راولپنڈی :امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجواد،ضلعی سیکرٹری سیدامجدحسین شاہ اورصدرسیاسی ومشاورتی کونسل شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ تحریک ختم نبوت ﷺمیں جماعت اسلامی اوراسلامی جمعیت طلبہ کا نمایاں کرداررہا،سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ کومسئلہ قادیانیت اور ختم نبوت ایشو پرسزائے موت تک سنائی گئی لیکن وہ ثابت قدم رہے،مئی 1974ء میں ربوہ اسٹیشن پراسلامی جمعیت طلبہ نے محمدعربی ﷺکی ناموس کی خاطراپنا خون پیش کیا اورقادیانیت واحمدیت کوللکارا،ملعون مرزا غلام احمدقادیانی اوراس کے حواریوں کواقلیت قرار دینے کے حوالے سے جمعیت کے نوجوانوں کے خون کی قربانی ایک بڑی تحریک کا باعث بنی جوپورے ملک میں پھیل گئی اوراس میں زندگی کے تمام طبقات نے اپنا کرداراداکیا اور بالآخرآئین پاکستان کے تحت قادیانی غیرمسلم قرارپائے۔جماعت اسلامی کے ذمہ داران نے کہاکہ آج پھرقادیانی فتنہ سراٹھا رہا ہے لیکن حکومت اس کے سدباب کیلئے موثراقدامات نہیں کررہی،قوم کوختم نبوت ﷺقوانین کے حوالے سے بدنیت حکمرانوں کے ہراقدام پر نظررکھنا ہوگی تاکہ کوئی شب خون نہ ماراجاسکے۔
Author: +9251

بھارت میں مودی نے دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا حلف اٹھا لیا، انتہا پسندی مزید پروان چڑھنے کا خدشہ
بھارت میں نریندر مودی نے دوسری مرتبہ ہندوستانی وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے. اسی طرح ان کی کابینہ کے کئی سینئر وزراء نے بھی حلف اٹھا لیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی حلف اٹھانے سے پہلے مہاتما گاندھی کی یادگار پر گئے اور اٹل بہاری واجپائی کی سمادھی پر گئے. اس کے بعد انہوں نے حلف اٹھایا. بھارتی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ان سے حلف لیا ۔ ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے ساتھ امت شاہ ، راجناتھ سنگھ ، اسمرتی ایرانی ، دھرمیندر پردھان سمیت متعدد وزرا نے بھی عہدہ کا حلف لیا ۔ نریندر مودی انڈیا گیٹ کے نزدیک واقع وار میموریل میں مارے گئے فوجیوں کی یادگاروں پر بھی گئے۔ حلف برداری کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں، وزرائے اعلی، گورنروں کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں کی اہم شخصیات اور کئی غیرملکی مہمانوں نے شرکت کی ۔
یا درہے کہ بھارتی وزیر اعظم کی پارتی بی جے پی بھاری اکثریت سے الیکشن میںکامیاب ہوئی ہے. ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد انتہاپسندی میں ایک بار پھر مزید اضافہ کا خدشہ ہے.

یوم القدس ملی یکجہتی کونسل کل ریلی نکالے گی
اسلام آباد :ملی یکجہتی کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین پر اسر ائیلی قبضے کے خلاف عظیم الشان القدس ریلی آج اسلام آباد میں ہو گی، ریلی کا آغاز طباق ہو ٹل بلیو ایر یا سے ہو گا ،ریلی سے ملی یکجہتی کو نسل کے رہنماءخطاب کر یں گے ،القدس ریلی کے انتظامات کا جا ئزہ اجلاس گذشتہ روز دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں منعقدہ ہو ا، جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، علامہ ڈاکٹر ثا قب اکبر ، ڈاکٹر شاہد اعظمی،محمد کاشف چوہدری اور دیگر دینی جماعتوں کے رہنماﺅں نے شر کت کی ۔
اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ عالمی استعمارمسلمانوں کو شیعہ سنی میں تقسیم کرکے آپس میں لڑانے کی سازش کر رہا ہے ،مسلمانوں کااتحاداور یکجہتی ہی قبلہ اول کی آزادی کی ضامن ہے استعماری قوتیں مسلمانوں کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں تاکہ اسرائیل کا وجود دنیا میں باقی رہے ۔انھوں نے کہافلسطین ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے مو جو دہ حالات میں عمر فاروقؒ اور حیدر قرارؒ طرز کی قیادت ہو گی تو مسلمان متحد ہو سکیں گے، اگر فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ اسی طر ح بر قرار رہا تو دنیا میں امن خواب ہی رہے گا ،میاں محمد اسلم نے کہاجب تک اُمت مسلمہ میں وحدت نہیں ہو گی ہم قبلہ اول کو دشمن کے پنجے سے واگزار نہیں کروا سکیں گے ، پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی نظریں پاکستان پر ہیں کہ وہ ان کی مدد کرے ۔
علامہ ثا قب اکبر نے کہا ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم عالمی مایوس کن حا لات میں اُمت مسلمہ کے لیے اُمید کی کر ن ہے، اُمت مسلمہ کی وحدت دشمن کے قلب وجگر پر وار کی مانند ہو تا ہے ،دشمن ہمیں انتشار کا شکار کر کے مغلوب کر نا چاہتا ہے ہمیں بحیثیت مسلمان مستقل طور پر یہ فیصلہ کر نا ہو گا کہ ہمیں آپس میں لڑ نے کی بجا ئے متحدہو کر دشمن سے لڑ نا ہے ،بانی پاکستان حضرت قائد اعظم نے اسر ائیل کی جا نب سے دوستی کے پیغام کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ مسلمان مرد وزن مر تو سکتے ہیں لیکن اسرائیل کے تسلط کو کبھی قبول نہیں کر سکتے ۔انھوں نے کہا امر یکہ اور بر طانیہ اسرائیل پر سے اپنا ہا تھ اُٹھا ئیں تو پھر دیکھا جا ئے گا کہ قبلہ اول کیسے آزاد نہیں ہو تا ۔
فنکار اور مکا٘ر پارٹ تھری
جی ذرا سُر اور تال پر بھی بات ہو جائے پہلے کہا جاتا تھا کہ گانے میں بے سُرا چل سکتا ہے اور بے تالہ نہیں چل سکتا بات تو یہ بھی غلط ہے کہ بے سُرے کا کیا کام ۔۔۔ خیر اسی لیے تو سیکھنا ضروری ہے آپ کوئی بھی کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کو سیکھ کر کریں لیکن اس جدید دور میں آپ بے سُرے ہیں یا بے تالے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا بس آپ کے اندر حوصلہ ہونا چاہئے یا کہہ لیں تھوڑا ڈھیٹ پن ہے تو آپکو اس جدید دور میں گانا گانے سے کوئی نہیں روک سکتا
آج کے جدید دور میں ایسے ایسے سوفٹ ویر آچُکے ہیں جس سے آپ اپنی آواز کو نہ صرف سُر میں بلکہ اسکو تال میں بھی کر سکتے ہیں لیکن اسکے لیے تھوڑا بہت گانا آنا ضروری ہے ۔۔۔
چونکہ سوفٹ ویر کو چلانے کے لیے پڑھا لیکھا ہونا ضروری ہے تواسی لیے آجکل ذیادہ پڑھے لیکھے بھی اس کام میں یعنی میوزک کر رہے ہیں وہ کسی استاد کے پاس جانا پسند نہیں کرتے انکا کہنا ہے کہ سب کچھ انٹرنیٹ سے مل جاتا ہے
کیا یہ لوگ سہی کہہ رہے ہیں کیا واقع ہی انٹرنیٹ سے سب کچھ مل جاتا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ کو نہ سکول جانے کی ضرورت ہے نہ کسی یونیورسٹی کی فیس بھرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بقول انکے انٹرنیٹ سے جو سب کچھ مل جاتا ہے تو پھر ہم کیوں اپنے بچوں کو سکول ، کالج بھیج رہے ہیں ہلانکہ پہلی جماعت سے لیکر پی ایچ ڈی تک کا سارا مواد انٹرنیٹ پر موجود ہے
اگر آج بھی سکول اور یونیورسٹی میں جانا پڑ رہا ہے تو اسکا مطلب آج بھی ہمیں ایک استاد کی ضرورت ہے جو ہمارے سر پر کھڑا ہو کر ہمیں سیکھائے ہاں انٹرنیٹ سے فائدہ تب اٹھایا جا سکتا ہے جب آپکو اس علم کی بنیاد کا پتہ ہو جس کو آپ سیکھنا چاہ رہے ہیں
تو جو لوگ انٹرنیٹ سے موسیقی کی تعلیم لے رہے ہیں اصل میں وہ خود اپنے استاد ہیں انکو اپنے علاوہ کوئی استاد نہیں نظر آتا لیکن میرا ان سے ایک سوال ہے کہ کیا کوئی ایسا سوفٹ ویر یا کچھ ایسا علم انٹرنیٹ پہ ہے جو آپکی موسیقی میں یعنی گانے میں یا آپ کے ساز میں جو آپ بجا رہے ہیں اس میں اثر ڈال دے مطلب آپ اپنے گانے کو سوفٹ ویر کی مدد سے سُر میں اور لے میں تو کر لیں گے مگر اثر کیسے ڈالیں گے اسکے لیے آپکو ایک استاد کے پاس جانا ہی پڑے گا انا کو ماننا پڑے گا اپنے سے اچھے کو عزت دینی پڑے گی تو جا کر آپکے کام میں اثر آئے گا کیونکہ ایک استاد ہی بتا سکتا ہے کہ سُر کو کس ادائیگی سے لگانا ہے اور لفظ کو سُر میں کیسے اتارنا ہے یہ بات ایک استاد نے بھی اپنی ایک لمبی ریاضت سے سیکھی ہوتی ہے وہ اپنے اس لمبی ریاضت والے تجربے سے اپنے شاگرد کو بتاتا ہےسمجھاتا ہے اور سیکھاتا ہے
کہا جاتا ہے کہ فنکار بننے کے لیے اپنی انا کو مارنا پڑتا ہے
مطلب اپنی انا کو ماریں گے کسی کو اپنے سے بڑا مانے گے اور اسکو اپنا استاد تسلیم کریں گے تو ہی بات بنے گی انا اس لیے مارنا ضروری ہے کہ فن دلوں میں سراہیت کرتا ہے تو دل میں اترنے کے لیے عاجزی اور انکساری کا ہونا بہت ضروری ہے اور جب انا مرتی ہے تو عاجزی جنم لیتی ہے تو ایک فنکار جو اپنے دل میں عاجزی رکھتا ہے جب وہ کچھ تخلیق کرتا ہے تو اس کا فن دل میں اترتا ہی جاتا ہے پھر یوں اسکے فن کا سفر ایک دل سے دوسرے دل اور دوسرے سے تیسرے دل اور اور پھر یوں ہر دل میں ذندہ رہتا ہےکچھ مکار فنکاری کا لبادہ اوڑہ کر فنکاروں میں دندناتے پھر رہے ہیں

پرویز مشرف بالکل ٹھیک اور دبئی میں زیر علاج ہیں، ان سے متعلق افواہیں درست نہیں. آل پاکستان مسلم لیگ
سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف صاحب حوالے سے گمراہ کن افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے. یہ محظ سوشل میڈیا پر پاکستان دشمن لوگوں نے افواہ پھیلائی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مہرین آدم ملک نے کہاکہ سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف صاحب بالکل ٹھیک ہے اور دبئی میں زیر علاج ہیں. تمام خیر خواہوں سے ان کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی التماس ہے.
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق طرح طرح کی افواہیں پھیلائی جارہی تھیں جس کے بعد یہ بیان دیا گیا ہے.
سید علی گیلانی کی کل جمعہ کو یوم القدس اور یوم کشمیر کے طور پر منانے کی اپیل
حریت کانفرنس جموں کشمیر کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے کل جمعتہ الوداع کو ’’یوم القدس‘‘ اور ’’یومِ کشمیر‘‘ کے طورپر منانے کی اپیل کی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ کشمیری قائد نے کہا کہ امت مسلمہ کے پاس صہیونی اور سامراجی طاقتوں کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دینے اور منظم ہونے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل اور جموں و کشمیر کی سرزمین پر بھارت کے غیر قانونی ،جبری اور ناجائز قبضے کو ایک ہی سلسلے کی دو کڑیاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین اور کشمیر کے دیرینہ تنازعات کا حل وہاں کے عوام کی خواہشات کے عین مطابق تلاش کرنا امت مسلمہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت اور اسرائیل زیادہ دیر تک کشمیر اور فلسطین پر اپنا غاصبانہ قبضہ مسلط نہیں رکھ سکتے. کشمیری اور فلسطینی مسلمان جلد آزادی حاصل کرکے رہیں گے.

پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے گینگسٹر نے خودکشی کرلی
راولپنڈی : گینگسٹر یوسف عرف فوجی نے خود کشی کر لی۔راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا کہ یوسف عرف فوجی نے پولیس کے ریڈ کے دوران گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کشی کی۔ باغی ٹی وی کے ذرائع نے بتایاکہ یوسف عرف فوجی نے اپنے ہی پستول سے دائیں کنپٹی ہر فائر کیا جس سے اسکی موت واقعہ ہوئی.ریڈ کے دوران پولیس کی جانب سے اے ایس پی آمنہ بیگ لیڈ کر رہی تھیں۔ ملزم نے گزشتہ دنوں چٹیاں ہٹیاں میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل تین کو زخمی کیا تھا۔ اے ایس پی آمنہ بیگ کو یوسف عرف فوجی کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔آمنہ بیگ نے ملزم کے دو دوستو کو گرفتار بھی کیا تھا ۔

ناجائز کرایہ وصول کرنے والوں کی شامت آگئی
راولپنڈی:ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے عید الفطر پر آبائی گھروں کوجانے والے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے کنٹرول روم قائم کر کے خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیئے ۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد یامین ستی کی خصوصی ہدایات پر مسافروں کو عید الفطر کے ایام میں ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹھوس اقدمات کر کے کنٹرول روم اور شکایات سیل کو ہمہ وقت فعال رکھنے کے لیے 31مئی سے 04جون جبکہ عید الفطر کے خاتمے بعد آبائی گھروں سے شہریوں کی واپسی کے دوران بھی خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ زائد کرایوں کی وصولی روکنے اور اس بابت شکایات کے فوری اندراج کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کمپلینٹ سیل کا نمبر 051-9270011 بھی عوام الناس کے لیے مشتہر کیا ہے اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی مسافر بس /ویگن /کوسٹر یاکوچ وغیرہ کی جانب سے زائد کرایہ کی وصولی کی شکایت کمپلینٹ سیل میں کرائی جس پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خصوصی اسکواڈ کی ٹیمیں شکایت کا ازالہ کریں گی اور زائد کرایوں کی وصولی میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
عید کی خوشی سویوں اور سوجی کی خریداری میں رعایت کا اعلان
راولپنڈی:حکومت پنجاب کی طرف سے غریب اور متوسط لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے سویوں اور سوجی کی خریداری میں خصوصی رعایت دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام رمضان بازاروں میں رعایتی نرخوں پر سویوں اور سوجی کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ چینی ،آٹا،دالوں،سبزیوں اور پھلوں پر دی گئی رعایت سے بھی شہریوں کو مستفید کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹے کی خریداری میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی فروخت کا طریقہ کار بھی آسان بنایا جائے تاکہ خریداری کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا نہ ہونا پڑے۔

یوم القدس راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا
راولپنڈی : ٹریفک پولیس راولپنڈی نے جمعہ الوداع(یوم القدس) کے موقع پر بہترین ٹریفک انتظامات کے پیش نظر خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے اس دوران ٹریفک پولیس کے کل 145افسران و اہلکار سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جن میں 08ڈی ایس پیز،14انسپکٹرز،87وارڈن افسران اور 36ٹریفک اسسٹنٹس شامل ہیں کسی بھی قسم کی احتجاجی ریلی یا جلوس کی صورت میں ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جس طرح رمضان المبارک کے دوران روڈیوزرز کو بہترین ٹریفک سہولیات کے پیش نظر روزے کی حالت میں رش اوقات ، افطاری اور بعد از افطاری بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوں کو منظم اور جامع ٹریفک سہولیات سے آ راستہ کیا شدید گرمی کے ساتھ ساتھ بارشوں کے دوران بھی سخت موسم کی پرواہ کیئے بغیر شہریوں کی آن گراونڈ بھر پور مدد اور رہنمائی کرتے ہوئے سینکڑوں روڈ یوزورز کی معاونت کی جس پر شہریوں نے ٹریفک پولیس کے کردار کی بھرپور تعریف کی ہے خدمت کے انہی جذبوں کے پیش نظر جمعہ الوداع کے موقع پر بھی منظم ٹریفک انتظامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس کی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں راولپنڈی شہر سمیت تحصیل ہائے میں بھی جمعہ الوداع یوم القدس کے موقع پرٹریفک کے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے نفری تعینات کی گئی ہے کسی بھی قسم کی ریلی کے موقع پر بھی بہترین ٹریفک انتظامات اور اقدامات اٹھانے کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں ٹریفک پولیس کے مطابق شہری رہنمائی اور معاونت کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519272616پر رابطہ کریں۔









