Baaghi TV

Author: +9251

  • لودھراں : چھ افراد زخمی ہو گئے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) جلالپور روڈ بستی شور کوٹ باھمنی والا کے قریب مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ھی ریسکیو ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے آپریشن کرکے 6 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا زخمی ھونے والوں میں دو خواتین دو مرد اور دو بچے شامل ھیں پانچ زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ایک زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

  • راولپنڈی پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

    راولپنڈی پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

    راولپنڈی :پولیس کا تھانہ چونترہ کے علاقوں مندوال، چھچھ، راجڑ میں سرچ آپریشن,سرچ آپریشن ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کی براہ راست نگرانی میں قبضہ گروپوں کے خلاف کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں بھاری تعداد میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے حصہ لیا دوران سرچ آپریشن 6 ملزمان قاسم محمود، اورنگزیب، منور حسین، حسنین شاہ، محمد آصف اور ندیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ جبکہ 05 عدد موٹر سائیکل،01 عدد کار اور 01 عدد ٹریکٹر کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس قبضہ مافیہ کے خلاف اسی طرح آپریشن جاری رکھے گی,ترجمان پنجاب پولیس راولپنڈی کا کہنا ہے کہ کسی صورت بھی قبضہ مافیا کو نہیں بخشا جائے گا۔

  • سرکاری درخت غائب،ادارے بے خبر

    سرکاری درخت غائب،ادارے بے خبر

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)میں موجود اکلوتی نہر لوئر باری دوآب پر عرصہ قبل ہزاروں درخت موجود تھے۔اب موجودہ صورتحال یہ ہے کہ پوری نہر پر چیدہ چیدہ درخت دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق خبر ملی ہے کہ ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چکوک کے بااثر اور سیاسی رعب و دبدبے والے لوگ یہ سرکاری درخت کاٹ کر استعمال کررہے ہیں جبکہ محمکہ انہار اور بیلدار منتھلیاں لے کر خاموش ہوجاتے ہیں ۔نہر پر درخت نہ ہونے سے علاقہ میں موسم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

  • سورج آگ برسانے لگا،کاروبار بند،لوگ بیمار

    سورج آگ برسانے لگا،کاروبار بند،لوگ بیمار

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) میں آج درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا ۔ جہاں پورے پاکستان میں گرمی کی شدید لہر ہے وہیں جہانیاں اور اس کے نواحی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹیں سنسان ہوگئیں اور کاروبار تعطل کا شکار ہیں۔جبکہ گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگ گیسٹرو اور ہیٹ اسٹروک کا بھی شکار ہورہے ہیں۔

  • پھندا ڈال کر گھسیٹتے ہوئے مبینہ طور پر قتل کردیا

    پھندا ڈال کر گھسیٹتے ہوئے مبینہ طور پر قتل کردیا

    چنیوٹ
    چنیوٹ میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ بدچلنی کا الزام لگا کر خاوند نے بھرے بازار میں بیوی کو گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر گھسیٹتے ہوئے مبینہ طور پر قتل کردیا
    چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع رائے چند میں دل دہلا دینے والا واقعہ سفاک خاوند نے بیوی پر بدچلنی کا مبینہ طور پر الزام لگا کر دوپٹے کا پھندا بنا کر گلے میں ڈال کر گھسیٹتے ہوئے بیوی کو مبینہ دوستوں کی مدد سے قتل کردیا نادیہ بی بی زندگی کی بھیک مانگتی رہی مگر کسی نے ایک نہ سنی مقتولہ نادیہ بی بی چار بچوں کی ماں اسلام آباد کوٹھی میں گھریلو ملازمہ تھی اور اپنے بچوں اور خاوند کی کفالت کررہی تھی گزشتہ دنوں اسلام آباد سے بچوں کے ساتھ عید منانے کیلئے گھر آئی تو خاوند خضر حیات نے مقتولہ نادیہ پر محمد ارشد کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے نادیہ بی بی کو مبینہ طور پر بیدردی سے قتل کر دیا تھانہ سٹی پولیس نے نادیہ بی بی کے بھائی سہیل عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد ایس ایچ او تھانہ سٹی غلام شبیر بلوچ اور ان کی ٹیم نے مقتولہ نادیہ بی بی کو قتل کرنے والے سفاک خاوند خضر حیات اور اس کے ہمراہ دوسرے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور نادیہ بی بی کے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں

  • ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کے تبادلے

    ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کے تبادلے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن مشتاق سکھیرا،
    نےناقص کارکردگی پرچار تھانوں کے ایس ایچ اوزکو لائن حاضرکردیا
    نئےایس ایچ اوزتعینات
    سرگودھا لائن حاضرہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک دوست محمد”
    ایس ایچ اوتھانہ بھلوال صدر ملک عظمت جوئیہ”
    ایس ایچ اوشاہ نکڈرسمیع اللہ خان ”
    ایس ایچ اوبھیرہ محمدنواز لالی شامل ہیں” ”
    سرگودھاانسپکٹرملک محمد طارق کوایس ایچ او تھانہ سٹی سرگودھا”
    سب انسپکٹر عارف حسین چیمہ کوایس ایچ اوتھانہ شاہ پورصدر”
    سب انسپکٹر ذیشان احمدکو ایس ایچ اوتھانہ بھیرہ”
    سب انسپکٹراسداویس کو ایس ایچ اوتھانہ اربن ایریا” اورانسپیکٹر ملک عنایت اللہ کلیانہ کوانچارج شکایات سیل ڈی پی او آفس تعینات کردیا گیا

  • ملتان : رشتے سے انکار نے کئی افراد کی جان لے لی

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) جلالپور پیر والا اسلام پورہ کالونی میں رشتہ کی تنازعہ پر فائرنگ 5 افراد جاں بحق 3 زخمی ہو گئے ہیں

    تفصیلات کے مطابق جلالپور پیر والہ رشتہ نہ دینے کے مسئلے پر محمد عتیق الرحمان نامی شخص نے محمد رفیق آڑھتی کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی ملزم محمد رفیق کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا انکار پر گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد آصف، محمد رفیق، نسیم مائی اور ثنا بی بی بعمر 6/7 سال موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ندیم ،نسیم اور ان کی ماں شمیم زوجہ رفیق شدید زخمی ہوئے ہیں۔ملزم عتیق الرحمان نے تمام افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں اور زخمیوں کو THQ جلالپور پیر والہ منتقل کرکے تفتیش میں مصروف ہے۔ یاد رہے یہ جلالپور پیر والہ میں اس ہفتے کے دوران فائرنگ کا تیسرا بڑا واقعہ ہے

  • سرکاری ادویات کی چوری ، عملہ سے نارواسلوک ، پٹرول کی جعلی رسیدیں ، بجٹ میں خوردبرد کرنے سمیت دیگر الزامات درست

    سرکاری ادویات کی چوری ، عملہ سے نارواسلوک ، پٹرول کی جعلی رسیدیں ، بجٹ میں خوردبرد کرنے سمیت دیگر الزامات درست

    کوٹ رادھا کشن: ڈی ڈی ایچ او فراز رشید کے حوالے سے انکوئری مکمل کر لی گئی ہے اور الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔
    رپورٹ ڈی سی او قصور کو ارسال کردی گئی ہے۔
    ڈی ڈی او فراز رشید کی انکوئری کئی ماہ بعد مکمل کر لی گئی ہے۔
    انکوئری رپورٹ میں الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکاری ادویات چوری ، ماتحت عملہ سے گالی گلوچ ، پٹرول کی جعلی رسیدیں ، فلیڈ میں جعلی وزٹ اور بجٹ میں خوردبرد کرتا رہا ہے۔
    ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیتلھ آفسر رشید کے خلاف چند ماہ قبل ان کے ماتحت عملہ کی طرف سے مقامی اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دی گئی جس میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فراز رشید اپنے عملہ سے نارواسلوک رکھتا ہے اور فحش گالیاں دیتا ہے اس کے علاوہ گھر یلو کام کاج بھی کرواتا ہے۔

  • وزیر اعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کو اہم پیغام

    وزیر اعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کو اہم پیغام

    وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ میں کسی بھی قسم کی سیاسی حرکت سے گریز کرنے کی تلقین کردی، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے.

    بھارتی ٹیم پلوامہ حملے کے بعد سے کھیل میں سیاست کو ملوث کرنے کی کوششیں کر رہی ہے. پہلے بھارتی ٹیم نے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا۔ اور اب بھارتی وکٹ کیپر مہیندر سنگھ دھونی بھارتی فوج کے لوگو والا گلوو پہن کر میچز کھیلنے کا ارادہ رکھنے لگے. اس صورتحال میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھی بھارتی ٹیم کے خلاف میچ کے دوران جواب دینے کا فیصلہ کیا۔

    تاہم اس بات کی اطلاع ملنے پر وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ میں کسی بھی قسم کی سیاسی حرکت سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔

    دوسری جانب ورلڈ کپ 2019 کا سب سے بڑا میچ پاکستان بمقابلہ بھارت جو 16 جون کو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں کھیلا جاۓ گا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ موسم کی پیشگوئی کرنے والی مایہ ناز کے مطابق مانچسٹر میں 16 جون کو بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ پیش گوئی کے مطابق مانچسٹر میں کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش کا امکان ہے جو ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ کو متاثر کر سکتا ہے۔

  • تین پتی گیم کی وجہ سے نوجوان پر تھپڑوں اور مکوں بارش

    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں موبائل فون گیم کے لیے ادھار لی گئی رقم واپس مانگنے پر 7 سے زائد لڑکوں نے موبائل فون دکان کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بناڈالا جس کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں موبائل فون گیم کے لیے لی گئی ادھار کی رقم واپس مانگنے پر 7 لڑکوں نے موبائل مارکیٹ میں ایک دکان پر کام کرنے والے ملازم کو تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔لڑکوں کے دکان ملازم سلمان پر تشدد کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی۔متاثرہ نوجوان سلمان کیمطابق ملزمان نے موبائل فون گیم تین پتی گولڈ کے لیے اس سے 6 ہزار روپے کے سکور ادھار پر حاصل کیے تھےاور ادھار رقم کی واپس کرنےکے تقاضے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا.متاثرہ نوجوان نے ملزمان کیخلاف کاروائی کے لیے تھانہ کوٹ ادو کو درخواست دیدی ہے.