Baaghi TV

Author: +9251

  • بجٹ عوام دوست ہوگا ہر محکمے کے بجٹ میں کمی کی جائے گی، فردوش عاشق اعوان

    بجٹ عوام دوست ہوگا ہر محکمے سے کٹ لگے گا.فردوش عاشق اعوان
    بجٹ20-2019 پیش کیے جانے سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت غریب دوست بجٹ دیگی، ہر محکمے کے اخراجات پر کٹ لگے گا، بجٹ پی ٹی آئی کے منشور کا عکاس ہوگا ، انہوں نے کیا کہ عوامی ریلیف پہلی ترجیح ہے،اہداف حاصل کر نے میں ناکامی کی خبریں غلط ہیں، فوج نے بجٹ میں اضافہ نہیں مانگا، احتجاج اپوزیشن کا آئینی حق ہے مگرانتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی، قانون کی بالادستی یقینی بنانا حکومت کا مینڈیٹ ہے،حکومت کیخلاف تحریک اپوزیشن کی خواہش ہے کرپٹ ٹولہ مال بچائو، اثاثے بچائو مہم میں عوام کو امن و امان کی صورتحال پیدا کرنےکیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے مگر وہ اس سے محروم رہے گا۔دوسری طرف اپوزیشن رہنما اس بات کا اظہارکیا کہ حکومت ٹیکس وصولی میں بری ناکام ہوئی ہے اور ریوینیو کم ہونے کی وجہ سے حکومت اپنے اہداف میں ناکام رہے گی. عوام کو مزید مہنگائی اور بے روزگاری کے دن دیکھنا پڑیں گے..

  • شیخوپورہ بائی پاس پر تیز رفتار کار الٹنے سے 4 افراد زخمی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) فیصل آباد روڈ بائی پاس نزد نئی سبزی منڈی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی-

    حادثے میں ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سمیت شوہر اور بیوی زخمی ہو گئے-

    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی مریضوں کو گاڑی سے نکال کر3 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ 1 زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا-

    اطلاع کے مطابق تیز رفتار کارمیں سوارمسافر ننکانہ صاحب سے رحمت کالونی شیخوپورہ کی طرف جا رہے تھے کہ بائی پاس سبزی منڈی کے پاس کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے کار میں سوار محمد عرفان ولد رحمت 30 سال، سمیرا کوثر زوجہ عرفان 35سال،رحمان ولد عرفان 4سال اور لائبہ دختر عرفان 7سال زخمی ہو گئے- زخمیوں میں لائبہ کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ باقی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی-

  • تیز رفتار پک اپ کی رکشے کو ٹکر 6 افراد زخمی

    مریدکے(نمائندہ باغی ٹی وی) سٹی کیفے لاہور روڑ مریدکے پر تیز رفتار پک اپ وین نے عقب سے رکشہ کو ٹکر مار دی-حادثے میں رکشہ پر سوار 6 افراد زخمی ہو گئے- ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال مریدکے منتقل کر دیا- زخمیوں میں محمد نزر70 سال، عظمی بی بی 22 سال، منور بی بی 60 سال، ساجد علی40 سال، فلک شیر12 سال اور نیہا شبیر05 سال شامل ہیں

  • بیوی کا لرزہ خیز قتل ، ایس ایچ او نے رحمدلی کی تاریخ رقم کردی

    بیوی کا لرزہ خیز قتل ، ایس ایچ او نے رحمدلی کی تاریخ رقم کردی

    قصور:-
    منڈی عثمانوالہ کے نواحی گاؤں میں غیرت کے نام پر سفاک شوہر نے دو بچوں کی ماں ،اپنی بیوی کو کسی کے وار کرکے انتہائی بے دردی سے قتل کردیا کردیا اور خود فرار ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ منڈی عثمانوالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش کو قبضہ میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او منڈی عثمانوالہ ملک عبد الجبار نے اپنی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے کر ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت کے مطابق ملزم کی تلاش شروع کردی اور چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔

    ملزم کے 2 معصوم بچے جن کو ورثاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے پولیس اپنے ساتھ تھانے لےآئی تھی۔
    ایس ایچ او تھانہ منڈی عثمانوالہ ملک عبدالجبار نے اپنے ہاتھوں سے دونوں بچوں کو کھانا کھلایا اور حقیقی بیٹوں کی طرح پیار کیا۔ کچھ دیر بعد ورثاء میں سے بچوں کے نانا بچوں کو گھر لے جانے کے لیے تھانہ آئے تو بچوں نے ان کے ساتھ جانے سے صاف انکار کردیا اور ایس ایچ او کے گلے لگ کر روتے رہے۔ ایس ایچ او ملک عبدالجبار نے بچوں کو خود منہ بولے بیٹے بنا کر پرورش کرنے کی خواہش کا اظہار کرکے رحم دلی کی نئی مثال قائم کر دی اس وقت موقعہ پر موجود ہر شخص کی آنکھ اشکبار ھو گئی۔

  • مظفرگڑھ کا درجہ حرارت 48سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

    مظفرگڑھ میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ،شہری گھروں سے نکلنے سے قاصر ،سڑکیں گلیاں ویران ۔مظفرگڑھ میں دن 1بجے درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیاجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔درجہ حرارت میں اضافے کیساتھ ہی شہر میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے.ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر مہر محمد اقبال کے مطابق گرمی میں شدت کے باعث شہریوں کو بلاوجہ گھر سے باہر نکلنے اور سفر کرنے سے گریز کرنا چاہیئے.

  • شیخوپورہ میں ایک گھنٹے میں ڈکیتی کی 4 وارداتیں

    (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ میں ڈاکو چست پولیس انتہائی سست ہو گئی۔ایک گھنٹے میں ڈکیتی کی چار وارداتیں۔شہری دن دیہاڑے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق کھوکھر ٹاون میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو بریڈ بنانے والے کمپنی کے سیل مین سے ڈیڑھ لاکھ چھین کر فرار۔ دوسری طرف شامی روڑ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے کار سوار فیملی سے 11 تولہ زیورات 70 ہزار نقدی چھین کر راہ فرار اختیار کی۔ تیسری طرف طارق روڑ پر ڈاکوں نے موٹر سائیکل چھین لی مزاحمت پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    جبکہ چوتھی جانب جوئیانوالہ موڑ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو فیکٹری مزدور سے تنخواہ کی رقم چھین کر فرار ہوگئے شہریوں کا کہنا تھا کہ دن دیہاڑے شہریوں کا لٹنا پولیس لئے شرم کی بات ہے

  • لودھراں : صحافی زخمی ہو گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسڑکٹ رپورٹر اے آر وائی نیوز عرفان ریحان پرقاتلانہ حملہ 2 موٹر سائیکلوں پر نامعلوم 6 نقاب پوش غنڈوں کا اسلحہ کے زور پر ڈنڈوں اور لوہے کے راڈ سے گھر کے باہر حملہ ہوائی فائرنگ، ساڑھے گیارہ بجے آفس سے گھر پہنچتے ہی مین گیٹ پر تعاقب کرنیوالے 6 مسلح نقاب پوشوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا، ماڈل تھانہ سٹی پولیس ایس ایچ او صابر قریشی کی سربراہی میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اہل محلہ سمیت چشم دید گواہوں کے بیان قلم بند کئے زخمی رپورٹر کی میڈیکل ڈاکٹ رپورٹ جاری جلد مقدمہ درج ہوجائیگا پولیس کی یقین دہانی، ضلعی انتظامیہ کا صحافتی تنظیموں کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی مکمل یقین دہانی

  • ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

    بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لۓ 353 رنز کا ہدف دیا ہے. جواب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے. 3 وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلیا نے 238 رنز بنا لۓ ہیں. مزید جیت کے لۓ 63 گیندوں پر 115 رنز درکار ہیں.

  • وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کاٹوئیٹ

    بلوچستان کے اہم میگا پراجیکٹس وفاقی psdp میں شامل کر نے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت کی مشترکہ منصوبہ سازی کے بلوچستان کی ترقی پر بہترین نتائیج مرتب ہو نگے اور اس سال وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد سے بلوچستان کی حقیقی ترقی ممکن ہوگی۔

  • لودھراں : چوری کی واردات ناکام ہو گئی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی گاؤں 37 ایم میں گاڑی پر سوار تین نامعلوم افراد نے عرفان سہو کسان کے مویشی چوری کرنے کی کوشش کی معمولی سی آہٹ پر اہل خانہ بیدار ہو گئے اور شور و واویلا شروع کر دیا جس کی وجہ سے موقع پر چور گاڑی اور گائے چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے پیدل ہی فرار ہو گئے اس دوران گولی لگنے سے عرفان سہو زخمی ہو گیا جس کو ملک طیب اعوان تحصیل ہسپتال ہیڈکوارٹر دنیاپور منتقل کر دیا گیا پولیس تھانہ صدر دنیاپور نے موقع پر پہنچ کر کار تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں