سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )اسلام پورہ گلی نمبر 2 اور3 میں سیاسی ہٹ دھرمی اور انتقامی کاروائی کی وجہ سے نمازیوں کا مسجد کو جانے کا راستہ بند گٹروں کے ڈھکن اور کنارے نہ بنانے کی وجہ سے روزانہ رکشے الٹ جاتے ہیں.اسلام پورہ گلی نمبر 3 سوئیپر صفائی کے بھی ہزاروں روپے رشوت مانگنے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ان علاقوں کا کوئی پرسان حال نہیں گلیاں محلے جوہڑ اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگے
Author: +9251
-

سرگودہا میں موجود غیر قانونی کچرا کنڈی کا تعارف
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)استقلال آباد كالونى(منی)سرگودھا
کی غیر قانونی کچرا کنڈی کا تعارف
اس کچرا کنڈی کے اندر کھڑے سیاسی سماجی کارکن، چیمبر آف کامرس کے رکن محمد جاوید اقبال کے دائیں طرف الاخلاق پبلک ہرائیویٹ اسکول اور بل مقابل بوائز اسکول،انکے بائیں جانب ھیلتھ ڈسپنری، بچیوں کا پرائمری اسکول اور سڑک کے دوسری جانب لڑکیوں کا ھائی اسکول،ان کی پشت پر مرکزی جامع مسجد، انکے سامنے لاکھوں روپے سے نو تعمیر شدہ پارک ھے-
اس کچرہ کنڈی سے اٹھنے والے تعفن کے باعث اسکول جانے والی بچیاں بچےنمازی اور راہ گیر منہ پر ھاتھ یا کپڑا رکھ کر گزرتے ھیں اس کچرہ کنڈی میں کوڑا کرکٹ کو لگائی گئی آگ سے گرد و نواح کی رھائشی آبادی اور گزرنے والے لوگوں کا سانس لینا دوبھر ھو جاتا اور آلودہ فضا سانس کی بیماریوں کا باعث بنتی ھے-
کشمنر سرگودھا ڈویثزن
ڈپٹی کمشنر ضلع سرگودھا
محكمه ماحوليات ضلع سرگودها
ایڈمنسٹریڑ میونسپل کارپویشن سرگودھا
ھیلتھ آفیسر میونسپل کاریوریشن سرگودھا
اس غیرقانونی کچرہ کنڈی کا خاتمہ کرکے سکولز، مسجد اور پارک میں سیروتفریح کے لئے آنے والوں کو اس زھر آلود ماحولیاتی آلودگی سے نجات دلائیں -

ضلعی انتظامیہ کی شیل پیٹرول پمپ کے خلاف کاروائی ،
چنیوٹ( ) عوامی شکایت پرضلعی انتظامیہ کی شیل پیٹرول پمپ کے خلاف کاروائی ، پیمانے کی کمی اور زائد قیمت وصول کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی کا پیٹرل پمپ مالک کو50ہزار روپے جرمانہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شیل پیٹرول پمپ سرگودھا روڈ کے بارے میں عوام کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ وہ پیٹرول کے پیمانے میں کمی اور زائد قیمت پر پیٹرول فروخت کر رہے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ نے ڈی او انڈسٹری اور انکی ٹیم کے ہمراہ شیل پیٹرول پمپ سرگودھا روڑ پر چھاپہ مارا ، دوران چیکنگ پیمانہ میں کمی پائی گئی اور مقرر کردہ قیمت سے زائد قیمت پر پیٹرول کی فروخت جاری تھی جس پر شیل پیٹرل پمپ کو موقع پر 50ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور سختی سے وارننگ دی گئی کہ دوبارہ ایسا کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ناپ تول میں کمی اور زائد قیمت وصول کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں ۔
-
سابق صدر کی گرفتاری کے خلاف مظفرگڑھ میں جیالے سراپا احتجاج
نیب کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا. اس موقع پر حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی.نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کیخلاف مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔کچہری چوک پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر انجینئر بلال کھر کی قیادت میں کیے گئے احتجاج میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.اس موقع پر مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان،حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی.مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جمہوری آزادی کے حصول کے لیے آواز اٹھانے والی اپوزیشن کیخلاف حکومت اور نیب کی انتقامی کاروائیاں قابل مذمت ہیں.ان کا کہنا تھا کہ آمرانہ اقدامات کے ذریعے جمہوری قوتوں کو نہیں دبایا جاسکتا.




-

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے بجٹ کی منطوری دے دی
بجٹ 2019-20 میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری دے دی.وزیرمملکت برائے ریونیوحماد اظہر بجٹ پیش کریں گے،ذرائع
مالی سال 2019-20کا بجٹ آج شام کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،وفاقی بجٹ کے حجم کا تخمینہ لگ بھگ 6 ہزار 800 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ بجٹ کا خسارہ 3 ہزار ارب روپے سے زائد ہوگا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 925 ارب روپے مختص کرنےاورٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 5 سو 50 ارب روپے رکھنے کی تجویزہے۔
ذرائع کے مطابق دفاع کیلئے 12سو50ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے تاہم دفاعی بجٹ رواں مالی سال کے دفاعی اخراجات سے کم ہوگا۔
قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 2500 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ نان ٹیکس آمدن کا تخمینہ 12سو50ارب روپے لگایا گیا ہے۔۔
-
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا دیہی مرکز صحت کا اچانک دورہ
گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کا دیہی مرکز صحت سوہدرہ کا اچانک دورہ
ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کی جانب سے لازمی قرار دی گئیں 32 ادویات کے سٹاک، ڈاکٹرز کی حاضری، مسائل کا جائزہ لیا ۔ لیبر روم،ریکوری روم، وارڈز، ادویات سٹور، ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر کا رجسٹری برانچ وزیرآباد کا بھی دورہ، ریکارڈ کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کیمرے لگانے کی ہدایت کی
تحصیل آفس میں رجسٹریشن، انتقال، فرد ملکیت اور دیگر خدمات کے حصول کے لیے آئے سائلین سے بھی معیار بارے استفسار کیا
سائلین نے خدمات اور افسران کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر کا رجسٹریشن برانچوں میں ریکارڈ چوری اور ردوبدل کی روک تھام کے لیے جدید کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا اور سائلین کی درخواست پر بیٹھنے کا انتظام، پینے کاصاف پانی اور پنھکے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت -

مسئلہ نمک کا نہیں مسئلہ فوڈ پروسیسنگ کا ہے خصوصی رپورٹ
مسلہ نمک کا نہیں ہے۔
مسئلہ فوڈ پروسیسنگ نہ ہونے کا ہے۔ ہم ہر سال کروڑوں کی کجھور درآمد کرتے ہیں۔ ہماری اپنی اربوں روپے کی کھجور محفوظ نہ ہونے کی وجہ ضائع ہو جاتی ہے۔
سمندر سے پکڑی جانے والے تقریبا آدھی مچلی خراب ہوتی ہے۔ یہی حال ہماری سبزی اور پھل کا ہے۔
ہم زراعت میں دنیا سے کم از کم پچاس سال پیچھے ہیں۔ اپنی زمین کی صلاحیت کا صرف بیس فیصدی فصل حاصل کر رہے ہیں۔ زرعی آمدن کا بڑا حصہ مڈل مین ہڑپ کر جاتا ہے۔ بچارے کسان کے حصے میں فاقے آتے ہیں۔ سیزن میں دس روپے کلو ٹماٹر،پیاز، آلو اور دیگر سبزیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
اس کے علاوہ کینو,امرود اور گندم کی فصل بھی ضائع ہو جاتی ہے
یہ پیسے تو لوڈنگ ، ان لوڈنگ ، گاڑی کے کرائے اور آڑتی کے کمیشن میں بھی پورے نہیں ہوتے، کسان تو نقصان میں گیا۔جتنی ہماری کل برامدات ہیں، اس سے زیادہ تو اسرائیل اور نیدر لینڈ صرف پھولوں کی ایکسپورٹ سے کماتے ہیں۔
اگر خام مال پر دکھ ہے تو صرف نمک کیوں؟ ہم اربوں کا سنگ مرمر کوڑیوں کے مول بیجتے ہیں۔ ہمارا سونا، تانبہ اور دوسری دھاتیں خام حالت میں چائینہ کو جا رہی ہیں۔ اُس کا ماتم کون کرے گا؟
مہم چلانی ہے تو ترجیہات کے درست تعین کی چلائیے۔ تاکہ ملکی معیشت کو فائدہ ہو
-
پولیس تھانہ اے ڈویژن کی شاندار کاروائی، 13 سال سے روپوش مجرم گرفتار
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ اے ڈویژن پولیس کی بڑی کاروائی، تھانہ اےڈویژن پولیس نے قتل اور اقدام قتل کا سفاک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق 13 سال قبل اشتہاری مجرم سیف اللہ نے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کیا تھا جس کے بعد سے مذکورہ مجرم روپوش ہو کر کراچی میں چھپا بیٹھا تھا۔
شیخوپورہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کو بیرون ضلع سے گرفتار کرلیا
ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ظہیر شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او شیخوپورہ کے ویژن کے مطابق کسی بھی اشتہاری ملزم کو رعائیت نہیں دی جائے گی.
اور سب انسپکٹر کی فیملی کو ہر ممکن انصاف دلوایا جائے گاان کا مزید کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے اے ایس پی کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جو دن رات کام کر رہی ہے
-

عدالتوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا
عدالتوں میں موسم گرما کی چھٹیوں ک اعلان کر دیا گیا
سپریم کورٹ میں 15 جون سے 9 ستمبر تک موسم گرماکی چھٹیاں ہوں گی، لاہور ہائیکورٹ اور اس کےعلاقائی بنچز میں یکم جولائی سے 7 ستمبرتک تعطیلات ہوں گی۔ تعطیلات کے دوران عام نوعیت کے کیسز کی سماعت نہیں ہوگی جبکہ عدالتی اوقات کار بھی تبدیل ہوں گے۔ عدالتی تعطیلات کے دوران لڑائی جھگڑے، درخواست ضمانتوں، حکم امتناعی، فوجداری اور سول نوعیت کے صرفارجنٹ کیسز کی سماعت ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ میں نیب کیسز، نارکوٹکیس اور انسدادِ دہشت گردی کیسزکی سماعت نہیں ہوگی۔ ارجنٹ کیسز کی شنوائی کے لئے سپیشل بنچ سماعت کریں گے۔ تعطیلات کے دوران پیر سے جمعرات تک عدالتی اوقات کار صبح نو بجے سے سہ پہر ڈیڑھ بجے تک ہوں گے جبکہ گیارہ سے ساڑھے گیارہ بجے تک عدالتی وقفہ ہوگا۔
جمعہ کے روز اوقات کار صبح نو بجے سے دوپہر بارہ بجے تک ہوں گے، لاہور سمیت صوبہ بھر کی سیشن اور سول عدالتوں میں یکم اگست سے 31 اگست تک موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی -

آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے ، سرفراز احمد
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف فتح سے کھلاڑی پراعتماد ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف بھی جارح مزاجی سے کھیلیں گے۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم آسٹریلیا کے خلاف اسی جارح مزاجی سےکھیلیں گے جیسے انگلینڈ کے خلاف کھیلے تھے اور دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے۔
سری لنکا کے خلاف میچ منسوخی سے کپتان سرفراز احمد ناخوش دکھائی دیے، ان کا کہنا تھا خواہش تھی کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل دو فتوحات حاصل کرلیتے لیکن موسم ہمارے اختیار میں نہیں۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی واپسی سے آسٹریلوی ٹیم مضبوط ہوئی ہے تاہم انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے اس جارحانہ انداز سے دنیا ک بڑے بڑے چیمپین ڈرتے ہیں.جس دن پاکستان کی ٹیم اچھا کھیل پیش کرتی تب بڑے بڑے کرکٹ پہلوانوں کو چت کر دیتی…
