Baaghi TV

Author: +9251

  • لودھراں : 5 سالہ بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی) پکا منا جلال پور روڈ پر 5 سالہ عدنان ولد گلزار نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا اطلاع ملتے ھی ریسکیو ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی چار گھنٹے کے طویل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد بچے کی ڈیڈ باڈی کو نکال لیا گیا ریسکیو ٹیم نے سی پی آر کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی ورثہ کے حوالے کر دی ورثاء کے مطابق بچہ ذہنی معذور تھا۔

  • کرایہ جات کی زائد وصولی پر مسافر کافی پریشان

    کرایہ جات کی زائد وصولی پر مسافر کافی پریشان

    چنیوٹ
    عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی پردیسی مسافروں نے کاروبار اور روزگار کے سلسلہ میں مختلف شہروں کو جانے کے لیے لاری اڈوں کا رخ کر لیا
    عید الفطر کی تین چھٹیاں ختم ہوتے ہی چنیوٹ کے تمام لاری اڈوں پر پردیسی مسافر اپنے اپنے گھروں سے روزگار اور کاروبار کے سلسلے میں اپنی فیملیوں کے ساتھ مختلف شہروں کی طرف جانے کے لیے شہر کے لاری اڈوں پر پہنچ گئے۔۔ لاری اڈوں پہ مسافروں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں بچے بوڑھے جوان اپنے سامان کے ساتھ گاڑیوں کا انتظار کررہے ہیں۔ عید سے قبل مسافروں کے چہروں پر خوشی اور رونق تھی وہ اپنوں سے بچھڑتے ہوئے ماند دیکھائی دینے لگی خصوصاً بچے اپنے بزرگوں سے دور جاتے ہوئے کافی مایوس اور پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔ لاری اڈوں پہ رش ہونے کی وجہ سے بکنگ فل اور سیٹیں مکمل ہونے اور گاڑیوں کی کمی اور مالکان کی جانب سے کرایہ جات کی زائد وصولی پر مسافر کافی پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔اس موقع پر مسافروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے اڈا مالکان اس موقع کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے زائد کرایہ جات وصول کررہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ زائد کرایہ جات کی وصولی پر کنٹرول کمیٹاں بنائے جو تمام بس اسٹینڈ لاری اڈوں کی چیکنگ کےعمل کو یقینی بنائے تاکہ مسافروں کی مشکالات کا اذالہ کیا جا سکے

  • پتہ چلے ترقی کیسے ہوتی ہے؟ مریم اورنگزیب کا عمران خان کو (ن) لیگ دور کی اقتصادی سروے رپورٹ پڑھنے کا مشورہ

    پتہ چلے ترقی کیسے ہوتی ہے؟ مریم اورنگزیب کا عمران خان کو (ن) لیگ دور کی اقتصادی سروے رپورٹ پڑھنے کا مشورہ

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پہلےسال ہی اقتصادی ترقی کےتمام مضامین میں فیل ہوگئے ہیں. اقتصادی سروے آپ کی نالائقی کاتصدیق شدہ سرٹیفکیٹ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہاکہ عمران خان (ن) لیگ کےدورکی اقتصادی سروےرپورٹ پڑھیں، اس رپورٹ سے آپ کوپتہ چلےگاکہ ترقی کیسے ہوتی ہے- اسی طرح رپورٹ پڑھنےسےآپ کوسلیکٹڈ اورعوام کی منتخب حکومت میں فرق پتہ چلےگا.

    مریم اورنگزیب اور ن لیگ کے دیگر لیڈروں کی طرف سے ان دنوں‌ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے خلاف سخت تنقید کی جارہی ہے.

  • ایرانی وزیر تعلیم عہدے سے سبکدوش، صدر حسن روحانی نے استعفیٰ منظور کر لیا

    ایرانی وزیر تعلیم عہدے سے سبکدوش، صدر حسن روحانی نے استعفیٰ منظور کر لیا

    ایران کے وزیر تعلیم وتربیت محمد بطحائی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے. ان کی سبکدوشی کی وجہ آئندہ انتخابات میں‌ حصہ لینے کی نیت بتایا جارہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی وزیر تعلیم کی کارکردگی سے خوش نہیں‌ تھے یہی وجہ ہے کہ ان سے عہدہ واپس لیا گیا ہے. بعض‌ میڈیا رپورٹس میں‌ ان کے استعفیٰ‌ کو ذاتی نوعیت کی وجوہات قرار دیا گیا ہے.

    ادھر ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیر تعلیم محمد بطحائی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے. یاد رہے کہ ان کے استعفیٰ کی منظوری پیش آئندہ پارلیمانی انتخاب لڑنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے ناموں کی رجسٹریشن سے قبل سامنے آئی ہے۔

  • پونچھ، پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی پر منہ توڑ‌ جواب، دشمن کی توپیں‌ خاموش کروا دیں

    پونچھ، پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی پر منہ توڑ‌ جواب، دشمن کی توپیں‌ خاموش کروا دیں

    مقبوضہ کشمیر کے پونچھ ضلع میں‌ کنٹرول لائن پر پاک بھارت افواج کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا جس پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ‌جواب دیا گیا. اس دوران درمیانے درجے اور بھاری ہتھیاروں‌ کا استعمال کیا گیا.

    رپورٹ کے مطابق آخری اطلاعات ملنے تک دونوں‌ اطراف سے گولیوں‌ کا تبادلہ جاری تھا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں‌ ملی ہے.

  • 8 جون یوم شہادت ڈاکٹر نذیر شہید خصوصی رپورٹ

    8 جون یوم شہادت ڈاکٹر نذیر شہید خصوصی رپورٹ

    ڈاکٹر نذیر شہید
    آج 8 جون کا دن کیا کہتا ہے؟؟
    قتل و غارت گری کے سائے میں
    زندگی موت کے مساوی ہے
    امن کا ایک پرسکوں لمحہ
    ظلم کی ایک صدی پہ حاوی ہے
    قیامت کے روز تک حسینیت اور یزیدیت ساتھ ساتھ چلتی رہے گی، ایک طرف درود و سلام کے نذرانے، دوسری طرف لعنت کی پھٹکار۔۔۔۔۔
    یہ1970 کی دہائی ہے، نئی حکومت معرض وجود میں آئی، ڈیرہ غازی خان میں سرداریت، جاگیرداریت کے ظلم کدے میں ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر نے سردار فاروق احمد خان لغاری کے بزرگ سردار محمد خان لغاری کے مدمقابل قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا، جماعت اسلامی کے ٹکٹ کو یہاں پر کامیابی ملی، ایک درویش،غریب ،دیہاڑی کے مزدور ڈاکٹر نذیر احمد قومی اسمبلی کے ممبر بن گئے،ڈاکٹر نذیر احمد سے متعلق بہت سی باتیں منظر عام پر آئیں،مثال کے طور پر وہ ایک جوڑا کپڑوں کا پہن کر جاتے،قومی اسمبلی کی عمارت کے باہر تہمد باندھ کر پھر اسے خود دھوتے بعد ازاں اسمبلی کا رخ کرتے،(ایسا اس لئے کہ ذرائع مواصلات کم، دو دنوں کی مسافت طے کرنی پڑتی) کہا جاتا ہے کہ اس وقت کے وزیراعظم ایک دن اسمبلی میں شراب کی بوتل ہمراہ لائے،ڈاکٹر نذیر احمد سے یہ دیکھا نہ گیا انہوں نے آگے بڑھ کر ملک کے بااختیار طاقتور شخص کا گریبان پکڑ لیا، قبل ازیں ڈاکٹر نذیر احمد کی دھواں دار تقریریں بھی قومی اسمبلی میں اپنا اثر جما چکی تھیں،ایسی صورتحال میں وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو ٹاسک دیا کہ اس شخص(ڈاکٹر نذیر) سے پیچھا چھڑایا جائے
    ☆ڈاکٹر نذیر احمد کی ذاتی زندگی، الیکشن مہم☆
    وہ ڈیرہ غازی خان سے تونسہ، وہوا، پھر جام پور، روجھان شاہ والی تک سائیکل پر سفر کرتے، حکمت کا بیگ بھی ساتھ رکھتے،جہاں کوئی، بیمار یار غریب دیکھتے اس کا علاج معالجہ مفت کرتے۔
    ☆ڈاکٹر نذیر احمد کے آخری لمحات
    کہا جاتا ہے کہ اس وقت کی گورنمنٹ نے سزائے موت کے قیدی شاہنواز سدوزئی کو مبینہ طور پر ٹاسک دیا کہ وہ ڈاکٹر نذیر احمد کو قتل کردیں تو اس کے بدلے انہیں رہائی مل سکتی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ 8 جون کا دن تھا بعد نماز مغرب جب قاتل ویسپا (سکوٹر) پر 12 بلاک ڈی جی خان میں ڈاکٹر نذیر احمد کے کلینک پر آ کر رکا، ڈاکٹر صاحب ایک سادہ کرسی پر بیٹھے تھے،پہلا فائر انہیں کندھے پر لگا جس پر ڈاکٹر محترم نے انہیں کہا کہ بھائی تیرا وار خطا گیا، دوسرا فائر ڈاکٹر صاحب کی پیشانی کے اندر گھستا ہوا انہیں ابدی نیند سلا گیا،یوں ڈاکٹر صاحب اپنی جرات،بیباکی کے پیش نظر آج تک مردہ نہیں، بلکہ شہید کا مرتبہ پا گئے، ڈاکٹر صاحب کو قتل کرنے والے کا انجام اس طرح ہوا کہ، گدائی کے گراؤنڈ میں اس کو مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا گیا، کہا جاتا ہے کہ 48 گھنٹےتک اس کی لاش اٹھانے نہیں دی گئی، کیونکہ عوام کا جم غفیر ڈاکٹر نزیر شہید کی محبت میں شقی القلب انسان کو معاف کرنے کے لئے تیار نہ تھا، ڈاکٹر نذیر احمد جماعت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر تھے، سید مودودی نے اس عظیم سانحہ پر کہا تھا کہ "ڈاکٹر نذیر احمد کی رحلت سے ان کا دایاں بازو جدا ہو گیا”
    *۔۔۔۔بقول شاعر۔۔۔۔۔۔۔*
    *ہے شوق دل و جاں میں سلامت تو سمجھنا*
    *سازش کی کوئی شاخ نہ پھولی نہ پھلی ہے*
    *بارود کی آندھی میں سنبھالے ہوئے رکھنا*
    *اس دیس کی ہر شمع جو مشکل سے جلی ہے*

  • مظفرگڑھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار

    مظفر گڑھ میں میں اسسٹنٹ کمشنر،پولیس اور ضلع کونسل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر غیرقانونی طور پر تعمیر شدہ متعدد گھر گرادئیے .اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور بھٹہ کیمطابق کاروائی کے دوران ضلع کونسل کی کروڑوں روپے مالیت کی 14 کنال اراضی واگزار کروالی گئی.مظفرگڑھ کے علاقے بستی غریب آباد میں سرکاری اراضی پر غیرقانونی طور پر تعمیر کیے گئے متعدد گھر گرادئیے گئے.ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور بھٹہ کی قیادت میں ضلع کونسل کے عملے اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شروع کیاگیا.کاروائی کے دوران بھاری مشینری کے ذریعے ناجائز تعمیرات مسمار کردی گئیں.اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ کیمطابق ناجائز قابضین نے ضلع کونسل کی 14 کنال سے زائد اراضی پر غیرقانونی طور پر قبضہ کیا ہوا تھا،جس پر گھر،مویشیوں کے بھانے اور دیگر غیرقانونی تعمیرات قائم کی گئی تھیں.اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے مالیت کی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرواکر ضلع کونسل کے حوالے کردی گی ہے.

  • پھلروان میں 65 سالہ بزرگ کو ڈنڈوں سے تشدد کر کے موت کے گاٹ اتار دیا

    پھلروان میں 65 سالہ بزرگ کو ڈنڈوں سے تشدد کر کے موت کے گاٹ اتار دیا

    سرگودہا،پھلروان (نمائندہ باغی ٹی وی )پھلروان کے نواحی علاقے میں ذاتی رنجش پر 3 افراد نے 65 سالہ بزرگ کو بے رحمی سے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، تفصیلات کے مطابق پھلروان کے نواحی علاقے چکیاں پھلروان میں درینہ رنجش پر 3 افراد نے 65 سالہ بزرگ کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا اور مقتول کو کھیتوں میں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے مقامی افراد نے 65 سالہ نواز کو ابتدائی طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا جہاں سے مقتول کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوراٹر سرگودھا ریفر کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 65 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اور ملزمان خاندان کی عرصہ دراز سے دشمنی چلی آرہی تھی اور مخالف پارٹی کے ملزمان نے موقع پاکر 65 سالہ شخص کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارا دیا تھانہ پھلروان پولیس نے نعش قبصہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر پھلروان منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا

  • سرگودھا قبرستان بھی غیر محفوظ، درندہ صفت جعلی عاملین نے ڈیرے جما لئے

    سرگودھا قبرستان بھی غیر محفوظ، درندہ صفت جعلی عاملین نے ڈیرے جما لئے

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) مڈھ موڑ قبرستان میں دفن کی جانے والی خواتین کی بے حرمتی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا جعلی عاملین کا کالے جادو کرنے کے لئے مردہ خواتین سے زیادتی کا انکشاف تفصیلات کے مطابق دفن کی گئی خاتون فوزیہ بی بی کو لواحقین دفن کر کے گئے تو علی الصبح میت قبر سے باہر پائی گئی گورکن نے میت کے لواحقین سے رابطہ کر کے نعش دوبارہ دفنا دی
    مڈھ موڑ قبرستان میں پندرہ روز کے دوران مردہ خواتین سے زیادتی کا تیسرا واقع ھے
    قبرستان کے گردو نواح میں درندہ صفت جعلی عامل نے خوف و ہراس پھیلا دیا
    تین مردہ خواتین دفنائے جانے کے بعد قبر سے باہر پائی گئیں
    پولیس کو اطلاع اور ملزم کئ نشان دہی کے باوجود گرفتاری عمل میں نہ آ سکی
    اہل علاقہ میں شدید غم وغصہ کی لہر محلے کے نوجوانوں نے اپنی مدد اپ کے تحت قبرستان میں پہرہ دینا شروع کر دیا جعلی عامل کا نام اشرف چشتی بتایا جا رہا ھے جسے ابھی گرفتار نہیں کیا جا سکا علاقے کے افراد جعلی عامل کو قتل کرنے کے در پے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بن گئی

  • راولپنڈی /اسلام آباد پردیسیوں کی واپسی ,ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیے

    راولپنڈی /اسلام آباد پردیسیوں کی واپسی ,ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیے

    راولپنڈی /اسلام آباد :عید کی چھٹیاں ختم ہوگئیں, پردیسیوں کے شہر اسلام آباد میں پردیسیوں کی واپسی شروع ہوگئی ,سنسان شہر کی رونقیں پھر سے بحال ہونی شروع ہوگئی ہیں, مسافر پردیسی واپس اپنے علاقوں سے اسلام آباد, راولپنڈی پہنچ رہے ہیں,پردیسیوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے رشتہ داروں کو تو چھوڑ آئے ہیں دل ہی نہیں کررہا تھا آنے کا لیکن نوکری اور کام کی خاطر ہم اپنے علاقوں سے واپس پہنچ رہے ہیں. باغی ٹی وی کے مطابق جہاں پردیسی واپس پہنچ رہے ہیں وہیں ان سے من مانے کرائے بھی وصول کیے جارہے ہیں مسافروں کا کہنا ہے جہاں ہم پشاور سے راولپنڈی کا 360 کرایہ دیتے تھے اب ہم سے 400 یا اس سے زائد کرایہ وصول کیا جارہا ہے دوسری طرف ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ہم نے کرایہ بڑھایا.