Baaghi TV

Author: +9251

  • پاک بھارت میچ کے ٹکٹ بلیک میں بکنے لگے

    پاک بھارت میچ کے ٹکٹ بلیک میں بکنے لگے

    پاک بھات میچ کی ٹکٹ کا منہ مانگے داموں بکنے لگی،ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونےلگیں.
    پاک بھارت کرکٹ میچ جب بھی ہوتا ہے اس دیکنے والے کروڑوں میں ہوتے ہیں،عام ٹورنامنٹ میں ہی پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ بڑھ جاتی ہے اور جب خاص میچ ہو یا میگا ایونٹ ہو تب تو ٹکٹ نایا ب ہو جاتے ییں.

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار 12 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں مقابلہ کریں گی، اس میچ کو دیکھنے کیلئے دونوں ٹیموں کے شائقین ایک بڑی تعداد میں مانچسٹر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

    دوسری جانب میچ سے تین دن قبل ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور جن لوگوں کے پاس ٹکسٹ ہیں وہ منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔

    پولیس اور آئی سی سی کی وارننگ کے باجود ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

  • سعودی شاہ سلمان کی بیٹی  فرانس میں مشکل کا شکار

    سعودی شاہ سلمان کی بیٹی فرانس میں مشکل کا شکار

    باغی ٹی وی رپورٹ.سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی بیٹی اور شہزادہ محمد بن سلمان کی بہن پر فرانس میں مقدمہ چلایا جائے گا، شہزادی پر اپنے ملازم پر تشدد کا الزام تھا.

    سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی حسا بنت سلمان کے خلاف مقدمہ ان کی عدم موجودگی میں چلایا جائے گا، سعودی شہزادی کے خلاف اپنے باڈی گارڈ سے فرانسیسی شہری پر تشدد کرانے کے الزامات ہیں۔

    سعودی شہزادی کے خلاف مقدمہ ستمبر دو ہزار سولہ میں درج کیا گیا تھا اور دو ہزار سترہ میں سعودی شہزادی کے انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

  • حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون طیارےتباہ، تفصیل جانیے اس رپورٹ میں

    حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون طیارےتباہ، تفصیل جانیے اس رپورٹ میں

    اتحادی فوج نے سعودی سرحد پر حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے

    باغی ٹی وی رپورٹ
    عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق سعودی ایئر ڈیفنس نے یمنی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں خمیس مشیط اور ابھا کی طرف فائر کیے گئے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے۔ جس وجہ سے شہری آبادی کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہی .

    عرب اتحاد افواج کے کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ابھا کے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ہزاروں فلائٹس اس اس ہوائے اڈے سے اب جاری ہیں.

    کرنل ترکی المالکی کے مطابق باغیوں کے بیشر حملے ناکام بنائے جا رہے ہیں.اور ان کی حکومت یمن میٍں آئینی حکومت کو بحال کرنے اور یمن میں امن کے فروغ کے لیے کوشاں ہے
    واضح رہے کہ بدھ کے روز حوثی باغیوں‌ نے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 26 مسافر زخمی ہو گئے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں دو سعودی بچے، بھارتی، یمنی اور مقامی شہری اور تین خواتین بھی شامل تھیں۔

  • قطر نے سرمائے کا ایک بڑا حصہ ترک اسٹاک ایکسچینچ سے نکال لیا

    قطر نے سرمائے کا ایک بڑا حصہ ترک اسٹاک ایکسچینچ سے نکال لیا

    قطر نے سرمائے کا ایک بڑا حصہ ترک اسٹاک ایکسچینچ سے نکال لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قطر نے اپنے سرمائے کا ایک بڑا حصہ ترک اسٹاک ایکسچینج سے نکال لیا.جس وجہ سے ترکی اسٹاک ایکسچینج میں قطر سرمایا اکتیس فیصد تک محدود ہو گیا.قطر پچھلے چھ ماہ سے مسلسل اپنا سرمایہ ترک سٹاک مارکیٹ سے نکال رہا ہے
    قطر نے تُرک اسٹاک ایکسچینج سے نکالی گئی چار ارب 60 کروڑ ترک لیرہ کی رقم نکال لی ہے۔ تُرکی کے اعدادو شمار کےانسٹیٹیوٹ نے واضح کیا انٹرنیشنل سرمایا کر منظم طور پر اپنا سرمایا نکال رہے ہیں.
    گذشتہ برس دسمبر میں تُرک اسٹاک مارکیٹ میں قطر کے محفوظ سرمائے کا حجم 14 ارب 70 کروڑ 45 لاکھ لیرہ تھا جو کہ مئی میں کم ہو کر 11 ارب 81 کروڑ لیرہ رہ گیا۔ ترکی میں قطری سرمایہ کاری میں 31 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • آصف زرداری کو معمول کے چیک اپ کیلئے ہسپتال لیجایا گیا، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے. نیب کا اعلامیہ

    آصف زرداری کو معمول کے چیک اپ کیلئے ہسپتال لیجایا گیا، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے. نیب کا اعلامیہ

    قومی احتساب بیورو(نیب) نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو معمول کے چیک اپ کیلئے راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا تھا اور یہ کہ ان کی صحت مکمل طور پر ٹھیک ہے.

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق نیب کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں‌ کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے طبی معائنہ کیلئے دو میڈیکل بورڈ بنائے گئے ہیں. پمز اور پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ ملزم کا طبی معائنہ کرتے ہیں۔ آج شب میڈیکل بورڈ کی سفارش پر معمول کے چیک اَپ کے لئے انہیں آر ائی سی لے جایا گیا تھا اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب حراست میں اچانک طبیعت بگڑنے پر نیب کے افسران انہیں‌ لے کر اسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹرپہنچ گئے جہاں‌ ان کا چیک اپ کیا گیا. اس دوران کہا گیا تھا کہ آصف زرداری کا بلڈ پریشر ہائی ہوا تھا جس پر ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی. رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے سابق صدر کو پہلے اسلام آباد ڈائیگنا سٹک سنٹر اور پھر بعد میں‌ سرکاری ہسپتال راولپنڈی کارڈیالوجی لیجایا گیا تاہم یہ بھی کہا گیا کہ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کراچی کے ہسپتال منتقل کرنے پر اصرار کیا ہے. یاد رہے کہ آصف زرداری اس وقت میگا منی لانڈرنگ کیس میں‌ نیب کی زیر حراست ہیں. اطلاعات کے مطابق راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سینئرڈاکٹرزکی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے.

  • رائل اکیڈمی برطانیہ میں پاکستان آرمی نے انٹرنیشنل ملٹری ڈرل کمپیٹیشن جیت لیا

    رائل اکیڈمی برطانیہ میں پاکستان آرمی نے انٹرنیشنل ملٹری ڈرل کمپیٹیشن جیت لیا

    رائل اکیڈمی برطانیہ میں پاکستان آرمی نے انٹرنیشنل ملٹری ڈرل کمپیٹیشن جیت لیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستان آرمی مسلسل دو سال سے یہ ڈرل کمپیٹیشن جیت رہی ہے. پچھلے سال بھی اس تقریب میں‌ پاکستانی فوج نے حصہ لیا تھا.

    پاکستان ملٹری اکیڈمی ٹیم نے پاک فوج کی نمائندگی کی اور یہ اعزاز مسلسل دوسری مرتبہ جیتا ہے.

  • داتا دربار دھماکہ، شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو پلاٹ دیے جائیں گے. وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان

    داتا دربار دھماکہ، شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو پلاٹ دیے جائیں گے. وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے داتا دربار بم دھماکہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں‌کے اہل خانہ نے ملاقات کی جبکہ اس دوران وزیر اعلیٰ‌ نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو پلاٹ دیئے جائیں گے. اسی طرح یہ بھی کہا گیا کہ لواحقین کو شہید اہلکار کی ریٹائرمنٹ کی مدت ملازمت مکمل ہونے تک پوری تنخواہ بھی ملتی رہے گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنیوالوں میں شہید ہیڈ کانسٹیبل شاہد نذیر، محمد سہیل، شہید کانسٹیبل محمد صدام حسین اور محمد سلیم کے والدین، بیوگان اوربچے شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کوایک ایک کروڑروپے کی مالی امداد کےچیک دیئے. ان کا کہنا تھاکہ شہید اہلکار کی بیوہ، بیٹے یا بیٹی کو سرکاری ملازمت بھی دی جائےگی. یہ بھی کہا گیا کہ شہداء کے اہلخانہ ان کی ریٹائرمنٹ تک سرکاری گھر میں رہ سکیں گے جبکہ لواحقین کو شہید اہلکارکی مدت ملازمت مکمل ہونے تک پوری تنخواہ بھی ملتی رہے گی.

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ شہداء کے بچوں کو فری تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی. وزیراعلیٰ پنجاب داتا دربار بم دھماکہ میں شہید ہونےو الے پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا. انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں شہید ہونیوالے سویلین کے اہلخانہ کیلئے بھی بجٹ میں‌ امدادی پیکیج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ شہید اہلکاروں کے اہل خانہ ملاقات کے موقع پر اپنے پیاروں‌ کے بچھڑجانے پر رنجیدہ نظر آئے. اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں حوصلہ دیا اور ان کی دادرسی کی کوشش کی گئی. وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہداء کی قربانیوں‌ کو قوم کے ماتھے کا جھومر قرار دیا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا.

  • پرندوں‌ کے پنجروں‌ کیلئے ٹینڈر کیسے جاری ہوا؟ صدر مملکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم

    پرندوں‌ کے پنجروں‌ کیلئے ٹینڈر کیسے جاری ہوا؟ صدر مملکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں پرندوں کے پنجروں‌ کی تعمیر کیلئے 19 لاکھ 48 ہزار روپے کا ٹینڈر جاری کئے جانے کا سخت نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر ٹینڈر منسوخ‌ کر کے انکوائری کا حکم دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوان صدر کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اخبار میں یہ ٹینڈر شائع ہونے پر انتہائی سخت نوٹس لیا ہے اور واضح‌ طور پر کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کی طرف سے دیا گیا یہ اشتہار ایوان صدر کی منظوری کے بغیر جاری ہوا ہے. ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے فوری طور پر ٹینڈر جاری کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم جاری کیا ہے.

    واضح‌ رہے کہ اخبار میں ٹینڈر کا یہ اشتہار جاری ہونے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا کہ ایک طرف تو کفایت شعاری کی مہم کے دعوے کئے جارہے ہیں‌ تو دوسری جانب پرندوں کے پنجروں‌ کیلئے لاکھوں‌ روپے کے ٹینڈر دیے جارہے ہیں. سی ڈی اے کی جانب سے جو ٹینڈ ر نوٹس جاری کیا گیا تھا اس کے مطابق ایوان صدر میں ’مکاﺅ ‘طوطے رکھنے کے لیے پنجرہ تعمیر کرانے کی خاطر کنٹریکٹر درکار ہے ، اسی طرح یہ بھی کہا گیا تھا کہ پنجرے کی کل مالیت 19لاکھ 48ہزار ہو گی جبکہ ٹینڈر کی مالیت 1ہزار اور ایرنسٹ منی 58ہزارروپے ہے ۔

  • خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں‌ پر حملوں‌ میں ایران ملوث ہے. امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو

    خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں‌ پر حملوں‌ میں ایران ملوث ہے. امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو

    امریکا کے ایک اہم دفاعی عہدیدار نے کہا ہے کہ خلیج عمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا غالب امکان ہے. دونوں جہازوں‌ کو آبنائے ہرمز کے قریب تخریبی حملہ کا نشانہ بنایا گیا ہے. امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے بھی ان حملوں‌م میں‌ ایران کے ملوث ہونے کا کہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی عہدیدار کا بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران ہی ان دونوں‌ تیل بردار جہازوں پر حملوں‌ کا موجب ہو سکتا ہے. امریکی عہدیدار نے ایران کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ اس نے خلیج عمان میں ان دونوں جہازوں کے عملہ کو حملے کے بعد بچالیا ہے۔ امریکی عہدیدار کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایران کا یہ دعویٰ‌ ننگا جھوٹ ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں‌ ہے۔

    واضح رہے کہ دو ٹینکروں مارشل آئس لینڈ کے پرچم بردار فرنٹ آلٹیر اور پاناما کے پرچم بردار کوکوکا کورجیئس پر جمعرات کو خلیج عمان میں آبنائے ہُرمز کے نزدیک بین الاقوامی پانیوں میں دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد ان دونوں جہازوں سے عملہ کو باحفاظت نکال لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فرنٹ آلٹیر پر آتش گیر تیل ( نفتھا) اور کوکوکا کورجیئس پر میتھانول لدا ہوا تھا۔ ان میں سے ایک جہاز ایک آبی بم ( تارپیڈو) سے ٹکرایا تھا جس کے بعد اس کے ایک حصے کو آگ لگ گئی تھی جبکہ دوسرے جہاز کے مینجر کا کہنا ہے کہ مشتبہ تخریبی حملے کےبعد اس میں لدے مواد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ محفوظ رہا ہے۔

    گذشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں امارت فجیرہ کے نزدیک خلیج عمان میں چار تیل بردار بحری جہازوں پر بارودی سرنگوں سے حملہ کیا گیا تھا جن میں سے دو بحری جہاز سعودی عرب کے تھے جبکہ ایک ناروے اور ایک متحدہ عرب امارات کا تھا۔ ان حملوں‌ کے بعد سعودی عرب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے مسلم ممالک کی قیادت سے رابطے کئے اور سعودی عرب میں مسلم ملکوں‌ کے سربراہان کی بڑی کانفرنس بلائی گئی تھی جس میں آئندہ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا. اس کانفرنس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت دیگر ملکوں‌کی قیادت نے شرکت کی تھی اور حوثی باغیوں‌ کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی تھی.

  • خلیج عمان میں‌ جہازوں‌ پر حملہ، عالمی مارکیٹ میں‌ تیل کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ

    خلیج عمان میں‌ جہازوں‌ پر حملہ، عالمی مارکیٹ میں‌ تیل کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ

    خلیج عمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں‌ آیا ہے. خلیج عمان میں ایران اور آبنائے ہُرمز کے نزدیک دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کے بعد بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں چار فی صد سے زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق تیل کے ٹینکروں‌ پر حملوں‌ کے بعد عملہ کو بحفاظت نکال لیا گیا. فرنٹ آلٹیر پر آتش گیر تیل اور کوکوکا کورجیئس پر میتھانول لدا ہوا تھا۔ ایک جہاز کے مینجر کا کہنا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کےبعد اس میں لدے مواد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور وہ مکمل طور پر محفوظ رہا ہے۔ گذشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں امارت فجیرہ کے نزدیک خلیج عمان میں چار تیل بردار بحری جہازوں پر بارودی سرنگوں سے حملہ کیا گیا تھا جن میں دو بحری جہاز سعودی عرب کے تھے۔ایک ناروے اور ایک متحدہ عرب امارات کا تھا۔ ان حملوں‌ کے بعد سعودی عرب کی جانب سے او آئی سی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا اور آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا تھا.

    تیل ٹینکروں پر حملہ کے بعد جمعرات کو برینٹ نارتھ میں تیل کی قیمتوں میں 4.45 فی صد اضافہ ہوا ہے اور مستقبل کے لیے تیل کے فی بیرل سودے 62.64 ڈالر میں ہوئے ہیں۔ اسی طرح تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.72 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکا میں ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ میں بھی خام تیل کی قیمت میں 1.32 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے اور فی بیرل قیمت 52.46 ڈالر ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا کے تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی طلب میں کمی کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی تھی تاہم ان حملوں‌ کےبعد تیل کی قیمتوں‌میں‌ دوبارہ اضافہ دیکھنے میں‌ آ رہا ہے. سعودی عرب کی جانب سے ان حملوں میں‌ حوثی باغیوں‌ کو ملوث ٹھہرایا گیا او رکہا گیا ہے کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا.