سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) سرگودھا فیصل آباد روڈ پر ڈمپر کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر
موٹرسائیکل سوار جاں بحق دوسرا شدید زخمی
تفصیلات کے مطابق حادثہ پل گیارہ سے آگے 107 چک سٹاپ کے قریب پیش آیا جانبحق ہونے والا میٹرک کا طالبعلم ابوزر اورزخمی ہونے والازین العابدین 48 شمالی کےرہائشی بتائے جا رہے ہیں
Author: +9251
-

سرگودہا ڈمپر کی ٹکر سے میٹرک کا طالبعلم جاں بحق
-

بھارتی کرکٹ ٹیم کو زوردار جھٹکا، شیکھر دھون ورلڈکپ سے باہر، وجہ جانیے کیوں؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کو زوردار جھٹکا، شیکھر دھون ورلڈکپ سے باہرہوگیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کا سکین کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق انگوٹھا فریکچر ہے۔شیکھر دھون ورلڈکپ کے آئندہ میچز نہیں کھیل سکیں گے، رواں ماہ بھارت کو نیوزی لینڈ، پاکستان، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔
شیکھر دھون ورلڈکپ میں بھارت کے اہم ہتھیار ہیں جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔ -
پی ٹی آئی راہنما مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شرقپور روڈ پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما چوہدری سجادحیدر ورک ہلاک ہو گیا مقتول سابق جنرل سیکرٹری پی آئی آصف ورک کا بہنوئی اور انٹیلی جنس انسپکٹر ظہیر ورک کابھائی تھا
آمدہ تفصیلات کے مطابق مقتول اپنے گاوں سے شہر آرہا تھا کہ مخالفین کی فائرنگ کا شکار ہوگیا جبکہ
پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا ہے -

حکومت نے آئندہ بجٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی کفایت شعاری ہوگی، ذرائع
حکومت نے آئندہ بجٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی کفایت شعاری ہوگی،
باغی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے تحت کفایت شعاری کی مختلف تجاویز تیار کر لی گئی . ذرائع کے مطابق کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری افسران کی تنخواہیں منجمند کرنے جبکہ دفاعی افسران کی طرح بیورو کریسی کی تنخواہیں بھی نہ بڑھانے پر غورہوا
ایوان صدر اور ایوان وزیراعظم اور گورنر ہاؤسز میں سادگی مہم، صدر اور وزیراعظم کے لیے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور گورنرز اور اراکین کابینہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر تجویز کیا گیا۔ تنخواہوں میں اضافہ صرف گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین پر ہو سکتا ہے۔ -
برج اٹاری میں مزدور چھریوں کے وار سے قتل
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
فیروزوالا میں تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ برج اٹاری میں صبح سویرے مزدوری کے لئے جانے والے شخص کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔ لاش کی شناخت افتخار احمد ولد غلام رسول قوم گوندل جٹ سے ہوئی جو کہ برج اٹاری کا رہائشی تھا۔ افتخار نامی شخص سبزی منڈی میں مزدوری کرتا تھا ۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے -

گجرات پولیس میں تبادلوں کا بھونچال، کون کہاں گیا خبر سامنے آ گئی
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) عید الفطرکے فوری بعدضلع گجرات کے درجن سے زائد SHO’sکو تبدیل کردیاگیا.ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن لالہ ظفر کوتبدیل کرکے عدنان شہزادکوایس ایچ او بی ڈویژن لگادیا جبکہ تھانہ لاری اڈہ کے ایس ایچ او رانا عامرسعید کوتبدیل کرکے ایس ایچ او سٹی لالہ موسیٰ اور اُن کے جگہ ایس ایچ او صدر گجرات صفدر عطاء بھٹی کو ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ لگادیاگیاایس ایچ او تھانہ شاہین گجرات رائے فیاض احمد کوتبدیل کرکے ایس ایچ او کڑیانوالہ اور ایس ایچ او سٹی سرائے عالمگیرراجہ احسان کوایس ایچ تھانہ شاہین تعینات کردیاگیا۔ایس ایچ او کڑیانوالہ ملک نذیر کوتبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات جبکہ ایس ایچ او صدر جلالپورجٹان مہدی خاں رانجھا کوتبدیل کرکے اُن کے جگہ ایس ایچ او ٹانڈہ الطاف حسین کو ایس ایچ او صدر جلالپورجٹاں لگادیاگیا۔ایس ایچ او سٹی جلالپورجٹاں ارشد ڈفر کوتبدیل کرکے سب انسپکٹر عدنان تارڑکو ایس ایچ او تعینات کردیاگیاسب انسپکٹر تنویربھٹی کوایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ،سب انسپکٹر لیاقت گجر کوایس ایچ او تھانہ دولت نگر،سب انسپکٹر رائے فیاض کو ایس ایچ اوتھانہ کڑیانوالہ لگادیاگیاہے۔جبکہ ایس ایچ او سٹی لالہ موسیٰ اعجاز علی کوتبدیل کرکے ایس ایچ او سٹی سرائے عالمگیر اور انچارج سی آئی اے سٹاف بابرزمان بٹ کو ایس ایچ او صدر سرائے عالمگیر تعینات کیاگیاہے۔تمام نئے ایس ایچ اوز نے چارج سنبھال کرکام شروع کردیاہے۔
-

پی ٹی آئی راہنما مخالفین کے فائرنگ سے جاں بحق
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شرقپور روڈ پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما چوہدری سجادحیدر ورک ہلاک ہو گئے، مقتول سابق جنرل سیکرٹری پی آئی آصف ورک کا بہنوئی اور انٹیلی جنس انسپکٹر ظہیر ورک کابھائی تھا
آمدہ تفصیلات کے مطابق مقتول اپنے گاوں سے شہر آرہا تھا کہ مخالفین کی فائرنگ کا شکار ہوگیا۔جبکہ
پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا -

تنخواہ دار طبقے پر نیا بجٹ بھاری پڑے گا،
تنخواہ دار طبقے پر نیا بجٹ بھاری پڑے گا،
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق موجودہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے ٹیکسوں میں اضافے کی تجویزپیش کی گئی ہے، نئے ٹیکس سلیب کے مطابق صرف سالانہ 4 لاکھ روپے آمدنی والا ہی بچ پائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سالانہ 5 لاکھ روپے تنخواہ پر 1 ہزار روپے ٹیکس، سالانہ 6 لاکھ روپے تنخواہ پر 3 ہزار روپے، سالانہ 7 لاکھ روپے تنخواہ پر 6 ہزار روپے، سالانہ 8 لاکھ تنخواہ پر 10 ہزار روپے، سالانہ 12 لاکھ روپے تنخواہ پر 32500 روپے جبکہ سالانہ 30 لاکھ تنخواہ پر2 لاکھ 18 ہزار روپے اور سالانہ 40 لاکھ تنخواہ پر3 لاکھ 66 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا جس میں 77 ہزار روپے اضافی بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 12 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ وصول کرنے افراد اس وقت پورے سال میں صرف اور صرف 2 ہزار روپے ادا کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں سرکار آمدنی میں اضافے کے لئے ٹیکس سلیب میں تبدیلیاں کر رہی ہے، اس اقدام سے 90 ارب روپے کا اضافی ٹیکس وصول ہونے کا امکان ہے۔اس طرح تنخواہ دار طبقہ بھی نئے ٹیکس کے لیے تیار رہے. -

پاکستان کا سستا گلابی نمک بھارت مہنگے داموں بیچ رہا ،رپورٹ
پاکستان کا سستا گلابی نمک بھارت مہنگے داموں بیچ رہا ،رپورٹ
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوشل یڈیا میں بھارت پرجو بحث گرم ہے کہ وہ پاکستان سے دو روپے کلو نمک خرید کر یورپی منڈی میں پچیس یورو کا فروخت کرتاہے ،فواد چودھری کہتے ہیں اگرچہ یہ مبالغہ اآرائی لگتی ہے تاہم تحقیقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال فروری میں ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کیا تو سوشل میڈیا پر یہ مطالبہ کیا جانے لگا کہ کھیوڑہ کی کان سے نکلنے والے نمک کی بھارت کو برا?مد بند کی جائے کیونکہ بھارت پاکستان سے یہ نمک ایک سے 2 روپے فی کلو میں خرید کر یورپی ممالک میں 20 سے 25 پاونڈ فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کھیوڑا کی اس گلابی نمک کی کانوں کا نمک دوسرے ملکوں کو اپنی مہر کے ساتھ بیچ بھی رہا ہے۔ پاکستانی نمک بھارت سے ہو کر اسرائیل جاتا ہے جہاں سے اسے پیک کرکے پوری دنیا مین بیچا جاتا ہے، اس سے بھارت اربوں روپے کما رہا ہے جبکہ پاکستان کی نمک سے آمدنی صرف چند کروڑ ہے۔ بھارت اس نمک کو ہمالیہ کا نمک کے نام سے فروخت کرتا ہے.اس سلسلے میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس سلسلے میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے.ذرائع کے مطابق ایسے باتوں میں مبالغہ آرائی ہے .بھارت کو نمک نہ تو اتنی مقدار میں بیجا جا رہا ہے اور نہ ہی اتنا سستا ہے. پاکستان کے پاس اس کے پراسیس کے لیے اتنے پلانٹ نہیں ہیں.تحقیات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے. -

چنیوٹ۔سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ردعمل
چنیوٹ
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف ضلع چنیوٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کا ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ نعرے بازی کی گئی
پاکستان پیپلزپارٹی چنیوٹ کے سابق ایم این اے سید عنایت علی شاہ کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے دیگر ضلعی رہنماؤں اور اور کارکنوں کی جانب سے رجوعہ سادات سےاحتجاجی ریلی نکالی گئی جو ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے اختتام پزیر ہوئی جہاں پیپلزپارٹی کے جیالوں نے نیب کی جانب سے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور مقررین نے اپنے خطاب میں حکومت اور نیب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا مقررین نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے سیاسی انتقام لے رہی ہے اور انتقامی کارروائیاں کرکے سیاسی جماعتوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں بجٹ میں عوام کو مہنگائی بیروزگاری کے بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے یہ بجٹ عوام کی زندگیوں کے گرد گھیرا تنگ کردے گا مقررین نے کہا کہ ہمارے قائدین کی گرفتاریوں سے ملک میں جمہوریت کے نظام کو ثبوتاز کیا جارہا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر ایسے ہتھکنڈے ختم نہ کئے گئے تو ملک میں دما دم مست قلندر ہوگا اور احتجاجی تحریک طویل ہوگی احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر چنیوٹ سرگودھا روڈ مکمل بند ہوگیا جبکہ چنیوٹ پولیس کے ڈنڈا بردار فورس نے بھی مورچے سنبھال لئے اور سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور چنیوٹ پولیس کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہی