چنیوٹ
چنیوٹ میں محکمہ صحت ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے متحرک
سول ڈیفنس چنیوٹ کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار
چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ چنیوٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے سیمینار میں سول ڈیفنس اہلکاروں کو ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر بتائیں انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی انتہائی خطرناک مرض ہے جس بچاؤ کیلئے اپنے اردگرد گھر,چھت اور لان کی صفائی کریں اور پانی جمع نہ ہونے دیں,صاف پانی زخیرہ کرنے کے لئے برتنوں,ٹینکوں,اور ڈرموں کو ڈھانپ کر رکھیں,شرکاء کو بریفنگ صحن اور چھت پر سونے والے حضرات مچھر دانی,مچھر مارنے والی کوائل,لیکوئیڈ,مچھر بھگاؤ لوشن کا استعمال ضرور کریں,انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر سے ہر فرد کو مکمل طور پر آگاہی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم پوری لگن ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم ڈینگی جیسی موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اجتماعی طور پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں انہوں نے آگاہی سمینار اور واک کے قیام پر سول ڈیفنس آفیسر اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا
Author: +9251
-

سول ڈیفنس چنیوٹ کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار
-

مشرف غداری کیس عدالت نے اہم فیصلہ سنادیا
سنگین غداری کیس،عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا.سنگین غداری کیس پرویز مشرف کی بریت اور التواء کی درخواستیں مسترد کر دیا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق.سنگین غداری کیس پرویز مشرف کی بریت اورالتواء کی درخواستیں مسترد.کرنے ہوئے فیصلہ سنا دیا،وزارت قانون ان وکلا کے فیس شیڈول کے بارے میں رپورٹ پیش کرے،عدالت نے کہا کہ ملزم پیش نہیں ہوتاتوکیس ختم کرنےکی درخواست کوناقابل سماعت سمجھتے ہیں،سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کیا جائےگا ملزم خرابی صحت کے باعث پیش نہیں ہوپارہا.درخواستوں پر فیصلہ رجسٹرارراؤجبار نے پڑھ کر سنایا.
-

بلوچستان بجٹ کی حتمی شکل اختیارہو چکی، صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ
بلوچستان کے بجٹ سفارشات کی حتمی شکل اختیار، صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بجٹ کو وفاقی بجت کے مطابق تحت تیار کر لیا گیا.صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ اپنےبجٹ میں سےبلوچستان کوحصہ دینےپر پاک فوج کےشکر گزار ہیں
وفاقی حکومت بلوچستان کیلیے500سے700ارب روپےکی گرانٹ فراہم کرے،
ژوب کوئٹہ کراچی شاہراہ دو رویہ کرنےکامنصوبہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل
بلوچستان میں تین ڈیمز،بجلی منصوبے اورشاہراہیں وفاقی حکومت تعمیر کریگی،
کوئٹہ:صوبے کے ٹیکسیشن نظام میں بہتری لارہے ہیں
بلوچستان میں صحت اور تعلیم کےشعبوں کیلیے پالیسی بنارہےہیں، آیندہ بجٹ میں جامعات کیلیےفنڈزکی فراہمی کی تجویزبھی دی ہے،ہم نےبجٹ میں ہرشعبےکو شامل کیاہے،بلوچستان کاآیندہ بجٹ ہائیکورٹ کی ہدایات کی روشنی میں بنایاگیاہے،وفاقی حکومت بلوچستان کیلیے500سے700ارب روپےکی گرانٹ فراہم کرے، -

مودی کےطیارے کو پاکستان سے گزرنے کی جازت مل گئی،
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو حکومت پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی
ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان کے شہر بشکیک جائیں گے جس کے لیے بھارت نے مودی کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کی درخواست کی تھی۔
پاکستان کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستان کی حدود سے گزر کر بشکیک جاسکے گا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا 2 روزہ اجلاس کل سے بشکیک میں شروع ہورہا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گا۔
واضح رہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد دونوں ممالک کے مختف شہروں میں فضائی حدود بند کردی گئی تھی اور اس سلسلے میں پاکستان کے حساس ہوائی اڈوں پر آپریشن بند کردیا گیا تھا۔ -

منی لانڈرنگ کرنےوالوں اور قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف عمران خان نے اہم اعلان کر دیا.
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کوجمہوریت کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے منی لانڈرنگ کرنےوالے جمہوریت کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دنیا میں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے کہاں خصوصی برتاوَ کیاجاتا ہے،دراصل منی لانڈرنگ کرنے والوں نے قوم کو غربت میں دکھیلا،منی لانڈرنگ کرنے والوں نے قوم کو غربت میں دکھیلا،منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا.آج منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لیناچاہتے ہیں.کہاں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتاؤ ہوتاہے.وقت آگیاہےکہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سےمجرمانہ سلوک کرے،منی لانڈرنگ کرنے والوں کوکوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے،قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کرے،
اس سے پہلے رات قوم سے خطاب کے دوران بھی انہوں نے کہا کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کےلیے اسپیشل ٹاسک فورس بنایاجائے گا.جس میں ملک کی اہم ایجنسیاں شامل ہوں گی . -

ٹریکڑ کے پیچھے لگے روٹا ویٹر سے کچل ڈالا
لالیاں(رانا محمد اکرام اللہ سے) آسمان گرا نہ زمین پھٹی کانڈیوال کے علاقہ موضع مونگی تھلی 75 سالہ شخص محمد اشرف مغل کو بڑی بے دردی سے ٹریکڑ کے پیچھے لگے روٹا ویٹر سے کچل ڈالا۔محمد اشرف موقع پر جانبحق۔
تفصیلات کے مطابق زمینی تنازع پر گزشتہ رات ملزمان زوالفقار ولد جھلو۔حاکم علی ولد مانک عبدالجبار ولد ماسٹر سارنگ نے بزرگ شخص محمد اشرف کو بڑی بے دردی سے روٹاویٹر سے کچل دیا۔جو کہ موقع پر ہی جابحق ہو گیا۔جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں منتقل کیا گیا۔ تھانہ کانڈیوال مصروف تفتیش ہے۔
یہاں ایک بات آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈی ایس پی لالیاں کے وکلاء سے مسئلے کے بعد بھی تیور نہی بدلے۔دوران کوریج ٹی ایچ کیو میں ڈی ایس پی لالیاں کا میڈیا نمائندگان سے نامناسب رویہ۔ -

کشمیر میں بھارتی دہشت گردی،ایک اورکشمیری شہید،شہدا کی تعداد 3 ہو گئی
کشمیر میں بھارتی دہشت گردی،ایک اورکشمیری شہید،شہدا کی تعداد 3 ہو گئی
تفصیلات کےمطابق .مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی نے ایک اور جان لے لی، دو روز میں شہدا کی تعداد 3 ہو گئی۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ضلع بارمولا کے شہر سوپور میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ ودورا کے علاقے میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے بہانے ظالمانہ کارروائی کی۔ علاقے میں بھارتی فوج ابھی بھی گشت کر رہی ہے۔
ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ گذشتہ روز بھی اننت ناگ میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ -

اسلام آباد میں 6 سال قبل خوف و ہراس پھیلانے والے سکندر کی سزا کیخلاف اپیل مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلیو ایریا میں 6 سال قبل خوف وہراس پھیلانے والے مجرم سکندر حیات کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔
16 اگست 2013 کو سکندر حیات نامی شخص نے اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ جدید ہتھیاروں کے ساتھ بلیو ایریا کو یرغمال بنائے رکھا اور کئی گھنٹوں تک اس کی لائیو کوریج بھی ہوتی رہی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 11 مئی 2017 کو ملزم سکندر کو 16 سال قید اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجرم سکندر کی سزا کے خلاف اپیل پر 13 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا محفوظ کردہ تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔
عدالت نے 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن نے اپنا کیس ثابت کیا، سکندر کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔
فیصلے کے متن کے مطابق ٹرائل کورٹ نے سکندر کو کم سزا دینے کی وجہ بیان نہیں کی جب کہ وفاق نے سزا بڑھانے کے لیے اپیل بھی دائر نہیں کی۔ -

دنیا میں 152 ملین بچے کام کرنے پر مجبور ہیں.اقوام متحدہ
دنیا میں 152 ملین بچے کام کرنے پر مجبور ہیں.اقوام متحدہ
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے اطفال یونیسیف کے مطابق ہر دسواں بچہ جبری مشقت کا شکار ہے اور اس ننھے پھول کو اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے اپنے نازک کندھوں پر بار گراں اٹھانا پڑتا ہے.یہ تعداد اب ایک سو باون ملین تک پہنچ چکی ہے.جبکہ کام کے دوران ان بچوں کا جنسی استحصال بھی کیا جاتاہے.مزدور بچوں کی زیادہ تر تعداد افریقہ اور ایشیا میں پائی جاتی ہے.
چائلڈ لیبر کے خاتمہ کا عالمی دن بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن( آئی ایل او) کے تحت پہلی مرتبہ2002ءمیں منایا گیا جس کامقصد چائلد لیبر کے خاتمہ سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کی طرف سے واکس اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے اور چائلڈ لیبرکے خاتمہ سے متعلق اقدامات اور قوانین پر اطلاق کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ متعلقہ ادارے تمام سٹیک ہولڈرز پربچوں کی تعلیم، صحت اورمعیار زندگی کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات سے متعلق دباﺅ ڈالا جاتا ہے۔ وزارت انسانی حقوق نے بھی ملک سے چائلد لیبرکے خاتمے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزارت انسانی حقوق کے ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ اس سلسلہ میں فوجداری قانون(دوسری ترمیم) ایکٹ 2016ءکا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ قانون قومی کمیشن برائے بہبود اطفال و ترقی نے متعارف کرایا جو وزارت کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ اس ایکٹ میں بچوں کو لالچ دے کر مشقت کی جانب مائل کرنے، بچوں پر تشدد، انہیں حراساں کرنے، بچوں کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں اور انہیں جرم قراردیا گیا ہے۔ مزید برآں آئی سی ٹی کیلئے چائلڈ رائٹ پروٹیکشن بل2017ءتمام فریقین کی مشاورت سے تیار کیا گیا جس کا مقصد بچوں کو ہر قسم کے جسمانی اور ذہنی تشدد یا زخم نظرانداز کرنے ، بدسلوکی ، استحصال اور بے حرمتی سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یہ بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں زیرغور ہے ۔ اقوام متحدہ کے حقوق اطفال کے کنونشن پر موثر عملدرآمد ، نگرانی اور صوبوں کے ساتھ مربوط بناتے ہوئے یکساں نفاذ کیلئے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال بل2015ءکا مسودہ بھی تیار کیا ہے۔ یہ بل قومی اسمبلی میں پیش کرایا گیا ہے -

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی قابل مذمت ،سب کہانیاں اورالزام بنےبنیاد ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک
ڈاکٹر ذاکرنائیک نے کہا کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی قابل مذمت ہے اور ”میرے نام کے ساتھ روز روز نئی نئی کہانیاں پیش کی جارہی ہیں اور یہ سب ناانصافی پر مبنی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ انہیں پکڑکر جیل میں ڈال دیا جائے اور کوئی سماعت نہ ہو.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ روز اس بات کا اظہار کیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ تحریری طورپر ان کے تحفظ اور تب تک جیل میں نہ رکھے جانے کی ضمانت دے ،جب تک انہیں سزا نہ ہوجائے تو وہ آج بھارت واپس لوٹ آئیں گے۔ انہوں نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ انہیں ہندوستانی عدلیہ پر اعتماد ہے ،لیکن استغاثہ کے طریقہ کا ر پر بھروسہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”مجھے ہندوستانی ایجنسیوں کی کارکردگی کا علم ہے۔ میں اپنی زندگی اور اپنے نامکمل کام کو برباد نہیں کرنا چاہتا ہوں ۔“ڈاکٹر نائیک حال میں ای ڈی کے ذریعہ کی گئی کارروائی پر اظہار خیال کررہے تھے جس نے ان کے خلاف 193کروڑ روپے کے حوالہ کا مقدمہ دائر کیا ہے اور ممبئی کی ایک عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔اگر سپریم کورٹ میرے تحفظ کی ضمانت دے تو میں آج وطن واپس لوٹ آؤں گا: ذاکر نائک