Baaghi TV

Author: +9251

  • آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی شارٹ فال پورا کرنیکا پلان مانگ لیا

    آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی شارٹ فال پورا کرنیکا پلان مانگ لیا

    آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی شارٹ فال پورا کرنیکا پلان مانگ لیا

    بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی پر 300 ارب روپے کے شارٹ فال کو پورا کرنے کا پلان مانگ لیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 300 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کے شارٹ فال کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے لیوی کی مد میں 300 ارب کے شارٹ فال کو پورا کرنے کا پلان مانگ لیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ 850 ارب روپے لیوی کی مد میں حاصل کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا یہ ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو لیوی کی مد میں شارٹ فال پورا کرنے کا پلان نہیں دیا اور اپنے جواب میں کہا کہ 50 ارب تک کا لیوی شارٹ فال ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی کے باعث لیوی کی مد میں شارٹ فال ہوسکتا ہے جسے پورا کرنے کےلیے مختلف ذرائع سے وصولیوں کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
    میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
    رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع

    جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیریز نے کہا تھا کہ پاکستان کو ڈالرکے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایسٹر پیریز نے کہا تھا کہ پاکستان سے جائزےکے لیے بات چیت مثبت چل رہی ہے جس دوران پاکستان سے معاشی آؤٹ لک کے ازسرنو جائزے پر تبادلہ خیال ہوا ہے جب کہ سیلاب کے بعدپاکستان کے معاشی آؤٹ لک کاازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔

  • 20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 14میں کمی

    20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 14میں کمی

    20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 14میں کمی

    ادارہ شماریات اسلام آباد نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 20 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ14 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو میں قیمت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا، چائے کا 190 گرام کا پیکٹ 7 روپے منہگا ہوا۔ آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
    پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
    میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
    رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
    ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ چھوٹا گوشت فی کلو 5 روپے منہگا ہوا۔ گڑ، انرجی سیور، بلب اور پائوڈر دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق مسور، چنے اور ماش کی دال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ تاہم ٹماٹر فی کلو 22 روپے سستے ہوئے۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔انڈے فی درجن 4 روپے سستے ہوئے۔ ایل پی جی کے سلینڈر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔

    جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ ان تمام چیزوں کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ غریب آدمی کی پہنچ سے کوئی چیز دور نہ ہو.

  • تنگ گلیوں کے مکان میں رہنے والا کیفی خلیل

    تنگ گلیوں کے مکان میں رہنے والا کیفی خلیل

    بعض اوقات انسان نے سوچا ہی نہیں ہوتا کہ ان کا آنے والا کل ایسا ہو گاکہ اس پر دنیا رشک کریگی. ہماری شوبز انڈسٹری میں بہت سارے ایسے فنکار ہیں جنہوں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ ایک دن اتنے امیر اور شہرت رکھتے ہوں گے دنیا ان کے پیچھے ہو گی. ایسے ہی ایک سٹار ہیں کیفی خلیل جنہوں نے غربت میں آنکھ کھولی اور اس کے بعد چھوٹی عمر میں ہی ان کے والد انتقال کر گئے . کیفی خلیل نہیں‌جانتے تھے کہ ان کا ایک گانا ان کو کہاں سے کہان‌پہنچا دے گا . کیفی خلیل کی زندگی کوک سٹوڈیو کی س آفر نے بدل دی جو انہیں پہلی بار ہوئی . کیفی خلیل

    نے کوک سٹوڈیو 14 میں کناکاری گایا تو وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے آج ان کا نام ملک اور ملک سے باہر ہر جگہ مقبول ہے. حال ہی میں ان کا گیت کہانی سنو آئمہ بیگ نے گایا ہے اور کیفی خلیل اس گانے کی ایک بار پھر سے کامیابی پر بہت خوش ہیں. کیفی خلیل لیاری کراچی میں رہتے ہیں. تنگ گلیوں میں ان کا گھر ہے جس کو انہوں نے آج تک نہیں چھوڑا. کیفی پڑھے لکھے نہیں ہیں انہوں نے موسیقی پر ہی توجہ دی یہاں تک کہ انہوں نے جب پہلی مرتبہ موبائل لیا تو انہیں میسج کرنا نہیں آتا تھا انہوں نے اپنے دوستوں سے میسج کرنا سیکھا .

  • سونیا حسین بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں

    سونیا حسین بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں

    اداکار سونیا حسین جو اپنی خوبصورتی اور بے مثال اداکاری کی وجہ سے کافی خبروں میں رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کیا ہے. اس فوٹو شوٹ میں وہ بولڈ ساڑھیاں زیب تن کرکے کھڑی ہیں. فوٹو شوٹ کی تصاویر کافی خوبصورت ہیں اور سونیا حسین کافی خوبصورت بھی لگ رہی ہیں. انہوں نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپنے اس شوٹ کی تصاویر شئیر کیں تو جہاں ان کے بہت سارے مداحوں نے انکی تعریف کی تو وہیں ان کو آڑھے ہاتھوں لیا گیا . ان کی بولڈ ساڑھیوں کے انداز پر شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ کیا ہماری اداکارائوں کو اس قسم کے

    ملبوسات زیب تن کرنا زیب دیتا ہے. تاہم سونیا حسین نے اپنے ناقدین کو کسی قسم کا جواب دینے سے احتراز کیا. یاد رہے کہ سونیا حسین کی حال ہی میں فلم ٹچ بٹن ریلیز ہوئی اس میں ان کو فیروز خان کے مقابلے میں دیکھا گیا سونیا کی اداکاری تو بہت زیادہ سراہی گئی لیکن فلم باکس آفس پر خاص بزنس نہ کر سکی . دراصل فلم ریلیز سے قبل ہی کافی تنازعات کا شکار تھی جس کی وجہ سے اس کی مکمل کاسٹ نے تشہیر بھی مناسب انداز میں اور جم کر نہ کی .

  • کیارا ایڈوانی کے والدین کیوں نہیں چاہتے تھے کہ انکی بیٹی فلموں میں آئے؟‌

    کیارا ایڈوانی کے والدین کیوں نہیں چاہتے تھے کہ انکی بیٹی فلموں میں آئے؟‌

    بالی وڈ‌ اداکارہ کیارا اڈیوانی جو اس وقت بالی وڈ میں بہت زیادہ مانگ رکھتی ہیں ان کی سپر ہٹ فلموں اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ آن اور آف سکرین جوڑی کی وجہ سے خبروں میں‌رہتی ہیں. کیارا ایڈوانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا ہے کپ ان کے والدین بالکل نہیں چاہتے تھے کہ میں فلموں میں آئوں . خصوصی طور پر میرے والد چاہتے تھے میں کسی اور شعبے میں جائوں اور نام پیدا کروں . انہوں نے کہا کہ یہ قدرتی امر ہے کہ والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے وہ کیرئیر اپنائیں جن میں ان کو آگے بڑھنے کے ساتھ نام بنانے کا موقع ملے. میرے والدین میری اس

    خواہش سے بھی بے خبر تھے کہ میں فلموں میں آنا چاہتی ہوں کیونکہ میں نے ان سے کبھی بھی اس خواہش کا اظہار نہیں‌کیا تھا. کیارا نے کہا کہ جب میں‌فلموں میں‌آئی اور میرے والدین نے دیکھاکہ نہ صرف میں محنت سے کام کررہی ہوں بلکہ نام بھی پیدا کررہی ہوں تو انہوں نے بھی پھر میری ھوصلہ افزائی کی . یاد رہے کہ کیارا ایڈوانی چند ہفتوں میں اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شادی رچانے والی ہیں .

  • بے بی لیشس کا ٹیزر جاری

    بے بی لیشس کا ٹیزر جاری

    سائرہ یوسف اور شہروز دونوں‌ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے لیکن اب ان کا ایک ساتھ پراجیکٹ ریلیز ہو رہا ہے. جی ہاں دونوں نے بےبی لیشس فلم میں کام کیا ہے اور اس فلم کا اب ٹیزر بھی ریلیز ہوا ہےٹیزر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہےکہ جیسے یہ دونوں اس میں میاں بیوی کا کردار ادا کریں گے. دوسری طرف سائرہ اور شہروز دونوں اس پراجیکٹ‌کو لیکر کافی خوش ہیں دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر ٹیزر شئیر کرتے ہوئے خوشی

    کااظہار کیا ہے دونوں کا کہنا ہے کہ ان کی یہ فلم روٹین سے ہٹ کر ہے اور شائقین اسے ضرور پسند کریں گے. یاد رہے کہ سائرہ اور شہروز دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے اور دونوں میں طلاق ہو چکی طلاق کے فورا بعد ہی شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی رچائی. اب صدف کنول بھی شہروز کی بیٹی کی ماں بن چکی ہیں. صدف اور شہروز نے ایک ساتھ حال ہی میں ہم برائیڈل کٹیور ویک میں ریمپ پر واک کی ہے، اس موقع پر صدف کا کہنا تھا کہ میں نے چار سال کے بعد ریمپ پر واک کی ہے بہت اچھا لگا ہے اور اپنے مداحوں کی شکر گزار ہوں کہ وہ مجھے ہر بار اچھا ریسپانس دیتے ہیں .

  • کیا فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے ماڈل بن گئی ہیں؟‌

    کیا فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے ماڈل بن گئی ہیں؟‌

    اداکار فیروز خان کیا سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے حال ہی میں اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں جن میں ان کو ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. تصاویر میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے کسی برینڈ کے لئے ماڈلنگ کی ہے. علیزے نے اپنی تصاویر کو متعلقہ برینڈ کے ساتھ ٹیگ بھی کیا ہے. ان کی ان تصاویر کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے کئے جا رہے ہیں کہ شاید انہوں نے ماڈلنگ شروع کر دی ہے . تاہم علیزے سلطان نے ماڈلنگ کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھنے کا اعلان تو نہیں‌کیا لیکن ان تصاویر کو دیکھ کرکہا جا سکتا ہےکہ علیزے شاید مستقبل میں ماڈلنگ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں.

    یاد رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان کی رواں برس طلاق ہوئی ہے ان کے دو بچے ہیں جن کی حوالگی کا کیس فی الحال عدالت میں چل رہا ہے. عدالت نے بچوں کے اخراجات کے ھوالے عدالت نے فیروز خان کو حکم دیا ہے کہ وہ 80 ہزار روپے ماہانہ ادا کریں گے اور پیسے ہر ماہ 14 تاریخ کو دئیے جانا لازمی ہو گا . فیروز خان کے ناقدین نے عدالت کے اس فیصلے کو بہت سراہا ہے کہا ہے کہ فیروز خان کو بطور باپ اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہیں.

  • علی ظفر کے نزدیک ملکی مسائل میں‌ نمبر ون کیا ہے ؟‌

    علی ظفر کے نزدیک ملکی مسائل میں‌ نمبر ون کیا ہے ؟‌

    علی ظفر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ اپنی ٹویٹس کے زریعے لوگوں میں‌ بیداری پھیلانے کا کام کرتے ہیں. علی ظفر بہت زیادہ سیاسی ٹویٹس نہیں‌ کرتے وہ اپنی رائے ضرور ہر معاملے پر دیتے ہیں لیکن مناسب انداز میں. علی ظفر نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کی ہے اور اس میں لکھا ہے کہ ہر کوئی ملک کے نمبر ون مسئلے کو نظر انداز کررہا ہے. علی ظفر نے کہا کہ کسی کو ملک کے مسائل کی فکر نہیں ہے.

    انہوں نے یہ لکھتے ہوئے ساتھ ہی آبادی کو کنٹرول کرنے کو ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا. یعنی علی ظفر سمجھتے ہیں‌کہ آبادی کا بڑھنا ملک کا نمبر ون مسئلہ ہے جسے سیاستدانوں سمیت ہر کوئی نظر انداز کررہا ہے اور اس پر بات نہیں کر رہا . علی ظفر کی اس پوسٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے انداز میں‌ تبصرہ کیا.

    یاد رہے کہ علی ظفر نہ صرف ملک کے نمبر ون گلوکار ہیں بلکہ انہوں نے ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں. انہوں نے بالی وڈ میں کترینہ کیف جیسی اداکارائوں کے ساتھ کام کرکے داد وصول کی. علی ظفر کو بالی وڈ میں ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے.

     علی ظفر نے گزشتہ روز اپنا نیا گانا ’ہم مزدور‘ ریلیز کردیا

    میشا شفیع نے قانون کو مذاق سمجھا ہوا ہے،عدالت کا اظہار برہمی

    میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد

  • گھر بسا کر بچے کھلانا چاہتی ہوں عائشہ عمر

    گھر بسا کر بچے کھلانا چاہتی ہوں عائشہ عمر

    اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہےکہ وہ اب گھر بسا کر بچے کھلانا چاہتی ہیں. انہوں نے کہا کہ میرا دل کرتا ہے کہ اب میری جلد از جلد شادی ہوجائے اور میں بچے پیدا کروں ان کی ماں بنوں . عائشہ عمر نے کہا کہ اپنے بچوں‌کو گود میں اٹھائوں ان کو کھلاوں بس اب یہ خواہش ہے. عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ ماں بننے کی خواہش کے ساتھ میری خواہش یہ بھی ہےکہ کوئی بچہ گود لیکر اسکو پالو. عائشہ عمر اس انٹرویو سے پہلے بھی شادی بیاہ کی باتیں‌کر چکی ہیں. دوسری طرف دیکھا جائے تو عائشہ عمر کا بہت سارے مردوں کے ساتھ نام جڑا

    لیکن کسی کے ساتھ بھی انہوں نے شادی کا فیصلہ نہیں‌کیا. عائشہ عمر اپنی بہترین اداکاری اور بولڈ‌ ڈریسنگ کی وجہ سے اکثر تنقید کی زد میں‌رہتی ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی ناقدین کو جواب نہیں‌دیا. یاد رہےکہ اس برس عائشہ عمر کی فلم رہبرا بھی ریلی ہوئی جس کو خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی . عائشہ عمر خود بھی اس فلم کی پرموشنز کرتے ہوئے زیادہ پرجوش دکھائی نہیں دی تھیں . ویسے تو عائشہ عمر کے کریڈٹ پر بے شمار اچھا کام ہے لیکن خوبصورت کردار نے انکو بہت زیادہ شہرت دی.

  • لڑکیوں کے والدین کو حنا الطاف کا ایک قیمتی مشورہ

    لڑکیوں کے والدین کو حنا الطاف کا ایک قیمتی مشورہ

    اداکار آغا علی کی اہلیہ حنا الطاف نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں لڑکیوں کے والدین کو دیا ہے ایک بہت ہی قیمتی مشورہ انہوں نے کہا کہ یہ مت سوچیں کہ لڑکی عمر زیادہ ہو گئی تو شادی نہیں‌ہو گی بلکہ یہ سوچیں کہ ان کو بااخیتار بنانے کےلئے کیا کیا کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں عجیب ہی رواج ہے کہ اٹھاراں انیس سال کی لڑکی شادی ہوجائے تو ہوجائے اس سے اوپر ہوجائے تو کہا جاتا ہےکہ لڑکی کی عمر بہت زیادہ ہو گئی ہے اس لئے اسکی شادی نہیں‌ہو سکتی . والدین کو بچیوں کی شادی کے لئے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں. حنا نے کہا کہ لڑکی کو بااختیار

    بنائیں اپنے پائوں پر کھڑا کریں اور نکل آئیں اس سوچ کہ سے اٹھاراں انیس سال کی لڑکی کی فورا شادی کر دینی ہے. لڑکی کو شادی کے لئے بالکل بھی دبائو میں نہ لائیں. یوں حنا الطاف نے والدین کو متحرک کیا کہ وہ کم عمر لڑکی پر شادی کا دبائو ڈالنے کی بجائے اس کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں . یاد رہے کہ حنا الطاف نے بھی آغا علی کے ساتھ کم عمر میں ہی محبت کی شادی کی دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش ہیں. آغا علی کا کہنا کہ حنا جتنی اچھی اداکارہ ہیں اس سے بھی اچھی بیوی ہیں.