحری جہاز سعودی عرب کے تھے۔ایک ناروے اور ایک متحدہ عرب امارات کا تھا۔
جمعرات کو اس حملے کے بعد برینٹ نارتھ میں تیل کی قیمتوں میں 4.45 فی صد اضافہ ہوا ہے اور مستقبل کے لیے تیل کے فی بیرل سودے 62.64 ڈالر میں ہوئے ہیں۔ اس طرح تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.72 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔واضح رہے کہ اس حملے کی ویڈیو کا امریکی بحریہ نے شائع کی ہےجس میں ایرانی جہاز کو ان آئل ٹینکرز کی طرف آتے ہوئے دکھایا گیا.