لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی)عیدالفطر کے لئے ضلعی پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی- ضلع بھر میں 213 مساجد،امام بارگاہوں اور عید گاہوں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے- اے کیٹیگری میں 50،بی میں 54 اور سی میں 109 مساجد شامل ہیں سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے 4ڈی ایس پیز،8 انسپکٹرز،46 سب انسپکٹرز تعینات کئے گئے ہیں 566 پولیس اہلکار،90 رضاکار اور 213 والیٹیئرز بھی سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے تمام پولیس موبائلز مسلسل گشت پر ہوں گی عوام کھلے میدان کی بجائے عیدگاہوں،مساجد یا چاردیواری کی اندر نماز عید ادا کریں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ملک جمیل ظفر ڈی پی او ڈسٹرکٹ لودھراں
Author: +9251
-
زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی شامت آگئی
مظفرگڑھ میں عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئےٹرانسپورٹرز پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کرکے مسافروں سے لیاگیا زائد کرایہ مسافروں کو واپس دلادیا.مظفرگڑھ میں عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عروج فاطمہ نے کاروائی کی۔سیکرٹری آر ٹی اے عروج فاطمہ کے مطابق بیرون شہر جانے والے شہریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 25 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے.جبکہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے لیاگیا 16 ہزار روپے کا زائد کرایہ مسافروں کو واپس دلوایا گیا.سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عروج فاطمہ کیمطابق عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کاروائی جاری رہے گی.






-
مریدکے پولیس نے زیرہلی شراب برآمد کر لی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) مریدکے سٹی پولیس کا آبادی ‘حدوکی’ میں سرچ آپریشن تین خطرناک اشتہاری ڈکیت گرفتار پچاس بوتل زہریلی شراب دو پسٹل برآمد تفصیلات کے مطابق شراب عید پر لاہور سپلائی کی جانی تھی
ڈی ایس پی مریدکے محمد یعقوب اعوان نے ایس ایچ او غلام حسین بھٹی کے ہمراہ پکڑے گئے ملزموں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پکڑے گئے ملزموں میں اویس بٹ نامی اشتہاری ڈکیت ملزم نے چند روز قبل پیراں منڈی بازار میں ایک گولی ٹافی دکان لوٹی تھی جسکی سی سی ٹی وی فوٹج میں ملزم کی نشاندہی ہوئی ملزموں نے کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ شراب کشید کرکے تیار تھی جو لاہور عید پر سپلائی کی جانی تھی دیسی شراب کئی جانوں کی موت کا سبب بن سکتی تھی خفیہ اطلاع تھی کہ ملزم آبادی حدوکی میں کرایہ کے مکان میں روپوش ہیں گھر گھر تلاشی پر ملزم پکڑے گئے ملزموں کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور کامیاب کاروائی پر ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے سٹی پولیس کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور انعام دینے کا اعلان کیا ہے -

لاہور میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر فائرنگ، پولیس نے 4 افراد گرفتار کر لئے
صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ہربنس پورہ میں جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپے کے بعد پیش آیا ہے. فوڈ اتھارٹی کی ایک ٹیم مبینہ طور پر فیکٹری سے 5 ہزار جعلی مشروبات سے بھری بوتلیں اور دیگر سامان قبضے میں لے کر واپس آرہی تھی کہ راستے میں بغیر نمبر پلیٹ کار سے ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کئے جانے کے باوجود خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم فوڈ اتھارٹی حکام کی درخواست پر پولیس نے چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فوڈ اتھارٹی کی طرف سے چھاپوں اور جعلی مصنوعات قبضہ میں لئے جانے کے دوران اس نوعیت کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں.
-

مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک
چنیوٹ
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چنیوٹ میں مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک برقرارٹراما روم میں ایڈمن انچارج نے شدید زخمی غریب شہری کا علاج کرنے اور اسکی پٹی کرنے سے انکار کردیا
حادثہ میں زخمی ہونے والا شہری جب پٹی کروانے ڈی ایچ کیوں پہنچا تو ایڈمن انچارج نے یہ کہہ کر پٹی کرنے سے منع کردیا کے تم نشئی ہو ہم تمہارا علاج نہیں کریں گے اور اسپتال ایمرجنسی وارڈ عملہ کو اس بات کی بھی دھمکی دی گئی کہ اگر کسی نے زخمی کو طبی امداد فراہم کی تو اس کے خلاف انتقامی کارروائی ہوگی جبکہ مریض اسپتال عملہ سے طبی امداد کے لئے منت سماجت کرتا رہا کہ میرا علاج کریں میں بھی دوسرے لوگوں کی طرح عام شہری ہوں میرا بھی اتنا ہی اس ہسپتال پر حق ہے جتنا ایک عام شہری کا مجھے ہسپتال سے نہیں نکال سکتے لیکن ایڈمن انچارج نے اس مریض کی ایک بھی نہیں سنی اور سیکورٹی گارڈ کی مدد سے ہسپتال سے باہر نکال دیا گیا ایڈمن اسپتال کو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مریض سے کہہ رہا ہے کہ ہم جسے چاہیں دھکے دے کر ہسپتال سے باہر نکال دیں ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں اسپتال عملہ کی جانب سے مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر متعلقہ ضلعی افسران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں متاثرہ شخص نے وزیراعظم پاکستان عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صحت پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

بھارت، بی ایس پی اور سماج وادی پارٹی کا اتحاد ختم، لوک سبھا الیکشن میں دھوکہ کیا گیا، مایا وتی کا الزام
بھارت میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے سماجوادی پارٹی کے ساتھ آج اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماج وادی پارٹی کے لوگوں نے اندرونی طور پر دھوکہ کیا ہے اس لئے بی ایس پی اتر پردیش میں آئندہ ضمنی اسمبلی انتخابات اکیلے لڑے گی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بہوجن سماجوادی پارٹی کی لیڈر مایاوتی نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے بنیادی ووٹ بھی مکمل مضبوطی کے ساتھ برقرار نہیں رہ سکے ہیں اور اندرونی طور پر سازش کی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے یادو اکثریتی سیٹوں پر بھی سماجوادی پارٹی کے مضبوط امیدوار ہار گئے۔ قنوج میں ڈمپل یادو، بدایوں میں دھرمیندر یادو اور فیروز آباد میں مسٹر رام گوپال یادو کے بیٹے كو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔
مایاوتی نے کہاکہ سماج وادی پارٹی کی جانب سے بہوجن سماج پارٹی کو ووٹ نہیں دیے گئے. سماجوادی پارٹی کے لیڈر اگر اپنا ووٹ بنک بہوجن سماج پارٹی کے حق میں کرنا چاہیںتو اس کیلئے زمینی صورتحال یہ ہے کہ انہیںبہت کام کرنا پڑے گا لہٰذا بہوجن سماج پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اتر پردیش کے آئندہ ضمنی اسمبلی انتخابات میں اکیلے اترے گی ۔ یاد رہے کہ بہوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی نے حالیہ لوک سبھا الیکشن میں مل کر حصہ لیا تھا.
-

مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ ضلع میں ایک بھارتی فوجی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
مقبوضہ کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک بھارتی فوجی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوجی کی ہلاکت کا یہ واقعہ بارہمولہ میںسنگھ پورہ کے علاقہ وپلونہ میں پیش آیا ہے. مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اُسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
مقامی پولیس نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکار کا پوسٹ مارٹم کراکے اُس کے موت کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جائے گا۔
-

مقبوضہ کشمیر، آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں
مقبوضہ کشمیر میں آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئی ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں پیش آیا ہے جہاں چوکی بل علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک سو سے زائد بکریاں لقمہ اجل بل گئیں.
مقامی حکام کے مطابق خانہ بندوشوں کی ایک پارٹی نے نزدیکی جنگل میں عارضی رہائش قائم کی تھی اور اُن کے ساتھ اُن کے بھیڑ بکریاں بھی تھیں۔ مذکورہ خانہ بندوش گڈریوں کی بھیڑ بکریاں کھلے آسمان تلے تھیں کہ اس دوران موسم خراب ہوگیا اور پھر بادلوں کے گرجنے کی وجہ سے یہ بھیڑ بکریاں آسمانی بجلی کی زد میں آگئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے102بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں۔
ضلع انتظامیہ کی ایک ٹیم پولیس کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئی جس نے واقعہ کی مکمل تفتیش کا حکم دیا ہے. یاد رہے کہ کشمیر میں خراب موسم کے باعث اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں.
-

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس بنی گالہ میں ہوا جس میں حکومتی اقتصادی ٹیم کے اراکین حفیظ شیخ، حماد اظہر، شبر زیدی اور وزارت خزانہ کے دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے. اجلاس میں 11 جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ کے خدوخال پر مشاورت کی گئی اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ایمنسٹی اسکیم پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی معیشیت، درآمدات و برآمدات کے خسارے، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور 11 جون کو پیش کئے جانے والے مالی بجٹ 2019-20 کے خدوحال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔ اس دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ ٹیکس چوروں کو پکڑنے میں تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں، ایمنسٹی سکیم سے جو فائدہ نہ اٹھاے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم نے اقتصادی ٹیم سے سوال کیا کہ بڑے مگرمچھوں کو ٹیکس نیٹ میں کیسے لایا جائے، صرف تنخواہ دار طبقہ کیوں ٹیکس دے جس پر وزیراعظم عمران خان نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع سے بھی جو فائدہ نہ اٹھائے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے جب کہ ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف حکومت اپنا پہلا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے جس میں آئی ایم ایف معاہدے کے باعث خدشہ ہے کہ عوام پر بھاری ٹیکس لگائے جائیں گے. اگر حکومت کی طرف سے دوبارہ یہ ٹیکس لگائے جاتے ہیں تو عوام اور زیادہ مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ جائیں گے. حکومت کی طرف سے باربار بجلی، پٹرول اور گیس کی قمیتیںبڑھائے جانے سے پاکستان کے عوام پہلے ہی بہت زیادہ پریشان ہیں اور آنے والے دنوں میں ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے.
-

اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو جرمانےکر دیے گئے
سرگودھا: کمشنر سرگودھا ظفر اقبال شیخ کی ہدایت پر اوورچارنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے نے 146 ویگن بس اڈے چیک کیے اوورچارنگ کرنے والے 15 ٹرانسپورٹروں کو جرمانے بھی کیے
کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر ٹرانسپورٹروں سے زائد کرائے کی ریکوری کرکے مسافروں کو واپس کیے گئے
سرگودھا: ٹرانسپوٹراڈوں کو چیک کرنے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا کسی بھی شکایت پر کارروائی ہو گی کمشنر سرگودہا نے نوٹس لے لیا