Baaghi TV

Author: +9251

  • عید کی خریداری پر آیا شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ کی بھینٹ چڑھ گیا

    عید کی خریداری پر آیا شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ کی بھینٹ چڑھ گیا

    سرگودہا,میانی(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا کے علاقے میانی میں رات کے وقت عید کی خریداری کیلیے آنے والا شخص نا معلوم افراد کی گولیوں کی بھینٹ چڑھ گیا تفصیلات کے مطابق ذوالفقار علی ولد نزیر قوم ڈھڈی عمر 32 سال حویلی راج کور ویروال کا رہائشی بتایاجا رہا ہے جو شام 7 بجے عید کی خریداری کی غرض سے میانی آرہا تھا جب وہ کمیٹی روڈ پر پہنچا تو ٹاؤن کمیٹی میانی کے سامنے دو نا معلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور 30 بور پسٹل سے ذوالفقار علی پر فائرنگ کر دی جس سے دو گولیاں اس کی چھاتی اور دو پیٹ میں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس مقتول کی لاش ریجنل ہیڈ کوارٹر لے گئی تاہم قتل کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں

  • سابق صدر پرویز مشرف کی زندگی کے آئندہ چوبیس گنھٹے انتہائی اہم خبر آ گئی

    سابق صدر پرویز مشرف کی زندگی کے آئندہ چوبیس گنھٹے انتہائی اہم خبر آ گئی

    (نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کی زندگی کے آئندہ چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں وہ اس وقت اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بیرون ملک علاج کی غرض سے مقیم ہیں اور ایک نجی ہسپتال میں داخل ہیں بتایا جا رہا ہے کہ ان کی خالت انتہائی نازک ہے اور آئندہ چوبیس گنھٹے ان کے لیے بہت اہم ہیں ان کے اہل خانہ نے ان کیلیے دعاؤں کی اپیل کی ہے

  • ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ماں اور بچہ آپریشن کے دوران جاں بحق

    ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ماں اور بچہ آپریشن کے دوران جاں بحق

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ میاں مولا بخش ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث آپریشن کے دوران ماں اور بچہ جاں بحق ورثاء کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی . مڈھ رانجھا کے رہائشی محمد احسان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیوی روبینہ بی بی کو ڈلیوری کے لئے ہسپتال لایا.جسے ڈاکٹروں نے نارمل ڈلیوری ہونے کے باوجود آپریشن کیا جس کے باعث مریضہ روبینہ بی بی اور پیدا ہونے والا بچہ جاں بحق ہوگیا ہسپتال انتظامیہ مریضہ مرنے کے باوجود پانچ گھنٹے تک ورثاء کو خون اور ادویات کے لئے ذلیل کرتے رہے ورثاء کے اصرار کے باوجود مریض کو ملنے تک نہ دیا اور اپنی غلطی چھپانے کے لئے چھ گھنٹے تک ورثاء کو مریضہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہ دی .خون کی بوتل کے لئے 25 سو روپے وصول کئے اور مریضہ کے تمام ٹیسٹ ہسپتال سے باہر کروائے گئے اور ادویات بھی ہسپتال میں میسر نہ ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا رویہ بھی ٹھیک نہ ہے ورثاء کا وزیر اعلی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ

  • ینگ ڈاکٹرز ایسوای ایشن ہڑتال کے حق میں نہیں ڈاکٹرز نے بتا دیا

    ینگ ڈاکٹرز ایسوای ایشن ہڑتال کے حق میں نہیں ڈاکٹرز نے بتا دیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر قاسم اعوان، چیئر مین پنجاب شعیب تارڑ، سینئر نائب صدر پنجاب عثمان امتیاز، سینئر نائب صدر پنجاب حامد جگ، چیئر مین سرگودھا وقاص لطیف بیگ، جنرل سیکرٹری اسامہ بن سعید، نائب صدر سلطان حیدر، ڈاکٹر رانا محمد عبداﷲ ، ڈاکٹر محمد امتیاز چوہدری و دیگر رہنماﺅں سرگودھا میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وائی ڈی اے ہڑتال کے حق میں نہیں، اگر حکومت ڈاکٹرز کی فلاح و بہبود اور مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے بروقت اور ٹھوس اقدامات اٹھائے تو وائی ڈی اے کو احتجاج نہ کرنا پڑے۔ ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے ملازمین کی تنخواہوں اور اضافے کا بل پاس ہونے پر سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور واضح کرتے ہیں کہ تنخواہوں میں اضافے کا بل وائی ڈی اے پنجاب کی کوششوں سے ہوا، جس میں پنجاب بھر کے ڈاکٹروں کی یکجہتی کا بھر پور کردار تھا۔ ایم ٹی آئی بل پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس کےلئے گرفتاریاں دینا پڑیں تو گریز نہیں کریں گے۔ اگر ایسا کرنا ہے تو دیگر اداروں میں بھی یکساں کیا جائے۔ ڈاکٹر کمیونٹی کو ٹارگٹ کیوں بنایا جا رہا ہے۔ ایم ٹی آئی بل ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے ملازمین کے لئے کم اور مریضوں کےلئے زیادہ نقصان دہ ہے۔ ڈاکٹرز کے تحفظ کےلئے پیش کردہ بل 7 ماہ سے پاس نہیں ہوا جو صوبائی وزیر صحت اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ حکومت اس بل کو فوری طور پر پاس کرے؟ وائی ڈی اے ہر وہ کام کرنے کےلئے تیار ہے جو مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے سود مند ثابت ہو مگر اس کےلئے حکومت کو کسی بھی معاملے میں دی گئی احتجاج کی کال سے پہلے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔ حکومت لعت و لعل سے کام لیتی ہے تو وائی ڈی اے کو سڑکوں پر آنا پڑتا ہے۔ تقریب سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ غلام شبیر طاہر، سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عرفان فرید سمیت سینئر جونیئر ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاف، سٹاف نرسز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • بھارت کو ہندو دیش بنانے اور مسلمانوں‌ کے خلاف نفرتیں‌ پھیلانے کی کوششیں‌ کی جارہی ہیں. ڈاکٹر فاروق عبداللہ

    بھارت کو ہندو دیش بنانے اور مسلمانوں‌ کے خلاف نفرتیں‌ پھیلانے کی کوششیں‌ کی جارہی ہیں. ڈاکٹر فاروق عبداللہ

    مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کو ہندو دیش بنانے اور مسلمانوں‌ کے خلاف نفرتیں‌ پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں. اس طوفان کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہو گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہم پہلے امتحان میں کامیاب ہوئے اور اب ہمیں دوسرے امتحان اسمبلی انتخابات کا سامناہے. اس امتحان میں سرخرو ہونے کیلئے ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنی ہو گی۔ پارلیمانی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو شکست سے دوچار کرنے کیلئے کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی، ہمارے اُمیدواروں کی ہار کو یقینی بنانے کیلئے ہر ایک حربہ اپنا گیا لیکن عوامی ہمدردیوں کی وجہ سے ہمیں شاندار جیت نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں‌ کشمیری عوام کے اعتماد کی لاج رکھنی ہے.

    ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ریاست کے اندر ہماری پارٹی کیخلاف سازشوں کے جال بُنے جارہے ہیں لیکن یہ سازشیں‌ اب کامیاب نہیں‌ہوں‌گی. ہمیں‌ ایسے عناصر کو عوامی صفوں میں بے نقاب کرنا ہوگا جو کشمیر دشمنوں کے اشاروں پر یہاں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ریاست میں امن و استحکام کی بحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے کام کریگی اور ہر سطح پر لوگوں کی راحت رسانی کیلئے پیش پیش رہے گی۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حالیہ الیکشن میں‌کامیابی حاصل کی ہے جبکہ محبوبہ مفتی ہار گئی ہیں.

  • مودی کابینہ، بی جے پی صدر امیت شاہ کو وزارت خزانہ کی ذمہ داری دیے جانے کی توقع

    مودی کابینہ، بی جے پی صدر امیت شاہ کو وزارت خزانہ کی ذمہ داری دیے جانے کی توقع

    بھارت میں بی جے پی کے صدر امت شاہ نے مودی کابینہ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ انہیں مودی حکومت میں وزارت خزانہ کا چارج دیا جاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیت شاہ بھارتی ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں اور دو مرتبہ مودی حکومت کے برسراقتدار آنے میں ان کا اہم کردار تسلیم کیا جاتا ہے. سال 2002 میں‌ بھی انہیں‌ داخلی امور اور ٹرانسپورٹ کی وزارت دی گئی تھی۔ اسی طرح‌ 2007 میں امیت شاہ کو ایک مرتبہ پھر گجرات کابینہ میں شامل کیا گیا اور انہیں وزارت داخلہ کے ساتھ۔ ساتھ ٹرانسپورٹ، پارلیمانی امور اور ایکسائز ڈپارٹمینٹ کا چارج بھی سونپا گیا تھا۔

    رپورٹ‌کے مطابق ہندوستان کےسابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی اس مرتبہ کسی وزارت کی ذمہ داری اٹھانے کیلئے تیا رنہیں‌ ہیں اور اس کا سبب انہوں نے اپنی صحت کی کمزوری بتایا ہے. ارون جیٹلی نے اس سلسلہ میں‌ مودی کو خط بھی لکھا تھا کہ میں‌ پچھلے کئی ماہ سے شدید بیمار ہوں‌ اس لئے اب میں‌ کوئی ذمہ داری قبول نہیں‌کر سکتا.

  • پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلیے خصوصی رعایت ملے گی معاہدہ طے پا گیا

    پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلیے خصوصی رعایت ملے گی معاہدہ طے پا گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا ایک اور احسن قدم تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے چغتائی لیب لاہور کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے معاہدے کی رو سے سرگودہا کے تمام پولیس ملازمین ان کے بیوی بچوں اور والدین کو چغتائی لیب صحت سروسز پر شوگر اور بلڈ ٹیسٹ کروانے پر خصوصی 20 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ سی ایل ایل بیلو کارڈ کے حامل اہلکاروں کو 25 فیصد تک رعایت دی جائے گی پولیس ملازمین یہ رعایت ڈی پی او آفس سے حاصل کردہ ریفرل کارڈ اور ایل ایل بیلو کارڈ دکھا کر حاصل کر سکتے ہیں اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے

  • کرکٹ ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ پہلا میچ انگلینڈ سے ہار گیا

    کرکٹ ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ پہلا میچ انگلینڈ سے ہار گیا

    کرکٹ ورلڈ‌ کپ کے افتتاحی اور پہلے میچ میں‌ انگلینڈ کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں‌ 104 رن سے شکست سے دوچار کر کے پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق

    اوول گراؤنڈ میں‌ ہونے والے اس افتتاحی میچ میں‌ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی. انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 312 کا ہدف دیا ہے. پچاس اوور کے اختتام پر انگلینڈ کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز زیادہ اچھا نہیں رہا. میچ کے شروع میں‌ ہی جیسن رائے اور جونی برسٹو نے اننگز کا آغاز کیا تو محض دوسری ہی گیند پر عمران طاہر نے برسٹو کو آؤٹ کر دیا جس سے انگلینڈ کی ٹیم کیلئے مشکل صورتحال پیدا ہو گئی تاہم پہلی وکٹ جلدی گرنے کے بعد جیسن رائے اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 106 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جیسن رائے اور جو روٹ نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں اور دونوں کھلاڑی بالترتیب 54 اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی ٹیم پچاس اوور میں 312 سکور کرنے میں‌کامیاب ہوئی ہے.

    ورلڈکپ 2019 کا افتتاحی میچ لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 311 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا، ہاشم آملہ کو ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باعث انہیں ریٹارئرہٹ ہونا پڑا جس کے بعد ایڈن مارکرام بیٹنگ محض 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور آؤٹ ہو گئے. کپتان فاف ڈپلسی بھی 5 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ ڈی کوک نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، جے پی ڈومنی صرف 8 رنز بنانے کے بعد معین علی کا شکار بن گئے، ڈیوائن پروٹرس صرف ایک رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے جب کہ راسی وین بھی 50 رنز پر ہمت ہار گئے۔ آندلے پھلکوایو 24 رنز بنانے کے بعد عادل رشید کا شکار بنے۔ ہاشم آملہ دوبارہ بیٹنگ کے لیے لیکن 13 رنز بنانے کے بعد واپس پویلین لوٹ گئے جب کہ کگیسو رابادا بھی 11 رنز ہی بناسکے۔ یوں‌ جنوبی افریقہ کو انگلینڈ سے پہلے میچ میں‌ 104 رنز سے شکست ہوئی ہے.

  • نواز شریف نے جیل سے پارٹی رہنماؤں‌ کو کیا خصوصی ہدایات جاری کیں؟ بڑی خبر آ گئی

    نواز شریف نے جیل سے پارٹی رہنماؤں‌ کو کیا خصوصی ہدایات جاری کیں؟ بڑی خبر آ گئی

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں‌ ریفرنس دائر کرنا سراسر نا انصانی ہے، حقیقت یہ ہے کہ اس وقت جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ بچاؤ تحریک میں پہلے بھی اہم کردار ادا کیا تھا اور اب بھی عدلیہ پر حکومتی حملے ناکام بنانے میں کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کیا جائے. ان کی پارٹی عدلیہ کے معزز جج صاحبان پر حکومتی الزامات کے پلندے کو بے نقاب کرے اور بھرپور مزاحمت کرے۔

    رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں‌کو ہدایات کی کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس فوری طور پر بلایا جائے. ادھر مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات نے بھی اخبار نویسوں‌ سے بات چیت کے دوران اس امر کی تصدیق کی ہے کہ نواز شریف نے یہ پیغام دیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی، تحفظ اور دفاع کے لئے ڈٹ جائیں. ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کی سالمیت کیلئے ہر سزا برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں.

  • پولیس نے اغواہ شدہ بچہ بازیاب کروالیا

    پولیس نے اغواہ شدہ بچہ بازیاب کروالیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ کینٹ کے علاقہ پکا ڈیرہ سے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب،والدین کے حوالے
    سرگودھا:تفصیلات کے مطابق مورخہ27.05.19کو آصف اقبال ولد محمد اقبال سکنہ پکا ڈیرہ نے تھانہ کینٹ میں درخواست گزاری کہ مورخہ23.05.19کو اسکابیٹا مسمی محمد عبید بعمر13سال گورنمنٹ ہائی سکول 85جھال گیا جس کو اظہر عباس وغیرہ نے ورغلا پھسلا کر اغواء کرلیا ہے۔ وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی خالد حسین تارڑ کو فوری مقدمہ درج کرکے بچے کو بازیاب کروانے کا حکم دیا۔ جس پرڈی ایس پی سٹی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سجاد حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغواء ہونے والے بچے محمد عبید بعمر13سال کوضلع سیالکوٹ سے بازیاب کرواکر ملزم علی رضا ولد غلام مصطفےٰ سکنہ پکا ڈیرہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ ڈی ایس پی سٹی نے بازیاب ہونے والے بچے کو اسکے والد آصف اقبال کے حوالے کر دیا۔