Baaghi TV

Author: +9251

  • گرین پنجاب ایک دھوکہ یا نقلی نعرہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں الٹی گنگا بہتی واضح طور پر دیکھی جا سکتی کے
    حکومت گرین پاکستان مہم چلا رہی ہے جبکہ شیخوپورہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون سے درخت کاٹے جا رہے ہیں

    کیا کوئی درخت کاٹنے والو‍ں سے پوچھے گا کہ کس کی اجازت سے یہ درخت کاٹے گئے؟ شاید کسی کے پاس فرصت ہی نہیں

    موسم کی شدتیں جوں جوں بڑھتی جا رہی ہیں ہمارے تیور بھی توں توں بدلتے جا رہے ہیں درخت جو گرمی کی شدت کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں شیخوپورہ میں انہی کی کٹائی دھڑلے سے جاری ہے اس پر مستزاد یہ کہ کوئی روکنے والی بھی نہیں

    کیا یہ درخت متعلقہ سرکاری محکمہ کی اجازت سے کاٹے گئے یا یہ کٹائی ملی بھگت کا نتیجہ ہے، عوام بہرحال جاننا چاہ رہی ہے

  • فاروق آباد میں چھت گرنے سے 5 مزدور شدید زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فاروق آباد گورونانک پورہ تاراں والا بازار میں مکان کی چھت کی لپائی کے دوران چھت نیچے گر گئی-
    چھت گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر ملبے تلے افراد کو نکال کر طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا –
    زخمی ہونے والے مزدوروں میں محمد نوید ولد حنیف 32 سال، یسین ولد قیصر 27 سال، انتظار حسین ولد فلک شیر 27 سال، عقیل ولد ارشد 11 سال اور اویس ولد منیر شامل ہیں-

  • لودھراں : بس اور کار کے درمیان تصادم

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کہروڑپکا روڈ پر میجر امین باغ کے قریب کار اور بس وڑائچ طیارہ کے درمیان تصادم

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور سے بس وڑائچ طیارہ منزل کی طرف رواں تھی کہ ایک کار کے درمیان تصادم ہو گئی جس کے نیجے میں بس روڈ سے نیچے کھیتوں میں چلی گئی جس کے نیجے میں دو افراد جن میں ایاز احمد ولد بشیر احمد عمر 23 سال اور مختیار والد رمضان عمر 22 سال موقع پر فوت ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈکوارٹر لودھراں میں منتقل کر دیا گیا ہے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کی ۔

  • چھت پر جانے کی ضرورت نہیں، موبائل سے چاند کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    چھت پر جانے کی ضرورت نہیں، موبائل سے چاند کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر واضح طور پر کہا ہے کہ عوام کو شش و پنج کی ضرورت نہیں ہے عید الفطر 5 جون کو ہی ہوگی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فواد چوہدری نے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ بھی یہی ہو گا. ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں‌ جب پرانا دور تھا تو لوگ چھت پر جا کر چاند دیکھا کرتے تھے لیکن اب یہ دور گزرگیا ہے. آپ اب موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے کمرے میں بیٹھ کر چاند دیکھ سکتے ہیں ۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہم نے 5 سال کے لئے قمری کیلنڈر بنایا ہے اور پاکستان میں 5 جون کو ہی عید الطفر ہوگی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی اور چاند دیکھنے کے لیے بڑے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں ہے، ٹیکنالوجی کی مدد سے آسانی سے پتا لگایا جاسکتا ہے کہ چاند کب نظر آئے گا جبکہ دوسری جانب ملک بھر کے علماء نے واضح طور پر کہا ہے کہ رویت کے بغیر چاند دکھائی دینے کا اعلان شرعی طور پر درست نہیں‌ہے.

  • جاسوسی کا الزام، سزا پانے والے دو فوجی اور ایک سول افسر کو جیل حکام کے حوالے کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

    جاسوسی کا الزام، سزا پانے والے دو فوجی اور ایک سول افسر کو جیل حکام کے حوالے کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں‌ سزا پانے والے دو آرمی اور ایک سویلین افسر کو سول جیل حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 30 مئی کو سزا پانے والے تینوں افسران کو جرائم کی تصدیق کے فوری بعد حراست میں لے لیا گیا تھا اور تینوں افسران ٹرائل کے دوران فوج کی حراست میں رہے۔

    جاسوسی کے الزام میں دو اعلیٰ فوجی افسران کو سزائے موت، ایک کو 14 سال قید، بڑی خبر آگئی

    یاد رہے کہ 30 مئی کو آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ تین افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے. مجرمان نے حساس معلومات دوسرے ملکوں کو لیک کی تھیں.

  • ورلڈ کپ، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کا اہم میچ آج ڈھائی بجے شروع ہو گا

    ورلڈ کپ، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کا اہم میچ آج ڈھائی بجے شروع ہو گا

    کرکٹ ورلڈ کپ میں آج اوول کے میدان میں‌ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیشن کی ٹیموں میں‌ میچ پڑے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ انگلینڈ میں‌ ہو رہے ہیں. اسی سلسلہ میں آج کرکٹ کے حوالہ سے تاریخی گراؤنڈ اوول میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں‌ کے مابین ٹاکرا ہو گا. میچ کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے ہو گا.

    یاد رہے کہ 2207 کے ورلڈ کپ میچ میں‌ بنگلہ دیش نے پروٹیز کو شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو کرکٹ‌ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے 104 رنز سے شکست دے دی تھی.

    یاد رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہار چکا ہے.

  • سپریم کورٹ کا حکم، پی آئی اے کے چھ ایئربس طیاروں کی خریداری میں گھپلوں کی تحقیقات کا آغاز

    سپریم کورٹ کا حکم، پی آئی اے کے چھ ایئربس طیاروں کی خریداری میں گھپلوں کی تحقیقات کا آغاز

    سپریم کورٹ کے احکامات پر ایف آئی اے نے پی آئی اے کے چھ ایئربس 310 طیاروں کی خریداری سے متعلق بد عنوانی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا اور اس حوالہ سے چیف ٹیکنیکل افسر سمیت دیگر متعلقہ افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے یہ تحقیقات 2004 میں ڈرائی لیز پر حاصل کردہ چھ ایئر بس300 طیاروں کے حوالے سے کی جارہی ہیں. کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے 2012 میں لیز کے خاتمے پر مینٹینس کی مد میں ادا شدہ 57 ملین ڈالرزکی واپسی کا کلیم کیا جس پر ایئر بس نے کلیم کی ادائیگی کے بجائے پی آئی اے کو مذکورہ طیاروں کی ملکیت جاری کر دی. طیاروں کی یہ ملکیت مبینہ معاہدے کے تحت 32 ملین ڈالرز کے عوض جاری کی گئی ہے.

    رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ ایئر بس نے پی آئی اے کے نام 15 ملین ڈالرز اد اکرنے کیلئے کریڈٹ نوٹ جاری کیا اور اس کریڈٹ نوٹ کی ادائیگی بھی ابھی تک پی‌ آئی اے کو نہیں‌ کی گئی ہے. یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں سابق ایم ڈی کیپٹن ندیم یوسف زئی جو 2012 میں تعینات تھے، ان کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے جبکہ سابق ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کے ذمہ دار مبینہ طور پر اس وقت کے چیئرمین پی آئی اے ہیں.

    واضح‌ رہے کہ پی آئی اے کے چھ ائربس 310 طیاروں کی خریداری کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر پی آئی اے کے چیف ٹیکنیکل آفیسر اور دیگر عہدیداران کو طلب کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں. ایف آئی اے کی طرف سے 2004سے2012 کے دوران تعینات سی ٹی او اور چیف انجینئرز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں. اسی طرح چیف ٹیکنیکل افسرسے طیاروں کے مرمتی کام کے حوالے سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیاہے۔ یاد رہے کہ پی آئی اے میں اس سے قبل بھی بے ضابطگیوں‌کے کئی واقعات سامنے آتے رہے ہیں اور قومی ایئر لائن کو کرپشن کے واقعات کے سبب شدید خسارے کا سامنا رہا ہے.

  • بلوچستان بی ایریا میں FIR تحصیلداران کی بجائے لیویز کے آفیسروں کو دیا جائے.

    بلوچستان لیویز ایکٹ 2010 کے تحت اگر ایف آئی آر لیویز آفیسر درج کرتے تو آج انصاف کی آواز دوبالا ہوتا لیویز وہ قبائلی فورس ہے جہنوں نے ہمیشہ خطے کی امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر قربانیاں دی ہیں قبائلی فورس لیویز نے ہمیشہ جان ہتھیلی پر رکھ قوم و ملک کی خاطر اپنے جانیں قربان کئے ہیں جو کسی سے ڈھکی چپی نہیں ہیں لیویز فورس وہ واحد فورس ہے جہنوں نے دیگر سیکیورٹی اداروں سے ملکر بلوچستان بھر میں دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے میں اپنا قلیدی کردار ادا کیا ہے اگر بی ایریا میں ایف آئی آر لیویز آفیسران درج کرتے تو آج شاید انصاف ہوتا کسی غریب کو ایف آئی آر درج کرنے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کانا پڑتا آج میں جولکھنے جارہا ہوں وہ کھڑواہ ضرور ہے لیکن سچ ہے جی ہاں میں اس تحریر کے ذریعے اعلی آفیسران سے انصاف کے منتظر ضرور ہوں 26 مئی کو ایک افسوناک واقع زیارت کے علاقے کچ میں پیش آتا ہے جہاں 75 سالہ بوڑھا شخص کی اکلوتے بیٹے کو سہولت کاروں کی مدد سے 4 نقاب پوش اغوا کار اغوا کرتے ہیں اور 75سالہ بوڑھا شخص ایف آئی آر کےلئے دربدر کی ٹھوکریں کاکر آخر مجبور ہوتا ہے کیونکہ نائب تحصیلدار ہدایت اللہ کی جانب سے ایف آئی آر درج نہیں ہوتا جس کے لئے بہانا پہ بہانا ہوتا 75 سالہ بوڑھے شخص سیدہان مری کے مطابق نائب تحصیلدار نے کہا کہ ایف آئی آرہرنائی کے تحصیل شاہرگ میں درج ہوتا ہے کیونکہ مغوی کے سہولت کار اور آپ انہی علاقے کے رہائشی ہیں جناب نائب تحصیلدار صاحب واقع آپ کے علاقے کچ میں پیش آیا چھاپہ آپ نے سہولت کاروں کے گھر میں لگایاروز اول سے ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی آپ نے کرائی تو اب شاہرگ میں ایف آئی آر درج کیسے ہوگا کاش کہ اگر آج لیویز آفیسران ایف آئی آر درج کرتے تو شاید ایسے بوڑھے اور لاچار شخص کو انصاف ضرور ملتا آخر میں بوڑھے شخص کی فون پر حالات کو دیکھ کر صرف اتنا لکھوں گا کہ صوبائی حکومت لیویز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر لیویز آفیسران ہی کو درج کرانے کی ایکٹ منظوری دی حائے تاکہ کسی غریب اور لاچار شخص کو اسطرح کی ٹھوکریں نہ کھانے پڑئیں۔

  • خوشاب میں ڈاکخانہ ملازمین کا صحافیوں‌ پر تشدد، پی ایف یو جے کا شدید احتجاج، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

    خوشاب میں ڈاکخانہ ملازمین کا صحافیوں‌ پر تشدد، پی ایف یو جے کا شدید احتجاج، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

    پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے الیکٹرانک میڈیا ڈسٹرکٹ خوشاب کے صدر رانا ظہیر ساجد پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے عہدیداروں نے رانا ظہیر اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ پنشنرز کے مسائل حل کرنے کیلئے جانے والی صحافیوں کی ٹیم پر حملہ کر کے انہیں زخمی کرنے والے پوسٹ ماسٹر اور دیگر کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے۔ خوشاب ڈاکخانہ کے پوسٹ ماسٹر اور ان کے سٹاف نے رانا ظہیر اور ان کے سٹاف پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کیا جبکہ ان کا کیمرہ بھی چھین کر توڑ دیا تھا۔ پی ایف یو جے لیڈرشپ نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ واقعہ کا فوری نوٹس لے اور مجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ پی ایف یو جے کی قیادت نےصوباٸی حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائے۔ پی ایف یو جے کی طرح‌ دیگر صحافتی تنظیموں نے بھی خوشاب میں‌ صحافیوں‌پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے.

    یاد رہے کہ ڈاکخانہ ملازمین نے خوشاب میں‌ صحافیوں پر حملہ کر کے 3 صحافی زخمی کر دیے ہیں جس پر صحافتی برادری سراپا احتجاج ہے.

  • خوشاب میں‌ ڈاکخانہ ملازمین کا کوریج کرنے والی صحافیوں‌ کی ٹیم پر حملہ، بدترین تشدد سے 3 زخمی، کیمرے توڑ ڈالے

    بزرگ پنشنرز کے مسائل حل کرنے کیلئے ڈاک خانہ خوشاب جانے والی میڈیا ٹیم پر ڈاکخانہ ملازمین نے بدترین تشدد کیا اور ان کے کیمرے توڑ‌ڈالے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈاک خانہ ملازمین کے تشدد سے سماء ٹی وی کے رانا ظہیر، آپ نیوز کے ستار مرزا اور ہم نیوز کے وقاص‌ شامل ہیں. زخمی صحافیوں‌ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد میں‌ داخل کروا دیا گیا ہے. خوشاب میں‌پیش آنے والے اس واقعہ کی جوہر آباد خوشاب سمیت ملک بھر کی تمام صحافتی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے اور صحافیوں پر بلاوجہ بہیمانہ تشدد کرنے والے ڈاکخانہ ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

    رانا ظہیر جو اس واقعہ میں‌بری طرح زخمی ہوئے ہیں. خوشاب میں‌الیکٹرونک میڈیا کے صدر ہیں‌. وادی سون پریس کلب کے عہدیداران الطاف چغتائی، ملک احمد سعید اعوان اور ملک زاہد فاروق اعوان و دیگر نے اس افسوسناک واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ڈی سی او خوشاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

    پی ایف یو جے اور پاکستان میڈیا کونسل نے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے.