پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے بھارتی تماشائیوں پر طنز کرتےہوئےکہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ ،کرکٹ اور کرکٹ پلیئرز سے پیار کرتےہیں.
میچ سے پہلے ہوئی پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے ہندستانی فینس پر نشانہ لگایا۔ سرفراز سے جب ہوچھا گیا کہ اگر پاکستانی فینس اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کیلئے ہوٹنگ کرتے ہیں تو کیا وہ بھی ایسا کچھ کریں گے جیسا ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نےکیا۔ سرفراز نے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہندستانی فینس پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا ، ‘مجھے نہیں لگتا کہ پاکستانی فینس ایسا کچھ کریں گے، وہ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور کھلاڑیوں سے بھی’۔
انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ہوئے میچ میں ایرون فنچ نے ٹیم انڈٰیا کی اننگ کے آخری اووروں کے دوران اسٹیو اسمتھ کو باؤنڈری پر فیلڈنگ کیلئے تعینات کیا۔ جیسے ہی اسمتھ باؤنڈری پر گئے تو اسٹیڈیم میں موجود ناظرین نے ہوٹنگ کرنا شروع کردیا اور ان کے خلاف ‘چیٹر۔چیٹر’ کے نعرے لگائے۔انڈین ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے جب یہ دیکھا اور سنا تو انہوں نے ناظرین کو روکا اور ایسا نہیں کرنے کو کہا۔
Author: +9251
-

کپتان سرفراز نے بھارتی تماشائیوں کےبارے کیاکہہ دیا،ضرور پڑھیں
-

ورلڈکپ کا انتہائی اہم میچ: پاکستان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان میچ آج ہونے جا رہا
آج ورلڈکپ کا انتہائی اہم میچ پاکستان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان ہونے جا رہا.
تفصیلات کے مطابق .ٹاؤنٹن میں انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ آج ٹاؤنٹن کے کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کا یہ بڑا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
اگر دونوں ٹیموں کی بات کی جائے تو میگا ایونٹ میں یہ اب تک 9 بار آمنے سامنے آئیں ہیں اور آسٹریلوی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے ،گرین شرٹس نے 4 میں فتح حاصل کی جبکہ کینگروز نے 5 میں کامیابی سمیٹی۔
آسٹریلیا کے خلاف جارح مزاجی سے کھیلیں گے: سرفراز احمد
اگر موسم پر نظر ڈالی جائے تو آج کے میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
شہر میں منگل کو بھی بادلوں کا راج رہا اور قفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا البتہ آج موسم میں بہتری کی بھی پیش گوئی ہے اور بارش کے امکان 70 سے صرف 20 فیصد رہ گئے ہیں۔اگرچہ ریکارڈ میں آسٹرئیلا کا پلا بھاری ہے لیکن کرکٹ میں ہر دن نیا ہوتا ہے.پاکستان کی ٹیم میں یہ خوبی ہےکہ وہ کسی بھی ٹیم کو چاروں شانےچت کر دے. -

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،شانگلہ ،ایبٹ آباد،ہری پور ،دیر،مانسہرہ،مردان ،بالاکوٹ، بٹگرام،تور غر اورکوہستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈکی گئی جبکہ اس کا مرکزبٹگرام سے 20 کلومیٹر دور مغرب میں پہاڑی سلسلہ تھا،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے میں کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی -

بارش نے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو پانی پانی کردیا.کرکٹ لورز نالاں
رواں ورلڈ کپ میں بارش کرکٹ شائقین کے لیے ولن بن گئی ہے۔ ایک کے بعد ایک میچ رد ہورہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں تقریبا ہر میچ پر بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے اور جب تین میچ بارش کی وجہ سے رد کر دئے گئے ہوں۔ پاکستان۔سری لنکا، ساؤتھ افریقہ۔ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش۔سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے چکتے نہیں ہوسکا۔ اس سے پہلے 1992 کے ورلڈ کپ میں دو میچ بارش کی وجہ سے رد ہوئے تھے۔
ورلڈ کپ ہوا ‘پانی۔پانی’، ہندستان کے اگلے دو میچ پر بھی سسپینس
ناٹنگھم میں 13 جون کو انڈیا بنام نیوزی لینڈ اکھیلا جائے گا لیکن اس میچ پر بارش کا خطر منڈلا رہا ہے۔ مسلسل دو دنوں سے ناٹنگھم میں بارش ہورہی ہے۔ جس کی وجہ سے آج ہونے والے دو پریکٹس سیشن کو بھی رد کرنا پڑا ۔ محکمہ موسمیات کی مانیں تو ناٹنگھم میں اگلے دو دن بہت تیز بارش ہو سکتی ہے جو بدھ کی صبح شروع ہوگی اور جمعرات دوپہر تک چلے گی. پاکستان کےآج کے میچ میں بھی بارش کے مخل ہونے کا اندیشہ ہے. -

بھارتی فضائیہ کے تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ آٹھ دن بعد مل گیا، 13 افراد سوار تھے
بھارتی فضائیہ کے تباہ ہونے والے طیارے اے این 32 کا ملبہ آٹھ دن بعد مل جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہےکہ ہندوستانی ریاست آسام کے جورہاٹ ہوائی اڈہ سے اڑان بھرنے والے ہندوستانی فضائیہ کے تباہ ہونے والے طیارے کے کچھ حصوں کا ملبہ اروناچل پردیش کے لیپو شہر میں ملا ہے ۔ یہ جگہ طیارہ کے اڑان والی جگہ سے پندرہ سے بیس کلو میٹر شمال میں ہے اور طیارے کا ملبہ زمین سے 12 ہزار فٹ کی انچائی پر ملا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق تباہ ہونےو الے طیارے کے باقی حصوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ یہ طیارہ تین جون کو آسام کے جورہاٹ سے اڑا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا ۔ طیارہ میں عملہ کے 8 اراکان سمیت 13 افراد سوار تھے ۔ اس سلسلہ میں ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جس علاقہ میں تلاش کی جارہی تھی وہاں آئی اے ایف ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ممکنہ اے این 32 کا ملبہ آج 16 کلو میٹر شمال میں تقریبا 12000 فٹ کی اونچائی پر دیکھا گیا ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ کے ریٹائرڈ ائیر مارشل پی ایس اہلووالیہ کا کہنا تھا کہ پہاڑیوں اور جنگلات سے بھرا علاقہ ہونے کی وجہ سے طیارہ کا پتہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے ، اسی وجہ سے اس کو ڈھونڈنے میں آٹھ دن کا وقت لگ گیا ۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی طیارے کا ملبہ ملنے کی متصاد اطلاعات میڈیا پر نشر کی جاتی رہی ہیں.
-

بجٹ آئی ایم ایف کا تیارہ کردہ ہے، مسترد کرتے ہیں. اسفند یار ولی
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے تحریک انصاف حکومت کی طرف سے پیش کردہ پہلے بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی وفاقی بجٹ مسترد کرتی ہے۔ یہ بجٹ مکمل طور پر آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسفند یار رلی کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں ٹیکس بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے. حالیہ بجٹ دستاویز آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن ہے جس میں تعلیم، صحت اور غیر ملکی قرضوں سے نجات کا کوئی ٹھوس پلان شامل نہیں ہے. جب تک غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر بجٹ بنتے رہیں گے، عام آدمی کو کسی صورت ریلیف نہیں مل سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ میں ایک بار پھر غریب عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے. حقیقت یہ ہے کہ چینی، تیل، گیس اور دیگر اشیاء مہنگی کر کے کھانے پینے کی تمام اشیاء عوام کی دسترس سے دور کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ متحدہ اپوزیشن میں شامل تمام جماعتوں نے بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے.
-

بلاول بھٹو نے سپیکر قومی اسمبلی کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا، اہم خبر آ گئی
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے باضابطہ طور پراسپیکر قومی اسمبلی سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا او رکہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت حق حکمرانی کھوچکی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہاکہ اسپیکرقومی اسمبلی نےخواتین ارکان اسمبلی پرتشدد کا نوٹس نہیں لیا. ٹیکسوں کی بھرمارکی وجہ سےمہنگائی،بےروزگاری میں اضافہ ہوگا. ٹیکسوں کی بھرمارکی وجہ سےکاروباری ادارےتجارت نہیں کرسکتے.
انہوں نے کہاکہ بجٹ تقریرکی نقول اپوزیشن کومہیا نہیں کی گئیں. اگربجٹ عوام دوست ہوتاتومیں حکومت کی حوصلہ افزائی کیلئےتیارتھا.
حکومت کی جانب سےخوف پھیلانے کے باوجود بجٹ کوتوجہ سےسننےکا فیصلہ کیا. بجٹ سےتوجہ ہٹانےکیلئےاحتساب کےنام پراپوزیشن رہنماؤں کو گرفتارکیاگیا. یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوںکی طرف سے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے سخت تنقید کی جارہی ہے. متحدہ اپوزیشن نے حالیہ بجٹ کو غریبوں کا خون چوسنے والا بجٹ قرار دیا ہے. -

لاڑکانہ میں ایڈزپرمسکرانا اور تھرمیں اموات پرکھِلکھلانا آپ کا طرہ امتیاز ہے، مراد سعید کا بلاول کو جواب
وزیرمواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پرتنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں ایڈزپرمسکرانا، تھرمیں اموات پرکھِلکھلانا آپ کاطرۂ امتیازہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد سعید نے کہا کہ یہ سب ہماراچلن نہیں ہے. دماغ پراضافی زورنہ دیں اور بجٹ تقریرکا صحیح سےرٹا لگائیں. وزیر مواصلات کی جانب سے یہ بیان بلاول بھٹو زرداری کے عمران خان کے خلاف بجٹ کے حوالہ سے کی گئی گفتگو کے بعد سامنے آیا ہے.
واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کر کے اس بجٹ کی شدید مخالفت کریں گے اور بجٹ کو پارلیمنٹ سے پاس نہ ہونے دینا اولین ترجیح ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ ہے.
-

پاکستان مخالف اتحاد کی خاموش ٹھکائی ۔۔۔ محمد فہیم شاکر
مورخ کا کہنا ہے کہ ہمارے مغربی ہمسائے میں پاکستان مخالف اتحاد کی خاموش ٹھکائی بڑی شُدمُد سے جاری ہے اور اگر یہ منظر عام پر آئی تو دنیا میں تہلکہ مچ سکتا ہے۔
سادہ سی مثال ہے کہ جہاں کہیں پاکستان مخالف گٹھ جوڑ ہو رہا ہوتا ہے وہیں ایک "پلوامہ” ہوجاتا ہے۔
اور امریکہ رذیل باؤلا ہوکر عام آبادی پر بمباری کرتا اور دنیا میں حق پرستوں کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کرتا ہے۔
ذرا غور کیجیے کہ فروری 2019 میں جب انڈیا نے امریکی شہہ پر پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تھی تو افغانستان میں امریکہ کی جو دُرگت بنی تھی وہ تو آپ کو یاد ہی ہوگی۔
پورا امریکی ائیربیس تباہ کر دیا گیا تھا درجنوں جنگی و ٹرانسپورٹ طیارے اور ٹینک اور 300 سے زائد امریکی سورمے نرک واصل ہوئے تھے یہ دراصل پاکستان کا جواب تھا۔
افغانستان میں را، سی آئی اے، موساد، این ڈی ایس پاکستان مخالف اتحاد کے روحِ رواں ہیں اور مزے کی بات کہ سب سے زیادہ ٹھکائی بھی انھی کی ہو رہی ہے اور ان میں سے بھی سب سے زیادہ چھترول اسرائیلی موساد کی ہو رہی ہے۔
اب گمنام مجاہدوں کے ہاتھوں ہونے والی چھترول کا بدلہ لینے کا بھوت اس بے چاری کے سر پر سوار ہے اور اس کوشش میں باقی سب بھی با جماعت چھتر کھا رہے ہیں اور ثواب کما رہے ہیں، لیکن کریں تو کیا کریں شور بھی نہیں کر سکتے، کہ جگ ہنسائی ہوگی اور تھو تھو الگ ہوگی کہ دنیا کی طاقتور ترین خفیہ ایجنسی دراصل چھترول کروا رہی ہے اور مفت کروا رہی ہے تو ایک ایسے چھوٹے سے ملک کی ایجنسی سے کہ جس کا بجٹ ہر لحاظ سے باقی ممالک سے کم ہے اور اس چھوٹے سے ملک کی ایجنسی اس کم ترین بجٹ میں بھی اپنی قوم کو بہترین سروسز فراہم کر رہی ہے۔اب آپ کو سمجھ آئی کہ دراصل پاکستان کے اندر سے سیاہ ست دانوں اور مختلف سیاہ سی پارٹیوں کی جو فوج مخالف آوازیں بلند ہوتی ہیں وہ دراصل "پِیڑیں” کسی اور کی ہیں جو ان کے منہ سے نکل رہی ہیں۔
آئیے! ففتھ جنریشن وار میں مارخور کے ہمقدم ہوجائیے۔
آج جس جنگ میں ہم الجھ چکے ہیں یہ بلا شبہ سرحدوں پر نہیں لڑی جا رہی لیکن یہ عقائد و نظریات اور سوچوں میں لڑی جا رہی ہے۔
عقیدہ رہا تو ہم ہیں، عقیدے کی بنیاد پر وجود میں آنے والے دو ممالک کے درمیان اس وقت واضح طور پر ایک زبردست جنگ چھڑ چکی ہے جس میں ابھی تک مارخور دشمنوں کے قومی جانوروں کا بخوبی شکار کر رہا ہے۔
بس جوانو! آپ نے مارخور کی کمرِہمت بندھانی ہے اور اس کی پشت پر موجود رہنا ہے یعنی ففتھ جنریشن وار میں پیچھے نہیں ہٹنا، ہاں یاد رہے کہ آپ کو بہت سے ایسے محب وطن بھی ملیں گے جو وطن سے محبت کے نام پر افواج پاکستان اور دفاعی اداروں سے نفرت آپ کے دلوں میں بھرنے کی کوشش کریں گے لیکن آپ نے ان سے باخبر رہنا ہے اور بہت سے ایسے غدار بھی ملیں گے جو واشگاف الفاظ میں ملک اور فوج کو برا بھلا کہہ کر آپ کو پارہ چڑھانے کی کوشش کریں گے، ان سب سے آپ نے محتاط رہنا ہے۔
کیونکہ ہمیں اس وقت دنیا کی تمام بڑی طاقتوں سے زیادہ خطرہ اپنے اندر کے اُن غداروں سے ہے جو 24 گھنٹے اپنے اِن محسنوں کی کردار کُشی کرتے ہیں۔ -

مسلم لیگ ن کا بجٹ پر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بجٹ پر دوسری اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ن لیگ قومی اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ کے حوالہ سے کل پریس کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مضبوط پالیسی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے. مسلم لیگ ن وفاقی بجٹ پر کل پریس کانفرنس میں قوم کے سامنے تفصیل رکھیں گے اور سابقہ اور موجودہ بجٹ کا موازنہ پیش کرے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں شہباز شریف کی بجٹ پر تقریر کے نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور شہباز شریف جمعہ کے دن ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔ یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن، خورشید شاہ، مریم نواز شریف، بلاول بھٹو اور دیگر لیڈروں کی جانب سے بجٹ پر سخت تنقید کی گئی ہے. یاد رہے کہ تحریک انصاف حکومت نے اپنا یہ پہلا بجٹ پیش کیا ہے جس میں چینی، تیل، گھی، سی این جی، مشروبات، سگریٹ اور خشک دودھ سمیت دیگر کئی اشیا مہنگی کردی گئی ہیں. بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی بھی کی اور گونیازی گو کے نعرے لگائے جاتے رہے. اس دوران ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کیا جاتا رہا.