راولپنڈی :راولپنڈی پولیس نے نماز تراویح کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ھیں۔ مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس افسران و جوان الرٹ ہوکرڈیوٹی سرانجام دےرہےہیں،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اس دوران ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز پولیس ڈیوٹی چیک اور بریف کررے ھیں۔
Author: +9251

ایران امریکہ سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا. ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ملک کے جوہری اور میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ ہم انقلاب کی بنیادی اقدار پر کوئی مذاکرات نہیں کریں گے. اسی طرح ہم اپنی فوجی صلاحیتوں پر بھی کوئی بات چیت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے. ایرانی سپریم لیڈر کے اس بیان سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی نے اشارہ دیا تھا کہ اگر امریکہ ایران پر عائد پابندیاں ختم کرتا ہے تو اس کے ساتھ بات چیت کی جاسکتی ہے مگر اب آیت اللہ خامنہ ای نے صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ ہم یہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ سے مذاکرات نہیں کریں گے کیونکہ ان مذاکرات کا فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہی ہوا ہے.
یاد رہے کہ حسن روحانی کے بیان سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی مذاکرات سے متعلق بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ ایران ایک اور ڈیل کرنا چاہے گا اور اس کا امکان بھی ہے. اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین سخت کشیدگی کی فضا ہے اور دونوںاطراف سے کچھ عرصہ سے جارحانہ بیان بازی دیکھنے میں آرہی ہے.

مری پولیس خدمت سنٹر کا افتتاح کردیا گیا
راولپنڈی :مری مال روڈ پر خدمت مرکز کا افتتاح کردیا گیا,افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ مری آنے والے سیاحوں اور اہل مری کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے وزیر اعظم عمران خان کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کئے اقدامات کے اثرات عوام کو پہنچنے شروع ہوگئے ہیں ۔
ہم ہماری حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے اور پولیس اور عوام میں دوریاں ختم کرنے کیلئے یہ اقدامات کررہی ہے مری کے کاروبار کو اور سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے اس خدمت مرکز کے قیام کے بعد عوام اور سیاح ایک مثبت تبدیلی محسوس ہوگی اور اب حقیقی معنوں میں ریاست ماں کاکردار ادا کرتی نظر آئیگی اور معاشی و سیاسی تفریق کے بغیر خدمت کی جائیگی عوام اس سلسلہ میں کوئی بھی شکایت ہوتو ہم سے رابطہ کریں یہ خدمت مرکز بلاامتیازاو رسیاسی وابستگیوں سے بالا ہوکر خدمت کریگا،انہوںنے کہا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن ،تاجران ، گائیڈز اور تمام کاروباری حلقوں سے ملکر مری کی سیاحت اور کاروبار کے فروغ کیلئے ضروری اقدامات کئے جائینگے،اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی میجر(ر) لطاسب ستی نے خطاب کرتے ہوئے پولیس کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہم کیلئے حکومت پنجاب کے تعاون کا یقین دلایا اور پولیس خدمت مرکز کے قیام کو خوش آئند قراردیا،سی پی اوراولپنڈی فیصل رانا اور ایس پی صدرمظہر نے پولیس خدمت کے حوالے سے بتایاکہ اس خدمت مرکزمیں ونڈونڈیو کے ذریعہ بروقت نو سہولیات عوام کو فراہم کی جارہی ہیں مستعد اور کوالیفائیڈ عملہ تعینات کیا گیا ہے جہاں لرننگ لائسنس ،لائسینس کی تجدید اور ڈپلکیٹ تین دن میں حاصل کی جاسکے گی ،بیرون ممالک میں جانے کیلئے کریکٹر سرٹفیکیٹ کاحصول بھی عوام کیلئے آسان بنادیا گیاہے جبکہ پورے پنجاب کا مکمل ڈیٹا یہاں دستیاب ہوگا سی پی او اور ایس پی کینٹ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مری میں گرمائی سیزن میں مزید پولیس نفری فراہم کی جائیگی اور پولیس خدمت مرکز میں ریکسیو 15 کی سہولت بھی فراہم ہوگی
روزہ دار کےلیے افطاری کا اہتمام کرنے والے خوش قسمت ہوتے ہیں, اظہار بخاری
راولپنڈی :پیر سید اظہار بخاری نے وقت افطار کی اہمیت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزہ دار کو افطار کروانے والے لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ خود کھانا عادت اور کھلانا عبادت ہے.وقت افطار روزہ دار کا روتا ہوا انداز اللہ کو بہت اچھا لگتا ہے, حضرت علی نے افطاری کے وقت دروازے پر دستک دینے والے مسافر کو ساراکچھ کھلا دیا اور خود پانی سے روزہ افطار کیا. انہوں نے کہا کہ روزہ دار کے لئے مخیر حضرات افطاری کا بندوبست کرتے ہیں اس لئے کہ اللہ کو راضی کرلیں لیکن اچھا ہوکہ وہ افطاری ان کے ساتھ کریں تاکہ غریب اور امیر کا فرق ختم ہوسکے.

سیلز گرل سے وزیر دفاع کا سفر کیسے ممکن ہوا؟ دلچسپ حقائق منظر عام پر
بھارت میں نریندر مودی کی نئی حکومت میں بی جے پی کی سینئر لیڈر نرملا سیتا رمن کو ایک مرتبہ پھر سے کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ سابق دور حکومت میں وزیر دفاع رہ چکی ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق نرملا سیتا رمن نے جے این یو سے ایم اے اکنامکس اور ایم فل کی ڈگری حاصل کی. یہیں پر ان کی ملاقات ڈاکٹر پربھاکر سے ہوئی اور انہوں نے ان کے ساتھ شادی کر لی جس کے بعد وہ لندن میں رہنے لگیں. اس دوران انہوں نے لندن میں ایک سٹور پر سیلز گرل کے طور پر بھی کام کیا جبکہ بعد میں انہیں ایک سینئر مینیجر کے طور پر نوکری مل گئی. بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے وہ خواتین کے قومی کمیشن کی رکن رہی ہیں جے بعد انہوں نے بی جے پی کے ترجمان کے طور پر کام کیا اور حریف پارٹیوںکو ٹف ٹائم دیا. جب 2014 میں مودی حکومت بنی تو انہیں کابینہ میں شامل کر لیا گیا. اسی طرح وہ 2016 میں راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ بنیں۔
نرملا سیتا رمن مودی کے سابق دورحکومت میں وزیر دفاع رہی ہیں . ان کا شمار بھارت کی ان خواتین میںہوتا ہے جنہوں نے بہت جلد ترقی کی. نرملا سیتا رمن کو مضبوط ارادوں کی مالک خاتون سمجھا جاتا ہے.

پولیس نے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا
راولپنڈی :تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا, باغی ٹی وی کو موصول تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے پابندی کے باوجود تھانہ مورگاہ کی حدود میں ظہور نامی شخص کھلے عام پٹرول فروخت کررہا تھا جس سے 15 لیٹر پٹرول اور پیمانے برآمد ہوئے پولیس نے پٹرول اور پیمانے قبضے میں لیکر ملزم پر مقدمہ درج کردیا

نیب نے شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسر شریف گروپ آف انڈسٹریز محمد عثمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
نیب نے شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسر شریف گروپ آف انڈسٹریز محمد عثمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے جس سے شہباز شریف فیملی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں. نیب نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان، ایف بی آر اور دیگر اداروں سے تفصیلات طلب کر لی ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کے گرفتارشدہ مبینہ فرنٹ میں فضل داد عباسی کے بیان کی روشنی میں چیف فنانشل آفیسر محمد عثمان سے تفتیش کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ فضل داد عباسی نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ کے محرکات کی تصدیق بھی کردی ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ محمد عثمان شریف فیملی کے اکاؤنٹس کو مینج کرنے کے عوض 30 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرتا ہے اور شہباز شریف فیملی کی منی لانڈرنگ، بے نامی کمپنیوں اور بے نامی اکاؤنٹس کا سارا ریکارڈ محمد عثمان کے پاس ہے۔
نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ محمد عثمان شریف گروپ آف کمپنیز کیلئے 13 سال سے کام کر رہا تھا اور شریف گروپ آف انڈسٹریز کی 10 سے زائد کمپنیوں سمیت متعدد بے نامی اکاؤنٹس کو دیکھتا ہے.
کوئٹہ کو بڑھی تباہی سے بچا لیا گیا۔
میکانگی روڈ پر تعینات پولیس اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ جوابی کاروائی میں حملہ آور مارا گیا اور حملہ آور کے جسم سے کوئی چیز بندی ہوئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر دیا، اثاثوں کو کب تک ڈکلیئر کیا جاسکے گا؟ بڑی خبر آ گئی
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے خطاب میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 کروڑ کی آبادی میں سے صرف ایک فیصد پاکستانی ٹیکس دیتے ہیں ، کوئی بھی ملک اپنے عوام کی خدمت کر ہی نہیں سکتا اگر وہاں کے لوگ ٹیکس نہ دیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوںاور گارنٹی دیتا ہوںکہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ آپ پر اور آپ کے ملک پر خرچ ہوگا، یہ بھی گارنٹی دیتا ہوں کہ آپ کا پیسہ چوری نہیں ہونے دوں گا. انہوں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اپنے اثاثوں کو ڈکلیئر کرنے کی سب سے آسان سکیم آئی ہے جو 30 جون تک کیلئے ہے، اس سکیم کے تحت تمام پاکستانی اپنے اثاثے ظاہر کریں کیونکہ اداروں کے پاس تمام معلومات آچکی ہیں اور ہر روز نئی معلومات آرہی ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ آپ پاکستان کی خدمت کریں اور اپنے پیسے کو ڈکلیئر کریں، اس سے ہم اپنے بچوں کا مستقبل بہتر کرسکتے ہیں اور آپ کو فکر نہیں ہوگی کیونکہ پھر آپ کو کوئی ادارہ تنگ نہیں کرے گا، ہم معاشی طور پر مشکل وقت سے بھی نکل جائیں گے.
یاد رہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم لانے کی باتیںکی جارہی تھیںجس کا آج اعلان کر دیا گیا ہے.

جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام برہان وانی کپ کا انعقاد, تقریب سے ڈاکٹر طارق سلیم کا خطاب
راولپنڈی :امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ عمران خان کی وفاقی اورعثمان بزدارکی پنجاب حکومت سابقہ بدترین حکومتوں کا تسلسل ہیں آئی ایم ایف سمیت پوری دنیا سے بھیک مانگتے والے ماموں چاچوں کونوازنے کیلئے نئے نئے عہدے پیداکرکے قومی خزانے کوچونا لگارہے ہیں،پنجاب حکومت کا اپنے اورپارٹی دفاع کیلئے 40ترجمان مقرر کرنا شرمناک اقدام ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اورعوامی خزانے کوشیرمادرنہ سمجھے۔ وزیرخارجہ،مقبوضہ کشمیراورپاکستان کولاشوں کے تحفے دینے والے ہندوستان کوملتانی سوہن حلوہ بھجوارہے ہیں ساڑھی اورآم کی پیٹیوں والی ن لیگ اور تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں مودی سے محبت کرنے والے پاکستان کے حکمران بنے بیٹھے ہیں،جماعت اسلامی کشمیرکازکی مکمل پشتیانی جاری رکھے گی۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے حشمت علی کالج گراؤنڈ میں کشمیر کنگز اور جے آئی یوتھ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی برہان وانی رمضان کرکٹ کپ کی تقریب اور عوامی افطارپروگرامات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں صدرجے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمدگوندل،صدرجے آئی یوتھ آزادجمو ں کشمیر،صدرجے آئی یوتھ پنجاب اویس اسلم مرزا،اطہرشیخ،قاضی شوکت محمود،ضیاء اللہ چوہان سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ برہان وانی رمضان کرکٹ کپ کے انعقاد سے دنیا میں کشمیر کے حوالے سے امن کا پیغام فروع پائے گااس کے ذریعے نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمی فراہم کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت بھارت نے کشمیر کے گراونڈز کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے، ایک دن آئے گا کہ جب کشمیر کے گراونڈزبھی اسی طرح آباد ہوں گے








