Baaghi TV

Author: +9251

  • بلاول کے بیان پر فردوس عاشق اعوان بھی میدان میں‌ آ گئیں، کہا شہداء کے خون پر سیاست نہ کریں

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے پی ٹی ایم رہنماؤں‌ محسن داوڑ اور علی وزیر کا دفاع کرنے پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی میدان میں‌ آ گئ ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے بویا میں سپاہی کو شہید کرنے والے نامعلوم افراد کی مذمت کی لیکن خڑکمرچیک پوسٹ پرمحسن داوڑ کے حملے کو مسترد کردیا. ان کا دوہرا معیار ہے. بلاول بھٹو زرداری شہیدوں کے خون پر سیاست کر رہے ہیں. انہیں‌ راؤانوار کو بہادر بچہ اور محسن داوڑ کے پرو ڈکشن آرڈر پر اصرار ہے.

    یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر پی ٹی ایم رہنماؤں‌ محسن داوڑ اور علی وزیر کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایم این ایز ہیں دہشت گرد نہیں ہیں. اسپیکرقومی اسمبلی کو قواعد پر عملدرآمد کرنے کا کہہ رہا ہوں. ہم نےہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے. اسی کو تسلسل کہتے ہیں جس کی آپ کو سمجھ نہیں آتی.

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم نےہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے. اب اس کومزید بہتراورگراس روٹ لیول پرکرناہے.

  • بلاول بھٹو زرداری نے محسن داوڑ اورعلی وزیر کو محب وطن قرار دے دیا، سپیکر قومی اسمبلی قواعد پر عملدرآمد کریں

    بلاول بھٹو زرداری نے محسن داوڑ اورعلی وزیر کو محب وطن قرار دے دیا، سپیکر قومی اسمبلی قواعد پر عملدرآمد کریں

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر پی ٹی ایم رہنماؤں‌ محسن داوڑ اور علی وزیر کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایم این ایز ہیں دہشت گرد نہیں ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ تمہارا لیڈر جب دہشتگردوں کو بھائی کہتا تھا تو میں اپنے فوج پرحملے کی مذمت کررہا ہوتا تھا. اسپیکرقومی اسمبلی کو قواعد پر عملدرآمد کرنے کا کہہ رہا ہوں. ہم نےہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے. اسی کو تسلسل کہتے ہیں جس کی آپ کو سمجھ نہیں آتی.

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم نےہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے. اب اس کومزید بہتراورگراس روٹ لیول پرکرناہے.

  • کرپٹ لیگ کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مال بچاؤ تے جلدی جلد نس جاؤ. فردوس عاشق اعوان

    کرپٹ لیگ کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مال بچاؤ تے جلدی جلد نس جاؤ. فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن الیون کےکھلاڑی عوامی جذبات سے کھیل رہےہیں. خزانہ لوٹنے والے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرمگرمچھ کےآنسو بہا رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال اگست سےاب تک پٹرولیم مصنوعات پر60ارب سبسڈی دی جا چکی ہے. اپوزیشن عوام کواشتعال دلانے کیلئے منافقت کی سیاست کررہی ہے. اپوزیشن عوام کی ہمدردہوتی توآج یہ حالات نہ ہوتے.

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جعلی اکاؤنٹس نہ بھرتےتوملکی معیشت مستحکم ہوتی. ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ’’مال بچاؤ تے جلدی جلدی نس جاؤ‘. انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے عوام کے ہمدرد ہوتے تو ملکی خزانے کو بے دردی سے نہ لوٹتے. پاپڑ اور ریڑھی والوں کے اکاﺅنٹس نہ بھرتے تو آج معیشت مستحکم ہوتی. اپنے بچوں کا مستقبل سنوارا اور قوم کے بچوں کا مستقبل تاریک کردیا گیا. ملک و قوم کا تیل نکالنے والی کرپٹ لیگ حقائق جانتے ہوئے بھی قوم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اکسا رہی ہے۔

  • بھارت پرانی تنخواہ پر کام کرنے کیلئے تیار، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے پر بھی امریکہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کا عزم

    بھارت پرانی تنخواہ پر کام کرنے کیلئے تیار، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے پر بھی امریکہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کا عزم

    امریکہ کی ترقی پذیر ممالک کے لئے عمومی ترجیح نظام (جی ایس پی) سے بھارتی پیداوار کو ہٹانے سے متعلق تنازعہ کا کوئی حل نہ نکلنا بدقسمتی ہے. بھارت اور امریکہ دوطرفہ تجارت اور معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کی سمت میں کام کرتے رہیں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جی ایس پی کے تحت انڈیا کو ہر سال ٹیکس میں 19 کروڑ ڈالر کی چھوٹ ملتی تھی تاہم امریکہ کی جانب سے مارچ کے پہلے ہفتہ میں جی ایس پی سے ہندوستانی پیداوار کو ہٹانے کے لئے 60 دنوں کا نوٹس دیا گیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ تجارتی عمل پر اعتراض کیا گیا تھا۔ جی ایس پی کی یہ مدت 5 جون کو ختم ہورہی ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی عمل سے متعلق مسائل حل نہیں کئے جا سکے ہیں جس کے سبب بھارتی پیداوار کو امریکہ میں درآمد ڈیوٹی پر ملنے والی چھوٹ 5 جون کو ختم ہوجائے گی۔

    انڈیا کو ٹیکس کی مد میں‌ 19 کروڑ ڈالر کی چھوٹ ختم کئے جانے پر بھارت کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرح بھارت اور دیگر ممالک ایسے معاملات میں اپنے قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔ کسی بھی ملک کے ساتھ خصوصی معاشی تعلقات کے شعبہ میں مسائل کا حل تلاش کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ بھارت اس معاملہ کو باقاعدگی کے عمل کے طور پر دیکھتا ہے اور امریکہ کے ساتھ مستحکم تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔ بھارت کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی مفادات کو دیکھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

    بھارت کے مرکزی وزیر تجارت و صنعت نے کہا ہے کہ جی ایس پی سے ہندوستانی پیداوار کو ہٹانے سے متعلق مسئلہ کے حل کی تجویز امریکہ نے قبول نہیں کی جسے بدقسمتی ہی قراردیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ جی ایس پی ایک تجارتی نظام ہے جس کے تحت ترقی یافتہ ملک اپنے علاقے میں ترقی پذیر ممالک کے پیداوار کو درآمد ڈیوٹی میں چھوٹ دیتے ہیں البتہ اب یہ چھوٹ انڈیا کیلئے ختم کر دی گئی ہے جس پر بھارتی حکام میں‌ پریشانی اور بے چینی پائی جارہی ہے. ھ

  • ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دس وکٹ سے شکست دے دی، مارٹن کے 73 رنز

    ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دس وکٹ سے شکست دے دی، مارٹن کے 73 رنز

    کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں‌ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دس وکٹ سے شکست دے دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سری لنکن ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے 30 ویں اوور میں 136 رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی. کپتان کرونا رتنے 52 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے. فرگوسن اور ہینری نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا. نیوزی لینڈ نے 136 رن کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا اور فتح حاصل کر لی. مارٹن گپٹل 73 اور کولن منرو 58 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29.2 اوور میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے. سری لنکا کے اوپپنگ بلے بازوں نے محتاط اندز میں اننگز کا آغاز کیا مگر وہ بڑی پارٹنرشپ بنانے میں ناکام رہے اور صرف 4 کے مجموعی سکور پر اپنی پہلی وکٹ گنوا بیٹھے۔تھری مانے کیوی باؤلر ہنری کی گیند کا شکار بنے جو صرف ایک چوکے کی مدد سے 4 رنز ہی بنا کر ہمت ہار بیٹھے۔ سری لنکا کی ٹیم پاکستان کی ٹیم ک طرح مشکلات کا شکار ہے، پچاس رنز پر سری لنکا کے تین کھلاڑی آوٹ ہو ئے ،سری لنکا کی مکمل ٹیم 136 رنز پر آوٹ ہو گئی ،کپتان دمیوتھ کرونارتنےنےبیٹ کیری کیا ،کرونارتنےاوپنرجاکر52رنزپرناٹ آؤٹ رہے ،نیوزی لینڈ کےمیٹ ہینری اورلوکی فرگوسن نے تین تین کھلاڑی آوٹ کئے .

    کرکٹ کے گذشتہ 11 عالمی مقابلوں میں دونوں ٹیمیں 10 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جن میں چھ مرتبہ فتح سری لنکا کے نام جبکہ چار مرتبہ نیوزی لینڈ کے نام رہی ہے۔

  • شاہ نکڈر چار افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ماں بیٹا جاں بحق

    شاہ نکڈر چار افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ماں بیٹا جاں بحق

    سرگودھا (شاہ نکڈر )چارافرادکی گھرمیں گھس کرفائرنگ نمبردارکی بیوی بیٹاجاں بحق جبکہ ایک بیٹی زخمی ملزمان فائرنگ کرتےہوئےفرار تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ نکڈرکےعلاقہ چکاسہراب والاکےرہائشی نمبرداراللہ دتہ کےگھرمیں چارافرادگھس آئےاوراندھادھندفائرنگ کردی ملزمان کی فائرنگ سےاللہ دتہ نمبردارکاجواں سالہ بیٹاخاورخان بیوی نوربھری موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ بیٹی نادیہ بی بی شدیدزخمی ہوگئی ملزمان فائرنگ کرتےہوئےموقع سےفرارہوگئےوجہ عنادسابقہ دشمنی بتائی گئی ہے

  • سرگودہا پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن حرکت میں آ گیا جانیے اس خبر میں

    سرگودہا پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن حرکت میں آ گیا جانیے اس خبر میں

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے15عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے _تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیم نے شہر اور کوٹ مومن کے مختلف علاقوں میں واقع 68علاجگاہوں پر چھاپے مارکر غیر قانونی طور پر کام کر نے والی عام علاجگاہوں ،دندان ساز وں اور دواخانوں کو بند کر دیا ۔
    ممتاز ڈینٹل کیئر،ابو بکرکلینک،ہاشمی کلینک،اسلم دواخانہ،ندیم کلینک،ارشد ڈینٹل سروس،آد م کلینک،جاوید دندان سازکو سر بمہر کر دیا گیا ۔
    بلال ڈینٹل میٹریل اینڈ کلینک،نورکلینک، الشفا کلینک اورارشد علی کلینک بھی بند کر دیے گئے ۔
    کمیشن نے ضلع میں اب تک 1,856علاجگاہوں پر چھاپے مار کر442عطائیوں کے کاروبار بند کیے ہیں جبکہ 506عطائیوں کی دکانوں پر کاروبار تبدیل کر دیے گئے ہیں ۔

  • مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں‌ شہید دونوں‌ کشمیری نوجوانوں کی شناخت ہو گئی

    مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں‌ شہید دونوں‌ کشمیری نوجوانوں کی شناخت ہو گئی

    مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں‌ بھارتی فوج سے جھڑپ میں‌شہید ہونے والے دونوں کشمیریوں کی شناخت ہو گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے دونوں‌کشمیریوں‌کا تعلق جیش محمد سے ہے اور شہید نوجوانوں‌کے نام یاور احمد اور عمر ہیں. مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں‌کشمیری مجاہدین بھارتی فوج کو مطلوب تھے جنہیں‌ گزشتہ روز جھڑپ میں‌شہید کر دیا گیا.

    مقامی کشمیریوں‌نے بھارتی فوج کے دعویٰ‌کو غلط قرار دیا اور کہا ہے کہ دونوں‌کشمیری نوجوانوں‌کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا ہے.

  • کراچی، ٹرک اور رکشے میں‌ خوفناک تصادم، بچی جاں‌ بحق، پانچ زخمی

    کراچی، ٹرک اور رکشے میں‌ خوفناک تصادم، بچی جاں‌ بحق، پانچ زخمی

    کراچی میں‌ ہاکس بے روڈ پر ٹرک اور رکشے میں‌ ٹکر سے خوفناک حادثہ پیش آیا ہے.

    باٹی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس افسوسناک حادثہ میں‌ ایک بچی جاں‌ بحق او ر پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں. ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک حادثہ کے بعد علاقہ میں‌ دکھ اور رنج و غم کی فضا ہے.

    یاد رہے کہ ڈرائیورز کی غلطی کے پیش نظر شہر میں‌ ایسے حادثات پیش آتے رہتے ہیں‌.

  • رالپنڈی خاتون گینگ ریپ میں‌ نئے انکشافات،  فارنزک ایجنسی نے خاتون کے متاثرہ کپڑے اور مزید نمونے مانگ لئے

    رالپنڈی خاتون گینگ ریپ میں‌ نئے انکشافات، فارنزک ایجنسی نے خاتون کے متاثرہ کپڑے اور مزید نمونے مانگ لئے

    راولپنڈی میں‌ خاتون کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے مبینہ گینگ ریپ سے متعلق نئے انکشافات منظر عام پر آئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فارنزک سائنس ایجنسی نے اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کے متاثرہ کپڑے اور مزید نمونےمانگ لیے ہیں. میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ خاتون کےجسم سےلیےگئے نمونے پولیس اہلکاروں اور ایک سویلین شخص سے میچ نہیں کرسکے. خاتون کے جسم پر لگے دانت کے نشان سے اجزا اٹھاکرنہیں بھیجے گئے. مذکورہ خاتون نےاجتماعی زیادتی کی شکایت دوروزبعد پولیس کو کی تھی.

    میڈیکل رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ خاتون کےجسم پرتین جگہ خراش اور دائیں بازوپردانت کے کاٹنےکا نشان ہے. یاد رہے کہ اس واقعہ کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ روات میں درج ہوا تھا اور زیادتی کی شکار خاتون چند دن قبل عدالت میں پیش ہوکر اپنے بیان سے منحرف ہوگئی تھی۔ مدعی خاتون نے بیان قلم بند کراتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کانسٹیبلز عامر، عظیم، راشد اور نصیر میرے ملزمان نہیں ہیں، ان چاروں نے میرے ساتھ کوئی بد اخلاقی نہیں کی بلکہ اصل ملزمان کوئی اور تھے۔