Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاڑی : ایک اور روڈ ایکسڈینٹ ہو گیا

    بریکنگ نیوز
    وھاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) اڈا ٹھینگی نزد جامع خالد بن ولید ملتان روڑ کے پاس کوچ اور کار میں تصادم دو افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے ہیں ریسکیو 1122 وہاڑی کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینسیز اور ریسکیو وہیکل روانہ کر دیں۔ 2 لوگ موقع پر جاں بحق اور 6 سے 7 شدید زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈکوارٹر وہاڑی میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

  • ضلعی افسران کی سالانہ کانفرنس

    ضلعی افسران کی سالانہ کانفرنس

    *چنیوٹ*
    ریسکیو ہیڈکوارٹر میں ضلعی افسران کی سالانہ کانفرنس ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چنیوٹ مس طاہرہ خان سال 2018کی بہترین آفیسر منتخب ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان کا خاتون آفیسر کو خراج تحسین ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبہ بھر میں ضلعی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں غیر معمولی اقدامات اٹھانے پر چنیوٹ کی خاتون آفیسر مس طاہرہ خان کو پنجاب میں سال 2018 کی بہترین ایمرجنسی آفیسر منتخب کیا گیا جس پر ڈی جی ریسکیو پنجاب تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز اور ہیڈ آف ونگز نے انہیں خراج تحسین اور سلیوٹ بھی پیش کیا

  • وہاڑی عید کی خوشیوں ماند پڑ گئی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورے والا میں بس گجر طیارہ الٹ گیا

    تفصیلات کے مطابق بس گجر طیارہ لاہور سے واپس بہاولپور آ رہی تھی جو بورے والا کے قریب رکشے کو بچاتے ہوئے الٹ گئی بس کی چھت بھی مسافروں سے بھری ہوئی تھی جو عید کے لئے اپنے گھروں کو جا رہے تھے اب تک چھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے اکثر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے پہنچ کر زخمیوں کو اٹھایا جن کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی ، تحصیل ہسپتال ہیڈکوارٹر بورے والا میں منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت نازک ہے ان کو ملتان نشتر میں ریفر کیا جا رہا ہے

  • کوٹرادھاکشن میں 4 سالہ گمشدہ بچے کی نعش برآمد

    کوٹرادھاکشن میں 4 سالہ گمشدہ بچے کی نعش برآمد

    کوٹ رادھاکشن
    نواحی گاؤں رکھ بُت کے علاقے کچی لائن سے گزشتہ روز غائب ہونے والے 4 سالہ بچے کی نعش گھر سے مل گئی ۔ مویشیوں کے چارے والے کمرے میں توڑی کی گانٹھوں کے نیچے سے نعش برامد ہونے پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔
    حادثہ ہے یا قتل معمہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر حل ہوگا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاؤں رکھ بت کھوکھراں والا کھوہ کے رہائشی محمد مشتاق کا 4 سالہ بچہ علی زین گزشتہ روز کھیلتے ہوئے گھر سے باہر چلا گیا تلاش کے بعد گھر والوں نے پولیس تھانہ کوٹرادھاکشن میں مقدمہ کا اندراج کروا دیا۔ آج شام جب ملازم مویشیوں کے چارے کے لئے توڑی والے کمرے میں گیا تو توڑی کی گانٹھوں سے بچے کی نعش مل گئی جس پر گاوں میں کہرام مچ گیا ڈی پی او قصور اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ہے تاہم بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور روانہ کر دیا گیا

  • 27 ویں‌ شب، مسجد الحرام میں‌ 20 لاکھ سے زائد فرزندان توحید کی عبادت، عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں

    27 ویں‌ شب، مسجد الحرام میں‌ 20 لاکھ سے زائد فرزندان توحید کی عبادت، عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں

    مکہ مکرمہ میں‌ مسجد الحرام میں‌ 27ویں رمضان المبارک کی شب تراویح اور قیم اللیل کے موقع پر 20 لاکھ سے زائد افراد نے عبادت کی سعادت حاصل کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سعودی عرب میں‌ حرمین شریفین پریزیڈنسی کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ 27 رمضان المبارک کی شب مسجد حرام میں عبادت کے لیے روزہ داروں کی آمد کا سلسلہ عصر کے بعد شروع ہو گیا تھا جو کہ رات گئے تی جاری رہا۔ افطاری اور مغرب کی نماز سے قبل مسجد حرام زائرین، معتمرین اور نمازیوں سے مکمل طور پر بھر گئی تھی۔ سعودی حکام کی جانب سے نمازیوں‌ کی معاونت اور ان کی سہولت کے لیے 12 ہزار سے زیادہ رضا کار تعینات کیے گئے ہیں جو 24 گھنٹے اپنے اپنے اوقات میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    رپورٹ‌میں‌کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں معتکفین اور عمومی نمازیوں کے لیے آب زمزم کے 25 ہزار کولر فراہم کئے گئے ہیں‌ جبکہ اسی طرح مسجد نبوی میں بھی وسیع انتظامات کئے گئے ہیں‌ جہاں 16 ہزار کولر کے ذریعے مکہ سے سیکڑوں میل دور بھی آب زمزم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مطاف اور مسجد حرام کے بیرونی احاطے کی صفائی کے لیے 4000 افراد پر مشتمل صفائی کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ مسجد حرام میں معتکفین کے لیے 3500 الماریاں فراہم کی گئی ہیں جب کہ مسجد نبوی میں 16 ہزار قالین بچھائے گیئے ہیں۔

    27 ویں‌ رمضان کی شب حرمین پریذیڈنسی کی ویب سائٹ پر فرزندان توحید کی عبادت میں خشوع وخضوع اور اللہ کے دربار میں گریہ زاری کی پیشہ وارانہ معیار کی حامل تصاویر میں مسجد حرام میں روحانیت اور بیت اللہ شریف کے حسن وجمال کو نمایاں دیکھا جا سکتا ہے۔ لاکھوں افراد کی موجودگی میں نظم وضبط اور صفوں کی تیاری کے مناظر بھی ان تصاویر کے حسن کو دوبالا کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مسجد حرام میں معتکفین اور معتمرین کی رہ نمائی کے لیے 11 گائیڈ سروس فراہم کی گئی ہیں جب کی مسجد حرام کے 74 اضافی دروازے کھولے گئے ہیں۔ اس وقت مسجد حرام کے کل کھلے دروازوں‌ کی تعداد 170ہو گئی ہے۔ مسجد نبوی کے 100 دروازے کھولے گئے ہیں۔ مسجد کےاندر ضروری کاموں کے لیے 250 ملازمین تعینات ہیں۔

    یاد رہے کہ مسجد الحرام میں سعودی عرب کی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی خاطر دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی خدمت کیلئے بہترین انتظامات کئے جاتے ہیں. امسال بھی وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں جنہیں‌ دیکھ کر کوئی بھی دا د دیے بغیر نہیں‌ رہ سکتا.

  • اسلامی سربراہی کانفرنس کا سعودی عرب کی سلامتی کیلئے لامحدود حمایت کا اعلان

    اسلامی سربراہی کانفرنس کا سعودی عرب کی سلامتی کیلئے لامحدود حمایت کا اعلان

    اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ نے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ یک جہتی اور مملکت سعودی عرب کی جانب سے اپنی قومی سلامتی اور تیل کی ترسیل کے تحفظ کے لئے کیے جانے والے تمام تر اقدامات کے لیے لا محدود سپورٹ کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق او آئی سی کے ہفتہ کے دن ہونے والے اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ سعودی عرب کے شہروں دوادمی اور عفیف میں تیل تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں اور امارات کے پانیوں میں تیل بردار جہازوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے جن کا مقصد خطے کے ممالک کے مفادات اور تیل کی عالمی ترسیل کو نشانہ بنانا ہے۔

    مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ سمندری جہاز رانی کی سلامتی اور خطے کے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمے داری قبول کرے۔ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں‌ اوآئی سی کے اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہےکہ متحدہ عرب امارات کے پانی میں چار تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کو ایک مجرمانہ عمل قرار دیا گیا ہے جو بین الاقوامی جہاز رانی کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور جہازوں‌ پر حملوں‌ کے بعد اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بلایا گیا تھا.

  • ایرانی جہازوں‌ کا محاصرہ، غیر ملکی ہوائی اڈوں‌ پر ایندھن فراہم نہیں‌ کیا جارہا؟ ایران کی اقوام متحدہ سے شکایت

    ایرانی جہازوں‌ کا محاصرہ، غیر ملکی ہوائی اڈوں‌ پر ایندھن فراہم نہیں‌ کیا جارہا؟ ایران کی اقوام متحدہ سے شکایت

    ایران نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں‌ کی وجہ سے غیر ملکی ہوائی اڈوں پر ایرانی فضائی کمپنیوں‌ کے مسافر طیاروں‌ کو ایندھن فراہم نہیں‌ کیا جارہا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایرانی عہدیدار مرتضیٰ‌ دھقان جو کہ شہری ہوابازی اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر بھی ہیں‌، نے کہا ہے کہ ایران نے شہری ہوابازی سے متعلق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم سے شکایت کی ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کے سبب غیر ملکی ہوائی اڈوں پر ایرانی فضائی کمپنی کے مسافر طیاروں کو ایندھن فراہم نہیں دیا جا رہا۔ موجودہ مشکل صورتحال ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں شدت کی باعث پیدا ہوئی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

    ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایندھن فراہم نہ کئے جانے سے انقرہ میں‌ ایرانی پرواز چار گھنٹے لیٹ ہوئی. اسی طرح جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر ایران کی پرواز آٹھ گھنٹے لیٹ ہوئی. ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کے دوسرے ملکوں سے تعلقات ختم کرانا ہے۔ ایرانی کمپنیوں کو تیل پہنچا کر اس مشکل کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھاکہ انقرہ میں‌ تیل نہ ملنے کی وجہ سے ایک ایرانی پرواز کی روانگی میں چار گھنٹے تاخیر ہوئی جس کے بعد گھنٹوں جاری رہنے والے مذاکرات کے دوران مسافر غیر یقینی صورتحال کا شکار رہے تاہم بعد میں ہوائی اڈے کے باہر سے دو آئل ٹینکر لا کر طیاروں کو تیل فراہم کیا گیا۔

    یاد رہے کہ امریکہ کی طرف سے پابندیوں‌ کے بعد ایران کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

  • پاکستانی ایجنسی نے مہمانوں‌ کو ہندوستانی ہائی کمیشن کی افطاری میں شرکت سے روک دیا، بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی

    بھارتی میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی ہائی کمشین کی جانب سے ہفتہ کو افطار پروگرام کا انعقاد کیا گیا تاہم پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے مبینہ طور پر مہمانوں‌ کو اس میں‌ شرکت سے روک دیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا تھاکہ اسلام آباد میں‌ ہندوستانی ہائی کمشن کی افطاری میں‌ خارجہ سیکرٹری سہیل محمود، سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اور نیشنل اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کوبھی دعوت دی گئی ہے۔ اسی طرح کہا گیا کہ صدر پاکستان ڈآکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کو بھی دعوت دی گئی تھی.

    بھارتی میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مہمانوں‌ کو دعوت دی گئی انہیں‌ آئی ایس آئی کی جانب سے کہا گیا کہ وہ افطار پروگرام میں‌شریک نہ ہوں.

  • مقبوضہ کشمیر، سیاحوں‌ کی جان بچاتے ڈوبنے والے کشمیری گائیڈ کے لواحقین کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر، سیاحوں‌ کی جان بچاتے ڈوبنے والے کشمیری گائیڈ کے لواحقین کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں‌ گورنر ستیہ پال ملک نے سیاحوں کی زندگی بچانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے والے ٹورسٹ گائیڈ کو ہیرو قرار دیتے ہوئے اس کے لواحقین کیلئے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹورسٹ گائیڈ رؤف احمد ملک جو پہلگام کے دریائے لدر میں سیاحوں کی جان بچانے کے دوران خود دریا میں‌ ڈوب گئے اس کی بہادری کو سلام پیش کیا ہے۔ گورنر کشمیر نے گائیڈ کو ایک ہیرو قرار دیا جنہوں نے دوسروں کی جان بچانے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

    گورنر نے رؤف احمد ڈار کے لواحقین کے لئے پانچ لاکھ روپے مالی امدا د کا بھی اعلان کیا۔ یاد رہے کہ کشمیری ٹورسٹ‌ گائیڈ نے سات سیاحوں‌کی جان بچائی لیکن خود کو نہیں‌ بچا سکا.

  • ورلڈ کپ، افغانستان کی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دے دیا

    ورلڈ کپ، افغانستان کی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دے دیا

    کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں‌ افغانستان کی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق افغانستان کی ٹیم 38.2 اوورز میں 207 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی. پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں. گلاب الدین نائب31، راشد خان 27 اور حشمت اللہ شاہدی 18 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی. نجیب اللہ زردان 51 اور رحمت شاہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے.

    ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں‌ آج نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو بآسانی شکست دے دی ہے.